غدار کی ڈیفینیشنز
بی بی سی کی ایک خبر کے مطابق
مشرف حکومت نے غداری اور غدار کی ڈیفینیشن لوگوں کو بتادی هیں
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تجویز پاکستانی قوانین کے مطابق بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے کہ پاکستانی فوج صدر( مشرف) کو مستعفی ہونے پر مجبور کرے ـ
یعنی فوج کو صدر پر دباؤڈالنے کی تجویز فوج کو غداری پر اکسانا هوتا ہے
اور اگر فوج اس تجویز پر عمل کرکے '' میرے عزیز هم وطنوں ' کر دے تو یه هوا غداری کا ارتکاب ـ
اب پاکستان کا باوا آدم هی نرالا ہے هوسکتا ہے که پاکستان کے قوانین میں فوج کو غداری پر اکسانے کی تو سزا هو مگر یه نہیں هوسکتا که غدار فوج کو کوئی سزا دے سکے ـ
فوج غالباً معصوم لڑکی ہے جس کو غداری پر اکسانے والا تو ورغلانے کے جرم کا مرتب هوتا ہو مگر ورغلائی گئی فوج تو معصوم هی رہے گی ناں جی ؟؟
1 تبصرہ:
please unwan mein definations kay bajaaay tret likh dain.
ایک تبصرہ شائع کریں