طوفان نمبر نو
ایک نئی مشین کا تعارف کروایا جا رها تها ٹیلی وژن پر جو که ٹرانسلیٹر (ترجمان) کا کام کرتی هے
یه ایک صوتی ترجمان ہے ایک ادمی اس کے سامنے انگریزی میں بات کرے تو یه مشین اس کو سن کر جاپانی میں ترجمه کرکے سناتی هے اور اگر ایک جاپانی جاپانی میں بات کرے تو اس کو انگریزی مین ترجمه کرکے سناتی هے ـ
اس مشین کو تجربے کے لیے ایک مارکیٹ میں لے کر گئے تهے جہاں ایک گوری عورت جاپانی حلوائی عورت سےانگریزی ميں مٹھیائی مانگتی ہے
جاپانی دوکان داروں کو عادت ہےکه یه چیز دینے سے پہلے گاہک سے ایک دفعه پهر تصدیق کرتے هیں که آپ کو یہی چیز چاهیے ناں ـ
حلوائی عورت خریدار گوری کو کہتی هے
آپ نے اس دال مٹھیائی کا کہا ہے ، اس دال مٹھیائی کو آپ کے لیے پیک کر دوں ـ
تو جناب ترجمان مشین پریشان اور لاجواب هو گئی که اس میں دال مٹھائی کا لفظ هی نہیں تها ـ
لیکن یه پاکستان نہیں ہے که ڈنگ ٹپاؤ قسم کے کام کرتے هوں یه جاپان ہو جاپانی انجنئیر اس کابهی حل نکال کر انے والے دنوں میں ایک بہترین ترجمان مشین مارکیٹ میں لے ائیں گے ـ
پیکنگ اولمپک کے لیے اس قسم کی ایک مشین انگریزی سے چینی اور جاپانی پر بهی کام هورها ہے
اولمپک چین میں هورهے هیں اور کمائی جاپان بهی کر جائے گا ـ
جاپان کے مشرقی سمندر میں طوفان آیا هوا ہے جو که اپنے مرکز کے گرد گهومنے کے ساتھ ساتھ آہسته آہسته جاپان کی زمین کی طرف بڑھ رها ہے
یه طوفان جس کو طوفان نمبر نو (تھائف کیو گو)کا نام دیا گیا ہے
اپنی پیدائیش کے پانچ دن بعد آج یه جاپان کی زمینی حدود میں داخل هوگا
اس وقت صبح کے ساڑهے آٹھ هوئے هیں نو بجے کے بعد بارش شروع هونے کا موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے
تیز هوائیں طوفان باد باراں کی تشریف آوری کا بتا رهیں هیں ـ
ہمارے علاقے میں اج چار سو ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے
لیکن پہاڑوں سے بہـ کر انے والے پانی کا کیا بنے گا ؟؟
اس علاقے میں انیس سو سنتالیس کے ستمبر میں بهی ایک طوفان نے تباہی مچائی تهی جس سے یه گاؤں کیتھا کاوابے اوراس كے اردگرد کے دیہات پانی میں بہـ گئے تھے ـ
اگر تهوچی کی کے پہاڑوں سے آنے والے پانی کو اس گاؤں کیتا کاوابے میں نه سنبھالا جا سکے تو پهر یه پانی طوکیو تک مار کرتا ہے
سن سنتالیس میں بهی جب کوگا اور کاوابے کے گرد کے دیہات پانی میں ڈوبے تهے تو ٹوکیو کے بهی کتنے هی علاقے پانی میں ڈوب گئے تھے ـ
بہرحال کسی بهی قسم کے حادثے کی صورت میں همیں هائی سکول کی عمارت میں پناھ لینے کے لیے کہا گیا ہےـ
میرا گھر دریا اور سکول کے درمیان واقع ہے
اگر پانی نے بندپار کر لیا تو پھر دیکهیں هائی سکول تک کون پہلے پہنچتا ہے
دریا اور جهیل کے گرد ایک اونچا بند بنایا گیا هے جو که سنتالیس والے طوفان سے بهی بتیس سال پہلے بنایا گیا تها ـ
اس پر اگنے والی گهاس کو کاٹ کاٹ کر اس کی جڑیں زمین میں کہری هیں اس لیے اس بند کے ٹوٹنے کے تو امکان نه هونے کے برابر هیں اور اس بند کےاندر کا علاقه بهی انیس کلومیٹر کے قطر کا ہے
اس ليے کافی پانی اس میں سما سکتا ہے
لیکن یارو طوفان بهی طوفان هوتا ہے اور اس اپنی ایک دهشت هوتی ہے ـ
برصغیر کے لوگ غیروں سے آزادی کی جدوجہد میں لگے تهے اور آزاد قومیں تعمیر کے کام کررهی تهیں ـ
اب پاکستانی قوم پاک فوج سے آزادی کی جدو جہد میں لگی هے اور جاپانی ستاروں پر کمندیں ڈال رهے هیں ـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں