اتوار، 30 ستمبر، 2007

خودپرفخر

نکلا ھوں کتنے زعم سے دنیا کے سامنے
پہنے ھوئے یہ چیتھڑے بے ڈھب سلے ھوئے

عرصه آٹھ سال سے امریکه میں مقیم
یاور صاحب نے یه شعر ارسال کیا ہے امریکه سے لکهتے هیں که میں پاکستان میں آپنے آپ کو کافی بلند سمجهتا تها
مگر امریکه آکراپنی بے مائیکی کا احساس هوا تو بے ساخته یه شعر لکها
یاور صاحب کو اپنے چیتھڑے بے ڈهب سلے هوئے لگے
مگر اپنا خیال هے که بس چیتھڑے هی چیتھڑے هیں
سلے ولے کچھ نہیں گانٹهیں لگا لگا کر گزارا کرتے هیں
ڈنگ ٹپاؤ پالیسیاں ، ڈنگ ٹپاؤ حکومت اور ڈنگ ٹپاؤ زندگی
اور اس بات پر بهی رب پر احسان کر رهے هیں
که جی ہم بڑے ترم خان هیں
ہماری سوچ کے پر جل جاتے هیں جہاں سے ترقی یافته اقوام کی سوچ شروع هوتی هے
اگرجمہوریت کو مسائل کا حل بتائیں تو بیچاروں کے سر پر سے گزرجاتی ہے یه بات
اور بعض تو الٹا مذاق اڑانے لگتے هیں ـ
اگر قران کی بات کریں تو
یه پته نہیں کس کس کتاب کے متعلق جذباتی هوجاتے هیں
الله کا حکم سنائیں تو ان کو آپنے پیر ،روحانی پیشوا ،قادری اور پادری یاد آنے لگتے هیں ـ

نه عقل و فہم سے معامله نه عشق مستی سے تعلق
یه اسیر اپنے شکم میں نه یقیں میں هیں نه گماں میں ہیں

پنجاب کے دیہاتی علاقوں میں ٹائم کو ماپنے کا پیمانه بهی عجیب ہے
یه چھ چھ مہینے کا ماپتے هیں
هاڑی اور ساونی
هاڑی یعنی گندم کی فصل
اور ساونی یعنی مونجی کو فصل
لوگ ایک ایک منٹ کے بهی ساٹھ سیکنڈ کہتے هیں اور پنجاب میں آپ کسی سے کسی چیز کا وعده لیں وه کہے گا
ساونی پر یه کام کردوں گا اور اگر ساونی چل رهی ہے تو پهر ہاڑی پر ـ
اسی طرح سال پورا
کرلوکام
تے کر لوباتاں
کسی تکیه یا دارے میں بیٹهے هوئے لوگ سالہاسال سے ایک هی جکه بیٹهے باتیں کیے جارهے هیں
پاشا کهیلا جارهاہے
اور کہیں تاش
سردیوں میں سردی سردی اور گرمیوں گرمی گرمی
کہتے کہتے بیکار میں سال پارـ
اگر کوئی پوچهے که کاروبار کیا ہے؟
تو فرماتے هیں منڈا(لڑکا) باہر هوتا ہےـ
ہم دنیا کی نیچ ترین قوم هیں اخلاقی طور پر بهی ، سماجی طور پر بهی تکنیکی طور پر بهی
اور تاریخی طور پر بهی
اور فخر ہم اتنا کرتے هیں جیسے ہمیں ڈهائی پسلیاں زیاده لگی هیں ـ
بلکه پاکستان میں تو کچھ لوگ تواس مغالطے ،میں مبتلا بهی هیں که ان کو ڈهائی پسلیاں زیاده هیں ـ

جے تہاڈا
جی چاہندا اے موت توں پہلاں
ایسا نگر میں ویکھاں
جس دے باسی اک دوجے نال
ذرا نہ نفرت کردے ہون
جس دے حاکم زر دے پچھے
کتّیاں وانگ نہ لڑ دے ہون
جتھے لوکی مرن توں پہلاں
روز روز نہ مردے ہون!

تو آؤ پهر جاپان دیکهو ـ
بقول ہمارےمولویوں کے
کفرستان

جمعرات، 20 ستمبر، 2007

فضل ربّی

افطاری کے انتظار کی بهی ایک اپنی هی لذت ہے پیاس بہت لگتی ہے مجهے کیونکه میں سارادن سائیکل چلاتا رهتا ہوں ـ
بہت کچھ کهانے کو جی چاهتا ہے پینے کو جی چاهتا ہے ـ
لیکن جب افطاری کا وقت هوتا ہو تو ستؤوں کے پانی کے ایک هی گهونٹ سے صبر سا آجاتا ہے ـ
چوهدری غلام احمد پرویز کی کسی کتاب میں پڑها تها که جتنی قربانیاں انسان نے آزادی کے لیے دی هیں اتنی کسی بهی چیز کے لیے نهیں دییں مگر انسان کی ضرورت آزادی نہیں پابندی ہےـ
ضوابط کی پابندی ـ
میں کہتا هوں که خود پر پابندیاں لگا کر ان پر قائم رهنا اللّه سائیں کی سنت ہے ـ
قادر مطلق اگر چاهے تو هر روز سورج کے نکلنے کی طرف بدل دے یا موسموں کی ترتیب اکڑ دکڑ کر دے تو کون ہے اس کو پوچهنے والا؟
الله سائیں نے ایک سسٹم بنایا اور خود پر پابندی لگا لی که اب اس کو بار بار بدلنا نہیں ہے ـ
عقل والوں کے لیے اس میں سوچنے کا سامان ہےـ
میں نے بهی اپنے پر پابندی لگائی ہے که رمضان میں افطاری میں پانچ سو گرام یعنی آدها کلو کهانا کهانا ہے ـ
اس سے زیاده نہیں کهانا ـ
اس پانچ سو گرام میں جس جس چیز کو جی چاهتا ہے ساری اکٹهی کر کے بهی کهایا جا سکتا ہے مگر وزن بڑهنا نہیں چاهیے ـ
اس کے بعد اگلے دن سحری کے وقت تک ستوؤں کا پانی پیتے جانا ہے ـ
یه ستوؤں کا پانی بهی ہمارے دیسی ستو سے مختلف هوتا ہے جاپان میں جو کوبہت زیاده بهون کر اس اس کا براده کسی باریک جالی یا کپڑے میں ڈال کر ابلتے هوئے پانی میں ڈال کر اس پانی کا رنگ بدل لیتے هیں اور اس کو ٹھنڈا کر کے پیتے رهتے هیں ـ
اس کو موگی چاء کہتے هیں
یعنی جو کی چائے
پونے چھ بجے افطاری کے بعد عشاءکی نماز اور تراویح اور اس کے بعد بهی ٹی وی دیکهنے میں کافی رات هو جاتی هے ـ
اس دوران منه چوّل (کمینه) سا هوتا رهتا ہے
اللّه صاحب کا دیا رزق بهی کافی ہے جو که پکوڑوں سموسوں ، فروٹ اور طرح طرح کو چیزوں کی شکل میں گهر پر پڑا هوتا هے ـ
کبهی پکوڑی پکڑ کر منه میں ڈال لی اور کبهی انجیر چهیل کر چوسنے لگے ، ناشپاتی بہت رسیلی هوتی ہے جاپان میں ـ
جاپانی ناشپاتی کی شکل سیب جیسی ذائقه ناشپتی جیسا میٹها چینی جیسا اور رس انگور کی طرح هوتا ہے ـ
کهاکی یعنی جاپانی فروٹ بهی پک گیا ہے
یارو اللّه کی نعمتیں هیں که بنده نظر انداز کر هی نهیں سکتا ـ
بنده لینج سا هو جاتا ہے
مگر اگر لیڑ مارنے لگے تو پهر بنده بنده تو ناں رها ؟
اس لیے میں مقرره مقدار کا کهانا کهاکر کچھ بهی نہیں کهاتا صرف جو کا پانی پیتا رهتا ہوں
اور اس بات سے میں نے اب تک چار کلو وزن کم کیا ہے ـ
سحری کے کهانے کے متعلق میں کوئی احتیاط نہیں کرتا جتنا کهایا جائے کهالیتا ہوں ـ
لیکن سحری کهانے کے بعد سونا نهیں کرنا ہے
فجر کی ادائیگی کے بعد انٹر نیٹ یا پهر سیر ، سونا نہیں ہے ـ
یارو الله کا دیا رزق ہمارے گرد بکهرا پڑا ہے لیکن ہمیں کتنا کهانا چاهیے یه ہم نے خود فیصله کرنا ہے ـ
قدرت نے انسان کو کسی حد تک خود مختار بنایا ہے بہت سی چیزوں میں انسان کو فیصله کرنا هوتا ہے که کرنی هیں یا که نہیں ـ
جیسا که جهوٹ بولنے کا اختیارهونے کے باوجود نه بولنا
جیسے نه نہانے کا اختیار هونے کے باوجود نہانا
کسی چیز کا ماننا یا نه ماننا بهی اس اختیار هے مگر اچهے لوگ اچهی بات کو مان لیتے هیں
اسی طرح کهانے میں بهی ہمیں اتنا هی کهانا چاهیے جتنا ہم نے کام کیا ہے
یا ورزش کی ہے
ضرورت سے زیاده کلوری بهی اپنے اخیتار کا ناجائز استعمال ہے
نظام ہضم کو پنجابی میں پچن شکتی کہتے هیں
میں بهی اتنا هی کهانے کی کوشش کر تا هوں جتنا میں پچا سکتا ہوں
پچن سے زیاده کهانا پهر جیسے نکلتا ہے
اس کے لیے پنجابی ایک محارره ہے جو که یہان لکها نهیں جاسکتا
اللّه میرے لیے اور سب پڑهنے والوں کے لیے رمضان مبارک کرے
آمین

پیر، 17 ستمبر، 2007

پیشه کرنی فوج

سیاچن گلیشئر کے متعلق آج ایک بات پڑھ کر بڑا دکھ هوا که ایک اور فوجی حکومت میں ایک اور پاکستانی علاقے میں پاک فوج نے شکست کھا کر علاقه دشمن کے حوالے کر دیا ـ
دهلی سے بی بی سی کے لکھاری شکیل اختر صاحب نے لکها ہے که
ہندوستان نے سیاچن گلیشیئر کوہ پیمائی اور مہم جوئی کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بظاہر یہ فیصلہ ہندوستان نے دنیا کے سب سے اونچے برفیلے جنگی محاذ پر اپنے مکمل کنٹرول کا اظہار کے لیے کیا ہے۔
اس وقت فوج کی ایک بڑی ٹیم اس علاقے میں کوہ پمیائی کے مہم پر ہے۔ ایک اور ٹیم 6 ستمبر کو رائمو پیک سر کرنے نکلی ہے۔ یہ خطہ کچھ برس پہلے تک پاکستان کے کنٹرول میں تھا۔
پاکستان بنتے هی اس وقت کے فوج کے سربراھ کی مہربانی سے ہم نے کشمیر گنوا دیا
عیوب صاحب نے سندھ طاس معاهدے ميں پاکستان کے دریا گنوا دے تربیلا کے ڈایم کی تعمیر کی آڑ میں پاکستان کی آزادی گنوا دی اور پاکستان کو قرض کے نیچے لگا دیا
یحیی نے مشرقی پاکستان هی کو گنوا دیا
ضیاع صاحب نے پاکستان کے کلچر کو هی گنوا دیا غربت کی وه دهول اٹهائی که اللّه کی پناھ ، پیسے کی دوڑ میں لگا دیا ساری قوم کو ـ
سید ناں مشرف صاحب کے دور میں سیاچن پر دشمن کا قبضه پورا هوگیا
کارگل کا ہیرو بننے کے شوق میں مبتلا سید ناں مشرف صاحب اگر کسی نے پوچها که یه کیا هے تو فرمائیں گے
وهاں گلیشیر پر کچھ بهی نہیں اگتا تها اس کے هونے ناں هونے سے کوئی فرق نهیں پڑتا ـ
ہر دور میں فوج نے شکست کهائی اور اس کو اپنی فتح کا نام دیا ـ عیوب صاحب نے امریکی قرضے کو امداد کا نام دیا ـ
مشرقی پاکستان کی علیحدگی کو ایک غیر منافع بخش علاقے سے جان چهوٹنے کا بتایا گیا ـ نوے هزار کے جنگی قیدیوں کو اپنوں کی غداری کا نام دیا گیاـ
آگر بنگالی آپنے تهے تو ان کی بہنوں بیٹیوں کو ریپ کرنے کی کیا ضرورت تهی؟ انپر فائرنگ کرکے پاکفوج نے کیا آپنے هونے کا ثبوت دیا تها؟
لوجی پاکستان کا ایک اور علاقه گیا ـ سرحدوں کے محافظ ایوان صدر میں اپنے تحفظ کی فکر میں هیں ـ
میں افواج پاکستان سے پوچهتا هوں که کیا سرحدوں کا تحفظ اسی کانام ہے که سرحدیں سکرتی چلی جائیں ؟
پاک فوج کیا پاکستان کی محافظ فوج هے یا که پاکستان کی دشمن فوج؟
پاکستان کے اندر پاکستانوں کو قتل پر قتل کیے جارهی ہے اور جہاں کوئی امریکی ہندی یا کوئی اور غیر ملکی پاکستان پر حمله کرتا ہے تو یه پاک فوج کی ٹانگیں کانپنے لگتی هیں ـ
امریکی فوج کی آمد پر فوج کے سربراھ نے فرمایا تها که اگر هم ان کو اپنے اڈے ناں دیتے تو انہوں نے خود لے لینے تهےـ
تے فیر تسی امب لین دے پیشه ور فوجی او؟

بدھ، 12 ستمبر، 2007

شیر اور چوزا

ایک پرانی کہانی ہے که
کہیں کسی ملک میں ایک چوزه کسی طرح ایک اونچی دیوار پر چڑھ گیا
اور لگا اکڑ اکڑ کر چلنے
وہاں سے جنگل کے بادشاھ شیر کا بهی گذر هوا
تو دیوار پر چڑهے چوزے نے اس شیر کو للکار للکار کر گالیاں دینی شروع کردیں ـ
شیر تهوڑی دیر کو رکا ، ایک نظر چوزے کو دیکها اور ایک نظر اس دیوار کو جس پر چوزه چڑها اکڑ رها تها ـ
اور پھر شیر نے چوزے کو مخاطب کر کے کہا
اوئے چُوچے یه تم نہیں هو جو مجھے گالی دے رہے هو بلکه میرے قد سے بڑهی یه دیوار مجهے گالی دے رهی هے جس پر تم چڑهے هوئے هو ـ
مجهے یه کہانی پاکستان میں فوج اور چیف آف آرمی سٹاف کے کردار پر یاد آئی ـ
چیف آف آرمی اسٹاف ایک چوزه هوتا ہے جو پاک فوج نام کی اُونچی دیوار پر چڑھ کر پاکستان کو هی للکارنے لگتا ہے بلکه بِیٹھیں بهی کرنی شروع کردیتا ہے ـ
آپ کسی بهی آرمی چیف کو دیکھ لیں اگر اس کے نیچے سے پاک فوج نام کی دیوارنکال دی جائے تو کسی علاقے کا بی ڈی ممبر کا انتخاب بهی نه جیت سکے ـ
مگر پاکفوج کے کندهوں پر چڑھ کر ڈائریکٹ صدر هی بن جاتے هیں ـ
ڈائریکٹ تو یارو حوالدار بهی نہیں هوتا اس کو بهی سپاهی سے ایک پهیتی پهر دو اور پهر جاکر تین پِھیتی حوالدار هوتا ہے ـ
مگر آرمی چیف سیاست کی معراج ملک کی صدارت کو پاکفوج کی دیوار پر چڑھ کر آپنی پہلی سیڑهی سمجھتا ہے ـ
جنرلگریسی نے قائد آعظم کی حکم عدولی کی اور کشمیر پر حمله کرنے سے انکار کردیا بلکه جب مجاهدین سری نگر کے قریب پہنچنے لگے تو بهارت کو مجاهدین کا راسته روکنے کا کہا ـ
اس دن کے بعد آرمی چیف نے وطیره هی بنا لیا ہے که پاکستان کے هر منتخب عوامی نمائندے کی بے عزتی کرنی ہے
وقت کا منتخب وزیر آعظم چاهے گنگو تیلی هو یا بُلھا کمیار آگر اپنے گهر کے چوکیدار کو فرائض کی کوتاهی پر سرزنش کرتا ہے یا کام سے نکال دیتا ہے تو اس چوکیدار کو کوئی حق نہیں پہنچتا ہے گهر پر هی قبضه کر لے
اور
پهر میرے عزیز ہم وطنو کر دے ـ

یه ایک تصویر ہے وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی
بہاری پاکستانیوں کی
جو که بنگال سابقه مشرقی پاکستان کے کمیپوں میں ره رہے هیں ـ
اپنی هی وطن میں ان کو بے وطن کرنے والی بهی پاک فوج هی تهی ـ
بڑکیں مارنے والی پاک فوج نے پاکستان یا پاکستانیوں کی مدد کیا کرنی ہے
یه فوج تو خود جنگی قیدی بن کر غازی کا لقب لینے والی فوج ہے ـ

ہفتہ، 8 ستمبر، 2007

طوفان نمبر نو

ایک نئی مشین کا تعارف کروایا جا رها تها ٹیلی وژن پر جو که ٹرانسلیٹر (ترجمان) کا کام کرتی هے
یه ایک صوتی ترجمان ہے ایک ادمی اس کے سامنے انگریزی میں بات کرے تو یه مشین اس کو سن کر جاپانی میں ترجمه کرکے سناتی هے اور اگر ایک جاپانی جاپانی میں بات کرے تو اس کو انگریزی مین ترجمه کرکے سناتی هے ـ
اس مشین کو تجربے کے لیے ایک مارکیٹ میں لے کر گئے تهے جہاں ایک گوری عورت جاپانی حلوائی عورت سےانگریزی ميں مٹھیائی مانگتی ہے
جاپانی دوکان داروں کو عادت ہےکه یه چیز دینے سے پہلے گاہک سے ایک دفعه پهر تصدیق کرتے هیں که آپ کو یہی چیز چاهیے ناں ـ
حلوائی عورت خریدار گوری کو کہتی هے
آپ نے اس دال مٹھیائی کا کہا ہے ، اس دال مٹھیائی کو آپ کے لیے پیک کر دوں ـ
تو جناب ترجمان مشین پریشان اور لاجواب هو گئی که اس میں دال مٹھائی کا لفظ هی نہیں تها ـ
لیکن یه پاکستان نہیں ہے که ڈنگ ٹپاؤ قسم کے کام کرتے هوں یه جاپان ہو جاپانی انجنئیر اس کابهی حل نکال کر انے والے دنوں میں ایک بہترین ترجمان مشین مارکیٹ میں لے ائیں گے ـ
پیکنگ اولمپک کے لیے اس قسم کی ایک مشین انگریزی سے چینی اور جاپانی پر بهی کام هورها ہے
اولمپک چین میں هورهے هیں اور کمائی جاپان بهی کر جائے گا ـ

جاپان کے مشرقی سمندر میں طوفان آیا هوا ہے جو که اپنے مرکز کے گرد گهومنے کے ساتھ ساتھ آہسته آہسته جاپان کی زمین کی طرف بڑھ رها ہے
یه طوفان جس کو طوفان نمبر نو (تھائف کیو گو)کا نام دیا گیا ہے
اپنی پیدائیش کے پانچ دن بعد آج یه جاپان کی زمینی حدود میں داخل هوگا
اس وقت صبح کے ساڑهے آٹھ هوئے هیں نو بجے کے بعد بارش شروع هونے کا موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے
تیز هوائیں طوفان باد باراں کی تشریف آوری کا بتا رهیں هیں ـ
ہمارے علاقے میں اج چار سو ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے
لیکن پہاڑوں سے بہـ کر انے والے پانی کا کیا بنے گا ؟؟
اس علاقے میں انیس سو سنتالیس کے ستمبر میں بهی ایک طوفان نے تباہی مچائی تهی جس سے یه گاؤں کیتھا کاوابے اوراس كے اردگرد کے دیہات پانی میں بہـ گئے تھے ـ
اگر تهوچی کی کے پہاڑوں سے آنے والے پانی کو اس گاؤں کیتا کاوابے میں نه سنبھالا جا سکے تو پهر یه پانی طوکیو تک مار کرتا ہے
سن سنتالیس میں بهی جب کوگا اور کاوابے کے گرد کے دیہات پانی میں ڈوبے تهے تو ٹوکیو کے بهی کتنے هی علاقے پانی میں ڈوب گئے تھے ـ
بہرحال کسی بهی قسم کے حادثے کی صورت میں همیں هائی سکول کی عمارت میں پناھ لینے کے لیے کہا گیا ہےـ
میرا گھر دریا اور سکول کے درمیان واقع ہے
اگر پانی نے بندپار کر لیا تو پھر دیکهیں هائی سکول تک کون پہلے پہنچتا ہے

دریا اور جهیل کے گرد ایک اونچا بند بنایا گیا هے جو که سنتالیس والے طوفان سے بهی بتیس سال پہلے بنایا گیا تها ـ
اس پر اگنے والی گهاس کو کاٹ کاٹ کر اس کی جڑیں زمین میں کہری هیں اس لیے اس بند کے ٹوٹنے کے تو امکان نه هونے کے برابر هیں اور اس بند کےاندر کا علاقه بهی انیس کلومیٹر کے قطر کا ہے
اس ليے کافی پانی اس میں سما سکتا ہے
لیکن یارو طوفان بهی طوفان هوتا ہے اور اس اپنی ایک دهشت هوتی ہے ـ

برصغیر کے لوگ غیروں سے آزادی کی جدوجہد میں لگے تهے اور آزاد قومیں تعمیر کے کام کررهی تهیں ـ
اب پاکستانی قوم پاک فوج سے آزادی کی جدو جہد میں لگی هے اور جاپانی ستاروں پر کمندیں ڈال رهے هیں ـ

منگل، 4 ستمبر، 2007

ویلکم رمضان

پنجابی میں لینج کہتے هیں اس بندے کو جس کی تربیت ایسے ماحول میں هوئی هو جس میں خوراک بهی پوری نه هوتی هو ـ
بُهکا لینج بهی عام بولی میں آتا ہےـ
لالچی کے معنوں بهی لیا جاتا ہے اور وه آدمی جس کی آنکھوں کی بھوک نه مٹے ـ
ایسے بندے کو جب کهانا ملتا ہے تو اس کے کهانے کے اسٹائل کو لِِیڑ مارنا کہتے هیں
لِیڑ مارنا یعنی کهائے هی چلے جانا
لینج کو جب کهانا ملتا ہے تو لیڑ مارتا ہے
اور اور اگر الله کی مہربانی سے کسی لیج کو اتنی کمائی هونے لگے که لیڑ مارنے کیے لیے کهانا خود افورڈ کر سکے تو لیج لوگ اس لیڑ مارنے کو خوش خوراکی کہتے هیں ـ
اور اس پر فخر کرتے هیں زبان ِبےزبانی میں کہـ رہے هوتےهیں ـ
کهاندے پیندے گهر کےهیں ـ
اور سیانے لوگ اس کو بسیار خوری کہتے هیں ـ
پاکستان میں لینج لوگ بہت هوتے هیں اور بہت لِیڑمارتے هیں
پهر اس لیڑ مارنے کے اثرات کولسٹرول شوگر ، گیس ، وغیره وغیره پر آپنی کمائی اڑاتے هیں
ان لینج لوگوں کی اتنی بہتات ہے که پاکستان میں لائبریریاں اور کتابوںکی دوکانیں ختم هوتی جارهی
هیں اور کھابے ریسٹورینٹ بڑهتے جارهے هیں ـ
لینج لوگوں کو کهانے کی کوالٹی سے کوئی سروکار نهیں هوتا صرف کوانٹیٹی (مقدار)سے سروکار هوتا ہے

اللّه سائیں نے یه کائنات بہت هی ناپ تول کے اور انتہائی منظم تخلیق کی هے کائنات کے خالق الله سائیں قران میں بار بار فرماتے هیں که سوچنے والوں پر بهید ظاهر هوتے هیں عقل والوں کو نشانیاں نظر آتی هیں ـ
آپ دیکهیں گے اس زمین پر هر چیز کا ایک فارمولا بنا دیا گیا ہے اور یه فارمولا تبدیل نهیں هوتا
مثلا آگ آپ آگ میں هاتھ ڈالیں کے تو هاتھ جلے گا اور اگر پانی میں ڈالیں کے تو گیلا هو جائے کا
کسی بهی چیز کو نوّے کے زاویے پر کهڑا کریں تو وه چیز افقی کهڑی هو جائے گی اور اس کے جهکاؤ کے زاویے پر اس کے گرنے کی بهی ایک ترتیب هو گی
اونچائی کی طرف جائیں تو وزن کی کمی میں بهی ایک ترتیب ہے
عمل اور ردعمل کا اصول کائنات کی ایک حقیقت ہے
اور اس عمل اور ردعمل کے استعمال سے واقف اقوام آج صعنتی اقوام کہلاتی هیں ـ
قصه مختصر که هر چیز میں اہل علم کو ایک نظم ترتیب اور ریاضی نظر اتی ہے
آج میں بات کروں گا کهانے پینے کی ریاضی کی

کهانے میں کلوری هوتیں هیں کسی میں کم اور کسی میں زیاده
انسان کی زندگی اور نشونما کے لیے یه کلوری انسانی جسم کی ضرورت هیں
لیکن ان کلوری کی عوض الہی اصول آپ سے کچھ تقاضا کرتے هیں
یا دوسرے لفظوں میں جسم کی کسی ادائیگی کی عوض یه کلوری استعمال کا حق ملتا ہے
جسم جتنی محنت کرکے جتنی کلوری جلا دے گا اتنی هی کلوری کا کهانا کهانے کا حق دار هوگا
نه اس سے کم اور نه اس سے زیاده
قران کے توازن اور عدل کے حکم کی پابندی کرنی هوگي
نه کم نه زیاده
اور اگر جسم اس توازن کے حکم کی حکم عدولی کرتا ہےتو اس کی سزا مقرر ہے قدرت کے کارخانے میں
اگر کلوری کی مقدار کم کردی جائے گی تو کمزوری نام کی سزا کا اطلاق هو گا
اور اس سزا سے هر جسم واقف ہے اس لیے اس سزا سے بچنے کے لیے ہر کوشش کر کے کلوری کی مقدار بڑهانے پر دوڑتا ہے ـ
اور کلوری بڑهانے کی ایک سزا نہیں هے بلکه بہت زیاده سزائیں هیں جو درجه بدرجه بڑهتی جاتی هیں
مگر یه سزائیں چهتیس سال کی عمر تک کم هی کسی کو دی جاتی هیں
اور اگر اس کے بعد بهی آدمی اپنی ورزش سے زیاده کلوری کا کهانا کهاتا رهتا ہے تو اس کو پہلی سزا گیس کی ملے گي
اس کی چهاتی میں گیس بننے لگے گی اور اس کی تکلیف اس کو کهانا کم کرنے کی وارننگ هوتی هے اس وارننگ کے بعد اگر کهانے کو کم کر کے بنده ورزش شروع کر دیتا ہے تو بهی گیس کی یه سزا ختم تو نہیں هو گي مگر کم هو جائے گی اور اس کے بعد والی سخت سزاؤں سے بهی بچت هو گي
لیکن اگر بنده باز نہیں آتا تو پهر بواسیر نام کی سزا شروع هو جائے گي
اس کے بعد والی سزا شوگر بهی هوسکتی هے
اور اس کے بعد والی کولسٹرول اور بلڈ پریشر
اس دوران چهوٹی چهوٹی ضمنی سزائیں السر قبض سر درد اور پٹھوں کا چڑهنا وغیره وغیره بهی ساتھ ساتھ چل رهی هوں گی ـ
اور پهر آخر پر اگر بنده آپنے حصے کی کلوری پوری کر لیتا ہے ورزش نام کی کسی بهی اضافی کلوری کا بهی حق دار نهیں هوتا تو پهر اس کو کہتے هیں جی اس کا رزق پورا هوگیا
اور دل دا دوره
سے سزائے موت
لیکن یارو بنده اس بات کا اندازه کیسے لگائے که اس کے حصے کی کلوری سے زیادتی تو نہیں کررها ؟
اس کاایک تو طریقه یه ہے که بنده یا تو نچلے درجے کا مزدور هو یا پهر روزانه دو گھنٹے کی ورزش کا عادی هو تو اس بندے کو ساتھ سال کی عمر تک لامحدود کلوری کا کهانا کهانے کی اجازت هو گی
اور اس میں بهی اپنی کلوری کو ماپنے کے لیے اور اس میں توازن بنانے کے لیے ایک سالانه ذمه داری پوری کرنی پڑے گی ـ
اور وه ذمه داری ہے رمضان گے روزے
جی هاں رمضان آپنے کهانے کی کلوری میں سالانه کانٹ چهانٹ کا مہینه
اس میں اپنی کلوری کو اتنا کم کرنا پڑے گا که کمزوری کی حد تک لے جاکر پهر سے کلوری کو زیرو پرسنٹ سے
شروع کرنا هوگا
اس ذمه داری کو پورا کرنا بندے کے آپنے فائدے میں ہے میرے رب اللّه سائیں پر کوئی احسان نہیں ہے ـ
آگر بندے کی سزائیں شروع هو چکی هیں تو بهی اس رمضان میں اس کی سزائیں ختم نہیں هوں گی
کیونکه جو جرم کر چکے هیں اس کی تو سزا بهگتنی هی پڑے گی
هاں مستقبل کی سزاؤں سے بچنے کی کوشش کی جاسکتی هے ـ
پاکستان میں رمضان کی روح کو هی قتل کردیا گیا ہے اس میں کلوری کنٹرول کی بجائے کلوری کرپشن کا مظاهره کیا جاتا ہے
بسیار خوری کی انتہا هوتی هے پاکستانی رمضان میں ـ
ائیں کائینات کے اصولوں کو سمجهنے کی کوشش کریں عمل اور ردعمل کے اصلول کو سمجھ کر ردعمل کو آپنے فائدے میں لانےکی ترکیب کریں
اور آنے والے رمضان کو اس کی روح کے ساتھ منانے کی کوشش کریں ـ
یاد رکهیں ہم نه الله کا کچھ سنوار سکتے هیں اور نه کچھ بگاڑ سکتے هیں
جو کرنا ہے آپنے لیے کرنا ہے
اس کے باوجود بهی بے پرواه ذات اللّه سائیں ہم پر احسان هی کیے جارهے هیں تو یه تو یه اللّه صاحب کی مہربانی ہے ـ

پیر، 3 ستمبر، 2007

جڑی بوٹیاں

میاں محمد بخش ایک پنجابی شاعر جن کی شاعری کی سب سے اچهی چیز هے که اس میں شرک نہیں هے
جو عموماً عشق حقیقی اور عشق مجازکی بهولبلیوں میں ٹامک ٹویاں مارتا پهرتا ہےـ

کرماں باجھ پیاریا جیون کوئی ناں

بهاویں سر تے لعلاں دی پنڈ هوئے

جائے بازار تے نکلن سب کهوٹے

بهاویں مگر دلالاں دی ڈنڈ هوئے

بیجے کنک دے اُگ باغاٹ پیندا

بهاویں خاص نیائی دی ونڈ هوئے

بهراواں باجھ پیاریا گل کوئی ناں

بهاویں مگر قبیلے دی ترنڈ هوئے

اردو ترجمعه
مقدر کے بغیرپیارے زندگی کوئی نہیں
چاهے سر پر جواهرات کی گٹھری دهری هو
بازار جاکے سب کهوٹے نکلتے هیں
چاهے دلال شور مچا مچا کر ان تعریف کر رہے هوں
گندم کا کهیت تیار کرے تو اس میں باغاٹ (ایک قدرتی بوٹی) اُگ آئے گا
چاهے گاؤں کے نزدیک والی وه زمین هی کیوں نه هو جس میں سارے گاؤں والے پاخانه کر کے کهاد ڈالتے هیں
اور بهائیوں کے بغیر بندے کی بات میں وزن نہیں هوتا
چاهے قبیلے کی ایک بهیڑ ساتھ هو

اس شاعری میں باغاٹ نام کی ایک بوٹی کا ذکر ہے
میں نے یه بوٹی بچپن میں دیکهی هوئی هےپیاز کے کهیتوں میں بہت اُگتی تهی مگر جیسے هی یه بوٹی پیدا هوتی هے اس کو تلف کر دیا جاتا ہے

اس لیے اس پر پهول بهی آتے هیں مجهے اس کا معلوم نهیں تها ـ
کل اس باغاٹ یا باگاٹ کہـ لیں کی بوٹی پر پهول لگا دیکھ کر اس کی تصویر بنا لی ـ
میرے خیال میں کم هی لوگوں نے باغاٹ کا پهول دیکها هو گا ـ



کالا ککڑ بنیرے تے
کاشنی دوپٹے والیے منڈا عاشق تیرے تے
کاشنی نام کی بهی ایک خودرو بوٹی هوتی هے اس کو بهی تلف کردیا جاتا ہے اور جانور بهی شوق سے کھاتےهیں ـ
یه هیں جی کاشنی کے پهول

مونجی جاپان میں صرف ٹیڈی هی هوتی هے پاکستان میں بهی یه ٹیڈی مونجی هوا کرتی تهی مگر پهر حکومت پاکستان نے اس کی کاشت سے منع کردیا تهاه غالباً انیس سو اناسی کی بات ہےـ
که حکومت پاکستان نے اعلان کیا تها که ٹیڈی مونجی کی خریدداری نہیں کرے گی اسلیے اب یه مونجی پاکستان میں نہیں هوتی ـ

ناڑو نام کی یه بوٹی پانی والی جگه پیدا هو جاتی هے
اس کے پهول بهی چهوٹے چهوٹے اور خوبصورت هوتے هیں


پلّی نام کی یه بوٹی پاکستان کے دیہاتی لوگ سب هی جانتے هیں یه بیل کی طرح کسی بهی نزدیکی پودے پر چڑهی هوتی هے
گلابی پهولوں والی اس بوٹی کو جانور بڑے شوق سے کهاتے هیں


Popular Posts