جمعرات، 30 دسمبر، 2010

ایک اور سال انے کو ہے

ایک اور سال ختم هونے کو ہے
٢٠١١ کی آمد ہے
وقت گزرنے کے لیے هی بنایا هے بنانے والے نے ، سال گزرتے جاتے هیں
پہلے بندھ "" وڈا "" هوتا ہو اور پھر بڈھا هونے لگتا ہے ـ
مجھے یاد هے میں نے اپنے بڑے هونے کا پہلا فخر کیا اس وقت جب میں چوتھی جماعت میں تھا
اور جب چھٹی میں پہنچا تو بڑے فخر سے کہتا تھا که اب میں وڈے سکول جاتا هوں
اگلے سال اپریل میں چھیالیس کا هو جاؤں گا
میں پڑھاپے میں داخل هو چکا هوں لیکن دل کو تسلی دینے کے لیے کہتا هوں که
اب تو بڑھاپے کے نزدیک هیں ـ
اگلے سال کی مبارک
که وڈے هونے کی طرف مائل لوگوں کو نیا سال مبارک
اور بڈھے هونے کی طرح لوگوں کے لیے الله اگلا سال مبارک فرمائے
میں جب اس دفعه جاپان ایا اتھا دو ہزار سات میں تو یه سوچ کر ایا تھا که گاڑیوں کو توڑنے کا کام کروں کا
لیکن جب یهاں پہنچا تو معلوم هوا که اب گاڑیوں کو توڑنے کے لیے حکومتی لائسنس کی ضرورت هوتی هے
حکومتی اهلکاروں سے پوچھا که یه کیا هے
تو انہوں نے بتایا که
گاڑیوں کے توڑنے سے جو ماحاول مخالف چیزیں نکلتی هیں
مثلاً گندا تیل ، نمدا ، ربڑ وغیرھ وغیرھ
ان کو صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے نظا م ترتیب دے کر جگه بنانے پر یه لائسنس کسی کو بھی جاری کیا جاتا هے
اور جی
اس پر کم سے کم بھی خرچا تھا
چھ ملین ین
اپ ان کو چھ ملین روپے هی سمجھ لیں
لیکن هوا کیا که میں ابھی حالات کو سمجھ هی رها تھا که وھ دو ہزار اٹھ والا مالی بحران هوا جس کے اثرات ابھی تک هیں
بہرحال جیسا بھی هوا اور جیسے بھی کیا میں اس سال میں یه سسٹم ترتیب دینے میں کایاب هو گیا هوں
اور مجھے لائیسنس ملا هے
٢٢ دسمبر کو
اور اس لائیسنس پر پاس ورڈ اور آئی ڈی ملیں گے تقریباً چار ہفتے بعد
جو که اگلے سال میں داخل هو جائیں گے
یه جگه واقع هے جی جاپان کی ناف میں اپ مندرجہ ذیل لنگ پر کلک کرکے دیکھ لیں
http://maps.google.com/maps/ms?hl=en&ie=UTF8&msa=0&msid=203723850344913319180.0004983b23b92c72e8fee&z=12

اس کارخانے کے شروع هونے پر مجھےاپنے کاروباری حالات ٹھیک هوتےنظر ارهے هیں
بہت سے خواب هیں که یه کریں کے وھ کریں کے
الله خیر کرے
جاپانی میں کائی تائی کہتے هیں چیزوں کو توڑ کر علیحدھ کرنے کے کام کو ـ
تو جی خاور کی کائی تائی بھی بن گئی هے
کام شروع کرنے کا پرگرام ہے
جنوری کے تیسرے ہفتے سے ، شروع میں میں اکیلا هی کام کروں گا
بعد میں کوئی بندھ ساتھ رکھ لیں گے
اس کائی تائی کی جگه بنانے میں بھی میں نے اکیلے نے هی کام کیا هے
چاردیواری، بجری بچھانا،
کنکریٹ ڈالنا
دروازھ ڈیزائین کرنا اور بنانا بہت مشکل ثابت هواتھا
بارھ میٹر کے در کا دروازھ مجھے تو مشکل هی لگا
الله سب دوستوں کی مشکلات اسان فرمائے
جی انے والے سال میں
آمین
یه کچھ تصاویر هیں جی اپنی کائی تائی(سکریپ یارڈ) کی ـ







ہفتہ، 18 دسمبر، 2010

احساس جرم

کیا آپ نے کبھی وه تصویر دیکھی هے جس ميں سزائے موت کے مجرم کو فائرنگ سکوارڈ گولی مار رها هوتا ہے؟؟
ایک بنده جس کو گولی بھی ایک هی مارنی ہے لیکن نشانے بازوں کی ٹولی قطار بنائے کھڑی هوتی ہے
سزائے موت کے اچھے برے هونے سے قطع نظر
سکوارڈ کے سارے سپاہی اچھے نشنہ باز هوتے هیں ، ان کے نشانے کے چوکنے کے امکانات نه هونے کے برابر هوتے هیں که مجرم اور نشانے باز کے درمیان فاصله بھی تو کم هوتا ہے
سب نشانے بازوں کو ایک ایک گولی دی جاتی ہے
ان سب گولیوں میں صرف ایک اصلی هوتی ہے باقی سب نقلی هوتی هیں
ان نشانے بازوں کو کسی کو معلوم نهین هوتا ہے که کس کے پاس اصلی گولی هے
سب گولیوں کے چلنے کا بارود ایک جیسا هوتا هے چلانے والے کو احساس هی نهیں هوتا که اس نے اصلی گولی چلائی که نقلی
گولی چلانے کا حکم هوتا هے رائفلیں دھاڑتی هیں
لیکن سپاهی کو اس بات کا احساس رہتا ہے که میرے والی گولی نقلی تھی
اصلی والی کسی اور نے چلائی تھی
یه بندھ میں نے نهیں مارا ہے
یه جان میں نے نهیں لی هے
میں نے صرف ڈیوٹی پوری کی ہے
مجرم کو گولی مارنے کا یه طریقه کار اس بات کو مدنظر رکھ کر بنایا کیا هے که زندگی کے کسی بھی موڑ پر سپاہی احساس جرم کا شکار نه هو جائے
سپاهی کی نفسیات کی کجی اس کی اولاد پر نه اثر کرئے
لیکن
پاکستان
اور پاک فوج کیا کسی بھی احساس سے فارغ ہے که
بندے غائب
مشرقی پاکستان میں کیا کیا جھوٹ بولا گیا
اور حقائق کیا تھے؟؟
بندے مارے
زنانیاں ٠٠٠٠٠٠
جھوٹ بولا
قوم کو گمراھ کیا
هتھیار ڈالے
کسی کو احساس هی نهیں هوا که کتنا بڑا جرم کردیا گیا هے
پاکستان کی حمایت کرنے والے بہاریوں کا کسی نے سوچا هے ، کیا کبھی ؟؟
خاور بھی کھسکا هوا هے
بہاری؟؟
یہان پاکستان میں ، پاکستانیوں کا کوئی نهیں سوچتا ، اس کو بہاریوں کی پڑی ہے
پجھلے دنوں فیس بک پر ایک ویڈیو تھی ، جس میں وردی والے شلوار قمیضوں والوں کو گولی مارتے هیں
جن کو گولی نهیں لگتی ان کو دوبارھ مارتے هیں
جو مرتے نهیں هیں ان کو فرداً فرداً مارتے هیں
یه گولی مارنے والے کون تھے؟؟
کیا ان کو قتل کرتے هوئے احساس جرم نے نهیں مارا
کچھ لوگوں کا طریقه کار هوتا ہےکه
واردات کا ذکر هی گم کردو
خبر بنے گی تو وارادت بنے گی ناں جی
خبر هی گم کردو
بندے مارے گئے
وردی والوں نے مارے
کسی نے اتفاقاً ویڈیوں بنا لی ورنه
خبر گم ، واردات گم،
اور اگر ویڈیو لگ بھی گئی هے تو کیاهوا؟
تردید
اور پور ی قوم گم سم
کسی نے حساس ادارے کو بد نام کرنے کے لیے وردیوںمیں واردات کی تھی!!!!!!ـ
تو ؟؟؟؟
اس واردات کے ذمہ داروں کو پکڑنا کسی کا کام هے؟؟؟
مرنے والوں کے وارثوں کا کیا حال هوا هو گا؟؟
کیا یه مرنے والے درختوں پر لگتے هیں ؟؟
جن ناں کوئی رونے والا هے اور ناں کوئی رونے والی، جناب والی؟؟؟؟

بدھ، 15 دسمبر، 2010

گونگلو

بلوچستان کے وزیر اعلی کی استادوں کی ہتک کرنے پر
شلغم پر مضمون، ٹاٹوں والے اسکول کے استادوں کے ایک شاگرد کی طرف سے
شلغم پر یه مضمون میں منشی عزیز دین صاحب کے نام کرتا هوں جنہوں نے مجھے قلم پکڑنا سکھایا

شلغم ایک سبزی هوتی ہے جس کو غریب لوگ فروٹ کے طور پر بھی استعمال کرتے هیں
شلجم کو گونگو بھی کهتے هیں
اس ک شکل بلکل لوٹے سے ملتے هی ، بس اس کی ٹوٹنی نهیں هوتی هے اسی لیے گونگلو کو سیاستدانوں سے تشبیه نهیں دی جاتی
گونگلو دیسی بھی اور انگریزی هوتے بھی هیں
دیسی کی کوئی عزت نهیں هوتی ہے لیکن جس کو انگریز سے نسبت هو جائے
ایک تو اس گونگلو کا رنگ بھی فرط جذبات سے تھوڑاجامنی هو جاتا ہے
حالنکه پیدا یه انگریزی گونگلو بھی دیسی زمینوں میں هی هوتا ہے لیکن
اس کی تاثیر انگریزی هو جاتی هے
ہر
گونگلو بڑا مزے دار هوتا هے
دیہاتی لڑکیاں اپنے محبوب کو بھی گونگلو سے تشبیه دے دیتی هیں
اور جس پر پیار بهرا غصہ آئے اس کو گالی بھی کجھ اس طرح کی هوتی هے
ٹٹ مرنا گونگلو جیا
بہت سے دیسی سیاستدانوں کی شکل بھی انگریزی گونگلو سے ملتی هے
ان کے چہرے کا ناک سے نیچے کا حصہ سفیدی مائیل اور اوپر کا ماتھے تک سیاهی میل هو جاتا هے
جیسا که انگریزی گونگلو کا جامنی مائل هوتا ہے
لیکن سیاستدانوں کی نسل کچھ اس گونگلو سے اعلی هوتی هے اس لیے ان کا رنگ سیاهی مائل هوتا هے
انگریزی میں ایک سیب کھا کر ڈاکٹر سے دور رهنے کا مقوله ہے لیکن دیسی لوگ اس کو ایک گونگلو کھا کر کام چلا لیتے هیں
گونگلو کا حجم اس کی جڑوں سے زیادھ هوتا هے
تھوڑی سی جڑیں زمیں میں اور اس پر گونگلو اور اس کو پتوں نے ڈھانپا هوتا ہے

بلکل پاک حکمرانوں کی طرح
ان کی جڑیں باهر کے بنکوں میں پڑی هوتی هیں اورحجم محلوں میں جس پر فوج کے نازک پتوں کا حفاظتی سایه هوتا هے
حکیم لوگ گونگلو کی تاثیر بادی بتاتے هیں حالنکه اس کا جسم سنڈول هوتا هے ، اصل والی بادی تو پاکستان میں وزیروں اور جرنیلوں کے اجسام ميں پائی جاتی هے
جو که هر طرف چھلکتی هوئی نظر اتی هے
گونگلو بڑا کثیر المقاصدی هوتا ہے اس کا سالن بنتا هے
اس کو کچا کھایا جاتا هے
اور بچے بھالے لوگ اس کو پتوں سے پکڑ کر ایک دوسرے کو مار کر اسلحے کا کام بھی لیتے هیں
اس اسلحے کو کہیں بھی سیاستدانوں پر استعمال کی مثال نهیں ملتی هے
غالباً اس لیے که گونگلو کی اهمیت کو بادی زده لوگوں سے زیادھ اہم جانا جاتا هے
گونگلو اسمبلیوں کی بجائے سبزی منڈیوں میں فروخت هوتا ہے
اور اس کی کاشت فوجی چھاؤنیوں کی بجائے زمینوں میں هوتی هے
گونگلو کی بڑهوتی کے لیے امریکه ڈالروں کی بجائے پانی سے آب پاشی کی جاتی هے
گونگلو ایک دیسی چیز هوتی هے دیسی هی رهتی هے اور دیسی هی جانی جاتی هے
اس کو کسی بھی غیر ملکی اقا یا فوجی حفاظت کی ضرورت نهیں هوتی ہے
ایک گونگلو بلکل گونگلو هی کی طرح نظر اتا هے
اردو ميں اس کو شلغم بھی کہـ لیں تو بھی اس کی طبیت پر کوئی اثر نهیں هوتا ہے

سڑیل لوک

ہالبروک صاحب فوت هو گئے
لیکن جی میں نے اور زرداری صاحب نے فوت نہیں هونا ہے
اور ناں هی اپنے فوجی جرنیلوں نے فوت هونا ہے
کچھ احمق اس بات کو اس طرح کہتے هیں که جی ان لوگوں کو موت بھولی هوئی هے
سڑیل لوگ
هالبروگ هی فوت هوا هے ناں ؟؟
وهاں فیس بک پر سعدیہ سحر نے لکھا ہے سیاستدان یتیم هو گئے
سڑیل لوک
اسی لیے تم لوگ غریب رہ جاتے هو
امریکه بڑا کاساز هے
ابھی کچھ دن میں نیا ابّا دے دے کا
پھر تم کیا کر لوگے؟؟
یه هالبروگ کوئی اتنا بھی اچھا بنده نہیں تھا
سیلاب زدگان کی امداد کے لیے خود هی چلا جاتا تھا
همارا کچھ خیال هی نهیں تھا اس کو
که هم کیا کمائیں گے اگر یه خود هی چلا گیا تو؟؟
اور وھ خاور هے که گونگلو پر مضمون لکھنے کا سوچ رہا هے

بدھ، 8 دسمبر، 2010

اپنی اپنی ڈیفینیشنز

آج سر میں درد هے
ابھی دو گولیاں کھائی هیں امید هے تیس منٹ بعد ارام آ هی جائے گا
شائد برفی زیادھ کھا لی تھی اس لیے
اپنے شاھ جی پاکستان گئے تھے وھ لائے تھے جی
برفی بڑی میٹھی تھی
اب اگر برفی کا سر درد سے تعلق ناں نکلے تو ؟؟
بس هم پاکستانی اسے هی تعلق نکال لیتے هیں
کیونکه هم
ابھی تک بچپن میں پھنسے هوئے هیں
جنہون نے ابھی تک چیزوں کی ڈیفینیشن هی مقرر نهیں کی هیں
یقین نهیں هے تو اپ بتائیں که کیا ابھی تک هم نے مندرجہ ذیل الفاظ هی ڈیفینیشنز بنا لی هیں ؟؟
مذہبی الفاظ
اسلام
توحید
شرک
حدیث
الله اور غیر الله
غیر مذہبی الفاظ
سچ
جھوٹ
وعدھ
قانون
امن
اور ایک لسٹ هے جی ان الفاظ هی
مذہبی اور غیر مذهبی
باقی سر کا درد دور هونے پر لکھیں گے
که خاور کی ڈیفینیشنز کیا هیں

منگل، 30 نومبر، 2010

مغالطے

ایک لکھاری کو چاہیے که وھ ایک جج کی طرح سوچے
که سماجی یا معاشرتی مسائل کا فیصلہ جذبات سے نهیں کرے
میں نے کہیں بھی یه فیصله نہیں دیا ہے که توهین رسالت کی سزا غلط ہے که صحیع
میں کچھ اور کہنا چاہتا هوں
پاکستان میں کچھ مغالطے پائے جاتے هیں
جیسے که
جب بھی اپ ، شرک کے خلاف لکھیں گے اپ کو بتایا جائے گا که بتوں (مورتوں) والی آیتیں اپ همارے بزرگوں پر لگا رهے هیں
میرے خیال میں لوگوں کا مغالطہ نکالنا چاهيے که جی دنیا میں کہیں بھی کوئی دھرم مذہب ایسا نهیں هے جو کہیں پڑا هوا کوئی پتھر اٹھائے اور اس کو اپنی عبادت گاھ میں رکھ لے اور اس سے عقیدت شروع کردے
ہر مورت کے پیچھے ایک شخصیت هوتی ہے اور
اور هر شخصیت اپنے دور کی بڑی چنگی شخصیت رهی هوتی هے
دوسرا مغالطہ که کوئی بھی بندھ کہیں اٹھتا ہے اور اچانک نبی پاک کو گالیاں دینے لگتا هے
پاگل کتے نے کاٹا هوتا ہے اس کو کیا؟
ایک بابا مذاق کر رها تھا که زمانه هی برا آ گیا هے جس کے نرخرے میں انگوٹھا دو ، وهی انکھیں نکالتا ہے
جس کو دو تھپڑ لگا دو گالیوں پر اتر اتا ہے
تو اور کیا کرے جی وھ جس کے نرخرے میں انگوٹھا دیا هوا هو اپ نے ؟؟
ہر پاکستانی اسلام پر باتیں شروع کردیتا هے
اور هر بندے کا اپنا هی اسلام هے
اور هر اسلام دنیا کے سارے نظاموں سے معاشروں سے ملکوں سے اعلی هے
اس لیے هر دوسرے بندے کو اس بندے کااسلام قبول کرلینا چاهیے
اور جب اس تبلیغ کا ہدف ایک عیسائی بنتا ہے
اور وھ بھی معاشرے کا " ماڑا ترین " بندھ تو اس پر تو تبلیغ کرنےبڑا جوش خروش آ جاتا ہے ناں جی
اس کو کہا جاتا ہے که مسلمان هوتے هی تم بھی همارے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکو گے !!ـ
لیکن
مجھے هائی سکول کے دور میں باورے کے جوزف نے کها تھا که تم کیا مجھے ساتھ بیٹھاؤ کے کھانے میں ، ميں تم لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا هی نهیں چاھتا
اصلی میں جوزف بھی میری تبلیغ سے تنگ آیا هوا تھا
میں نے اس کو کہا که هم لوگ تم لوگوں کو اپنے برتن تک نهیں چھونے دیتے
تو اس نے کہا که میں خود تم لوگوں کے چھوئے برتن کو دھو کر کھانا کھاتا هوں
اگر ایسی باتیں کرکر کے کسی کو تنگ کیا جائے اور وھ بھی روزانہ
اور رویه بھی هو که هم تم پر احسان کررهے هیں
که تم کو اسلام کی دعوت دے رهے هیں
اور دعوت دینے والے میں اتنی بھی سمجھ ناں هو که اگر جوزف مسلمان هو بھی گیا تو اس کا معاشرے میں مقام کیا هو گا؟؟؟
وھ اپنی یا اپنے بچوں کی شادیاں کہاں کرے گا
کن لوگوں کے ساتھ معاملات کرئے گا؟
اور معاشرھ اس کو کیا کہے گا؟؟
دین دار !!!ـ
کیا اپ نے پنجاب میں دین دار دیکھے هیں؟؟
ایک گالی هوتی ہے جی یه لفظ بھی ، کچھ خاندانوں کے لیے
اسلام اسلام اسلام
اور یا پھر کوئی اور لفظ
هو که اس کی تکرار سے کان پک جائیں اور جان چھوٹنے کی کوئی سبیل ناں هو اور بندے کے منہ سے نکل جائے که
ایسی کی تیسی اوئے تمہارے دھرم کی یا ٠٠٠٠٠
تو اس میں قصور کس کا هے ؟؟؟
مار دو جی توهین رسالت کے نام پر کسی کو بھی
لیکن اس اکسانے والے کو بھی پھانسی لگنی چاهیے
توهین کرنے والے کے ساتھ هی
چوک میں !!!!٠
ایک جج کی طرح سوچو سر جی جج کی طرح
هاں کچھ لوگ هوتے هیں جو شام چھ بچےکے بعد شراب کے نشے میں لوگوں کو گالیاں دینے لگتے هیں
اسحق بھٹی نامی ایک چوەڑے کی مثال ہے یهاں جاپان میں
لیکن یه چوەڑا بھی اپنے کاروباری حریفوں کو گالیاں دیتا ہے اور
مزے کی بات هے که گالیاں کھانے والے اور سننے والے سب لوگوں کا هاسا نکل جاتا ہے
کیونکه یه کسی کی بہن یا ماں کے ساتھ واردات کرنے کی نهیں اپنی گھر کی عورتوں کے ساتھ وارداتوں کی تفصیل پڑھنے لگتا هے
یهاں بھی اپ کو جج بن کر سوچنا پڑے گا که جو بندھ اپنی بہن بھانجیوں کے رشتے گامے کے ساتھ جوڑ رها هے کیا اپ اس کو سزا دیں گے ؟؟؟

اتوار، 28 نومبر، 2010

انسٹنٹ جنتی

اج کل پاکستانیوں کی اکثریت کو توهین رسالت پر غیرت آئی هوئی هے
اور اگر میں نے کوئی معقولیت کی بات کی تو٠٠٠٠٠٠٠
کستاخ رسول ، خارجی، وهابی ،اور پته نہیں که کیا سے کیا کہا جائے
انسٹنٹ میں جنت کی تلاش ہو جی پاک لوکاں کو
پراپر طریقے سے تو ان کو کافی بنانی بھی نهیں آتی هو گی
تو پراپر حیات کے فلسفے کا علم کیا هو گا
ہندو مذہب سے شروع هوئی کہانیاں
که بندے نے نیکی کی اور مکت هو گیا
کسی نے کانٹا راھ سے ەٹایا اور مکت هو گی ا
کسی نے بھوکے کو کھانا کھلایا اور مکت هو کيا
کسی نے رام کے نام کی لاج کے لے کچھ کیا اور مکت هو گیا
ہندو مین حیات کا فلسفہ هے آواگون
ایک آتما چوراسی لاکھ مرتبه جنم لیتی هے جس مین وھ جنم بھی هوتے هیں که سورج کے نکنے سے شروع هوئے اور سورج غروپ پر ختم
کبھی کسی جانور کی جون اور کبھی کسی کی اور اخر پر انسان کی جون میں آئے نیک کام کیےتو
مکت ورنہ پھر وهی چوراسی لاکھ جنموں کا چکر
لیکن
اسلام میں تیم عاملوں کا ہے که عالم ارواح جس میں ساری روحیں هیں ، جن سے سچے رب الله جی عالی شان نے روز الست وعدھ لیا تھا یه پوچھنے کے بعد که میں کون هوں اور سب نے کہا تھا(بشمول خاور)آپ همارے رب هیں
اس عالم سے روح عالم دنیا میں اتی هے اور
جو کام کرتی هے کرکے مرجاتی هے
یعنی عالم برزخ میں چلی جاتی هے
روز محشر
عدالت لگے گی
الله جل شان جج هوں گے اور گواھ بھی که وھ سب دیکھتے سنتے هیں
یهاں فیصلے هوں گے که کس نے کیا کیا اور اس کو کیا ملنا چاهیے
لیکن جی اپ نے بھی سنی هوں گی اور پاکستان مين مذہبی تربیت هی اس طرح کی گئی هے که کسی ایک کام پر بندے کو جنت مل بھی گئی اور اس نے خواب میں آکر کسی کو بتا بھی دیا
بس جی اس طرح کی جنت کے حصول کے لیے لوگ کوشاں هیں که ساری زندگی جو بھی کرو
بس کهیں جنت کی لاٹری پر بھی نظر رکھو
پاکستان میں جو بھی توهین رسالت کا قانون هے
کیااس میں توهین پر اکسانے والے کے لیے بھی کوئی سزا هے؟؟
اس دفعہ جو چوہری عورت پھنسی هوئی هے
اس کو جس بی بی نے یه کہا تھا که عسائیوں پر قربانی کا گوشت حرام ہے
جس پر که تپ کر اس چوہڑی کے منہ سے گستاخانہ الفاظ نکلے
اس فتوة دینے والی بیبی کو کیا سزا هو گی؟؟
اس کو بھی سزا ملنی چاهیے که اس نے توهین رسالت پر اکسایا
پاکستان میں
عسائیوں کا کیا حال ہے؟
بے چارےاپنے نام تک اس طرح کے رکھتے هیں که اپنے گاؤں سے باهر کسی کو معلوم ناں پڑے که میں عیسائی هوں
اقلیتی امور کے وزیر
شہباز بھٹی کا نام
ایک فیملی کے نام هیں
اسحق بھٹی ، لیاقت بھٹی ،انوار بھٹی ،جاوید بھٹی، سعید بھٹی،
کیا اپ ان ناموں سے اندازھ لگا سکتے هیں که یه چوہڑے هیں که پاک؟
غالباً پہلا کیس تھا وھ
توهین رسالت کا
سیالکوٹ کے کسی گاؤں کا ، اسّی کی دھائی کی بات ہے غالباً
میں نے سرے کاؤنٹی کے علاقے تھاؤنٹن هیتھ میں کالو قسائی کی دوکان پر اس کیس کے فرار هو جانے والے لوگوں کو دیکھا
گل کے نام سے تعارف کرواتا تھا وھ بندھ حلال گوشت کی دوکان پر کام کرتا تھا اور جھٹکے کی مرغیوں کے گلے پر چھری چلا کر ان کو حلال جیسی شکل دیتا تھا
اس چوہڑے سے مردھ مرغیوں کو حلال کروانے والے مسلمان کو کیا کہیں گے
پنجاب میں میں نے دیکھا ہے که زمین دار دوپہر کے کھانے میں خود سالن کھاتا هے اور عیسائی کو پیاز سے روٹی دیتا ہے
خود چارپائی پر بیٹھتا هے اور عیسائی نیچے زمین پر
اور اگر میرے جیسا کوئی اس عیسائی کو کہے که بابا جی اپ بھی چارپائی پر بیٹھ جاؤ
که خالی پڑی چارپائی کس لیے هے
تو بھی یه عیسائی چاپائی پر بیٹھنے سے انکار کردیتا ہے
ایسے لوگ نبی پاک کی توهین کی کیسے جرأت کرسکتے هیں؟
کچھ حالات اس طرح کے بنا دیے جاتے هیں که
ان کو اشتعال ميں لا کرکچھ کہلوا دیا جاتا ہے
آپ کا کیا خیال ہے که پاکستان ميں پرورش پانے والے عسائیوں کو کلمه پڑھنا نہیں آتا؟؟
بے چارھ اگر اپنے نالج کا رعب ڈالنے کے لیےکسی کے سامنے کلمه پڑھ بیٹھے
تو اگلے دن اس پر مرتد کا الزام هو
اور قتل کرنے والا خود کو جنتی جانے
انسٹنٹ جنتی

منگل، 23 نومبر، 2010

توہین کا قانون

میں کبھی بھی توہین رسالت یا توهین اسلام پر سزا کے قانون کا حامی نهیں بن سکتا
کیوں که میرے خیال میں
اگر ایک لوٹے پانی میں پیشاب کا قطرھ پڑ جائے تو لوٹے کا پانی پلید هوجاتا هے لیکن اگر کسی دریا میں کوئی شرارتی پیشاب کردے تو کیا هو گا؟؟
دریا کی بڑائی اس پلیدی کو پاک کردے گیا ور اترائ والے لوگ اس پانو کو پی سکنے تک پاک جانیں گے
اسی طرح اگر کوئی بندھ یه کہے که کسی غیر مسلم کو قران ناں دو که قران پلید هو جائے گا تو
میں اس کی بھی مخالفت کرتا هوں که
قران پلید نهیں هو گا
هاں وھ غیر مسلم پاک هو سکتا هے
ایک دفعہ میں بنکاک میں ایک جاپانی نوجوان سے باتیں کررها تھا
که بات مذہب کی چل پڑی تو اس کے کہا که هاں میں بھی اسلام کو تھوڑا سا پڑھا هوں
میں نے پوچھا که کیا پڑھا ہے
تو اس نے بتایا که
یه مذہب ایک بندے نے شروع کیا تھا
جس کو اس کے گاؤں والوں نے گاؤں سے نکال دیا تھا اور اس بندے نے زور حاصل کرکے اپنے ابائی گاؤں پر قبضه کرلیا تھا
اب اپ هی بتائیں که میں اس کو کیا کہوں بات تو ٹھیک هے لیکن انداز بیان کچھ زیادھ هی لاتعلق سا هے
که
بنی پاک و مکه چھوڑ کر ہجرت کرنی پڑی
یه بھی ایک حقیقت هے
اور بعد میں بنی پاک نے مکے پر فتح بھی حاصل کی
میں نے اس بندے کو بجائے غصہ کرنے کے ایک قہقہ لگیا اور کها که بات تو تمہاری سچی هے لیکں هم اس کو کچھ اسطرح کہتے هیں که٠٠٠٠٠٠
اور میں نے اس کو تفصیل سے بتایا که نبی پاک کا مذہب شروع کرنے سے پہلے کیا کردار تھا
اور ان کی مخالفت کرنے والے کون تھے اور کیا کیسے هوا تو
اس جاپانی کی تسلی هو گئی
لیکن کیا اکز وھ پاکستان میں هوتا تو
اگر اس کو توهین
کے قانون کے تحت مار بھی دیا جاتا تو اسلام کو کیا فائدھ تھا؟؟
لیکن جس طرح میں نے اس کو سمجھایا
اس طرح کم از کم ایک بندے کو تو اسلام کی معلومات ملیں که نهیں

پیر، 22 نومبر، 2010

اپنا آپنا کلچر

بڑا کتا کلچر هے جی مغربی ممالک کا ، هر بابے اور بے بے کے ساتھ ایک کتا هوتا ہے
اتنے کتے که بندے کے منہ سے نکل جائے که کتیاں دے کتے
چلو جی کچھ کتیاں (بیچیز) هوں گی اور کچھ کتے
لیکن
سانوں کی
جن کے ملک هیں ، ان کو لگے
همارا ملک هے پاکستان
همارا کلچر کیا هے ؟؟؟
بھکاری کلچر
ساری قوم منگتی قوم
حکومت امیر ممالک سے مانگ رهی هے
لیڈر ممتول لوگوں سے چندا مانگ رهے هیں
مولوی مسجدوں میں مانگ رهے هیں
معذور سڑکوں پر مانگ رهے هیں
اور تو اور جی اب هماری پولیس بھی رشوت اور بھیک ساتھ ساتھ لیتی هے
سڑک پر کھڑا پولیس والا کسی کا تراھ نکال کر رشوت کی راھ هموار کرتا ہے اور اگر اگلا ڈاڈھا نکل ائے تو ؟؟
صبح سے یهاں کھڑے هیں جی
همارے بھی چھوٹے چھوٹے بچے هیں جی
آپ کی مرضی هے جی اگر ناں بھی کچھ دیں تو هم کیا کرسکتے هیں جی
وغیرھ وغیرھ
پنجاب کی شادی کی رسوم میں هر برادی لاگ کے نام پر انعام لیتی تھی
کیونکه هر برادی کا کچھ ناں کچھ کام هوتا تھا شادی کے انتظامات میں
مثلاً بروالا برتن دھوئے گا
نائی سالن پکائے گا
ماچھی ایندھن کا انتظام کرئے گااور ماچھن تندور پر روٹیاں لگائے گی
کمہار اٹا گوندھے گا
لوهار ، ترکھان ، جولاھ وغیرھ کام کام پہلے هی ختم هو چکا هوتا تھا یا هو جاتا تھا
میں یه پنجاب کی مثال اس لیے دے رها هوں که میں نے نہی دیکھا ہے
هو سکتا ہے که دوسرے علاقوں میں بھی یهی هوتا هو
لاگ کہتے تھے اس انعام کو اور لاگی کہتے هیں جی انعام لینے والے کو
لیکن
لاگ دینے والے کے لیے کوئی نام نهیں هے پنجابی میں
کیوں؟؟
کیونکه
سارے هی پیشوں والے لوگ لاگی هوتے هیں صرف لاگ دینے والا شادی کے دنوں میں هی اس عہدے پر فائیز هوتا تھا
اور اس عارضی کام کے کرنے پر لفظ نهیں بنا هو گا
ورنه ساری هی برادریاں لاگی هوتی تھیں
اس لاگ کو لینے کی عادت پاکستان میں اوج کرآئی هے اور هر بندھ لاگ هی مانگے جارها هے
پنجابی میں ایک محاورھ تھا
لاگیاں نے لاگ لے لینے هیں اگلی بھاویں وسے ناں وسے
لڑکی کو چاهے طلاق هی هو جائے انعام لینے والوں نے انعام لے لینے هیں
لیکن یار یه لاک ایک قسم کی اجرت هوا کرتی تھی جس کو انعام کی طرح وصول کرنے والی ساری برادریوں کے سپوت کسی بھی عہدے پر چلے جائیں
بھیک کی شکل میں وصول کرنے پر لگےهوئے هیں
لیکن مزے کی بات هے که لوگ اس وصولی کو اپنی طاقت کی وجہ اور اپنا حق سمجھتے هیں
پرانے زمانے میں بہروبپے هوتے تھے
بہروپ بنا کر تڑی لگائی اگر لگ گئی تو سلام کیا اور کها میں بہروپیا هوں
مجھے انعام دیں
اور نهیں لگی
تو اس مطلب ہے که بہروپ ناکام ہے
انعام نهیں ملے گا
لیکن
اج کے افسران
تڑی لگاتے هیں ، چل گئی تو رقم وصول
نهیں تو سلام گزار کر مانگ لیتے هیں
بے چارے ، کام چور لوگ

اتوار، 21 نومبر، 2010

شادیاں اور جوڑے

بھٹو کے دور میں کچھ دن یه رواج چلا تھا که لوگ ایک دوسری برادری میں شادی کرنے لگے تھے
لیکن پھر برادری میں شادی کا هی طریقہ چلتا آ رها ہے
میرے خیال میں برادری میں شادی کا روجحان اس لیے هے که لوگ خود کو معاشرے میں غیر محفوظ سمجھتے هیں
برادری میں شادیوں سے اپنے اتحاد اور تحفظ کا احساس هوتا ہے
کیونکہ حکومت لوگوں کو تحفظ کا احساس دے هی نہیں سکی
هر بندے کے دل میں ایک ڈر هے که یهاں بڑے بڑے لوگ هیں پته نهیں کس سے ٹھن جائے
اور جس کی سفارش هو گی جس کے تعلقات هوں کے وهی کامیاب هو گا
اور تعلقت میں پائیداری اپنی برادری سے هی پیدا هوتی ہے
هاں بھٹو کے دور ميں کچھ دن کاروباروں میں تیزی ائی تھی که عام لوگوں نے بھی پیسه دیکھا تھا
هر ادمی میں خود اعتمادی پیدا هوئی تھی
شائد اسی لیے لوگ بھٹو کو بھولتے هی نهیں هیں
که اس کے دور ميں کچھ عزت کا احساس پیدا هوا تھا
خود میرے ابا جی نے بھی دکان اور مکان ایک ساتھ هی ڈھا کر بنوانے شروع کردے تھے
ہمارے قصبے اور نزدیکی دیہات میں مشہور هو گیا تھا که ان کو دوکان کے ڈھانے پر پانڈا(برتن) ملا هے
برتن ملنے کی ٹرم ان دنوں اس لیے استعمال هوتی تھی که تقسیم کے دنوں میں ہندوستان چلے جانے والوں کی جائیداوں میں دبائے زیوارات ملے هیں ـ
ارینجڈ میرج تو اج بھی هوتی هے جیسا که پہلے هوا کرتی تھی لیکن اب محبت کرنے والے خود هی ارینج کرلیتے هیں
جو نہیں کرسکتے ان کی اخبار میں خبر لگ جاتی هے
جو که ہمیشه عورت کو ورق لگانے (ورغلانے)کی هوتی ہے
یه ارینجڈ میری بھی ایک هی عذاب هوتا هے جی
کوئی بندھ بات کررها تھا که جی هم دو بھائی تھے
دونوں هی خاندانی دشمنی میں دشمنوں کے هاتھو ں مارے گئے
سننے والے نے کہا که جی اپ تو زندھ هو!!ـ
تو اس بندے نے بتایا که ایک بھائی دشمنوں کی گولی لگنے سے مرا تھا که پنچائیت میں فصلہ هوا که قاتل کی بہن کا رشتہ مقتول کے بھائی کو دے دیا جائے
ایک طرح سے یه اس طرح سنائی دیتا تھا که قاتل کی بہن مقتول کے بھائی کو دے دی جائے
لیکن
جب سہاگ کی رات میں نے
گھونگٹ اٹھایا
تو میرے منه سے بھی یہی نکلا جی میں مرگيا
کیوں
یار میری بیوی کا نام تو بی بی اقبال هے
لیکن
وھ
لگتی بھائی اقبال ہے
گورے لوگ اچھے هیں جی اپس میں ایک دوسرے ٹھونک بجا کرشادی کرتے هیں
یا نہیں بھی کرتے که
ساری عمر اس پرکھنے کے کام میں گزر جاتی هے
قوت فیصله کی کمی هوتی هو گی ان میں !!ـ
سننے والے نے کہا
هاں یار یه گوروں میں قوت فیصلہ والے اور نہیں والے لوگ بلکل علیحدھ هی هیں
جو شادی کا فیصلہ جلدی کرتے هیں وھ طلاق کا بھی جلدی هی کرلیتے هیں اور پھر شادی کا بھی جلدی هی اور پھر اس شادی کی طلاق کا بھی
لیکن
جو فیصله نهیں کرسکتے وھ ساری زندگی ایک سے دوسرا ساتھی بدلتے اور اخری عمر میں کتے اور بلیوں کے ساتھ گزار دیتے هیں ـ
کتا کلچر !!ـ سننے والے نے تاسف سے کہا
تو جی اپنے کلچر کو کیا کہو گے؟
ارینجڈ میرج میں ملنے والی چیز کو جس جانور کا نام دو گے کیا وھی کلچر پاکستان کا هو گا ، کیا؟؟

بدھ، 10 نومبر، 2010

عروج مسلسل

کبھی کبھی میں سوچتا هوں که
یه برطانیه کے شاهی خاندان نے کیا قربانی دی هے که ان پر عروج ختم هی نهیں هورها
دولت اور عزت کبھی کسی گھرانے پر اتنی نسلوں تک نهیں رهی هے جتنی نسلوں سے اس خاندان میں چلی آ رهی ہے
میں نے دیکھا ہے که کائینات کے نظام ميں هر چیز میں فارمولے پائے جاتے هیں
جو جتنا ان فارمولوں کی سمجھ لیتا ہے وھ اتنا هی کامیاب هوتا هے
یا ناکام
هوتا ہے
اس خاندان نے کون سا فارمولا پا لیا هے که ان پرایک مسلسل عروج هے

میٹھا جسم کو طاقت دیتا هے لیکن ایک حد کے گزر جانے کے بعد جسم کو نقاہت بھی دیتا هے
ڈاکٹر اس کو "شوگر " کہتے هیں
سود کھانے والے خاندان چوتھی نسل ميں بھکاری بن جاتے هیں
کیا وجوهات هوتی هیں که کچھ خاندان ذہین هوتے هیں اور کچھ بیوقوف؟
ان خاندانوں کے بڑوں نے کیا کیا هوتا ہے که جس کی ان کو جزا یا سزا مل رهی هوتی هے؟

محنت انسان کے مال میں کثرت کرتی هے اور
کچھ لوگ چالاکی سے بھی مال میں کثرت کرلیتے هیں
لیکن محنت سے کی گئی کثرت سے اگلی نسل میں بھی محنت کے جراثیم منتقل هوجاتے هیں
لیکن چالاکی والوں کی اگلی یا اس سے اگلی نسل ميں یه محنت والے جراثیم ختم هو جاتے هیں

بادشاہت خون مانگتی هے
بہت سے لوگوں کا خون
جو جتنے زیادھ قتل کرے گا
اس کا دبدبہ اتنا هی زیادھ هو گا
لیکن پھر اس کابندےکا خون (اولاد) آپس میں لڑ کر خون کرئے گا اور خون خون هو گا
آپ دیکھ سکتے هیں که کچھ دھائیوں پہلے کے نواب ؟
اب ان کے خاندان کہاں هیں
اور
پھر تاج برطانیه کے سائے تلے اگنے والے خاندان
جو که اپ کو پاک ملک میں اقتدار میں بھی نظر اتے هیں
لیکن مجھے نظر اتا هے که ان لوگوں کی اولادیں
اس دھرتی پر پنپ نهیں سکیں گی اور دوسروں کے ملکوں میں ایک دو نسل تک عیاشی کرں گے اور پھر کسی محنتی کے ملازم هوں گے
لیکن یه برطانوی شاہی خاندان
سورج کے غرب ناں هونے والے ملک کے مالک
اور جب حاسدوں کے دل خوش هوتے هیں که برطانیه سکڑ گیا تو بھی برطانیه
پاک ملک سے اپنی عزت ، شان ، اور عظمت میں کهيں آگے هے
میرے خیال میں اس خاندان نے دنیا میں برابری قائم کروائی هے
برابری
سب انسان برابر هیں
آپ دیکھ لیں دنیا کے سبھی حکمران جب طاقت میں هوتے هیں تو کچھ لوگ بڑے هوتے هیں اور کچھ چھوٹے
ہند میں ذات پات کا نظام ہے
جو که مسلمان حملہ آوروں نے بھی اپنی شان بنانے کے لیے استعمال کیا
جاپان میں بھی طبقات تھے اور چین میں بھی !ـ

بانی اسلام محمد صعلم نے برابری کا درس دیا
برابری قائم کی
لیکن
پھر
بخاری صاحب نے لکھا ہے ! ـ حضرت علی سے روایت کر کے که حکمران قریش میں سے هوا کرئے گا
اور پھر
خاندانی جھگڑے

لیکن برطانوی شاہی خاندان نے واقعی برابری قائم کی هے اور اسلام سے زیادھ عرصہ تک قائم رکھی هے
اسلام میں برابری کا نظام عمر دی گریٹ کے ساتھ هی ختم هو گیا تھا ـ
لیکن گوروں کا دیا هوا برابری کا نظام ؟
یہی وجه هے که اج کمہاروں کا ایک لڑکا بلاگ لکھ سکتا ہے اور اس کی کہی گئی بات دنیا میں کهیں بھی پڑھی جاسکتی هے
انے والے دنوں میں اگر چین یا ہند پر عروج ایا
یا
اسلام کے نام لیوا اگے ائے تو
دنیا کا رنگ کچھ اور هو گا
یه نهیں جو امریکه کی سرداری میں هے
انسانوں میں جس طرح کی برابری اور آزادی اج پائی جاتی هے
یه نہیں هو گی
چین میں اج یه حال ہے که دیہاتوں اور شہری لوگوں کی شہریت الگ هے
ڈومیسائل کے الک رجسٹر هیں
ایک دیہاتی ڈومیسائل والا شہر میں کام کرتا پکڑا جائے تو ایسا هی هے جیسا که کوئی چینی بغیر ویزے کے فرانس یا جاپان میں پکڑا جائے
اسی لیے اپ ایک طرف تو ایسے چینی دیکھتے هیں جو امریکه جاپان سیر کے لیے جاتے هیں اور دوسری طرف ایسے بھی هیں جو
پاکستانیوں کی طرح ویزے کی تلاش میں هیں
ہند کے ذات پات کے نظام کو سارے جانتے هیں
اور اسلام میں بھی کچھ لوگ مقدس هیں
لیکن کائنات کے اصولوں میں هے که جو خود کو مقدس بنا کر هی پیش کرنا چاھتا ہے
چاهے وھ اک برہمن هو که سید
اس پر بھیک کی لعنت مسلط کردی جاتی هے
ایسے لوگ اپنی اولاد کی پرورش بھیک کی کمائی سے کرنے پر مجبور هوتے هیں

اس طرح کے خیالوں کی کھچڑی پکتی رهتی هے میرے ذہن میں که
کس چیز کی کیا تاثیر هے؟
اور
میں کیا چیز اختیار کروں که میں فائدے میں رهوں
کائینات کے فارمولوں میں تبدیلی نهیں اتی هے
جھوٹ ، منافقت، بندے کا وقار ختم کردیتے هیں
اس لیےمیں
جھوٹ ، منافقت ، دھوکه دهی سے بچتا هوں
توحید کے انکار کے تو جی بڑے هی مسائل هیں

اور توحید کے معاملے میں
میں کمپرومائز کر هی نهیں سکتا
محنت سے سہولت حاصل هوتی هے
محنت بھی بہت کرتا هوں
لیکن
مجھے حاصل کیا ہے ؟؟
میں دولت مند نهیں هوں
لیکن میری جیب کبھی خالی نهیں هوئی اور میں کبھی مقروض نهیں هوا هوں
اور انے والے سالوں میں دولت مند هونے کی بھی امید هے
میں دولت مند کیوں نهیں هوں ؟
میرے خیال ميں میں نے اپنی اوقات سے زیادھ سیاحت اور عیاشی کرلی هے

ہفتہ، 6 نومبر، 2010

اصول اور نظم

‎پچھلے دنوں جاپان نے ایک چینی جہاز کو گرفتار کیا تھا
‎یه جہاز جاپان کے ایک جزیرے کے قریب مچھلیاں پکڑتے هوئے پایا گیا تھا
‎میڈیا میں بتایا گیا که اس چینی جہاز نے کوسٹ گارڈ والوں کے جہاز کو ٹکر ماری تھی اور وارننگ کے باوجود جہاز کی چیکنگ نہیں کراوائی گئی تھی
‎لیکن چین کا موقف تھا که جاپان کی حکومت غلط بیانی کررهی هے
‎اور چین نے جاپان کو ایکسپورٹ کی جانے والی کچھ چیزوں پر روک لگا دی اور سفارتی شور غوغا مچا کر جاپان کو اتنا پریشان کیا که جاپان کی حکومت نے اس کپتان کو چھوڑ دیا
‎جس کا چین واپسی پر ایک ہیرو کی طرح استقبال کیا کيا
‎اس کے بعد بھی ایک تسلسل کے ساتھ چین میں جاپان مخالف سرگرمیاں اوج کر آئیں
‎اج یهاں یو ٹیوب پر ایک ویڈیو لگی هے جس میں حقیقت بتائی گئی هے که
‎کیسے چینی جہاز نے کوسٹ گارڈ کے جہاز کو ٹکر ماری اور ٠٠٠٠٠٠٠٠
‎ویڈیو بنانے والا ہے ایک حکومتی اہلکار
‎جو که ویڈیو بناتے هوئے کہ رها هے که جہاز مین سرگرمی نهیں هے . آھ؟ کرین نے جال پھینکا ٠ انجن میں حرکت هوئی .وغیرھ وغیرھ



‎لیکن جی یه جاپان ہے اس ویڈیوسے عام لوگوں کے جذبات کو تو تسکین ملی که نهیں
‎لیکن
‎یه ویڈیو آئی کهاں سے ؟؟
‎ایک سرکاری ملازم کو سرکاری چیز بغیر کسی عوامی نمائیندے کی اجازت کے عام کرنے ایک سزا ہے
‎اور یه وڈیو جو که بنایا هی سرکاری جہاز سے گیا هے
‎اگر اس جہاز پر کوئی غیر سرکاری بندھ تھا تو؟؟؟
‎یه ایک اور غیر قانونی!!!٠
‎سرکاری سواری پر غیر سرکاری بندے کا کیا کام ؟؟
‎انے والے ایک دو دنوں میں یه بات نکل هی آئے گی که یه کس کی حرکت هے
‎اور
‎اس کو سزا بھی بھکتنی پڑے گی
‎جاپانی معاشرھ
‎معافی کا تقاضا بھی کرتا ہو اور تلافی کا بھی
‎جی هاں تلافی
‎جرم کیا
‎اس کی سزا هو گی
‎یعنی تلافی
‎اور معافی بھی مانگو ورنہ تلافی زیادھ کرنی هو گی
‎کیا خیال هے که اس طرح کا کام انڈیا وار پاکستان کے درمیان هوتا
‎کشمیر کے متنازعه علاقے میں انڈیا کا قصور هوتا اور اس کی ویڈیو کوئی ملازم یوٹیوب پر لگا دیتا
‎که پاک قوم کی انا کی تسکین هو
‎تو؟؟
‎ہیرو هوتا جی
‎یه بندھ
‎پاک سوچ اور جاپانی سوچ کا فرق ہے جی
‎اسی لیے مولوی لوگ جاپان کو دیار کفر کہتے هیں

جمعہ، 29 اکتوبر، 2010

خاور کنگ

آدمی اپنے هم عصروں سے پہچانا جاتا ہے که
اس کی شخصیت کتنی قد آور هے
لاہور کے ٹی ہاؤس کے زمانے کے قد اور لکھاری اور صحافیوں نے بڑے نام چھوڑے هیں
اسی طرح
آج کی دنیا میں اردو کے بلاگر هیں
سبھی اپنی اپنی جگه نگینے هیں
سبھی خوب لکھ رهے هیں
اور وکی پیڈیا والے هیں جو عظیم لوگ هیں
جو راھ لله کام کیے جارهے هیں
ان اردو بلاگروں اور اردو کے وکی پیڈیا والوں کے زمانے میں خاور بھی زندھ ہے
اس لیے خاور کا خیال ہے که
کیونکہ اس کے هم عصر سارے لوگ عظیم هیں
اس لیے خاور کھوکھر بھی ایک گریٹ بندھ هے
خاور کے پنڈ (گاؤں ) کے لوگ سے پہلے هی اس کو خاور کنگ کہتے هیں .

منگل، 26 اکتوبر، 2010

بابا فرید شکر گنج

پاک پتن والی درگاھ پر بم دھماکے کی کی خبر پڑھی هے
میرے ابا جی بھی اس خانقاھ کے مجاورں کے مرید هیں
اس لیے مجھے بچپن میں اس خانقاھ کو دیکھنے کا موقع ملا هے
اور پھر جوانی میں بھی
پیر صاحب کے محل نما گھر جس کو کوٹھی کہتے هیں
پہلی بار مردانه اور زنان خانہ دیکھا
اور کسی گھر میں لائیبریری بھی یہیں دیکھی
وھ افسانوں میں پڑھے هوئے ماحول کی باتیں
جو که همارے ماحول کی باتیں نهیں هوتی
اس کوٹھی میں مسالے ملے جو چاول پکتے هیں ، مریدوں کے لیے وھ بڑے هی ذائقه دار هوتے هیں
تین دن تک انہی مسالوں کے ڈکار آتے رهتے هیں
بچپن کی وجه سے میں ماں (آپاں جی) کے ساتھ زنان خانے میں بھی چلا جاتا تھا
جهاں میں نے بیبیوں کا فیشن دیکھا ، ان کے بالوں کی تراش اور چلنے پھرنے پر میرے محسوسات ،
میں نهیں لکھوں گا که
کوئی مجھے شہید کرکے
خود غازی نه بن جائے
کیا پینڈو پن هے که میں نے ڈائل والا ٹیلی فون بھی نزدیک سے یهیں دیکھا تھا
اور بڑی خواہش تھی که گھنٹی بجے اور میں جلدی سے اٹھا لوں
تاکه واپس پنڈ جا کر دوستوں پر رعب ڈالوں میں نے فون بھی کیا هوا هے
یه ان دنوں کی بات ہے جب علی ہجویری صاحب زندھ تھے
اب تو ان کی بھی خانقاھ هے
جو که مشرقی دروازے ( جهاں دھماکہ هوا هے) سے داخل هوں تو بائیں طرف هے
جب پیر صاحب اپنی کوٹھی میں مریدوں کے لیے دربار لگاتے تھے تو
ایک صاحب بستہ سا لے کر بیٹھ گئے جس میں تعویز تھے
بستے پر جیبیں بنی هوئی
اور هر جیب پر تعویز کی کیٹاگری لکھی تھی
جن میں سے مجھے ایک کیٹاکری اب بھی یاد هے
بھینس کے دودھ والی
پیر صاحب اشارھ کرتے تھے اور
معزز مرید بستے میں سے مطلوبه تعویز جو که پرنٹڈ هوتا تھا نکال کر
غرض مند مرید کو دیتے تھے اور هدایات جاری کرتے تھے که چاندی کے تعویذ میں مڑھنا ہے که لکڑی کے گھٹ میں مڑھ کر بھینس سے گلے میں ڈالنا ہے
بہشتی دروازھ تو جی بند تھا
لیکن میں نے دیکھا که جس کمرے کو یه دروازھ لگا هے اس کے دوسری طرف بھی ایک دروازھ ہے نکلنے کے لیے
اس دروازے کے باہر نکلتے هی
ایک میٹر کےبعد ایک تقریباً ایک میٹر اونچی دیوار بھی هے
میں نے اس کمرے کا طواف بھی کرنے والے لوگ دیکھے
اور مجھے یه دیوار خانه کعبه کے پاس والی دیوار جیسی لگی جو که تصویروں میں دیکھی هوئی تھی
اسی کمرے کے مشرقی طرف کھلی اور پکی جگه هے جهاں میں نے نصرت فتح علی خاں کو قوالی کرتے دیکھا
اور اس کو سننے والے ڈیرھ درجن لوگوں میں میں بھی شامل تھا
مجھے نصرت فتح علی خاں کے بڑے بڑے دانت یاد هیں جو که مجھے اس وقت کچیچیاں لیتے هوئے سے لگے تھے
بہت بعد میں میں اس بہشتی دروازے سے بھی گزارا تھا
غالباً اس کمرے میں موجود پکی قبر
بابا فرید شکر گنج
کی هے
اپنے ابا جی کے پیروں اور ان کی اولادوں کو دیکھ کر اپنی کمتری کا ایک احساس هوا تھا
جو که اج تک هے
هم دو مختلف طبقوں کے لوگ هیں
پیر صاحبان کا طرز زندگی اور همارا طرز زندگی
معاشرت کی دو انتہاؤں پر هے

بدھ، 20 اکتوبر، 2010

چیزوں کی قدر

پنجابی کے ایک لکھاری مسعود منور
لکھتے هیں که حکمرانوں کے پاس اپنی عیاشیوں ،طاقت کی نمائیش اور قانون کو هاتھ میں رکھنے کا ایک پرمٹ هوتا ہے
جس کی یه لوگ
مینڈیٹ کہتے هیں
اور ان حکمرانوں کی ان باتوں کو جواز دینے والے
مذہبی جواز دیتے هیں

ساتھ کی دھائی کی پیدا پاکستانی نسل
جن میں میں بھی شامل هوں
ان کو یاد هو گا که پانچ پیسے کا سکه هوا کرتا تھا
پہلے پیتیل کا هوتا تھا ، بعد میں سلور(ایلمونیم) کا هو گیا تھا
ان سنا ہے که یہی سکه پانچ روبے کے طور پر چل رها هے
وہی ڈیزائین ہے بس اس پر پانچ روپے لکھ دیا ہے
اس طرح تو پچاس روبے کی اٹھنی بنی هو گی اور پچیس روبے کی
چوّنی
جب میں جاپان آیا تھا تو
پاکستان میں لوگ کہتے تھے جاپان کی کرنسی سنا ہے بڑی چھوٹی هوتی هے
جی ہاں سات ین کا روپیه هوتا تھاان دنوں
لیکن ان دنوں پاکستان کی کرنسی کی اکائی پیسه هوتی تھی
یعنی که چودھ پیسے کا ایک ین یا ایک ین کے چودھ پیسے بنتے تھے اور اس طرح سے پاک کرنسی چھوٹی هو جاتی تھی
لیکن جی هم هر بات میں بس فخر کرنے کے بہانے ڈھونڈتے هیں
جاپانی زبان میں دھول اور
فخر کے لیے ایک هی لفظ بولا جاتا ہے
هوکوری
بس هم لوگ فخر بھرے هیں اور دھول میں اٹے هیں
اج کل کیا ریٹ چل رها هے ڈالر کا پاکستان میں
نوے روپے
جن کے بنتے هیں
نوہزار پیسے
قوم سے هاتھ هو گیا
پیسے کی قدر کم هو گئی اور جو پیسا کھا گئے ان کی قدر زیادھ هو گئی
پیسا کھانے والوں پر طنز بھی اب تو جرم ہے که بلاگ کی پوسٹ پر تبصرے میں اس کو مذہبی رنگ دیتے هیں
سرے کی کاؤنٹی ميں محل
سوئس اکاؤنٹ بھرے پڑے هیں
اور رقم کے شمار کے لیے منشی رکھ هیں
قدر تو بڑھی هے ناں جی
پاکستان میں قدر بڑھی هے سیاستدانوں کی
اور حساس ادارے کے جرنلوں کی
باقی هر چیز کی قدر کم هوئی هے
عوام کی جانوں کی قدر کم هوئی هے
مصنوعات کی قدر کم هوئے هیں
پیسے کی قدر کم هوئی هے
پاکستانی مزدوروں کی بیرون ملک قدر کم هوئی هے
پاکستان مين سوائے سیاسی خاندانوں کے اور فوجی جرنلوں کے
کسی اور چیز کی قدر میں اضافہ کی نشاندھی کرنے والا ہے کوئی؟؟
لیکن مزے کی بات یه هے که جن چیزوں کی قدر بڑھی نظر اتی هے پاکستان میں رهتے هوئے
یعنی سیاسی اور فوجی کی
ان کی قدر بھی جب اپ کسی معتبر قوم کے سیاستدان اور فوجی کے ساتھ تقابل کریں کے تو……….
یعنی اس کا مطلب هوا که
چیزوں کی قدر جانچنے کی صلاحیت کی بھی قدر کم هو گئی هے
ساری هی قوم کی
بشمول
حساس جرنلوں کے اور
برے سیاستدانوں کے

پیر، 18 اکتوبر، 2010

مولا جٹ نما ان ایکشن


یه پہلوان نما خاتون یا
که
خاتون نما پہلوان
جی که مولاجٹ کا زنانہ ماڈل لگ رها هے
اس کے متعلق کچھ مخصوص حلقوں میں خیال کیا جارها هے
پاکستان میں غربت کی وجہ اس صاحبہ کی خوش خوراکی ہے
قحط کے جن آثار کا خدشہ ظاهر کیا جارها ہے وھ بھی خیال کیا جارها ہے که
سیلاب سے زیادھ ان صاحبه کے ابے اور ان کی کارستانی هے
اس پہلوان کے ابے کے ہاضمه کے متعلق شنید ہے که بڑا هی مضبوط هے
لیکن اس بات کا بھی گمان کیا جاتا ہے که اصل میں ان کے ابا ساری کمائی اس پہلوان کی بھوک کے لیے کرتے هیں

جمعہ، 15 اکتوبر، 2010

غیرت مند

پاکستان میں فلڈ نے بڑا نقصان کیا ہے
غریب ملک کا برا حال ہے
اور امیر ملک هیں که انہوں نے پاک حکمرانوں پر اعتبار ناں کرنے کا بہانہ بنا کر اصل میں اپنی کنجوسی کا ثبوت دیا ہے
حالنکه انہیں چاہیے تھا که اپنے عوام کی خون پسینے کی کمائی سے لیے ٹیکسوں میں سے پاکستان کو خیرات دیتے
تاکه سیلاب کے مارے لوگوں کو پینے کا پانی اور جرنلوں کو منرل واٹر نصیب هوتا
لیکن کوئی بات نہیں جی هم نے بھی نیٹو کے سپلائی ٹرک روک کر ان کو بتا دیا ہے که جی
هم بھی هیں اور
خاصے حساس ادارے اور ارادے رکھتے هیں
حکومت کیا ہے
ایک اصلی والی حکومت
میرے خیال میں
جہاں قران میں آتا ہے که زکواة کس کا حق هے تو
وھ حق هے اکھٹی کرنے والے اعمال (محکموں) کا اور دوسری تفاصیل هیں
تو جی یه جاپان کی حکومت بھی لوگوں سے زکواة(ٹیکس) وصول کرتی هے اور
اس سے سڑکیں ، عمارات ، ہسپتال اور پتہ نہیں کیا گیا بناتی هے جی
اور اسی زکواة سے محکموں کو تنخواہیں بھی دیتی هے اس لیے جاپان کے لوگ فوراً
حکومتی لوگوں کو کہ دیتے هیں
که ہمارے ٹیکسوں(زکواة) سے تم تنخواھ لے رهے هو
جهاں دو لوگوں یا زیادھ لوگوں میں لین دین کا مسئله پیدا هو تو
حکومت عدالت کے ذریعے ان کے مسائیل کو حل کرتی هے
لیکن
پاکستان میں
حکومت کچھ اور هی چیز هوتی هے
پاکستان میں کچھ ماحول اس طرح کا بنا دیا گيا هے که حکومت ایک ان داتا کے طور پر متعارف کرئی گئی هے
ساری عوام کی انکھیں اس آس میں لگی هوتی هیں که حکومت کچھ مدد کرئے
کہاں سے؟؟
خزانے سے
پچھلے کچھ دنوں سے میں محسوس کررها هوں
هو سکتا ہو که میرا یه احساس غلط هو
لیکن احساس هوا ہے که اردو یونی کوڈ میں لکھی تحاریر کو ای میل کے ذریعے کچھ اس طرح سے پھلایا جارها هےکه
جس کا جی چاہے اس میل کو اپنی تحریر کرکے بھی اپنے بلاگ پر لگا لے یا کسی اور کو میل کردے
اور یه میل هو گی اسلامی تاریخ کی
که ہمارا ماضی شاندارتھا
اور وھ شاندار ماضی کچھ شخصیات کا مرهون منت تھا
اور
هم کم نصیب هیں که همیں ایسی شخصیات میسر نهیں هیں
ورنہ
هم بھی
دنیا کو مزھ چکھا دیتے
پھر اگر حساس ادارے کے سرغنہ ني پیارے هم وطنوں کر دیا تو لوگوں کی اس طرف اشارھ کیا جائے گا که یه هی وھ شخصیت هے
جس کا انتظار تھا
لیکن بعد میں معلم هو گا که
قوم سے هینڈ هو گیا
ہند میں انے والے سارے مسلمان حملہ آوروں میں سے کسی ایک کے دور میں بھی عام لوگوں کے حالات
آج کے امریکہ کے عام لوگوں یا جاپان کے عام لوگوں یا کسی بھی یورپی ملک کے عام لوگوں جیسے
نہیں هوئے هیں
که هر کسی کو علاج میں سہولت هو
تعلیم حاصل هو
روزگار میں اطمینان هو

لیکن ماضی شاندار تھا
کیونکہ
بادشاھ سلامت تحت طاؤس پر بیٹھتے تھے
بہر حال
پاکستان کو امیر ملکوں پر غصہ هے که انہوں نے امداد نهیں کی هے اور لوگوں کو غصه هے که حکومت نے امداد نهیں کی هے
منگتے لوگوں کی عادت هوتی هے که
خیرات ملتے هی دعا دیتے هیں اور
جواب ملتے هی
برا بھلا کہتے هیں
اور دینے والے کو شوم اور کنجوس اور پتہ نهیں کیا کیا کہتے هیں
لیکن محنت کرکے اس پوزیشن تک پہنچنے کی کوشش نهیں کرتے که خود سخی بن کر دیکھائیں
دوسروں کی سخاوت میں کیڑے نکالتے هیں

ایک بھکاری گلہ کر رها تھا که اس گاؤں کے سارے لوگ بخیل هیں که بہت تھوڑی خیرات ملی ہے
میں نے پوچھا که تمہیں اپنے بھکاری هونے کو شرمندگی نهیں هے ؟
اس نے مجھے دھتکار دیا
پاکستان بھی اسی بھکاری کی طرح ہے
ایک لکھنے والے نے پچھلے دنوں هونے والے ڈراؤنے حملے کے جواب میں جو حساس ادارے نے نیٹو کی فوجوں کی سپلائی روکی ہے تو یه پاک اور امریکی فوج کی مشترکہ مشقیں تھیں
ایک نے حملہ کیا دوسرے نے سپلائی روکی
لیکن اس کو پیچھے کوڑ (غصہ ) یه تھا که خیرات کم ملی هے
کم از کم ان نیٹو کے ممالک کو یه تو خیال رکھنا چاہیے که پاک حکومتی لوگ منگتے ضرور هیں لیکن
بڑے پائے کے منگتے هیں
پانچ روپے کا سکه دینے والے سخی کو تو گلیوں کا پاک بھکاری بھی سکه واپس کردیتا ہے
که اس کی شان میں کستاخی هوئی هے

آج کل

آج کل کچھ لکھنے کا موڈ نهیں بن رها
میں اپنی ورکشاپ بنا رها هوں
جهاں پرانی کاریں توڑی جائیں گی
اس کو بنانے کے لیےپیسه تو لگ هی رها هے
وقت بھی لگ رها هے اور جس کی وجہ سے پیسے کی آمد نه هونے کے برابر هے
لیکن گھر کے خرچے اور دوسرے لوازمات ……
اور اس ورکشاپ کے بننے ميں ابھی کچھ مہینے بھی لگ سکتے هیں
دعا کریں که الله سائیں کچھ بہتری کی راھ نکالیں
آمین
جاپان میں پرانی کار کچھ اتنی بھی پرانی نهیں هوتی هے
دس سال پرانے ماڈل کی کار کباڑیے کے پاس آجاتی هے
میں نے خریداری شروع کی هوئے هے اس میں بھی پیسه بندھ رها ہے
الله کيے گھر سے بہت سی بہتری کی امید کے ساتھ
اور آپ کی دعاؤں کا طالب

جمعرات، 14 اکتوبر، 2010

قران سے عقل لیں

مزاروں کی پوجا کرنے والوں کے لیے
ایک سوال
ہے که جب اپ وہاں
اس مردے سے سفارش کروانے جاتے هیں تو
وهاں اور بھی خاصی تعداد میں لوگ سفارش کروانے آئے هوتے هیں
اور اپ کا خیال ہے که مردھ اپ سب کی سفارش الله تک پہنچائے گا
تو جی هاں سوال پیدا هوتا ہے که
ایک وقت ميں ایک سے زیادھ لوگوں کی بات سن کر اس کو سمجھنے کی کوالٹی سوائے الله کے
دنیا کی کسی مشین ، چیز اور نفس میں نہیں هے
تو جب اپ اس مردےمیں یه چیز پاتے هیں تو صرف الله کے لیے مخصوص ایک صفت میں اس کو شریک کرنے کے جرم کا شکار نهیں هوتے هیں کیا؟؟
عقل سے دلیل دیں یا
قران سے
ورنه
جن کتابوں کو اپ حدیث کا الزام دیتے هیں
اور اپ کو اس میں اپنے خیالات کی حمایت میں مواد مل جاتا ہے
انہی
کتابوں میں سے عبدلله نے بھی اپ کے خیالات کے مخالف مواد میری پچھلی پوسٹ میں کومنٹس میں لکھا ہے
پس ثابت هوا که حدیث کے نام پر یه کتابیں

حدیث نهیں هیں
حدیث کی ڈیفینیشن سے ناواقف لوگ علم حاصل کریں

ہفتہ، 9 اکتوبر، 2010

مزاروں سے همدردیاں

یه مزار ، یه پیر بابے ، یه روحانی شخصیات یه تعویذ ، یه مجاور
بنگالی بابے اور اور پھر وھ والے بابے جو افغانسان کے راستے آئے ایرانی بابے افغانی بابے
صدیوں کے چکر میں اصلی والے سید هو جانے والے بابے
معجزات ، کرامات ،
یه سب کیا هے پاکستان ميں؟؟
اور حالات هیں که بگڑتے هی جارهے هیں
یه سارے پیر بابے اور مزارات مل کر کیا ان حالت کے بگڑنے کو سنبھال سکتے هیں ؟؟؟
جی هاں
اگر یه سارے بابے ، پیر مزارات ختم هی جائیں تو
اب مجھے سورت اور پارھ تو یاد نهیں هے
لیکن جی قران میں هے تھوڑی تلاش سے کوئی بھی اس بات کو پاسکتا ہے که
شرک والے معاشروں کا کیا حال هو گا
اور جب ان معاشروں پر مسلط دکھوں اور پریشانیوں کے عذاب سے گبھرا کر کچھ لوگ بھاگ کر دوسروں کے پاس جائیں گے تو
وھ دوسرے والے بھی ان کو انے میں شامل کرنے سے گھبرائیں گے
که ان کے عذاب هم پر بھی نازل ناں هو جائیں
پاکستانی پاسپورٹ پر پاکستان سے بھاگ کر امریکه جاپان اور یورپ میں پناھ کے خواہش مندوں کا کیا حال هوتا ہے ؟؟
پاکستان میں الله کی بات کرو تو جی لوکاں کو
بابے یاد انے لگتے هیں
قران کی بات کرو تو ان کو اور کتابیں یاد انے لگتی هیں
جب مشرکوں کو سمجھاؤ
تو ماں بہن کی گالیاں دینے لگتے هیں
بلکل ویسے هی
جیسا که توریت
انجیل
اور
قران میں لکھے انبیاءکے قصص میں هے
اگر تم سیانے هوتے تو
تم امیر ناں هوتے
اوئے
تم اپنا خاندان تو دیکھو
هو کے کمیار تے گلاں کردا اے وڈیاں وڈیاں
اوئے دس
کھاں تینوں اسلام دا دسیا کینے سی؟؟
تے هن تو اینہاں بابیاں نو ں برا کہنا ایں

منگل، 5 اکتوبر، 2010

عمل سے زندگی

ہمارے گاؤں میں دو بھائی هوا کرتے تھے
نوری نائی اور
جھوری نائی
بڑے مشہور کردار تھے جی اس لیے ان کو سارے هی لوگ جانتے تھے
مجھی سنیارا
ایک شعر سنایا کرتا تھا

عمل سے زندگی بنتی هے، جنت بھی جہنم بھی
یه خاکی اپنی فطرت میں نه نوری نائی هے نه جھوری نائی ہے
اج کل چین سے محمد سلیم شانتو چائینہ والے اردو میں میلیں کر رهے هیں
اب تک ان کی دو میلیں چل چکی هیں
ایک وه والی جس میں عمر دی گریٹ کے دور کا واقعه ہے
جو واقعه هماری عمر کے لوگوں نے پرائمری میں پڑھا تھا
اور دوسری میل یه هے که اپنا ڈیرا والے منیر صاحب نے بھی اپنے بلاگ پر لگائی ہے
مینر صاحب نے تو سلیم صاحب کا نام لکھ دیا ہے که جس کی تحریر هے اسی کی رهے لیکن کچھ لوگ ایسی تحاریر کو کچھ اس طرح سے کاپی پیسٹ کرتے هیں که
بھولے لوکاں کو لگے که جیسے ان صاحب نے هی لکھی هے
حالانکه
ایسی تحاریر کہیں اور سے اتی هیں
جی هاں
کہیں اور سے
ان میں ایک خاص ذہن بنانے کی کوشش کی جاتی ہے
خاص ذہن ؟؟
جی هاں کچھ اس طرح کے ذہن که
بس جی ایک رب ہے دیوتا ہے ، دیوی ہے ، پیر ہے خانقاھ ہے
جو بھی هے بس کچھ ایسا کرو که وھ خوش هو جائے
اور " اُس " کی ذہنیت بس یه هے که ایک پرانے زمانے والے بادشاھ کی طرح کسی بھی بات سے خوش هو کر منه موتیوں سے پھر دے گا اور ناراض هو کر کولہو میں پلوا دے گا
کچھ اس طرح کا ذہن که عبادتیں کرو جی
شب بیداریاں کرو جی
وظیفے کرو جی
لیکن نہیں کرنا تو وھ ہے معاشرتی علوم کا عکم اور عمل نهیں کرنا هے
الله نے فرمایا که دن رب کے فضل کی تلاش کے لیے هے اور رات آرام کرنے کے لیے
لیکن خاص ذہن تیار کرنے والوں نے
قوم کو شب بیدریوں کا بتایا
کیا یه واضع طور پر الله کے فرمان کی نافرمانی نهیں هے ؟؟
اور اس طرح کی کئی مثالیں دی جاسکتی هیں لیکن ایک تو میں اپنے بلاگ کا مزاج مذہبی نهیں بنانا چاھتا اور دوسرا لایعنی بحثوں میں نهیں پڑنا چاھتا
کاپی پیسٹ
جس میں لکھنے الے کا حواله ناں هو
چوری هے
اور پوری هی تحریر کسی اور کی لگا دینا ؟؟
یارو
کسی پیرے کا حواله تو ٹھیک ہے
لیکن پوری کی پوری
تحریر هی
اور وھ بھی اپنے نام سے
یہاں دیکھ لیں
http://paknetjapan.net/?p=7334
اور اخر میں اپنا نام بھی لکھ دیا ہے

سر جی !!!!!
عمل سے یعنی کام کرنے سے زندگی بنتی ہے
اگر اپ صاف بننا چاہتے هیں تو ؟
اپ کو هر روز صفائی کرنا پڑے گی
اگر اپ کامیاب بننا چاہتے هیں تو ؟
اپ کو هر روز محنت کرنا پڑے گی
جی هاں ہر روز محنت کرنی پڑے گی
دھلے کپڑے پہن کے سفید پوش کہلوانا ہے تو
بھی ہر روز کپڑےدھونے پڑیں گے
ورنه
ایک دن کی بھی سستی
اپ کو ان اعزازات سے محروم کردے گی
جی هاں
ورنہ پھر جی
بقول مجھی سنیارے کے
یه خاکی اپنی فطرت میں نه نوری نائی هے نه جھوری نائی ہے

ہفتہ، 25 ستمبر، 2010

یملے کی نکتہ چینیاں

‎رانا پداں والا یہاں جاپان کا ایک مشہور کردار ہے
‎جس طرح عام بندے کو کبھی کبھی حوائج ضروریه "ڈاہڈی" آ جاتی هیں
‎اسی طرح رانے کو تقریر بڑی "ڈاہڈی " آجاتی هے
‎اور عموماً ائی هی رہتی هے
‎لوگ بھالے بھی تماشا دیکھنے چلے جاتے هیں
‎یملا کہتا ہے که
‎رانا پیگ لگا کر بیان دیتا ہے جتنا تگڑا پیگ
‎اتنا هی تگڑا بیان
‎مثلاً
‎دہشت گردوں کو نتھ ڈال دیں گے
‎یملے نے کہا که اس نے جس نتھ کی بات کی هے وھ اس نے کسی بیل کی ناک میں نہیں ،کہیں اور هی
‎دیکھا هوا هے
‎ ہم پاکستان کے لیے جان قربان کردیں گے
‎یملا کہتا هے تو پھر جاپان ميں کیا ایل لینے کے لیے بیٹھے هو؟

‎رانا بڑا هی موقع پرست اور چڑھتے سورج کو پرستش کرنے والا بندھ ہے
‎اس کو نشے میں "کچھ"نظر آرها هے اس لیے اس نے پچھلی تقریر میں فوج کی طرف داری میں لہراتا هوا فلسفہ جھاڑ دیا
‎کہتا ہے

‎اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج ایک بے مثال فوج ہے۔ جنگوں کے لحاظ سے اس کا ماضی تابناک ہے. دنیا میں اس کی ایک گونج ہے.
‎ یہ فوج عشق رسول سے سرشار ہے.... اسی کے اندر جذبہ خدمت انسانیت کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے. زلزلہ ہو، سیلاب بے پایاں ہو.... یا کوئی اور آفت ہو فوج کے جری جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر باہر نکل آتے ہیں
‎ کیونکہ
‎ انہوں نے وطن کی خاطر وردی پہنی ہوتی ہے اور شہادت کی تمنا میں حلف اٹھایا ہوتا ہے. جہاد اور جنگ کی معراج شہادت ہی ہوتی ہے. جن کا موٹو غازی یا شہید ہو۔ وہ تنخواہ یا مراعات سے بے نیاز ہو کر ہر

‎میدان میں کود پڑتے ہیں.
‎ زلزلے کے دنوں میں عوام نے بطور خاص پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا تھا.... اور آج پورا ملک ان کو سلام پیش کر رہا ہے۔ سیلاب کے اس سنگین اور روح فرسا حادثے میں دو قوتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں فوج اور عوام.... جو دامے درمے سخنے قدمے.... امداد کئے چلے جا رہے ہیں.... اس ملک کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جس کی فوج قابل فخر اور عوام بے مثال ہوں، سلام، دونوں کو سلام....!!

‎اگلے هی ہفتے اویاما اوکشن میں مرزے نے یه تقریر خاور کو دکھلائی
‎که دیکھو جی میڈیا والیو
‎وهی یملا بھی بیٹھا هوا تھا اس نے یه کاغذ اچک لیا اور
‎اور هو گیا شروع

‎اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج ایک بے مثال فوج ہے۔ جنگوں کے لحاظ سے اس کا ماضی تابناک ہے. دنیا میں اس کی ایک گونج ہے
‎اہو جی شک تو اس کو پڑتا هی نہیں ہے ، جی رانے کو، اس کو تو اپنی خواتین پر بھی شک نهیں پڑتا زمانہ چاهے کچھ بھی کہے
‎اسی لیے اسے فوج پر بھی شک نہیں ہے
‎جنگوں کا تابناک ماضی؟؟
‎اوئے اس کو بندھ پوچھے که آزاد کشمیر کیا اس کے ابے جرنل نے لے کر دیا تھا؟
‎پینسٹھ میں اپریشن جبرالٹر کی .. انگل کیا انڈیا نے لی تھی اور اکہتر میں نوے ہزار بندے جیوندے هی پکڑ کر کیا بنگالیوں نے انڈیا کو دے دیے تھے
‎دنیا میں گونج؟؟
‎کون سی دنیا میں اوئے
‎اوئے اس نے دنیا نام کس چیز کا رکھا هوا ہے اوئے ؟

‎اوئے یه کیا لکھا ہے
‎فوج کے اندر جذبہ خدمت انسانیت کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے. زلزلہ ہو، سیلاب بے پایاں ہو.... یا کوئی اور آفت ہو فوج کے جری جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر باہر نکل آتے ہیں

‎جذبه انسانیت؟؟
‎تو وھ مشرقی پاکستان میں لاکھوں بیبیاں کیا ………،جان ہتھیلی پر رکھ کیا کیا تھا؟؟
‎مرزا بھی ایک هی کردار ہے اس کو بھی غصه آ گیا اور یملے پڑ چڑھ دوڑا
‎اوئے تو تے هیں ای فوج دے خلاف ایں
‎اسی لیے توں پاکستان بھی نہیں جاندا
‎تم ائر پورٹ پر هی دھر لیے جاؤ گے
‎اور پھر اپنا یملا پن وہاں دیکھانا
‎غائب کردیے جاؤ گے
‎یملے نے کہا اوئے مرزیا
‎ميں صرف خلاف هی نهیں هوں
‎فوج کی چنگی چیزں کا بھی معترف هوں
‎اسی لیے پاکستان نهيں جاتا که یه فوج بندے غائب کرنے اور لتر مارنے کے ساتھ ساتھ رقبوں اور پلاٹوں پر قبصےکی بھی ماہر هے
‎اوئے تیری سوئی ایک هی بات پر اٹکی هوئی هے
‎اوئے یه تعریف کی هے که بے عزتی؟؟
‎مرزے نے پوچھا
‎اور ساتھ هی کہنے لگا
‎پاکستان ميں ایک هی ادارھ ہے پاک فوج جس ميں ڈسپلن هے
‎هے که نہیں اوئےیملیا؟؟
‎ڈسپلن؟؟
‎اسی لیے ایک هی جرنل دس دس سال باری هی نهیں لینے دیتا کسی اور کو ؟
‎اوئے ڈھائی سال هوتی هے مدت چیف آف ارمی سٹاف کی
‎اور جب ایک هی آرمی چیف سیٹ کو چمٹ جاتا ہے تو کتنے جرنلوں کا حق مارا جاتا ہے اوئے؟
‎کبھی سوچا ہو تم نے؟؟
‎اوئے خاور بتا او اسے که کتنا نقصان هوتا ہے ، معاشرتی اقدار کا جب کچھ لوگ پھپھوندی کی طرح سیٹ کو چمٹ جائیں اور نئے لوگوں کو موقع هی ناں ملے؟
‎مجھے تو ناں هی کھسیٹو اس بحث میں
‎که تم فوج کے خلاف زیادھ هی جذباتی هو جاتے هو لیکن ميں فوج کے خلاف نهیں هوں
‎هاں فوج کے کاموں کے خلاف هوں
‎کیا مطلب هے تمہارا اوئے
‎خاور
‎میں کیا فوج پر خود کش حملے کررها هوں ؟
‎،میں بھی تو اس کی کارستانیوں پر هی بات کررها هوں
‎دیکھ یار یملیا
‎تمہارا یه عام لوگوں سے بحثو بحثی هونا ٹھیک نهیں هے کیونکه تم
‎علم رکھتے هو اور جانتے هو
‎ان باتوں کو بھی جو دوسرے عام لوگ نهیں جانتے
‎تمہیں ساری مسلم لیگوں کی جائے پیدائیش کا بھی علم ہے اور کیسے پیدا هوتی هیں اس کا بھی علم ہے
‎تمہیں پاک سیاستدانوں کے اگنے والے کھیتوں کا بھی علم ہے
‎اور اگانے والوں کا بھی
‎اور تم یه بھی جانتے هو که دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی کالونیوں کا انتظام کون سنبھال رها ہے
‎اور کیسے سنبھال رها ہے

‎اور یملے کی گاڑی کا نمبر آ گیا تھا اس لیے وھ گاڑی بیچنے کے لیے چلا گیا

جمعہ، 24 ستمبر، 2010

پنجابی سے لی باتیں

پاکستان کے معنی هیں پاک لوگوں کے رہنے کی جگه
اندر اور باہر سے پاک
لیکن هم پاکستان میں رہتے هوئے کرپٹ اور دہشت گرد هو گئے هیں
اسلام صبر کا درس دیتا ہے
لیکن هم سے زیادھ بے صبری قوم کوئی اور بھی هو گی؟
ایک بات ہے روا داری کی
لیکن یه بات هم نے ٦٣ سالوں میں نہیں سیکھ سکے
اگر بات هو سخاوت کی تو ؟
هم بھیک منگتوں کی قوم هیں اور قرضوں پر چلتے هیں
سخاوت ؟؟
هم میں جو زیادھ چندھ اکٹھا کرے وھ بڑا لیڈر هوتا ہے
پانچویں بات ہے یقین کی ؟
لیکن ةم ناں تو اپس ميں ایک دوسرے پر یقین کرتے هیں اور ناں هی رب پر یقین هے
بڑی بے یقینی قوم هیں جی هم.
بہاڑ کی ڈھلوان سے لڑکھا ایک ادمی
اتفاق سے ایک جھاڑی سے لٹگ گیا اور لگا رب کو پکارنے
که اواز آئی
تم مجھے پکار رهے هو
جی الله
تم مجھ پر یقین رکھتے هو
جی الله جی
تو پھر اس جھاڑی کو چھوڑ دو
بندے نے ایک منٹ کا توقف کیا
اور لگا للکارے مارنے
اوئے کوئی اور ہے
بچاؤ مجھے
چھٹی بات هے عاجزی کی انکساری کی کسر نفسی
لیکن
هم سے بڑھ کر اکڑخان قوم کوئی اور بھی هو گی؟
ہمیں اکڑ خانی کی بیماری لگی هے ذہنی بیماری
اور اکر بات کریں انصاف کی عدل کی تو
جی
هم نے تو سیکھا هی رشوت لینا ہے اپنوں کی بات بڑی کرنا هے اور حرام کھانا ہے
ایک اور بات یاد آ رهی تھی که ایک لفظ هے اردو میں
کافی
جس کو انگریزی میں اینف کہتے هیں
پنجابی میں رجواں کہیں گے
همارے پڑھے لکھے لوگ بھی اپنی گفتگو میں تحاریر ميں اس لفظ کو ایسے استعمال کرتے هیں
بم دھماکے میں کافی لوگ مارے گئے
میرے نزدیک تو جی ایک بندے کا قتل بھی ساری انسانیت کے قتل کے برابر ہے
اس لیے ایک بندے کا قتل بھی کافی نهیں هے
اپ کے نزدیک کتنے بندے مرئیں تو کافی هوتے هیں ؟؟
کافی جگه خالی پڑی تھی
کافی پانی ضائع هو گیا
کافی تھک گئے
اب اگر لکھنے والوں کا یه حال هو گا تو ؟
یارو یه لفظ هوا کرتا تھا
خاصی
یا خاصی تعداد
بم دھماکے میں خاصی تعداد میں لوگ مارے گئے
اچھی خاصی مقدار میں پانی ضائع هو گیا
خاصا بڑا رقبہ خالی پڑا تھا
خاصا معقول بندھ اردو غلط لگتا تھا
خاور املا میں خاصی غلطیاں کرتا ہے
وغیرھ وغیرھ

بدھ، 22 ستمبر، 2010

آپنی آپنی ڈیفینیشنز

اچھے خاصے سیانے سے لگنے والے لوگوں کو بھی جب مسلمانوں کی کوئی بات بتائیں تو ان کو مسلمان نظر هی نہیں آتے
جب ان کو انعمت علیه کا بتائیں تو ان کو نظر هی نہیں آتے
ان کو اسلام کا بتائیں تو ان کو اسلام نظر هی نہیں آتا
اوئے بھلیو لوکو
مسلمان وھ هے جس کے کام اچھے هیں
جو علم رکھتا ہے
جو نظام رکھتا ہے
جو ضابطہ حیات رکھتا ہے
اگر چه که اپ کو اس کے ضابطہ حیات میں صرف استنجے کے ضابطوں سے اختلاف هی کیوں ناں هو
انعام یافتہ لوگ وھ هیں جن پر انعام هو رهے هیں
جن کی دنیا جنت نما هے
جس کے گھروں میں سہولتیں هیں
جن کے معذوروں کو ان کے صحت مند سنبھال لیتے هیں
جن کے بے گھروں کو بھی علاج کی سہولت ملتی هے
جن کے شہروں کی فضا صاف ہے
جن کے پینے کے پانی صاف اور شفاف هیں
جن کے بے کار هو جانے والوں کو ان کے کار کرنے والے بانٹ دیتے هیں
اور سر جی
اسلام اسلام هی ہے
اگر چه که اپ نے اس کی ڈیفینیشنز کچھ اپنی هی طرح کی بنا رکھ هیں
اسلام والے لوگ سلامتی سے گھروں میں رہتے هیں

اسی زمین بر ایک علاقہ ایسا بھی هے
جہان کے لوگ
مسلمان صرف اسی کو سمجھتے هیں
جو
ایک منتر
پڑھتا هو
اس منتر کو وھ لوگ کلمہ کہتے هیں، اور ان کے نزدیک صرف اس منتر کے پڑھنے سے هی بندھ مسلمان هوتا ہے ، اگر چہ که اس کے کام کتنے برے کیوں ناں هوں
ان لوگون کے نزدیک انعام یافته وھ لوگ هیں
جن کی ساری زندگی بھیک مانگتے گزر گئی اور اب ان کی اولادیں ان کی قبریں کی بنیاد پر بھیک مانگتی هیں
اور اسلام
ان کے نزدیک صرف عربی زبان میں هی هوتا ہے
اس لیے یه لوگ اپنے بچوں کے نام عربی میں هی رکھتے هیں چاهے اس نام کا مطلب
ادرک
هی کیوں ناں هو

پیر، 20 ستمبر، 2010

نیکی اور بدی

قران میں لکھا ہے
اور قران میں لکھا مذاق نهیں هوتا
حکم هوتا ہے ، سب سے زبردست کا
سب سے بڑے کا
سب کے رب کا
عقل کل کا
لکھا هے که
مومن دنیا میں ہمیشه غالب رهیں گے
کسی اور کو شک هو تو هو مجھے تو اس میں شک نہیں هے
مومن کے پاس علم هوتا ہے
تکنیک هوتی هے
اخلاق هوتا ہے
نظام هوتا ہے
قانون هوتا ہے
اور خلوص نیت هوتی هے
اپنے نظام کے ساتھ اخلاق کے ساتھ ، قانون کے ساتھ
اس لیے مومنوں پر الله کے انعام هوتے هیں
جو نظر بھی اتے هیں
مشرکین کے پاس
بابے هوتے هیں
بزرگ هوتے هیں
قبریں هوتی هیں
اس لیے ان پر
انعام نہیں هوتے
بلکہ
عدل نہیں ملتا
تحفظ نہیں ملتا
روزگار نہیں ملتا
سڑکیں نہین هوتی
نظام نهیں هوتا
بس لوگ هی لوگ هوتے هیں کچھ پوجے جاتے هیں اور کچھ پوجنے والے

لیکن کیوں که یه مشرک بھی انسان هوتے هیں اس لیے اگر ان میں سے کسی کو احساس هو جائے که مومن لوگوں کی زندگی هم سے اسان هے
تو کیوں هے
تو ان کے بابے ان کو بتاتے هیں که
همیں ایسی زندگی مرنے کے بعد ملے گی
---------------------------------
الله نے دو واضع چیزیں بنائی هیں
نیکی
اور
بدی
ان کی جنگ هے ، اور رهے گی
لیکن مزے کی بات یه ہے که بد لوگ بھی خود کو نیک هی بنا کر پیش کرنے کی کوشش کرتے هیں
جو دلیل هے که نیکی هی
خوبصورت هے
سوہنی هے
اور نیکی میں هی انعامات هیں
لیکن یارو
شرک؟؟؟؟؟
یه سب سے بڑی بدی ہے
بائبل یا قران پڑھ کر دیکھیں ، اس شرک کی کسی کس طرح سے عقل کل نے نشاندہی کی هے
اور کسی کسی طرح سے اس سے بچنے سے منع کیا ہے
مجھ پر الله کی مہربانی ہے که
میں مشرک نہیں هوں
میں منافق نهیں هوں
هاں جی
یه
صرف
میرے رب الله عالی شان
کی مہربانی سے هی ممکن هوا هے
کسی بابے ، قبر ، ولی ، دیوتا، اوتار ، غوث ، قطب کی مہربانی سے نهیں
هاں
اور
محمد الله کے رسول هیں

منگل، 14 ستمبر، 2010

بابے دیاں گاواں

پنجابی کا ایک محاورھ ہے
پون چون کے کھوتی بوڑھ تھلے
بابے کی گائے دیکھیں هیں آپ نے؟
بابے گاواں والے کی ؟
اب تو شائد نه هوں لیکن ہمارے بچپن میں بابے کی گاوان کے ریوڑ اتے تھے گاؤں میں ان کے گلوں میں رنگ برنگی جھالروں کے هار پڑے هوتے تھے اور ایک جیب بھی بنی هوتی تھی،
ان گایوں کو لوگ روٹی کھلاتے تھے اور ان کے گلے میں پڑی جیب میں پیسے بھی ڈالتے تھے
یه گائیاں سارا زمانہ گھوم کر اتی هیں لیکن دودح اور پیسے بابے کو هی دیتی هیں
اسی طرح حال اج کے مسلمان کا
مسلمان کے امام وھ هیں جو رب بیچ کر کھاتے هیں، جس بات کے لیے اسلام ایا تھا یه لوگ اسی بات سے دور هیں ، هر بنی اور پیغمبر نے شرک کے خلاف کها اور توحید کی بات کی
انسان ایک ایسا واهیات جانور هے که اسی شرک سے هی باز نهیں اتا
سارا زمانه گھوم کر آئیں کے لیکن بابے کی گایوں کی طرح دودھ اور پیسے بابے کی هی خانقاھ پر چڑھائیں گے،
شاھ دولے شاھ کے چوہے دیکھے هیں اپ نے؟
بڑے بڑے منه اور چھوٹے چھوٹے سر
باتیں کرکر کے منہ موکلے هو گئے هیں اور سوچ کی کمی کی وجہ سے سر ان کے کا مغز اخروٹ کی گری جتنا هو گیا ہے
اور کہلواتے هیں ………..
بڑے لمبے لمبے نام هیں ان کے
اور ان کی پہچان یه هے که ان کو قران کی باتیں تفصیل سے بتائیں تو ماں بہن کی گالیاں دینے لگتے هیں
قبروں کا نام بیچ کر کھانے والے
غیر الله کے نام پر نیازیں لینے والے
ان سے بات کریں که قران میں لکھا ہے
ان کا جواب هوتا ہے
لیکن
بخاری شریف
لیکن غوث پاک
لیکن بابا پیر شاھ
لیکن
یه
لیکن
وھ
بہت سے لیکن هیں ان کے
لیکن قران هی نہیں هے
اور کہتے هیں
بقول ان کے بخاری صاحب کی کتاب میں رسول صعلم کا کہا هوا لکھا ہے که
‎واضع حدیث موجود ھے۔ آپ صلی اللہ وسلم نے فرمایا کے، مجھے یہ خدشہ نہیں کے میری امت شرک میں مبتلا ھوجائے گی مجھے یہ خدشہ ھے کے میری امت مال و دولت کی محبت میں گرفتار ھوجائے گی۔
‎اس لیے دلیل ہے که جب
‎حضور کو یہ خدشہ نہیں تو ھم اس خدشے میں پڑنے والے کون ھوتے ھیں؟ اور ویسے بھی قرآن میں اللہ نے فرما دیا ھے کے ھم قیامت کے دن تمہاری نیتوں کو کھنگالیں گے۔ اسلئیے یہ بحث انتہائی فضول اور تفرقے
‎میں پڑنے کے مترادف ھے۔
‎اب بتائیں جی که کیا بات کریں ان سے
‎نیتوں کی نیکی پر مجھے گرداس مان کا گیت یاد ایا
‎باقی دیاں گلاں چھڈو دل صاف هونا چاهيے دا
‎اج کل دے کڑیاں منڈیان نوں سب معاف هونا چاہی دا

ہفتہ، 11 ستمبر، 2010

انسان اور مجبوریاں

‎کیونکہ میں ایک انسان ہوں
‎اس لیے
‎میں خواب پالتا ہوں
‎اور پھر امید رکھتا ہوں
‎لیکن
‎میرے ساتھ مجبوریاں بھی لگی ہوئی ہیں
‎کبھی ، میں ڈیری جونز ہوں
‎میں نے مشہور ہونے کا خواب پالا
‎میڈیا کی ترقی اور انٹرنیٹ پر ویڈیوں چلانے کی تکنیک نے مجھے ، عظیم لوگوں کی توہین کر کے مشہور ہونے کی  امید دی
‎لیکن
‎مجھے تحفظ دینے والے نظام اور حکومت کی مجبوریوں مجھے مجبور کردیا !!۔

‎میں ایک مسلمان ہوں
‎خلد بریں کا خواب رکھتا ہوں

‎اور الله کی رحمت مجھے امید دیتی ہے
‎لیکن
‎قران کے علاوہ کی کتابوں کو ماننے کی مجبوری نے میری دنیا
‎جہنم بنا رکھی ہے ۔
‎عالم اسلام کے عروج کے خواب ہیں
‎مغربی ممالک کی تباہی کی امیدیں
‎اور
‎اپنے حکمرانوں کے بیوقوف ہونے کی مجبوریاں !!!۔

ہفتہ، 4 ستمبر، 2010

اردو بلاکنگ کی دنیا کا مسئلہ

بلاگنگ؟
بلاگنگ کی دنیا سے تعلق کو ایک عرصہ هوا ہے
کئی طرح کے رنگ دیکھے ، بعض جگه پر غیرجانبداری کا رویہ رکھا اور جہاں اپنا ذہن صاف هوا وهاں کسی منافقت سے کام نهیں لیا اور جس کو ٹھیک جانا اس کی حمایت کی اور جس کو غلط جانا اس کی مخالفت کی ،
جهاں کسی کے نظریے کو خام پایا وهاں اپنا موقف ضرور لکھا چاهے کسی کو تلخ لگے که شیریں،
لیکن وھ دنیا هی کیا جہان کچھ نئے مسائل پیدا ناں هوں
اور ہر نیا مسئله هی نئے اصولوں کا موجب بنتا ہے
دنیا کا کوئی بھی مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے
بس ، ایک تو اجتماعی زندگی گزارنے کا شعور هونا چاهیے اور دوسرا نیک نیتی یعنی خلوص نیت اور دوسروں کے خلوص پر اعتماد
مسئلہ هے چوہا صفت لوگوں کا دوسروں کے نام استعمال کرکے تبصرے کرنا
چوہا صفت میں نے اس لیے لکھا ہو که چوہا چھپ کر زندگی گزارتا ہے
آہٹ سن کر بھاگ جاتا ہے
اندھیرے کو تحفظ سمجھتا ہے
وهاں پیرس میں زیر زمین ایک دنیا بسی ہے ، سرنگوں کا ایک جال ہے ، شہر کے نیچے ایک شہر هے
لیکن حکومت نے اس کو چھپا رکھا ہے ، اس کا کجھ حصہ دیکھا جاسکتا ہے ، وهاں ڈینفر روشر نام کے آر ای آر بی کے اسٹیشن کے نزدیک داخل هونے کی جگه ہے
یا پھر اگر اپ کو پیرس کے انڈر گروؤنڈ میں سفر کا اتفاق هو تو اپ اگر غور کریں تو ٹرین کے باهر کئی جگہوں پر اپ کو دروازے نظر آئیں گے ، آہنی طاقوں سے بند اور تالے لگے هوئے
ان کے دوسری طرف وھ گلیاں هیں جهاں اس شہر کو بنانے والے راج مزدور گزار کرتے تھے
اینٹوں گارے اور پتھروں کو اگے پیچھے کرنے کے لیے بنائی گئی راہداریاں،
کچھ سال پہلے یهاں ان راہداریوں میں کچھ لوگوں نے شراب خانے اور دوسرے شغل میلے کے کام سجا لیے تھے
جب پولیس نے یهاں چھاپا مارا تو سب لوگ غائب تھے
پولیس نے ان کا تعاقب نهین کیا تو میڈیا والوں نے پوچھا که پولیس ان لوگوں کو سنجیدگی سے کیوں نهیں لیتی تو پولیس کا جواب تھا که یه لوگ نقصان دھ نهیں هیں
چوہے کی طرح کے ڈرپوک لوگ هیں ،بس ان کو کبھی کبھی ششکار دینا هی کافی هے
لیکن یارو
یه اردو بلاگنگ کی دنیا کے چوها صفت لوگ دوسروں کو ریپوٹیشن پر دانت چلانے لگے هیں
اس کا کیا حل هونا چاهیے؟؟؟
ان همیں تو معلوم نہیں هے که اس طرح کا مسئله دوسری زبانوں کی بلاگنگ کے ساتھ بھی بنا ہے یا بناتھا که نهیں اور اس کیا حل کیا گیا تھا
ورڈ پریس ، جوملہ اور درپل کے استعمال کرنے والوں کے پاس تو اس کا حل موجود هے که بس کومنٹس کی ایڈیٹ میں جائیں اور لکھ دیں که یه کسی چوها صفت نے ٹٹی اوجھل گند پھلانے کی کوشش ميں کومنٹ کی هے
اس لیے اس کومنٹ کو مسٹر ماؤس کے نام سے پڑھا جائے
لیکن بلوگر کے ساتھ مسئله هے یا که مجھے معلوم هوتا ہے که
اپ کومنٹس کو ڈیلیٹ تو کرسکتے هیں
ایڈیٹ نهیں
اور میں کومنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کے حق میں نهیں هوں
لیکن
کسی کے نام سے گند کو بھی اس کے نام کی بدنامی بننے کے حق میں نہیں هوں
اس بات کیا کا حل ہے که
کیا کیا جائے؟؟
دوستوں کی آراءکا انتظار رهے گا
میں خود بھی اس پوسٹ کی کومٹس میں کومنٹ لکھ کر کومنٹس پر رائے دیتا رهوں گا
آئیں مل کر کوئی ایسا لائحه عمل بنا لیں که
بھلے مانس لوگوں کے نام استعمال نه هوں اور اگر هو بھی جائیں تو سب کو معلوم هو جائے اور سو سال بعد بھی اس پوسٹ کو پڑھنے والے کو معلوم هو که تبصرھ نمبر تین پانچ اور دس
جن لوگوں کے نام سے کئے گئے هیں انهوں نے کیے نهیں تھے
بلکہ
کہیں اور سے آ گئے تھے

ایک موصولہ میل ، زنانہ افواج

انٹرنیٹ پر ایک میل چل رهی ہے
هو سکتا ہے که اب کو بھی ملی هو
مجھے یه میل ساجد خان نے بھیجی هے ، ساجد خان یهاں جاپان کا ایک کاروباری جوان ہے
جوان؟؟

جی اکیاسی میں پیدا هوا بندھ ہمارے لیے تو جوان هی ہے ناں جی؟
اس فوٹو میں جو درمیان میں کھڑا مسکرا رها ہے یه ہے جی ساجد



میں نے بس اس میل کو اردو میں کردیا ہے

روسی آرمی



اسرائیل آرمی



ہندوستانی آرمی



امریکن آرمی



برازیلین آرمی



کورین آرمی



چینی آرمی



اور اخر میں بہتر ترین آرمی




!


!


!


!


!


!


!


!


!


!


!


!


!


!


!


!


!


!


!


پاکستانی آرمی


پیر، 30 اگست، 2010

‎نسلیں گزر رہی ہیں میرے غم سے بے خبر

‎ایک دوست نے ذکر کیا تھا که ایک دفعه سندھ کے کسی علاقے میں ٹرین میں ایک وڈیرے
‎کے ساتھ کچھ مزارعے سفر کررهے تھے اور مزارعے سب کے سب نیچے بیٹھے تھے
‎اور زمین دار صاحب سیٹ پر پرجمان تھے
‎میں نے کہا که جی ساری سیٹیں خالی هیں ان کو بھی اوپر بٹھائیں
‎تو ان امیر ادمی صاحب کا جواب تھا که
‎کیسی بات کرتے هیں ؟
‎اپ نے قران نہیں پڑھا؟
‎عزت اور ذلت الله کے ہاتھ ہے
‎اور ان کو رب نے بے زمین بنا کرذلت دی هوئی هے اس لیے میں کون هوتا هوں ان کو عزت دینے والا؟
‎پاکستان بنے باسٹھ سال هو گئے ؟
‎نئیں جی
‎قائد اعظم نے فرمایا تھا که جس دن ہند کے پہلے ہندو نے اسلام قبول کیا تھا
‎اسی دن پاکستان بن گیا تھا
‎پہلے حکمران آئے
‎اور پھر ؟؟
‎او سر جی افغان لوگ تین هی پیشے رکھتے تھے
‎ایک
‎جو چار بندے اور تلواریں اکھٹے کرلیتا تھا ہند ميں جهاد کرنے اور مال غنیمت اور غلام لینے
‎آجاتا تھا
‎دوسرا
‎جو چار کتابیں پڑھ جاتا تھا
‎اسلام پھلانے آجاتا تھا
‎لیکن جهادیوں کی مدد کرتا تھا اور داء لگے تو غلاموں کی تجارت بھی فرمالیا کرتے تھے
‎جی اسلام کے ڈسٹری بیوٹر صاحب
‎تیسرا
‎جس کو کوئی کام نهیں آتا تھا، ایک بیچه لے کر آجاتا تھا
‎گارے کی دیواریں بنا کر پیسۓ لیتا تھا ، بھیک مانگ کر کھانا کھاتا تھا
‎افغانوں کی ان تین قسمیں نے بہت اسلام دیا جی هم کو
‎اور همارے بڑوں کے کتنے بھائی اور بہنیں غزنی اور بخارا بدخشاں کی منڈیوں میں بکے
‎ایک سرمے والی سرکار تھے جی اپنے جرنل ضیاع صاحب ان کی حکمرانی میں ، افغانوں نے هم کو کلانشکوف اور ہیرؤین دی
‎اور بقول قائد اعظم کے ان لوگوں نے ہند ميں پاکستان کی بنیادیں رکھیں
‎جتنے لوگ بھی جهاں جهاں سے اسلام لے کر آئے انہوں نے ایک کام بڑی ذمہ داری سے اور تسلسل سے کیا
‎که
‎ہند کے لوگوں کو مسلمان تو کردو لیکن اسلام نہیں دو
‎اسلام پڑھو (اقراء ) سے شروع هوتا ہے
‎اس لیے ان کو پڑھنے کے قابل نهیں هونے دینا
‎اسلام علم کو مومن کی میراث کہتا ہے اس لیے ان کو علم سے دور رکھنا ہے
‎اور پھر تاریخ نے لکھا ہے که بڑے بڑے بہادر حکمران گزرے انہوں نے محل بنائے ، باغات لگائے شراب پی ، افیم کھائی ، حرم بنائے
‎لیکن سکول نهیں بنائے که لوگ پڑھ ناں جائیں
‎اور هم نے دیکھا که انپڑھ ماں نے بچوں کی کیسی تربیت کی که
‎اج کا پاکستان بے علم هے اور اس کو حکمران ، عوام ،سب بھکاری بنے هوئے هیں
‎پڑھی لکھی قوموں کے
‎اور کسی کو میرے اس دکھ کا احساس نهیں هے که میری قوم جاہل هے
‎خاور کا یه دکھ نیا نهیں هے
‎احساس رکھنے والے پہلے بھی اس کو محسوس کرتے رهے هیں
‎جون ایلیا نے کہا تھا
‎نسلیں گزر رہی ہیں میرے غم سے بے خبر
‎صدیوں کی شاہراہ پہ تنہا کھڑا ہوں میں
‎اس غم میں که میری قوم جاہل هے اور اس کو احساس بھی نهیں هے که
‎جاہل هے

جمعرات، 26 اگست، 2010

اسلام میں لیڈر شپ

پچھلے دنوں یهاں جاپان میں مسجد نبوی کے مام صاحب تشریف لائے تھے
اور انہوں نے جاپان کی مختلف مساجد ميں امامت کروائی اور لوگوں نے ان کی اقتداء میں نمازیں ادا کیں
جب امام صاحب
تاتے بیاشی والی مسجد میں امامت کروانے آئے تو انہوں نے اپنی نماز کسر نماز ادا کی
کیونکه امام صاحب مسافر تھے اور ان پر نماز کسر کرنا جائیز هو جاتا هے
اس سے پہلے بھی ایک دفعه جماعت کے امیر صاحب کہیں دور سے آئے تھے اور ان کو امامت میں کھڑا کردیا گیا تھا
انہوں نو اپنی کسر نماز ادا کی اور مقتدیوں کو اپنی اپنی ادا کرنے کے لیے چھوڑ کر امامت سے دستبردار هو گئے
یهاں ایک سوال پیدا هوتا ہے
که اسلام ميں ایسے شخص کو بھی لیڈر بنایا جاسکتا ہے جس کی منزل هی مختلف هو،
جس نے راستے چھوڑ کر چل دیے جانا هو
قافلہ خجل خوار هو که گدھے سوار هو
دوسرا سوال که قران رمضان میں نازل هوا
ایک جاپانی نے سوال کیا که
کیا قران ایک هی دفعه ميں نازل هو گیا تھا
دعوھ بنوت کے بعد تئیس سال کے عرصے میں قران نازل هونے کی تاریخی بات کو جھٹلانے میں کیا راز ہے که سارے مولوی اسی بات پر زور دیتے هیں که قران رمضان میں نازل هوا
کیا خیال ہے جی اپ کا؟؟
رمضان میں بھی نازل هوتا رھا ہے
کہنے میں کیا حرج؟

اتوار، 15 اگست، 2010

دوکانوں کی مشہوری

اج کل جی پیر صاحابن انٹر نیٹ کا استعما بھی سیکھ گئے هیں اور اپنی اپنی دوکان داری کو چمکانے کے لیے اور روحانیت کے طالبوں کو اسلام مہیا کرنے کے لیے اپنی اپنی دوکانوں کے نام اور فون نمبر اور ای میل اور ویب سائیٹس کے ایڈریس میل کررہے هیں
خاور کے خیال میں ایسے پیروں اور شخصیات کو وقت دینا شرک هے
اپ کا خاور سے متفق ہونا ضروری نهیں هے
خاور یه خیالات مسلمانوں کے الله کے احکام والی کتاب قران پڑھ کر بنے هیں
جی صرف قران
قران کے خلاصے اور ٹیسٹ پیپر نہیں
جن کو روحانیت کے پیروکار پته نهیں کیا کیا نام دیتے هیں
ہم نے تو یہی دیکھا ہے که نصاب کی کتاب هی نصاب هوتی هے اور بھر خلاصے اور ٹیسٹ پیپرز هوتے هیں
اور پاکستان میں تعلیم نصاب کی بجائے خلاصوں پر مشتمل هوتی هے اور
سیانی قومیں کی تعلیم نصاب کی کتابوں پر انحصار کرتی هے
اس لیے
فرق صاف ظاہر
اگر نظر نه ائے تو ؟
ایک پیر صاحب کو جن کی دوکان کی مشہوری کی میل مجھے وصول هوئی ، میں نے اس میل کو ری پلے میں یه لکھ کر بھیج دیا هے

سورة اعراف کی تیسری آئت کریمہ هے

‎3 ‏ٱتَّبِعُوا۟ مَآ أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ أَوْلِيَآءَ ۗ قَلِيلًۭا مَّا تَذَكَّرُونَ ‎
‎جس کے انگریزی ميں معنی هیں
Follow, [O mankind], what has been revealed to you from your Lord and do not follow other than Him any allies. Little do you remember.
‎اور اردو میں هیں
‎تابع رہو اس کے جو تم پر رب نے اتارا ہے ناں که اولیاء کے ، کم لوگ اس بات کا ذکر کرتے هیں،
‎یاد رہے که الله سائیں کا یه حکم ان کے لیے هے جو قرآن کو مانتے هیں
‎الله کے واضع حکم کے بعد جو لوگ شک میں رهیں یا جان بوجھ کر الله کے حکم کی نظر انداز کریں ایسے لوگ قران کی رو سے کفر کرتے هیں
‎لیکن کم لوگ ایسی باتوں کا تذکرھ کرتے هیں کیونکه اس سے ان کی دوکان داریوں پر زد پڑتی هے

‎اس لیے پیر لوگ روحانی سلسلوں کے گدی نشین لوگ الله پرستی کے نام پر قبر پرستی اور شخصیت
‎پرستی ، اور قبر پرستی کی طرف بلاتے هیں ،
‎سورھ اعراف کی یه آیت کریمہ ایک مثال ہے، قران اسی بات کو کئی طرح سے دھراتا ہے
‎لیکن کم تذکرھ کرنے والے لوگ ایسی ائیتوں کے متعلق بتاتے هیں که یه بتوں کے خلاف هیں !، اولیا کے نہیں

‎اس لیے عورة اعراف کی یه آیت کریمه لکھی هے جس میں واضع طور پر لفظ اولیاء عربی میں لکھا هے

‎شرک کے خلاف تذکرھ کی تلقین کرنے والی آئیتوں کو ذکر کے نام سے قران کی آئیتوں کو بار بار دھرانے کا نام دیے کر لوگوں کو گمراھ کرتے هیں تاکه ، ان لوگوں کی پیری فقیری کی دوکان داری چلتی رهے
‎الله تعالی سے دعا ہے که الله شرک سے بچائے اور شرک کی طرف بلانے والوں لوگوں کو ہدایت دے که یه لوگ بھیک کی بجائے محنت کرکے اپنی اولادوں کو پالیں اور اپنا پیٹ بھی بھریں
‎منجانب
خاور کھوکھر، اردو کا ایک قدیم بلاگر

‎اب جی مجھے جی خلاصے اور ٹسٹ پیپروں کو اپنی مرضی کے مطابق موڑنے کا الزام لگانے والی
‎میلیں آ رهی هیں
‎میرا جاوب ہے که اے پیر پرست اور شخصیت پرستو
‎اگر اتنی اسانی سے توحید کی بات سمجھ جاتے لوگ تو نبیوں کی مخالفت کیوں هوتی
‎اور میں نصاب کا طالب علم هوں
‎خلاصے اور ٹیسٹ پیپروں کا نهیں
‎اور نصاب ( قران)میں کوئی ایک آیت قبر پرستی یا شخصیت پرستی کی حمایت میں نکال کردیں یا پھر جن کو اولیا الله کہتے هیں ان کی پرستش کی حمایت میں هی آیتیں بتا دیں که
‎قران کے نصاب کے طالب علم کے علم میں اضافہ هو
ورنہ میں اپ کو الله کے سوا کی مخالفت میں کئی آئیتیں نکال دیکھتا هوں
اور پیر صاحب اپ سن لیں کہ اپ الله نهیں هو
الله کے سوا کوئی اور چیز هو
جی اپ ! پیر صاحب

‎ورنہ دو میں سے ایک بات ضرور هے
‎یا تو میں پاگل هوں
‎یا پھر اپ مشرک هیں

جمعرات، 12 اگست، 2010

خبروں کی باتیں

بس جی ختم ، دو پوسٹیں لکھی جی اپنی نسلی لوگاں پر جن میں سارے اردو سپیک نهیں شامل مگر زیادھ تر هیں،
ان پوسٹوں پر تبصرے ایم کیو ایم کی ذہنی اپروچ ، ذہنی کوالٹی اور ساخت کے علاوھ بھی بہت سی باتوں کا ثبوت هیں اچھے یا برے یه تو فیصله قاری کی صوابدید پر ہے ،
ہم نے تو جی آئینه رکھ دیا هے سب کے سامنے ،
جہانزیب کے نام سے جعلی سازی کے نمونه تبصرے اور نامعلوم کے نام سے، معلوم لوگوں کے تبصرے اور اردو کے پھپھڑ بننے والوں کے انگریزی میں تبصرے
اب سب ماضی کی بات هیں
لیکن ان میں سے کوئی بھی تبصرھ حذف یعنی ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا اور ناں هی تبصرے بند کیے جائیں گے ،تاکه برتنوں میں جو ہے اس کو باہر نکلنے کا راستہ رہے اور اہل نظر کو جو جیسا هے نظر اتا رہے
جی تو نئی بات یه هے که روزنامہ اخبار سائیتاما جاپان کی خبر ہے بلکه دو خبریں هیں ،
ایک تو جی که جاپان کے متعلق جو یه تصور پایا جاتا ہے که یہان بڑی عمر پانے والوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادھ ہے ، یه تصور تو شائد قائم رہے لیکن معمر خواتین و حضرات کی تعداد میں کافی هو جائے گی
اس لیے نہیں که یه لوگ اچانک مر جائیں گے ، بلکه اس لیے که ان کے مرنے کا پته اچانک هی لگا ہے،
ایک تو یه که که اسی اخبار پر خبر تھی کچھ دن پہلے که ٹوکیو کے ایک بابے کے متعلق که جس کے کتعلق خیال کیا جاتا تھا که ایک سو گیارھ سال کا هو گيا هے ، وھ بابا تیس سال پہلے مر چکا تھایعنی که اکیاسی سال کی عمر میں ، اکسای سال کی عمر بھی کچھ کم نہیں هوتی هے جی ، اور اس بابے کے متعلقین نے بابے کے سینچری پوری کرنے پر جو پیسے ملے تھے وھ بھی اور بابے کی پینشن بھی کھاتے رہے هیں حالانکه بابے کی بے بے بھی مرچکی تھی
تو جی اس بات سے متاثر هو کر کوبے کے شہر کی انتظامیه نے اپنے شہر کا جائیزھ لینا شروع کیا اور جی بندے دوڑائے که سب سینچری پوری کرنے والوں کو تحفے دو اور خود ان سے مل کر ان بات کرکے آؤ که کیسا محسوس کررهے هیں
تو جی معلوم هوا که سو سے زیادھ لوگ تو لاپته هیں
اب چند دنوں میں معلوم هو جائےگا که بے بے، بابے مر چکے هیں اور پیسے ان کے اکاؤنٹوں ميں سسٹم کی روٹین میں هی جاتے رهے هیں
ایک بابے کا جو ایڈریس تھا جب اس ایڈریس پر بندو پہنچے تو پارک بنا هوا تھا اور فوارے چل رہے تھے
بلدیه کے ریکارڈ میں یه پارک انیس اکیاسی میں بنایا گيا تھا
اس بابے کی عمر کا خیال تھا که ایک سو پچیس سال هو گی
یعنی سواسو سال یعنی سرسید احمد خان صاحب جن دنوں پیرس کی سیر کو گئے ھے ان دنوں کی پیدائش تھی جی بابے کی،
دوسری خبر تھی که هاماکو نام کا سابق سیاستدان
جی ہے ناں حیرانی کی بلکہ حریانی کی بات که جاپان ميں سیاستدان بھی سابق هو جاتے هیں
فراڈ کے کیس مں پکڑا گیا هے
یه بندھ بڑا دلچسپ ہے جی
انیس اکییاسی مين لاس ویگاس گیا اور ایک هی رات ميں چالیس کروڑ ین کی رقم جوئے میں يار گیا جی
ین کو کوئی حقیر کرنسی ناں سمجھیں اج کل ایک ین اور ایک پاک روپیه برابر هیں جی ، چالیس کروڑ پاک روپیه هی سمجھ لیں
اور یه کوئی عرب ملک کا شہزادھ نہیں ہے که کیا ہے
جاپان ہو جن کا ناں سونا نکلتا ہے اور ناں هی تیل اور ناں هی ان کو امریکه امداد دیتا ہے
جاپانی کہتے هیں که جاپان اج جو کچھ بھی هے جاپانیوں کی محنت کا نتیجه ہے
مزدوروں کا معاشرھ ہے جس پر مزدوروں کی کی ذہنیت والے حکمران هیں
هاماکو ، جاپان ميں ایک نام ہے که اپ کسی کو کہیں که جیکی چب کو جاتے هو اور وھ کہے نہیں تو اپ حیران هوں گے ناں؟
حالانکہ حیرانی والی بات نهیں هے که چینی لوگ جیکی کو جیکی کے نان سے نہیں جاتے هیں اور سارے هی چینی جیکی کو جاننے سے انکار کردیتے هیں ،
لیکن جی جاپان ميں هاماکو کو سبھی جانتے هیں
سارے چینل اسی پر باتیں کررهے هیں ، هاماکو کیے پرانے ویڈیوں چلا چلا کردیکھا رهے هیں
هاماکو نے صرف بیس کروڑ کا فراڈ کیا ہے اور بدنام هو گیا ہے
اب یه بندھ مرجائے گا
پہلے هی عمر بھی پچاسی سال ہے
اور موٹا بھی ہے

بدھ، 11 اگست، 2010

میری سوچ کی نہج

ہر بندے کی سوچ کی ایک نہج هوتی هے اور مشاہدھ رکھنے والے اس نہج کو پہچان هی جاتے هیں
کچھ لوگوں کی سوچ قلابازی لگاتی ہے اور اس کی بھی پہچان هو هی جاتی هے اور اس کو هی منافقت کہتے هیں
اور میں منافقت کے خلاف هوں
میں اپنی سوچ کی نہج اج لکھتا هوں
که
دو قسم کے بندوں سے میرا گزارا نہیں هوتا
ایک جھوٹا
اور دوسرا
ہنکار بھرا
جی ہاں ہنکار والا
یهاں اپ کو فخر غرور اور ہنکار کا فرق کرنا هو گا
ہر بندے کو اپنے گھر خاندان ، ملک ، گوت ، تعلیم ، حسن ، دولت پر فخر کرنا چاهیے ، چاہے که یه فخر غرور کی حدوں کو هی کیوں ناں چھونے لگے
لیکن اس فخر پر جب بندھ دوسروں کو نیچ سمجھنے لگے تو یه هوتا ہے ہنکار
اور میں هر ہنکار بھرے کی ٹانگ کھینچنے کوشش کرتا هوں اور ایسے بندے کی انسلٹ بھی کرتا هوں
ہنکار بھرے بندے کو جس چیز پر ہنکار هو
اگر اس سے وھ چیز چھن جائے تو ؟
اس کا منه دیکھنے والا هوتا ہے
بے چارھ سا حقیر سا کیڑوں کی طرح رینگتا هوا
یاد رهے ایک اہل علم هوتے هیں جو کبھی علم پر ہنکار نهیں کرتےوار مزے کی بات ہے که ان سے یه چیز کوئی چھین بھی نهیں سکتا
لیکن اگر اپ دیکھیں که بندوق والے بندوق کے ہنکار میں لوگوں کو هانکتے هوئے جائیں اور خود کو کراچی کا ماما سمجھنے لگیں تو ان سے زرا بندوق چھین لیں پھر دیکھیں که یه کتنے بہادر هیں ، اور خود کو اہل علم بھی کہیں اور سیانے بھی تو ان ذرا آئینہ دیکھانے ميں مزا آتا ہے که جی اپ جس کو عقل سمجھ رہے هیں ناں یه مغالطہ ہے اور جس کو اپ علم سمجھ رهے هیں ناں یه
پنجابی ميں کھوھ کا ڈڈوکہتے هیں ایسوں کو
ایک بٹ هو که ایک جٹ ، ایک پیر هو که میرے ابا جی ، جو غلط ہے وھ غلط ہے
میرے ابا جی ایک پیر پرست هیں
جی هاں قران کی رو سے مشرک
اور قران کے حکم کے مطابق میں ان سے صرف ایک اس معاملے میں هی اختلاف کرتے هوئےهی منہ زوری کرتا هوں اور پھر جب ابا جی کو یاد اتا ہے که وھ ابا جی هیں تو پھر
ابا جی ، لتر کے تھرو مارتے هیں اور میں بھاگ جاتا هوں
کیا خیال ہے جی اپ کا یه تو فاؤل هوا ناں جی ؟
ابا جی کا پیر پرست هونا هی سب سے بڑا فاؤل ہے جی
ایم کیو ایم اور سارے مہاجر ایک نهیں هیں
لیکن یه حقیقت ہے که ایم کیو ایم میں سارے مہاجر هی هیں
چاهے کراجی میں هوں یا کراچی سے باہر،
یا وھ ایک سیانے کا قول ہے که نیچ سے نیچ بات کی حمایت میں بھی کچھ لوگ نکل هی آتے هیں تو هو سکتا ہےکه ان کے ساتھ بھی کچھ غیر مہاجر اپنی مجبوریوں کی وجه سے که ان کے گھر ایم کیو ایم کے درمیان هو ں گے ان کے کاروبار بھته دینے کے اہل نهیں هوں گے وغیرھ وغیرھ بھی هو سکتا ہے
لیکن یه جی حقیقت ہے که
ایم کیو ایم
ایک لسانی تعصب رکھنے والوں کا گروھ ہے
اور یه لوگ اپنے اس تعصب میں بندوق کی بلندیوں پر کھڑے ہنکار کا شکار هیں
جیسا که اپ پچھلی پوسٹ پر
فکر پاکستان والوں کے تبصرے تو گالیوں پر اتر آئے هیں جی که
کراچی کی کنجریوں کو متعلق بتانے لگے که کہاں سے اتی هیں
اس پر مین اپني مشہدات نهیں لکھوں گا که بات کہیں اور چلی جائے گی
ہمارے گاؤں میں بھی مہاجر هیں جو که زیادھ تر پنجاب سے ہجرت کرکے ائے تھے
جی هاں پنجاب ، جس کے سات ضلعوں کے لوگ خود کو اخر تک پاکستان ميں سمجھتے رهے اور
پھر جو ان کے ساتھ ظلم هوئے
یه اردو بولنے والے وھ ساری کہانیوں خود پر لگا لگا کر
لہو لگا کر شہیدوں میں شامل هونا چاہتے هیں
کیا یه جھوٹ ہے که اردو بولنے والے مہاجروں کے رشتے دار پینسٹھ کی جنگ تک کراچی اور انڈیا اتے جاتے تھے
لیکن
پنجاب ميں لکیر پڑی که ادھر ادھر والے ایک دوسرے کے لیے مر گئے
اور ایک کراچی والے هیں اب تک ان کے رشتے هوتے هیں جی سرحدوں کے پار
انڈے کلے کڑ کڑ کلے
انڈے کہیں کڑکڑ کهیں

تین گھر تھے جی اردو بولنے والوں کے
ایک پٹواری تھے ساری متروک جائیدادوں پر قبضه کرلیا اور بعد ميں پنجابی مہاجروں کو بیچ دیں
حالانکه یه ان مہاجروں کا حق تھا
دوسرے تھے جی ماسٹر سر وٹه
ان کا نام اس لیے یه پڑ گیا که جب مال کی تقسیم هو رهی تھی انہون نے فرمایا که باقی تو سب کچھ مل گیا
بس ایک
سل اور وٹہ نهیں ملا
اور ضدی طبیت کے که ان کا نام هی سر وٹہ پڑ گیا که ان کے سر ميں دماغ نهیں پتھر کی طرح کی ضد پڑی هے
انہوں نے بھی ساری زندگی دوسروں کی زمینوں پر قبصے کرکرکےجائداد بنا لی لیکن
اب اس پر کھیتی کرنے والا کوئی نهیں هے
که پتر دلی کے بانکے تھے جن کو بقول
یاسر شاھ کے اگر نزلہ بھی هوجاتا تھا تو ایک مہینہ بستر پر اور پھر غسل صحت لے کر چہل قدمی کےلیے پان والے کی دوکان تک کا طویل فاصلہ طے کیا کرتےتھے
بہت دیکھ لیا جی اپ کا خود کو نفیس بنا کردیکھنا
خود کو مظلوم بنا کر دیکھانا
اورمقامی لوگوں کو کھانے کی ترکیبیں اور کپڑوں کے پہننے کا طریقه بتانے والوں کے دعوے
کبھی کھیس دیکھا ہے ؟
اجرک کا ڈیزائین کس نے بنایا تھا؟
منجی کے بننے کا طریقہ کب سے رائیج ہے ؟
کماد سے گڑ اور ککوں لا طریقہ کب سے رائیج ہے جی ہمارے ہاں
ایک لمبی لسٹ بنا کر دے سکتا هوں
اپ کو که ابھی اپ کے اباء کہیں افغانستان کے پہاڑوں میں کہیں بکریاں چرا رهے هیں گے
اورنگ زیب عالمگیر نے هی اردو کو رواج دیا تھا ناں جی؟
لکھنو والے هی بولتے تھے ناں جی اردو ؟
کون تھے یه لشکری عالمگیر کے؟؟
تلوٹڈی کے کمیار تھے ، که لوٹ مار کو آئے افغانیوں کی اولادیں؟
لکھنو کے نوابوں کی جائیدادیں کیا
ان کے بیٹوں نے جاپان سے کمائی کرکے بھیجی تھی که بن گئیں تھیں
یا لوٹ مار کرنے کے لیے ائے حملہ آوروں کی اولادیں تھیں یه نوابین
کیا لینے آتے تھے یه لوگ ہماری ہند کی زمینوں پر اگر همیں کھانے کا هی طریقه نهیں آتا تھا
یه مسالے ، یه کستوری ، یه ہیرے ، کیا حملہ آور افغانستان سے لے کر آئے تھے
یہاں تک لکھ کر میں نے چھوڑ دیا تھا ، جیسا که میں کرتا هوں اچانک بات ختم ، اج اس کو پوسٹ کرنا تھا
لیکن
اس وقت تک فیس بک کے راستے انے والے قارئین کے تبصرے !!!.
باقی کا جواب تو بعد میں پہلے ایک الزام تراشی کا جواب که
عماد اور آصف علی نے لکھا ہے که میں نے ان کا تبصرھ ڈیلیٹ کیا ہے
عماد کا ایک تبصرھ ڈیلٹ هوا لگتا بھی هے
لیکن ایسا تب هوتا ہے که اگر کوئی بندھ بلاگر کا اکاؤنٹ رکھتا هو تو وھ تبصرھ کرکے اس کو ڈیلٹ بھی کرسکتا ہے ،
ان صاحبان کو میری سوچ کی نہج کا علم نہیں هے اس لیے انہوں نے ایسا کیا ، ان صاحبان کو مشورھ ہے که میری پرانی تحاریر پڑھیں تو ان کو چند مثالیں ایسی بھی مل جائیں گی که مجھے گالیوں والے تبصرے بھی کیے گئے هیں لیکن میں نے ڈیلیٹ نہیں کیے
کیونکه میں سمجھتا هوں که تبصرے ، بلاگر کی تحریر کو مکمل کرتے هیں که انے والے زمانے کےلوگ جان سکیں که کسی کس سوچ کےمالک یہاں رہتے تھے
اصف علی نے جو لکھا که جاپان کا پہلا قتل ان کے پنڈ کے بندے نے کیا تو جی اس کا نام لکھیں ؟
جہانگیر قتل هوا تھا
اور جنہوں نےکیا تھا
وھ سارے جب ٹرین میں بیٹھ کر جارهے تھے تو مجھےاور ارشد کو سائیتاما کے شہر کوری ہاشی کے اسٹیشن پر ٹرین میں ملے تھے، اس سے زیادھ لکھ کر ميں قانون کی زد میں نہیں آنا چاھتا
کاشف صاحب لکھتے هیں که اکیسویں صدی میں بھی مغز استعال ناں کرنے والے لوگ
اس کا جواب هے که اسی لیے، اس قابل هیں که جدید تکنیک کے ساتھ چلتے هوئے انگریزی کی سمجھ کے باوجود یونی کوڈ میں لکھتے هیں،
جیمی صاحب کو میں کیا بتاؤں که پاکستان کی ہسٹری ؟
جناب جمی صاحب اپ تھوڑی کوشش کرکے برطانیه کی کالونیوں کی امریکه کو منتقلی اور امریکه کے انتظامات تبدیل کرکے کالونیوں کو چلانے کا طریقه کار اور الطاف بھائی کا برطانیه میں هی مہاجر هو کر نیشنلٹی لے کر بھی مہاجر هی رہنے اور تعلقات بنانے کی کوشش میں پھاوے هونے پر بھی غور کریں
میرے مسلمان هونے کی بات تو مجھ سے شروع کریں تو
چودھ نسلیں پہلے بابے مسوّو نے اسلام قبول کیا تھااور اپنے بیٹے کا نام عبدالرحیم رکھا تھا، همارے اباء ہندو تھے که ابھی سکھ دھرم کی شروعات نهیں هوئی تھیں، سکھ دھرم بعد کی بات ہے جی همارے اباء کو توحید کی پہلے سمجھ لگ چکی تھی،
ہندو دنیا کا پرانا ترین مذہب ، پرانا ترین معاشرھ ، پرانا ترین طریق حیات ( اچھا یا برا پر بحث نهیں)لیکن بیرونی حمله آوروں کے ساتھ انے والوں کا کیا مذہب تھا جی اسلام سے پہلے؟؟؟؟
باقی جہاں تک بات ہے عبدالله صاحبہ کی تو ان سے کوئی گلہ نہیں که یه مجھے پرانی تحاریر سے جاتے هیں اور ان کی تنقید چاہے کتنی بھی سخت کیوں ناں هواس کے بغیر پوسٹ مکمل هی نهیں هوتی
هاں ایک مغالطه نکال دوں که انگریزی سانوں اؤندی اے
لیکن هم گونگےنہیں هیں که اپنی زبان رکھتے هیں
اور ناں هی بہرے بن کے رہنا چاھتے هیں اس لیے حکمران قوموں کی زبانیں بھی جانتے هیں ،
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛یاد رہے میری عقل سمجھ ميں ، نظریات میں تو کجی هو سکتی هے لیکن میرے خلوص نیت میں کمی نہیں هے، میں پاکستان کے ساتھ مخلص هوں لیکن
جو
عام
لوگ
سمجھتے
هیں ،
پاکستان
وھ
ہے نهیں!!!.

اتوار، 8 اگست، 2010

ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کا یه سوال که لوگ ان سے نفرت کیوں کرتے هیں
ایسا هی لگتا ہے جیسا بش صاحب کے دور میں امریکه کے کسی بندے نے پوچھا تھا که لوگ امریکه سے نفرت کیوں کرتے هیں
بات یه ہے جی که باقی کی ساری پارٹیاں تو پارٹیاں هیں که ان پر پاکستانی قوم کی نمائیندگی کا لیبل لگایا جاتا ہے
اور جھوٹے سچے جیسے بھی هیں ایک سے زیادھ صوبوں کی نمائیندگی کرتے هیں
لیکن ایم کیو ایم کا نام هی کیا هے ؟
مہاجر قومی موومنٹ
یعنی مہاجر قوم کی حرکات، اور یه حرکات کیا هیں ؟
عقل کی کمی هے ناں جی بات کرتے هیں ایک لسانی گروھ کی اور قوم سے رویے کی توقع کرتے هیں که ان کو اپنے میں سے سمجھے
جس ملک میں پدا هوئے اس ملک میں مہاجر؟
جس ملک کے لوگوں نے اپنی مادری زبانوں سے زیادھ ان کی زبان کو اہمیت دی ،ان لوگوں کو احمق سمجھتے هیں اور اگر کوئی ان سے بیوقوف نه بنے تو اس کو ظالم اور غاضب کہتے هیں
پنجابی مہاجر ، وھ لوگ جو پنجاب کی تقسیم پر مشرقی اضلاع سے ہجرت کرکے آئے
جتنی تکلیفیں ان لوگون نے اٹھائیں تھیں ہجرت کے دوران
که امرتا پریتم بھی رو پڑی
که
اج اکھاں وارث شاھ نوں
یه پنجابی مہاجر پنجاب کے ہر شہر قصبے گاؤں میں هیں اور بڑے فخر سے اپنے ناموں کے ساتھ امرتسری ، جالندھری ، پٹالوی لکھتے هیں، ورنہ ان کوئی مہاجر نہیں کہتا، ان لوگوں کی طرف سے کبھی کوئی اواز اٹھی ہے که هم پر ظلم هو رها هے؟
مجھے یاد هے که اپنے لہجے کی وجه سے یه لوگ کھ عجیب لگتے تھے بچپن میں لیکن اگر کوئی ان کو مہاجر یا پناھ گیر کہتا تھا تو یه لوگ اس بات کا برا مناتے تھے اس لیے اجسارے پاکستانی هیں اور ان کی اولادیں بھی پاکستانی هیں
لیکن یه اردو بولنے والوں کو کیا سرخاب کے پر لگے هیں که ان کا دماغ اسمانوں پر اڑ رها ہے اور ان کو پنجابی پاگل لگتے هیں اور پٹھان ظالم،
ایم کیو ایم صرف ایک ٹولا ہے جس کو پاکستان میں ایسے حالات میسر ائے هیں که ان کے جرائم پر ان کو عدالت میں نہیں لایا جا سکتا
وھ مشرف نے جسٹس چوھدری ے کراچی کے دورے کے دوران قتل عام پر کہا تھا
یه عوامی طاقت کا اظہار ہے
یه هے ان لوگوں کی سوچ که جب طاقت هو تو دوسری زبانیں بولنے والوں کوقتل کرنا ان کے نزدیک عوامی طاقت کا اظہار هے
اور جب کوئی ان کو قتل کرے تو یه ظلم ہے
یه وھ لوگ هیں جو ہند پر حملے کرنے والے بیرونی حملہ آوروں کے ساتھ "جھولی چک " کے طور پر یا لوٹ مار کرنے اتے تھے
اس لیے ان کی ذہنیت هی یه بن گئی هوئی هے که
هم جو هیں هم هیں اور باقی کی زبانیں بولنے والے ہدف ، جن کو لوٹنا مال غنیمت اکھٹا کرنا هے اور جن کو مارنا جہاد
اور اگر مقامی قوموں کے لوگ ان کے خلاف مدافعت کریں اور ان کو ماریں تو یه ان کے نزدیک اپنوں کی غداری ، دوسروں کا گٹھجوڑ اور ظلم هے
کیوں که ان لوگوں کے ابا یهاں صرف لوٹنے کے لیے ایا کرتے تھے اور اس کو اسلام کی خدمت کرنا کہتے تھے
اور اب مقامی لوگوں نے بھی اسلام قبول کرلیا ہے اور اس لیے جب ان کو جواب میں مارتے هیں تو اب یه لوگ شہید کہلوانے کے لیے مظلوم بننا چاھتے هیں
ایم کیو ایم کو یه بھی نہیں معلوم که اج یه جو کچھ هیں یه پاکستان کی وجه سے هیں
که یہان کے مقامی لوگوں نے ان کی زبان کو اپنایا ، ان کو اپنی زمین پر پناھ دی، ان کو شناخت دی ، ان کے ساتھ تعاون کیا
اور یه لوگ هیں که اب بھی اپنے نام کے ساتھ
مہاجر قوم کی حرکات لکھ کر شیخ چلی کی طرح اسی شاخ کو کاٹ رهے هیں جس پر بیٹھیے هوئے هیں
سر جی سیاسی پارٹی مقامی لوگوں کا مرکز هوتی هے اور لسانی گروھ صرف اس زبان والوں کا گروھ جس کا ایک سرغنہ هوتا ہے اور باقی کے غنڈے
میں نے دیکھا ہے که کراچی کے لوگ جو زرا بدمعاشی ذہن کے هوتے هیں یا جن کو غنڈھ گردی کا شوق هوتا ہے وھ جاپان ميں هوں یا یورپ میں
بڑے فخر سے بتاتے هیں که ان کے
ایم کیو ایم کے ساتھ تعلقات هیں ، کراچی میں بندھ مروانا تو ان کے نزدیک بڑی بات هی نهیں هے
اور یه رویه کوئی ایک بندے کا نہیں هو بہت سے لوگوں کا یه رویہ دیکھا ہے
اس کا مطلب یا مطبل ہے که ایم کیو ایم ایک طاقتور گروھ ہے
اپ اپ پر منحصر ہے که اس طاقت کو برا سمجھتے هیں یا اچھا

ہفتہ، 7 اگست، 2010

کمہار کلچر اور گدھے

‎پرانے زمانےکا
‎کمہار کتنا بھی بھلا مانس هوتا تھا ، اس کے گھر میں ایک اسلحہ ضرور هوتا تھا ، جس کو چوواڑی کہتے تھے
‎چوواڑی بڑی ملٹی یوز چیز هوا کرتی تھی
‎پہلے چوواڑی کی ڈیفینیشنز
‎بانس کی ایک ڈانگ (لاٹھی) نما چیز جو که ڈانگ سے موٹی بھی هوتی تھی اور لمبی بھی، اس کی لمبائی کوئی دو میٹر یا چند سنٹی زیادھ هی هوا کرتی هو گی
‎اس کے ساتھ چھٹ اٹھا کر گدھے پر لادی جاتی تھی
‎چھٹ کی اردو کیا هوتی هے؟
‎اردو سپیک بے چارے نسلی لوگ ان کو کمہاروں کے پرزوں کے نام کہاں معلوم هوں گے اس لیے پنجابی سے هی کام چلائیں جی
‎چھٹ دو بوریوں کو جوڑ کر ایک بورا بسا بنایا جاتا ہے جو که گدھے کی پیٹھ پر دونون طرف لٹک کر وزن کو متوازن اور گدھے کی بیٹھ پر برقرار رکھتا هے
‎لیکن یاد رهے که چھٹ کی ساخت اس طرح کی هے لیکن یه بوریوں کو جوڑ کر نہیں بنائیجاتی بلکه چھٹ کھڈی پر چھٹ هی تیار هوتی هے اور کمہار اس کو خود هی تیار کیا کرتے تھے
‎کمہار کم جولاہا
‎تو جی بات هو رهی تھی چوواڑی کی ایک تو چھٹ اٹھانے کے لیے اور
‎دوسرا گدھے کو ہانکنے کے لیے
‎وھ کیڈولیزا رائس بی بی نے کہاتھا ناں که سٹک اور گاجر، تو جی اس سٹک کو پنجابی میں چوواڑی کہتے هیں
‎یه شر پسند لوگ بھی گڈھے کی جون میں آکر جب لڑائی پر اتر اتے هیں تو جی کمہاروں کے گھروں سے چوواڑیاں نکل آتی تھیں اور پھر کھنے سینکےجاتے تھے سر پھاڑے جاتے تھے اور عدالت کچہری کو جانے کی بجائے کمہار لوگ معافی تلافی کو ترجیع دیتے هیں
‎گدھا ، کارزار زندگانی میں کمہار کا سٹریجک پاٹنرهوتا ہے
‎بلکل ایسے هی جیسے اپ امریکه کو کمهار اور ان کے سٹریجک پاٹنرز کو گدھے کہ لیں
‎آپ اپ نے دیکھا هو گا که کمہار گدھوں سے کیسے کام لیتا ہے۔ ان پر بوجھ لادتا ہے اور کسی نہ کسی گدھے پر لدھی چھٹ پر خود بھی بیٹھ جاتا ہے اور گدھےکی کیا جرأت که چون و چران کرے سرنیوڑھائے ہوئے چلتے رہنا هی گدھے کی اوقات هوتی ہے، بالکل سٹریٹجک اتحادیوں کی طرح۔ مجبور محض۔ کمہار کو پتہ ہوتا ہے کہ ان سٹریٹجک پارٹنرز کو ساتھ کیسے چلانا ہے۔ وہ چوواڑی دکھاتا ہے کوئی گدھا اڑی کرے تو اس کی اگلی پچھلی ٹانگیں باندھ کر "ٹنگا" لگادیتا ہے، تاکہ گدھا پورا سٹیپ نہ لے سکے اور دولتّی مارنے کی کوشش نه کرے. لیکن اگر متعلقہ گدھا اتھرا هو اور اپنے کمہار مخالف عزائم سے پھر بھی باز نہ آئے تو کمہار اس پر معاشی پابندیاں لگا کر اسے باقی گدھوں سے الگ کرکے بھوکا باندھا دیتا ہے، تاکہ باقی گدھوں کے لیے عبرت کا سامان فراہم ہو سکے۔ گدھا کمہار سے آزادی نہیں پا سکتا کیونکہ وہ گدھا ہے، اور کمہار گدھے کو گدھے کی هی طرح ٹریٹ کیا کرتے هیں ، کمہار اپنی گھر والی کا غصہ بھی اسی بے چارے پر نکالتا ہے، ہاں کبھی کبھی گدھے کو اگر کھل کھیلنے کا موقع مل جائے تو وہ پٹوسیاں مار مار کرکمہار کو بھی پٹخ سکتا ہے اورکبھی کمہار کے هاتھ کو دست ظالم سمجھ کر دست کمہار کو بھی چبا سکتا ہے۔ قیامت خیز دولتیاں اٹھا سکتا ہے مگر منصوبہ سازکمہار اس چیزوں کی پیش بندی کر رکھتے ہیں۔

‎ میں گدھوں کو سیاست میں گھسیٹنے کے حق میں نہیں۔ وہ بیچارے تو پہلے ہی کمہاروں کی سیاست کا شکار ہیں، بہرحال ایک بات بڑی فکر انگیز ہے کہ گدھوں کا مستقبل کیا ہوگا کہ ان کا ماضی اور حال تو ہمارے سامنے ہے،
‎ میرا خیال ہے کہ ان کا مستقبل اچھا نہیں کیونکہ یہ بھی ان کے اپنے ہاتھ میں نہیں، ویسے پاکستان میں تو کسی کا بھی مستقبل محفوظ نہیں بلکہ حال بھی غیر محفوظ ہے، انسان نے تعصب کے باعث کہا تھا کہ چاہے گدھا مکہ سے ہو آئے گدھا ہی رہتا ہے، لیکن کیا ماڈرن اور نسلی گدھے یورپ کے دورے کر کے اتنی سوچ کے مالک بن سکتے هیں که کمہار کے بغیر گزارا کرنے کی سوچیں یا کمہار کی غلامی کا ان کو احساس هو؟
‎باقی جی پاکستانی کمہار ميں اور ڈالروں والے کمہار میں بڑا فرق ہے
‎ایک کے گدھے بلکل گدھے هی نظرآتے هیں اور دوسرے کے بلکل انسانوں کی طرح دو ٹانگوں پر چلتے هیں اور سوٹ پہنتے هیں،اور ان کو دورے بھی پڑتے هیں
‎خاور بھی ڈالر کی تلاش ميں ہے اور مستقبل میں دوٹانگوں والے گدھے رکھنے کے خواب دیکھا ہے
‎اور خاور رب کا شکر کرتا ہے که اس کو کمہار بنایا ، گدھا نہیں

بدھ، 4 اگست، 2010

پاک سوچ که گندی سوچ

یه ہندو تو جی هیں هی بڑے برے . انپر تو جی ایٹم بم پھینکنا چاهیے ، ان کو تو ختم هی کردینا چاہیے ، انکی تو نسل هی مکا دینی چاهیے
تو پھر پاک قوم کی نفرت پر مبنی تربیت کس کے خلاف تعلیم دے کرکی جائے گی؟؟
اگر کشیمر کا مسئله حل هو گيا تو پاک فوج کی عیاشیوں کا جواز کیا هو گا؟
اور اگر کشیمر کا مسئلہ حل هوگيا تو پاکستان میں آ بیٹھے کشمیریوں کا کیا کریں گے؟
یه افغان هوں که کشمیری خود تو پاکستان میں پناھ گیر هو جاتے هیں اور دوسروں کو کہتے هیں لڑو لڑو،
خود کیوں نہیں جی لڑتے کشیمر جا کر؟
یه جتنے کشمیری پاکستان میں آ بیٹھے هیں اگر یه سارے کشیمر واپس جا کر مزاحمتی تحریک والوں کا ہاتھ بٹائیں تو کشمیر کا مسئلہ حل بھی هو جائے
لیکن جی یه پنجاب کا پانی هی ایسا هے که جو یہان آ جاتا ہے وھ خود کو عظیم سمجھتا ہے اور پرانے پنجابیوں کو کمین سمجھتا ہے
همارے بڑۓ بزرگ جن کو آرین کہتے هیں جب وھ بھی یهاں آئے تھے تو انہوں نے بھی دراوڑ لوگوں کو کمین سمجھا تھا
اور جب مسلمان آئے تو انہوں نے بھی ہندوں کو حقیر سمجھا
بٹ لوگ پہاڑوں سے اتر کرآئے تو انہوں نے هم کو حقیر جانا
اور افغان آئے تو انہوں نے همیں حقیر جاننے ميں بٹوں کو بھی شامل کرلیا کیوں که بٹ ان سے پرانے تھے
پاکستان کی تعلیم کی اساس ، نفرت کرو کا کیا کرو گے اگر ہندو ختم هو گئے تو؟؟
سر جی!!!!!-
پاکستان میں ہمارے تربیت هی ہندو کے خلاف هوئی هے ، ہندو تنگ مکانوں میں رہتے هیں
ہندوؤں میں ذات پات کا برا رواج ہے
ہندو گندے هوتے هیں
ان باتوں کا اگر کسی ہندوستانی سے ذکرکریں که پاکستان میں اس بات کی تعلیم دی جاتی ہے تو ان تو جی تراھ هی نکل جاتا ہے که اتنی غیر ذمہ داری کی تعلیم هو هی نہیں سکتی اپ مذاق کرہے هو گے
لیکن یه ایک حقیت ہے
جس بندے کو استنجا کرنا بھی نہیں آتا هو گا وھ بھی بڑے اطلاع دینے والے انداز ميں بتائے گا
یه پاک فوج ناں هوتی ناں جی تو ہندو نے تو هم کو کھا جانا تھا
اور جو کچھ یه پاک فوج کھا گئی ہے اس کا کسی کو معلوم هی نهیں هے
ایک ایرانی نے بتایا تھا که دنیا میں بہترین کاریں استعمال کرنے والی فوج پاکستان کی فوج هے!
کسی کو شک ہے اس میں؟
یارو میں دنیا کی دو انتہاؤں کے درمیان رہتا هوں
ایک انتہا ہے پاکستان اور دوسری جاپان
اخلاقی پستی کی انتہا سےلے کر اخلاقی افاق کا فرق ہے
تکنیکی پستی کی انتہا سے تکنیکی معراج کی حدیں هیں
غربت کی پستی سے لے کر امیری کی بلندی ہے
یارو کس کس بات کی مثال دوں که ایک لمبی لسٹ هے
منافقت کی انتہا ہے جی پاکستان ميں اور مزے کی بات یه ہے که منافق لوگ زیادھ منافقت کی مخالفت میں کمر بستہ هیں
شیطان کولوں تے میں بچ ویساں
منافقاں کولوں مینوں رب آپ بچائے

Popular Posts