بدھ، 23 جنوری، 2008

خبراں تے تبصرے

بی بی سی کے مطابق ایک ویڈیو میں آپنے لٹائیر جرنل مشرف صاحب لوگوں کو فرما رہو هیں که جس ملک میں رهیں اس ملک کے قوانین کا احترام کریں
بندھ ان سے پوچهے که جس ملک میں یه رهتے هیں اس ملک کے قوانین کے ساتھ انہوں نے رنڈی جیسا سلوک جو اپنا رکها ہے
چه معنی رادد؟؟؟

لوجی ایک اور خبر جس کے انے کا اپنے مجاهدین لوگ پشین گوئی کرتے رهے هیں
عالمی کساد بازاری کا خوف
http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/story/2008/01/080122_stocks_losses_zs.shtml

پنجابی مین کہتے هیں مجاں مجاں دیاں بہناں هوندیاں نے
یا ایک اور محاوره ہے که
سنڈھیاں دے بھیڑ وچ کٹیاں داں برا حال
یارو یه امریکه اور مجاهدین
هیں جوڑ برابر دا
ان میں سو جو بهی جیتے گا اس جیت کو برداشت کرنے کا حوصله بهی رکهتا هو گا
مگر دوسری دنیا کا کیا بنے گا ؟؟
مجاهدین کی جیت عالمی کساد بازاری کا باعث بنے گی مگر
مجاهدین کی صحت پر کیا فرق پڑے گا ؟؟
لوٹا مسله اور عبادتیں
سیاپا تو پڑے گا هم جیسے دنیا داروں کو ـ
اور اگر امریکه جیت گیا تو بهی ہم غریب لوگوں کو رگڑے لگیں گے رندے کے اور چھلتراں اُتر اُتر جائیں گی ـ

اتوار، 20 جنوری، 2008

تصویری جهلکیاں

اسلامک سرکل آف جاپان کے سالانه اجلاس کی تصویری جهلکیاں
یه اجلاس گنماں کین کے شہر تاتے با یا شی میں هوا تها
مورخه بیس جنوری دوهزار آٹھ ـ
Dsc01071
Dsc01072
Dsc01073
Dsc01074_2
Dsc01075
Dsc01076
Dsc01079
Dsc01086
Dsc01087
Dsc01088
Dsc01090
Dsc01093
Dsc01094_2

اتوار، 13 جنوری، 2008

شکریه مصرف صاحب

جناب سیدناں مصرف صاحب
اسلام علیکم
ہم سب یہاں خیریت سے هیں اور اپ کی خیریت خدا سے نیک مطلوب '' چاهتے '' هیں ـ
صورت احوال یه ہے که
آپ نے میرے پچھلے خط کا جواب تو نہیں دیا مگر میری درخواست پر آرڈینینس جاری کرکے ہم ہم راشی سرکاری کارندوں پر بڑا احسان فرمایا ہے ـ
هم لوگ دھڑا دھڑ موبائیل فون اور دوسرے قیمتی برقی الات ضبط کر رہے هیں ـ
اصل میں لوگوں کی بهی تو عادتیں خراب هیں موبائل پر گندے گندے پیغامات بهیج دیتے هیں جس سے همارے کام میں اسانی هو جاتی ہے ـ
کل ایک بندے نے کسی کو پیغام بهیجا تها که
میں ملکی حالات سے دلبر داشته هوں ـ
میں نے پکڑ لیا جی اس کو فحش پیغام بهیجنے کے جرم میں
ایک هی فقرے میں '' دلبر '' اور '' داشته '' کا ذکر کر رها ہے
میں سے اس کو بتایا که چلو '' دلبر ''کی حد تک تو درگزر کی جاسکتی هے مگر داشته تو هے هی فحش لفظ ـ
موبائل بهی کافی قیمتی تها
میرا بیٹا اس موبائل فون کو پا کر کافی خوش ہے اور آپ کے اقتدار کے لیے دعا گو ہے ـ
آپ کی مہربانی سے جلد هی ہمارے گھر میں کمپیوٹر سکینر اور ڈیجیٹل کیمرے کے علاوه کلر پرنٹر بهی آجائے گا ـ
میرے کتنے هی ساتهیوں نے تو کمپیوٹر حاصل کر بهی لیے هیں
مگر ایک قباہت بن رهی ہے کچھ لوگ یونکس کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے هیں ان کے کمپیوٹر ٹهیک کروانے میں خرچا وغیره آ جاتا ہے
کوئی ایسا طریقه کریں که ان مکینک لوگوں کا بهی کوئی حل نکلے که ان سے بهی مفت میں کام کروا کر ان پر احسان کیا جاسکے ـ
مہربانی هو گی ـ
اس بات کا خاص طور پر خیال رکهیں که کہیں پرانے جج بحال نه کرديں یه ناں هو که افتخار چوھدری اور رانا بگھوان داس جیسے لوگ واپس آجائیں اور
اچھی بهلی چیزیں واپس کرنی پڑ جائیں ـ
یه جج صاحبان بہت جیلس لوگ تهے جی ـ
ہم راشی لوگوں کو تو بہت هی چبتے تهے
آپ نے ان کو چھٹي کروا کے ہم پر بڑا احسان فرمایا ہے ـ

اس کے علاوه ایک بڑا قیمتی مشورھ تها جی آپ کے لیے
سنا ہے جی که آپ شراب اور شباب کے بڑے شوقین هیں
اسی لیے روشن خیالی پهلانا چاهتے هیں ـ
سرجی آپ روشن خیالی کی بجائے
مذہب کی ترکیب استعمال فرمائیں
آپ تو جی آل رسول هیں آپ کے لیے تو کچھ مشکل هی نہیں ہے
آپنے پش رو جرنل ضیاع صاحب کی طرح اسلام اسلام کیا کریں
کچھ ماھ کے بعد خود کو آل رسول هونے کا کہـ کر خلیفة المسلمین کا دعوھ فرمادیں
آل رسول هونے کے ناطے آپ کو بخاری وغیره جیسی کتابوں میں سے کافی مواد مل جائے گا آل رسول کی حکمرانی کے حق میں ـ
اس کے بعد آپ بهی ایک حرم بنائیں جس میں جتنی چاهے لونڈیاں رکھ لیں
لونڈیوں کو پروڈکش کی آپ فکر هی ناں فرماییں
وه آپ کو ـ ـ ـ ـ ـصاحبان کردیں گے
آپ میرے اس مشورے پر سنجیدگی سے غورفرمائیں
روشن خیالی کی بجائے یه فارمولا آپ کی تاحیات حکمرانی کیبهی راح هموار کرے گا
آپ کی انے والی نسلوں کو بهی پاکستان کا حکمران بنا دے گا اور
باقی کے بهی شوق پورے هوتے رهیں گے
بس صرف افتخار چوهدری اور رانا بگوان داس جیسے آل رسول کے گستاخ لوگوں سے بچ کر رهیں ـ
سیدناں مصرف صاحب دهلی والی سرکار کے مزاج کے خلاف سوموٹو ایکشن لینا آل رسول کی گستاخی هی هوئی ناں جی ؟؟؟
بس جی همیں آپ کے سائبر آرڈینینس جاری کرنے سے هی یقین هو گيا ہے که آپ ہمارے آقا مولا هیں اور آپ کی حکومت میں هم راشی اور خود غرض لوگوں کو کوئی ڈر اور خطره نہیں ہے ـ
آيک دفعه آپ کی بہت بہت مہربانی
آپ کے خادم آپ کے در کے کتے
راشی آفسران

ہفتہ، 12 جنوری، 2008

بنام جرنل مصرف

جناب جرنل مصرف صاحب
اسلام علیکم
میں یہاں خیریت سے هوں اور آپ کی خیریت خدا سے نیک مطلوب '' چاهتا '' هوں ـ
صورت احوال ہے که میں آپ کی مقدس توجه کچھ باتوں کی طرف دلواناچاهتاهوں ـ
جب سے آپ نے اس ملک پر '' جائز '' قبضه فرمایا ہے ملک میں 'خوشحالی '' کا دور دوره ہے بلکه کافی لوگوں کو تو '' دورے '' بهی پڑ رهے هیں ـ
آپ کے ''چاهنے '' والوں کو بیرونی ممالک کے دورے ـ
ناں چاهنے والوں کو مجبوری کے دورے ـ
مسلمانوں کو دهشت گردی کے دورے ـ
بجلی کو لوڈ شیڈگ کے دورے ـ
پانی کو گندگی کے دورے ـ
آٹے کو قلت کے دورے
بس جی آپ کا دور ہے
ہر چیز کو دورے پر دورے
آپ بهی کافی شوق رکھتے هیں جام کا دور چلانے کا ـ
ملک میں امن امان کی صورت اتنی بہتر هے که اس سے پلے کبهی نهیں هوئی
اسلام کا قلعه کہلوانے والے اس ملک میں آپ نے هی تو مسلمانوں کو مسجدوں میں محفوظ فرمادیا ہے ـ
چیزوں کی فراوانی ہے که سویلین لوگ بهی طرح طرح کی مشینین لے کر آزادانه گھوم رہے هیں
ریەڑی اور ٹانگے والے موبائل فون لے کر چل رہے هیں ـ
کمپوٹر هر بندے کی پہنچ میں ہے که
آپ کے دور کی مہربانی ہے که کمہار انٹرنیٹ پر بلاگ لکھ رہے هیں ـ
جناب عالی
ہم بهی آپ گے پیٹی بهائی بند هیں
جس طرح آپ یونی فارم پر بیلٹِ باندهتے هیں ہم بهی باندهتے هیں
ہمارا بهی کچھ خیال فرمائیں
اب تک کی ساری فرشته صفت (فوجی) حکومتیں سرکاری ملازموں کے ساتھ مل بانٹ کر کهاتی رهی هیں
جیسے که آپ کے علم میں ہے که جب نئے نئے ویڈیو آئے تهی تو ان کے لائسینس کے نام پر ان کو ضبط کرکے سرکاری ملازمین کے بچوں کا بهی خیال رکها جاتا تها
جناب عالی
آپ کے دور کی برکت ہے که
آب هر بندے کے پاس موبائل فون ڈیجیٹل کیمرھ اور کمپیوٹر ہے
لیکن ابھی تک آپ نے اشیاء پر کوئی بهی ایسا قانون لاگو نهیں کیا که ہم چھوٹے سرکاری ملازمین کو بهی ان اشیاء کے ضبط کرنے کا بہانا ملے اور ہم بهی آپنے آپنے بچوں کو نئی نئی چیزوں سے کهیلتے دیکھ سکیں ـ
جناب عالی
آپ کے اس روشم خیال اور خوشحال دور میں بهی کچھ لوگ ایسے هیں جو آپ پر طنز کرتے هیں آپ کے متعلق بیہوده ایس ایم ایس بهیجتے هیں ـ
آپ کی ایجینسیوں کے چلائے هوئے معصوم سے پٹاخوں کو بم دهماکے کا نام دے کر ان جگہوں کی تصاویر ڈیجیٹل کیمروں سے لے کر انٹرنیٹ پر چڑها دیتے هیں
جس سے آپ جو که آل رسول هیں آپ کی مقدس ہستی کی توهین کے مرتکب هوتے هیں ـ
جناب والی میرا مشوره ہے که آپ کو اس طرح کا آرڈینینس جاری کردیں که
یه ساری چیزیں ایک هی دفعه میں قابل ضبط قرار پائیں ـ
اس سے ایک فائده تو یه هوگا که آل رسول جناب مصرف صاحب کی بے عزتی بهی نهیں هوگی اور ہم لوگوں کو
یه قیمتی پرزے ضبط کر کے آپنے بچوں اور رشتے داروں کو تحفے میں دےسکیں گے ـ
آپکو صرف یهی کرنا هو گا که کسی کی فوٹو لینا غیر قاونی کر دیں اس بات پر هم کسی کا بهی ڈیجٹل کیمره ضبط کر لیں گے
بیہوده پیغام پر بابندی سے هم کسی کا بهی موبائل فون اور کمپیوٹر ضبط کرنے کا مجاز هو ں گے
جہاں تک بات ہے لوگوں کے قانونی چارھ جوئی کی تو وه آپ نے
پہلے هی عدالتوں کا '' مکوٹھپ '' کر ہمارا بهلا کردیا ہے
باقی جی هم لتر پولا کرنے کے پہلے هی کافی ایکسپرٹ هیں ـ
جناب عالی میرے اس درخواست نما خط کو خصوصی توجه کا مستحق فرماکر شکریے کا موقع دیں ـ
آپکے
تابعدار
سرکاری ملازمین آف انتظامیه

ہفتہ، 5 جنوری، 2008

غدار کی ڈیفینیشنز

بی بی سی کی ایک خبر کے مطابق
مشرف حکومت نے غداری اور غدار کی ڈیفینیشن لوگوں کو بتادی هیں
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تجویز پاکستانی قوانین کے مطابق بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے کہ پاکستانی فوج صدر( مشرف) کو مستعفی ہونے پر مجبور کرے ـ
یعنی فوج کو صدر پر دباؤڈالنے کی تجویز فوج کو غداری پر اکسانا هوتا ہے
اور اگر فوج اس تجویز پر عمل کرکے '' میرے عزیز هم وطنوں ' کر دے تو یه هوا غداری کا ارتکاب ـ
اب پاکستان کا باوا آدم هی نرالا ہے هوسکتا ہے که پاکستان کے قوانین میں فوج کو غداری پر اکسانے کی تو سزا هو مگر یه نہیں هوسکتا که غدار فوج کو کوئی سزا دے سکے ـ
فوج غالباً معصوم لڑکی ہے جس کو غداری پر اکسانے والا تو ورغلانے کے جرم کا مرتب هوتا ہو مگر ورغلائی گئی فوج تو معصوم هی رہے گی ناں جی ؟؟

جمعہ، 4 جنوری، 2008

بڑے لوگوں کی چھوٹی باتیں

جرنل مشرف نے فرمایا ہے که ميں نے بےنظیر کو بتا دیا تها که یه وه پاکستان نہیں ہے جو آپ آٹھ سال پہلے چھوڑ گر
گئیں تهیں
بین السطور میں
یه وه پاکستان ہے جس کا بیڑھ غرق کرنے کی کوشش میں میں پچھلے آٹھ سال سے مشغول هوں
لوگ چیزوں کا ستیاناس کرتے هیں میں پاکستان کا سوا ستیاناس کر گے چھوڑوں گا

سجاده نشین بارگاھ عالیه پیپلز پارٹی صاحبزاده بلاول زرداری کے منه سے نکل گیا ہے
که اس کی ماں نے اس کو بتایا تها که سب سے بڑا انتقام جمہوریت ہے ـ
صاحبزاده صاحب کو یه بات لوگوں کو نہیں بتانی چاهیے تهی ان ماں نے تو ان کو بتایا تھا که تم نے پیپلز پارٹی میں جمہوریت نہیں آنے دینی آگر جمہورهت آ گئی تو هماری گرفت ختم هوجائے گی
اس لیے جمہوریت کے انتقام سے بچنا ہے ـ
صاحبزاده صاحب ابهی بچے هیں ناں جی ایسی باتیں منه سے نکل جاتی هیں
بهلے که بات یه ہے که عوام کی اکثریت بهی ڈنگر ہے

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان آ گئی ہے
دیکھتے هیں جی که یه ٹیم کون سا '' ونج مانج لیتی ہے'' ـ
پوسٹ مارٹم ہم نے هونے هی نہیں دیا
جائے وقوعه ہم نے دهودیا ہے
تھانیدار آپنے هیں عدالتوں کا ہم نے پہلے هی مکو ٹھپ دیا ہے
اکھاڑ لیں جی جو همارا اکھاڑنا ہے
كیانی صاحب زندھ باد

بے نظیر کے ٹرک ڈرائیور نے کراچی والے دھماکے کے متعلق بتایا ہے که
یه ایک بے ڈرائیور کار میں هوا تها


بڑے امیر هیں جی بم دھماکے کروانے والے ؟
کار هی تباھ کروا دیتے هیں
ایک کمہار هیں که ساری زندگی ایک کار افورڈ کرنا مشکل هوا ہے
بس جی کیتھے کمہار دی کہانی کتھے جرنل کیانی؟
کیانی صاحب زندھ باد
صدر بش نے مشرف صاحب کو ایک دفعه پهر اپنا قریبی اتحادی کہا ہے
کسی شوخ یا مراثیوں کے منه لگنے والے جوان کو مراثی اگر یه کہـ دیا کرتے تھے که اے کاکا تے اپنا ای لگدا اے (یه کاکا تو اپنا هیو لگتا ہے)تو شریف بندے کے لیے مر جانے کا مقام هوتا تها
که مراثیوں نے یه کیا کہـ دیا
اور اپ بندے مراثیی بننے کو ایک شرف سمجھتے هیں
اسی طرح امریکه کا ایجینٹ هونا ایک طعنه هوا کرتا تها
شریف لوگ اس کو گالی سمجھتے تهے
اور اب اس بات کو لوگ شرف سمجھتے هیں اور مشرف هوتے هیں ـ

انتخابی عمل شفاف هونا چاهیے : امریکه ، نوائے وقت
بیلٹ بکس تو ٹرانسپیرنٹ یعنی شفاف بنوا لیے هیں اب پته نہیں امریکه اس سے زیاده شفافیت کیا چاهتا ہے؟؟

منگل، 1 جنوری، 2008

2008 عیسوی

چڑھتے سورج کی سرزمین جاپان سے. عیسوی جنتری کا دوہزارآٹھ واں سال ،
اللّه سائیں یه سال میرے لیے اور اپ سب قارئین کے لیے خوشیاں اور کامیابیاں لائے !ـ
اللّه میرے اور اپ کے علم میں اضافه فرمائے اور خاص طور پر مجھے عقل دے
آمین!ـ
سال سب اللّه هی کے هیں چاهے ہجری جنتری هو یا بکرمی ـ

Popular Posts