میں نے اپنے بھائی کو پچھلے سال کے شروع مین هی بتا دیا تھا که
پاکستان میں گندم کی فصل اچھی هو گی
اس لیے جتنی زیادھ هو سکے خریداری کرلینا
کیوں که
سال دوهزار گیاره اور باره میں یورپ میں گندم کی فصل اچھی نهیں هو گی
اس لیے یورپ میں گندم کی مانگ بڑھے کی ، اگرچه که امریکه اور یوکرین یورپ کو گندم دے سکتے هں لیکن
پاکستان سے افغانستان اسمگل هونے والی گندم اور یورپی منڈی کی مانگ کو دیکھتے هوئے پاکستان ميں بھی گندم کے نرخ بڑھ جائیں گے
میرا بھائی زیادھ سیانا نهیں هے اس لیے میری بات مان لیتا هے
کیونکه اس کی تعلیم صرف چار جماعتیں هے
اس کے بعد اس نے گدھا ریڑھا بنا لیا تھا
لیکن کیونکه مجھے رسالے پڑھنے کا شوق تھا
تو
چھوٹے بھائی بھی بقول ابا جی کے اس عادت بد میں مبتلا هو چکے تھے
اس لیے اردو پڑھ لکھ لیتا هے اور انگریزی کو سن کر سمجھ لیتا هے
تو جی اب یورپ سے انے والی
خبریں دیکھیںدوسری بھیگندم کی فصل اچھی ناں هونے کی خبریں انی شروع هو گئیں هیں
تو
اب کیا کرنا چاهیے؟؟
کم از کم اپنے خاندان کے کھانے کے لیے زخیرھ کر لینا چاهیے
باقی
اس بات کا لکھنے کا یا کسی کو بتانے ایک نقصان هو جائے گا
که
گندم کے بحران پر حکومت کو لعن طعن کرنے کی پوسٹوں کا مواد نهیں ملے گا
امیر بلاگروں کے لیے مشورھ ہے که
پاکستان ميں گندم زخیره کرلیں
کمائی کی "امید" هے
لیکن اگر روپے کی قدر هی کم هو گئی اس دوران
تو؟؟؟؟؟؟؟؟