اتوار، 30 مئی، 2010

ایپل کے کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ

،  یہ پوسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے

دو ہزار پندرہ ! جنوری چوبیس۔

اپ ڈیٹ پوسٹ کے اخر میں ہے ۔

میکنتوش عرف ایپل کے مارک والے کمپیوٹر میں اردو کے کیبورڈ , اور انکو انسٹاک کرنے کا طریقہ !۔

ایک خبر نظر سے گزری ہے که ١٩٩٨ کے بعد پہلی دفعه میکنتوش کمپیوٹر کی کمپنی  ،جن کا نشان سیب ہے اس سال مائکروسوفٹ سے بڑہوتی میں ہے۔

میکنتوش کا آئی فون ایک مقبول آئیٹم ثابت ہوئی پے ،اور اب آئی پیڈ بھی بہت فروخت هو رها هے ۔
 میں میک کا کمپیوٹر ١٩٩٩ سے استعمال کررہا ہوں ، میک کا پہلا کمپیوٹر جو میں نے خریدا تھا وہ تھا ۔
 آئی میک اپرل کے مہینے کی بات ہے اس وقت تک ڈی وی ڈی پلئر کمپیوٹروں میں انے لگا تھا،  اور اس آئی میک میں بھی ڈی وی ڈی کا پلئیر تھا۔
 ویسے تو آئی بک میں بھی ڈی وی ڈی پلئیر تھا ، لیکن میموری کی کمی کی وجه تھی کہ فلم چلتے چلتے جام ہو جاتی تھیں ، یه آئی بک میں نے ایک پاکستانی کو جس کے پاس کوریا کی نیشلٹی تھی کو بیچ دیا تھا .
 کورین نیشنیلٹی والے محمد عظیم صاحب کی طرف ایک ہزار اٹھ سو ڈالر نکلتے تھے لیکن انہوں نے نہیں دئے
اگر کوریا سے کوئی پڑہ رہا ہو تو ان اردو سپیک عظیم صاحب سے کہے کہ خاور کے پیسے دے دیں ۔
.
خاور کےبلاگ کو پرانے پڑہنے والے جانتے ہیں که خاور میکنتوش کا کمپیوٹر استعمال کرتا ہے .
 پرانے بلاگروں کو  یه گلا تھا کہ  میری بلاگ تحیروں میں ڈبے بہت ہوتے ہیں  ۔
 جو کہ مائکروسوفٹ کئ کمپیوٹروں میں فونٹ کی کمی کی وجہ سے بن جاتے تھے ۔
میں نے ان تحاریر کو کچھ نهیں کیا هے لیکن اب ونڈوز والے کمپیوٹر پر بھی پڑھی جاسکتی هیں۔
 کیونکه ونڈوز والے کمپیوٹر میک کی نسبت بیک ورڈ هوتے هیں اس لیے ونڈوز والوں کو میری پانچ سال پہلے والی تحاریر اب نظر انے لگی هیں ، لیکن میک پر کوئی مسئله نهیں تھا
جی تو اب جب که میک مقبول هو هی رها هے تو کیوں ناں وہ  جو مسائل ہم نے اٹھائے تھے اردو کے لیے ، بلاگنگ کے اغاز میں ، ان سے نئے لوگوں کو بچایا جاسکے
میں نے اپریل دو ہزار پانچ میں بھی او ایس ایکس میں اردو کے نام سے ایک پوسٹ لکھی تھی جس کی یه نئی قسط سمجھ لیں
که میک میں اردو کیسےلکھا جاسکتا ہے ۔

 اور اس کے لیے جن چیزوں کی ضرورت هے ۔
 وہ ہے میک کے سسٹم پر چلنے والے  اردو کی بورڈ ،۔

ان کو بنا کر میں  یہاں لے آیا ہوں کہ ڈاؤن لوڈ کریں اور کام چلائیں
سب سے پہلے تو اپ یه فائل ڈاؤن لوڈ کرلیں
زیپ فولڈر اس میں سارے هی اردو کی بورڈ رکھ دئے هیں
یه ایک زپ فولڈر ہے ۔
جس کو اپ کا میک خود هی کھول دے گا ، اور اکر ناں کھولے تو؟ ڈاؤن لوڈ  ہو چکی  ، اس پر ڈبل کلک کریں ، تو یہ ایک نارمل فولڈر بن جائے گا۔
 اس فولڈر میں  کچھ  فائیلیں  پڑی ہیں جن کا فارمیٹ ہے ، "کی لے اؤٹ"  یه چار فائیلیں ہیں ، یہ ہر فائیل ایک مکمل کی بورڈ ہے ۔
 ان کو کمپوٹر کی ہارڈ ڈسک میں رکھ لیں ، کیسے ؟؟
کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک پر ڈبل کلک کریں یا ڈاک میں جاکرفائنڈر کھول لیں
اپ کے کپیوٹر میں ہارڈ دسک کا کیا نام ہے ؟
میرے میں ایچ ڈی هے !-
 فائینڈر میں ، ایچ ڈی سے لائبریری میں جائیں ، اور یہاں  " کی بورڈ لے آؤٹ" کے نام ایک  کا فولڈر ملے گا ، اس فولڈر میں ڈاؤن لوڈ کیے هوئے فولڈر والی چاروں فائیلیں رکھ دیں ۔
سلیکٹ آل کرکے ماؤس سے ڈراپ کر لیں یا کہ  کاپی کر کے " کی بورڈ لے آؤٹ " والے فولڈر میں پیسٹ کر لیں ۔
HD/Library/Keyboard Layout/
اب اپ اپنا کمٹیوٹر ری سٹارٹ کر لیں
یه سارے کی بورڈ اسٹال ہو چکے ہیں ،  ان کی ایکٹو کرنے سے کا طریقه  بعد میں پہلے ان کے نامیں کی اور کاموں کی وضاحت کردوں

‎پہلی فائیل ہے جی ایم خاور ، یه کی بورڈ ونڈوز کے کمپیوٹر والا فونیٹک کی بورڈ ہے
‎دوسری جس کا نام ہے یو آر جی ایم کے ان پیج یه وھ والا کی بورڈ هے جو ان پیج میں استعمال ہوتا ہے
‎جن لوگوں کو ان پیج کی عادت ہو گئی هے ان کے لیے مفید چیز ہے
‎لیکن یاد رہے کہ یہ کیبورڈ یونی کوڈ والا ہے ۔
 کنجیوں کی ترتیب صرف ان پیج والی ہے ورنہ  اس  کی بورڈ کا ، ان پیج نامی ایپلی سے کوئی تعلق نہیں ہے
‎تیسری فائل جس کا نام هے یو آر جی ایم کے پی سی ، یه وہ کی بورڈ ہے جو ونڈوز والوں نے پاک بیوروکریسی کے مشورے سے بنایا تھا
اس میں کجنیوں کی ترتیب بیوروکریسی کے اونٹ جیسی ہی ٹیڑھی ہے ۔
لیکن جن لوگوں کو اس کی عادت ہو گئی ہے، کسی بھی وجہ سے ان کے لیے یہ کی بورڈ بھی بنایا گیا ہے
‎چوتھی فائیل ہے جی یو آر جی ایم کے قیورٹی ، یه وہ کی بورڈ ہے جس کی مجھے عادت ہو گئی هے .
‎میں نے اس کی بورڈ کو استعمال کرتا هوں جب مجھے کچھ لکھنے کا "چس" پڑتا ہے
‎اب اپ ان کی بورڈوں کو یا کسی ایک کو چالو کرسکتے هیں جس کے لیے
‎ اوايس ايكس پر مانيٹر پر بائيں طرف اوپر والے كونے ميں سيب كے نشان پر كلک كريں توآپ كو سسٹم پريفرينس نظر ائے گى ماؤس كو یہاں لا كر سسٹم پريفرينس كهول ليں ـ
‎سسٹم پریفرنس میں مختلف انكون ہیں جو اب کو نظر ائیں گے ، آپ يو اين كے جهنڈے والے ائکون جس كے
‎نيچے انٹرنيشنل لكها ہے اس پر كلک كر كے كهول ليں ـ
ميکنتوشی او ايس ايکس کا اپريٹنگ سسٹم
‎یہاں اپ كو لينگويج ـ فورميٹ ـ اور انپٹ مينيو كے الفاظ لكهے مليں كے ـ آپ انپٹ مينيو پر كلک كريں يهاں
ميکينتوش کا اپريٹنگسسٹم او ايس ايکس ۱۰
‎ آپ كوكتنے هى ملكوں كے جهنڈے اور ان كے نام لكهے هوئے مليں گےـ
‎يه ان ملكوں كى زبانيں هيں جن کو میک کا سسٹم سپورٹ کرتا ہے ،آپ ان ميں سےاردو کے کسی بھی کی بورڈ کو یا سبھی کو ٹک مارک كر ليں اور سسٹم پريفرينس كو بند كر ليں یا نه بھی کریں تو بھی اب اردو کے کی بورڈ اب کے کمپیوٹر پر کام کررهے هیں اب اپ اپنے کمپیوٹر كى سكرين يعنى مانيٹر كے دائيں اوپرى كونے ميں ڈيجيٹل گهڑى كے پاس جهنڈے كے نشان پر
‎كلک كريں ـ
‎یهاں اپ کو اردو کے کیبورڈ نظر ائیں گے ، لیکن هو سکتا ہے که جب اپ ان کو دیکھیں تو مردھ نظر ائیں ، جس کا مطلب ہے که اپ کمپیوٹر کے جس حخے میں ابھی هیں جہاں لکھنا ممکن نهیں هے اس لیے جاهں لکھا جسکے ، مثال کے طور پر پہلے ٹكسٹ ايڈيٹ کی ایپلیکیشن كهول ليں اور دوباره جهنڈے والے نشان پر کلک کر کے جی ایک کے قورييٹی سليکٹ کر ليں اب يه ايکٹو ہو گی اب اپ ٹكسٹ ايڈيٹ ميں اردو لكهـ سكتے ہيں ـ
‎ اگر اپ كو كى بورڈ كى سمجهـ نه لگے تو اپ پهر دائيں اوپرى كونے سےجهنڈے پر كلک كر كے شو كى بورڈ ويوار سلیكٹ كر ليں اس طرح كى بورڈ كى ايک تصوير آپ كے سامنے آجائے گى آپ اسے ديكهـ كر حروف كى پوزيشن كا اندازه كر سكتے هيں ـ مكينٹوشى او ايس ايكس ميں آپ فائلز اور فولڈر كے نام بهى اردو ميں لكهـ سكتے هيں ـ آئى ٹيون ميں گانوں كے نام بهى لكهـ سكتے هيں ـ اور فائنڈر ميں آپ اردو نام والى فائلوں اور فولڈرز كو تتلاش اور اس كى ارينجمينٹ كر سكتے هيں ـ اور اوايس ايكس ميں يه سب اردو تک هى محدود نہيں آپ گورو مكهى گجراتى ديوانگرى پشتو اور افغان دری اور كتنى هى زبانيں بغير كسى ايكسٹرا انسٹاليشن كے لكھ پڑه سكتے هيں ـ
‎جهاں تک بات ہے فونٹس کی تو
‎اس کے لیے اپ کهیں سے بھی ڈاؤن لوڈ کرلیں .
‎انٹر نیٹ پر خدمت خلق کرنے والے لوگوں نے فونٹ بنا کر مفت میں لگائے هوئے هیں ، جهاں اردو کے رنگا رنگ فونٹس مل جاتے هیں .
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  اپ ڈیٹ ! مورخہ 24 دسمبر 2015ء

ایپل کے سسٹم کی ڈولپمنٹ کے ساتھ ساتھ
کچھ چیزیں تبدیل ہوئی ہیں ،۔
جس میں سب سے بڑی جیز یہ ہے کہ دس اعشاریہ آٹح کے بعد ایپل والوں نے اردو کا کی بورڈ بھی شامل کر دیا ہے ۔
اس سے پہلے میک میں جہاں بھی اردو کا کی بورڈ استعمال کیا جاتا تھا وہ میرا بنایا ہوا ہوتا تھا ۔
ایپل کے میک ان توش کمپیوٹروں میں اردو کی بورڈ ایکٹو کرنے کا طریقہ ، با تصویر!۔

اپنے کمپیوٹر میں سسٹم پریفرینس کھول لیں ، اور اس میں لینگویج اینڈ ریجن والے جھنڈے پر کلک کریں
جس سے ذیل والی شکل کھل جائے گی ۔

یہاں اپ کی بورڈ پریفرینس پر کلک کریں ، اس کلک سے ذیل والی شکل کھل جائے گئ ۔

اس شکل پر دو جگہ کلک کرنا ہے ، 1 انپٹ سورس پر اور 2 پلس (+) کے نشان پر کلک  کریں جس سے ذیل والی شکل بن جائے گی ۔

یہاں سے بائیں طرف ایپل کے کمپیوٹر میں موجود دنیا بھر کی زبانوں کی ایک لسٹ نکل آئے گی ۔
اس لسٹ میں " یو" سے اردو ، جو کہ لسٹ کے بہت نیچے ہے ، سکرول کر کے اس کو کلک کریں ۔
جس سے دائیں طرف نیچے " ایڈ " کا بٹن لائیو ہو جائے گا ۔
ایڈ کے اس بٹن کو کلک کر کے  بے شک  سسٹم  پریفرینس بند کر لیں ۔

اب اپ میک کے سسٹم میں موجود اردو کا کی بورڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
کی بورڈ چینج کرنے کے لئے ، کمپیوٹر سکرین کے اوپری دائیں کونے میں جہاں ٹائم ، تاریخ اجاگر ہوئی ہوتی ہے یہاں جو کی بورڈ استعمال ہو رہا ہو اس کی بورڈ کا ایمج  ظاہر ہورہا ہوتا ہے ۔
اس ایمج پر کلک کر کے سکرولکرنے سے کی بورڈ تبدیل کیا جا سکتا ہے  ۔
اگر اپ کو اس کی بورڈ کے استعمال میں دقت محسوس ہو تو ؟
اسی پوسٹ میں اوپر برانی تحریر میں میرے بنائے ہوئے کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کر کے ان کو استعمال کر سکتے ہیں ۔
یہ کی بورڈ ، ان پیج کے کی بورڈ کے عادی لوگوں یا کہ پی سی کے کی بورڈ یا کہ فونیٹک کی بورڈ کے عادی لوگوں کی دقت کو مد نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں ۔
ڈاؤن لوڈ کا لنک اور انتصالمنٹ کا طریقہ کار اوپر لکھا ہوا ہے ۔


-----------------------------
سمارٹ فونز کے لئے۔
All iPhone users from Pakistan. 
those who want Urdu keyboard on their iPhone, iPad and iPod.
 Note:- Jailbreak Require 
 Follow the instruction Open Cydia Go to:- Mange Select:- Sources Click Edit on the top right corner Now "Add" button will appear on top left corner Select add Now type this source:- cydia.myrepospace.com/fadidevil After Adding this source, Open the Source and install "Urdu Keyboard" then restart your device Then Go to setting->General->Keyboard->Keyboards-> Add New Keyboard Now Select Arabic keyboard and

جمعہ، 28 مئی، 2010

پاک نظام

پاکستان کا موجودھ سیاسی سیٹ اپ میڈ بائی پاک فوج ، آر گنائیز بائی چوھدری امریکه ، فرٹرلائیز بائی چمچه لوگ اور انڈر دی ایمبریلا آف گریٹ بریٹن ،
یه سیٹ اپ سیاسی سیٹ اپ کے نام پر نیم روحانی ، نیم کجنر اور نیم کتا پن کا بہترین نمونه هے ، اس سیٹ اپ کے پاک لوگ اوپر سے نیچے تک سب کسی ناں کسی کے چمچے هیں اور زیادھ تر نے چمچے رکھے هوئے هیں ـ
یه لوگ برابری کے تعلقات یا برابری کے نظام کو چلانے کی صلاحیت تو دور کی بات ہے ، برابری کے نظام کو سمجھانےکے باوجود بھی سمجھنے کی صلاحیت سے عاری هیں ـ
جس طرح نطام قدرت میں بکری گوشت نهیں کھا سکتی اور شیر گھاس نهیں کھا سکتا بلبل گند پر نهیں چہچہاتی اور کوّا پھولوں پر نغمه سرا نهیں هوتااسی طرح یه لوگ برابری کا معاشرھ قائم کرکے برابری کی سطح پر تعلقات قائم کرکے ملک چلانے یا نظام چلانے کی سمجھ هی نهیں رکھتے هیں
اس نظام میں لوگ اپنے اپنے پارٹی کے سجادھ نشین سے عقیدت رکھتے هیں ـ
اس کے فرمان برادار هونے کی مشہوری کرتے هیں اور اس بات میں فخر کرتے هیں
ان بے چاروں کو معلوم هی نهیں هے که شخصیات کو پرموٹ کرنا اور نظام کونظر انداز کرنا ناں تو سیاسی ہے اور ناں هی جمہوری اور ناں هی
اسلامی !!ـ

منگل، 25 مئی، 2010

باہر کی کمائی

پاکستان میں جس بندے نے اچھے اکڑے هوئے کپڑے پہنے هوں ،بڑا صاف ستھرا بن کے بیٹھا هو ، بقول شخصے ناک پر مکھی نه بیٹھنے دے
اس سے پوچھھ کر دیکھیں که بھائی صاحب اپ کاکاروبار کیا هے ؟
تو زیادھ تر کا جواب هو گا بھائی باہر هوتا ہے
بھائی آپ کیا کرتے هو؟
تو ان کا کوئی مصاحب پاس سے جواب دے گا جی پیسه ان کے لیے مسئله هی نهیں هے اپ نے سنا نہیں هےکه ان کے بھائی باہر هوتے هیں .
اور جو باہر سے پیسے بھیجتا ہے اس کا کیا حال ہے !،
باہر سے کمائی کرکے بھیجنے والوں کی بھی کیٹگری هیں
نئے نئے باەر والے ابھی ماں باپ کی خدمت کے جذبے سے سرشار هوتے هیں لیکن پرانے والے اس جذبے سے بیزار هوتے هیں
پاک گھر والوں کو کام کرنے کا کہیں تو ان کے جواب کیا هوتے هیں
اپ نے وھ محاورھ تو سنا هے ناں جی
بے نمازاں والے عذر؟
بس اس کی مثال هوتے هیں
زمین پر کھیتی باڑی کا کہیں تو جواب هوتا ہے که
اس کام میں خرچے وغیرھ نکال کر کچھ بھی نهیں بچتا هے فضول کی محنت ہے بچت کچھ نهیں هے
ڈیری فارم بنا لیں
بھینسوں کو تو بیماری پڑ جاتی ہے اور اس بیماری کی کچھ مثالیں بھی دی جائیں گی جو که عموماً کسی رشتے دار کے گاؤں کی هوں گی اپنے گاؤں کی نهیں که جھوٹ پکڑا هی جائے
دوکان ڈال لو جی
جواب هو گا دوکان داری کا تو ادھار نے بیڑا غرق کردیا ہے لوگ ادھار لے جاتے هںیں اور دیتے هی نهیں اس کام میں تو اب رھ هی کچھ نہیں گیا هے
کوئی فیکٹری لگا لو
جواب هو گا تم جاپان بیٹھ کر باتیں کرتے هو یہاں بجلی هی نهیں آتی هے بجلی کا پلگ کیا میں اپنی ناک میں لگاؤں گا؟
حاصل جمع که تم بس پیسے بھیجوجی پیسے
اور جب کبھی اپ ان کو پوچھ بیٹھیں که سناؤ کیسی گزر رهی هے؟
تو جواب هو گا که اس ملک میں تو پیسے کا کچھ بنتا هی نهیں هے
لو جی کرلو باتاں یعنی که اب پیسے کا بھی کچھ نهیں بنتا ہے
کام چوری میں اس حد تک چلے جاتے هیں که اپ ان کو کہیں که گوجرانوله میں فلاں کے پاس پیسے پڑے هیں وھ جا کر لے آؤ
تو ان پیسوں کو لے کر انے کا وھ معامله بنا کر سنائیں گے که وھ میں تھا جو یه پیسے لے ایا هوں ورنه انہوں نے تو دینے هی نهیں تھے
یه سب اسانی سے ملنے والے پیسے کی خرابی هے
قران میں سود کو گھاٹے کا سودا کیوں کہا گیا هے ؟
اس لیے که یه بندے میں سے محنت کی تاثیر ختم کردیتا تے
اور یه باہر سے انے والے پیسے نے کھانے والوں ميں سے محنت کی صلاحیت ختم کی ہے اور پڑوسیوں کے ٹیسٹیکل آرتھ کر کے ان کو جائیز ناجائیز کی تمیز سے بیگانا کردیا ہے
اس ملک کو باہر کے پیسے نے نکما کردیا اور اسمگلنگ نے صنعت کا بیڑا غرق کردیا
کیا خیال ہے که اکر سبھی ممالک هم لوگوں کو نکال باہر کریں تو کیا هو گا؟
پاکستان کے حالات ٹھیک هو جائیں کے
جب کہیں سے کچھ نهیں آئے گا تو زمین میں ہل چلانا هی پڑے گا
دوکان چلانی هی پڑے گی
لوڈ شیڈنگ ؟؟
ابھی کل کی بات ہے که لائلپور میں کپڑے کی ملیں اونٹ سے چلتی تھیں
جاہل اور جولاھ کا قافیه ایک هونے کی وجه سے جاھلوں کے سبھی لطیفے جولاہوں پر فٹ کر دیے
اور ان کو بجلی کا چاکا دے کر اونٹ نکال باہر کیے اور اب بجلی بھی کھینچ لی هے
کیا اب مل اونٹ سے نہیں چل سکتے ؟
درے ميں بندوقیں بنانے والے بڑے بڑے چکوں سے کام چلایا کرتے تھے
ٹیوب ویل کو ضروری تو نهیں که موٹر سے هی گمہایا جائے
گراریاں لگا کربیل بھی تو چکر بنا سکتا ہے
بجلی کا جنریٹر کیا شریعت میں لکھا ہے که انجن سے هی چلے گا
فلائنگ وھیل لگا کر بیل سے بھی تو چلوایا جاسکتا ہے
لیکن جی هاہر کے پیسوں نے ماحول بنا دیا هے که
کم جوان دی موت اے(کام جوان کی موت ہے)،
پیسا قبر دا عذاب اے
الیکٹرونک کی مارکیٹ کا کیا بنے کا تو جی ضروت ایجاد کی ماں هوتی ہے
ناں جی؟
تو کاریگر اس کا خصم هوتا ہے
اور اسمگلر اپنی هی ماں کا یار هوتا ہے
دھرتی ماں پر غیر ملکی ایجنسیاں اسمگل کرے یا مشینری، دوایاں اسمگل کرے یا پرزے
یه اپنی ماں سے بلاد کار کرتا ہے
اور یه کروانے والے کسٹم افیسر ……..؟
پاکستان کی صنعت کو لوڈ شیڈنگ نے نهیں اسمگلنگ نے ختم کیا هے
صعنت کی موت نے هی لوڈ شیڈنگ بھی پیدا کی هے ورنه کیا همارے مستری جنریٹر نہیں بنا سکتے تھے

اتوار، 23 مئی، 2010

گدھے کھوڑے کے مول کا فرق

اندھا راجه اندھیر نگری والی کہانی کے شروع میں لکھا ہے که پیر اور مرید جب اس شہر کے پاس سے گزرے جهاں هر چیز کا ایک هی ریٹ تھا تو مرید اس بات پر بہت خوش هوا تھا لیکن پیر نے خوف کا اظهار کیا تھا که جس ملک میں چنگے اور مندے کی پہچان ناں هو وھاں سے نکل لینا چاھیے
پاکستان ميں سنا ہے که جاپان سے جانے والی مشینری کا ریٹ دوسو روپے کلو هے
یعنی که تکنیک تول کر
ایک خراد میشین هو که پریشر جیک ، بجلی کی موٹر هو که واٹر پمپ ، هر چیز تول کر دوسو روپے کلو،
پنجابی میں کسی کم عقل کو جس کو کوالٹی کی پہچان ناں هو اس کو طنزیه پوچھا جاتا تھا
تو کی کھوتا گھوڑا اکو مل سمجھیا اے
جی هاں باکستانی لوکاں نے کھوتا گھوڑا ایک هی مول بنا کے چھوڑنا ہے
یهاں ایک حد تک تو پاکستان اندھیر نگر ی بنی هوئی هے
ایک حد تک اس لیے که ابھی هر چیز ایک هی مول نهیں هوئی هے
لیکن اس میں خوش هونے والی بات نہیں هے جن چیزوں کے مول میں فرق ہے وھ بھی ایک المیه هے که اہل نظر کو رونا آجائے
پاکستان کے قیام سے پہلے اور شروع کے سالوں میں کالا چنا ایک نیچ جنس سمجھی جاتی تھی
یاد رهے چنے کو کالا هو که کابلی پنجابی میں همیشه صیغه جمع میں پکارا جاتا ہے اگر اس کو صیغه واحد میں پکاریں تو یه فحاشی میں آتا ہے ـ
تو جی اس صیغه جمع والے کالے چھولے کی یه پوزیشن تھی که اگر گندم میں کہیں مکس هو جاتا تھا تو لوگ گندم کو قبول کرنے سے انکار کردیتے تھے ، وڈانک گندم جس کا بوٹا انسانی قد سے بڑا هوتا تھا کیا کسی کو یاد ہے ؟؟
اس دور مين لوگ کھیتوں میں گندم اور چنا ایک هی جگه بو دیا کرتے تھے ، چنا جلدی تیار هوجاتا هے اس لیے اس کو پہلے چن لیا کرتے تھے اور بعد ميں گندم کی کٹائی هوجاتی تھی لیکن اکر کوئی بوٹا چنے کا بچ جاتا تھا تو وھ گندم کی چھڑائی میں گندم کے ساتھ مل جاتا تھا
میرا خاندان جو که ٹھیکے پر زمین لے کر کاشتکاری کیا کرتا تھا اور هے ، ان کو ٹھیکے کی ادائیگی گندم یا چاول کی صورت میں کرنی هوتی تھی کیونکه میں جس دور کی بات کررها هوں اُس وقت ابھی کرنسی کو معاشرے میں اتنا اہم نهیں سمجھا جاتا تھاـ
تو جی زمینوں کے مالک اس گندم کی ادائیگی کو نامنظور کردیتے تھے
اور جب کالے چنے کی قیمت گندم سے بڑھی تو مجھے یاد هے که همارے گھر ميں کئی دفعه اس بات کا ذکر هوا که چّول جنس (کمتر) کی قیمت ساؤ جنس (اعلی) سے زیادھ هو گئی هے ، یه تو قیامت کی نشانی هے
گھر پر اس وقت جب که ٹی وی نهیں هوا کرتا تھا ،هماری ڈیوڑھی ميں دوپهر کے وقت برادری کی خواتین مل بیٹھتی تھیں ،جهان پوٹے کی سویاں اور چنگیر چھابے بناتی تھیں اور باتیں کیا کرتی تھیں
میں نے کمتر جنس کی قیمیت بڑھنے پر اپنی برادری کی انپڑھ خواتین کو تاسف کا اظہار کرتے اتنا سنا که مجھےاب تک یاد هے
کالے چنے کی قیمت بڑھنے سے قیامت تو نهیں آئی لیکن ........
جی هاں افتخار بتا رها تھا که پاکستان ميں مٹی کے تیل کی قیمت ڈیزل سے زیادھ ہے
لو جی گدھے گھوڑوں سے قیمتی هو گئے هیں
اسی لیے هنر مند ذلیل هے بھلا مانس کمینه هے مزدور نیچ هے
اور بے ہنر لیڈر هیں بدمعاش معتبر هیں ، اور کام چور لوگ باهر کی کمائی نسلی بنے بیٹھے هیں
اور سب سے بڑی بات
یه که
ریاکار
عاشق رسول ہے
اور مسلمان دھشت گرد
قادری صاحب شیخ السلام هیں اور توحید پرست گمراھ!!ـ
پاکستان میں نظر دوڑا کردیکھیں
ھیٹھلی ، اُتّے ائی هوئی هے
اپنے گریبان میں جھانکیں تو جی
کمیاروں
کا
منڈا
بے لاگ لکھتا ہے،
اسی لیے وھ ایک چیمه صاحب هیں همارے پنڈ کے وھ کہا کرتے هیں خاور کو اپنی اوقات بھول گئی هے ـ
چیمه صاحب میرے اوپر لکھے کو ان معنوں میں لیتے هیں اور کسی کمّی کی ترقی کو قیامت کی نشانی سمجھتے هیں ـ
ان کے خیال میں کمّیوں کی ترقی چول جنس کا ساؤ جنس سے مہنگا هونے جیسا هے
انسانوں میں چول اور ساؤ کو ماپنے کے لیے وھ والا فارمولا جو حجةالوداع ميں رسول صلعم نے بتایا تھاوھ پاکستان میں ...........

بدھ، 19 مئی، 2010

تعلیم اور ہنر کی عزت هونی چاھیے

بی بی عنیقه ناز صاحبه جو که ایک تعلیم یافته خاتون ہیں پچھلے کچھ دنوں سے کچھ ان گے ساتھ بدتمیزی کی جارهی ہے، اور جوان بلاگر ان سے هونے والی بد تمیزی میں شامل هو گئے هیں ، میں اس بات کی مذمت کرتا هوں
ایسا نهیں هونا چاھیے
کسی کی تعلیم اور وھ صلاحیتیں جو اس شخص نے محنت کرکے حاصل کی هوں ان پر طنز نهیں هونا چاھیے
کسی کے اپنی نسل پر فخر یا زبان پر فخر یا کسی بھی ایسی چیز پر فخر جو که اس شخص کی نهیں اس کے اباءکی کوشش کا نتیجه هو اس پر اس کی کھنچائی هونی چاھیے که وھ بندھ خود بھی کوشش کرے لیکن
تعلم یافته اور ہنر مندوں کو کم تر نام سے اور طنز سے بلانا گوجرانواله کی ایک غیر پنجابی برادری جو که پهاڑوں سے زرق کی تلاش میں اتر کر یهاں اباد هو چکی هے ان کی عادت ہے جو که پاکستان کے ایلٹ میں بھی پائی جاتی ہے
عام لوگ ایلیٹ کی عادتیں اپنا لیا کرتے هیں
اس لے شاید دوست بلاگر نادانستگی میں ایلیٹ لوگوں والے رویے کا شکار هو گئے هیں
عنیقه ناز صاحبه کے نظریات سے یا ان کی کسی تحریر سے مجھے اختلاف هو گا تو ميں اپنی سے کوشش سے جتنی بھی هو سکے طنز اور تلخ تحریرلکھوں گا لیکن ان کی ذات پر یا ان کی تعلیم پر طنز نهیں کروں گا
بلاگنگ کی تاریخ میں هم لوگ اس مقام پر هیں جہاں سے روایا ت بنیں گی
هماری کوشش هونی چاھیے که اچھی روایات قائم کریں ـ
ایک دوسرے کے نظریات پر اختلاف میں پھٹیاں اکھیڑ دو جی لیکن ذاتیات پر نهیں اترو جی
انداز بیان گر چه که میرا شوخ نهیں
شائد که ترے دل میں اتر جائے میری بات

اتوار، 16 مئی، 2010

یوم تکبیر

یوم تکبیر
بہت تکینیکی باتیں عام لوگوں کو بور کرتی هیں
کچھ عام سے اندازمیں که ایٹم بم دو طرح کے مواد سے بنتے هیں یورینیم اور پلوٹونیم سے!ـ
اب یورینم بھی دو قسم کا هوتا ہے ایک لچا اور دوسرا چنگا
ان میں بھاری اور ہلکے کا فرق کہ لیں یا ان کے ایٹموں ميں الیکٹرون کے بهاؤ کی مقدار کہ لیں ـ
یه لچا ایٹم لچ تلنے کے لیو یعنی ایٹم بنانے کے لےکام اتا هے اور چنگا ، چنگے کام کرنےکے لے یعنی بجلی بنانے کے لے یا دوسرے کاموں میں جہاں توانائی کی ضروت هوتی ہے
یورینم کے بم میں ایٹموں کو کچھ اسطرح رکھتے هیں که جب ان کا ٹکراؤ هوتا هے تو پھٹتے هیں اور پھٹتے هی چلے جاتے هیں لیکن پلوٹونیم میں مواد کو ایک خاص ترکیب سے لگانا پڑتا ہے که جب بم کے اندر دھماکه هو تو سب کے سب اٹم ایک دفعه میں پھٹ جائیں ورنه جو ایٹم پہلے دھماکے میں نہیں پھٹتے وھ پھٹ هی نہیں سکتے ـ
اس لیے خیال کیا جاتا هے که یورنیم رکھنے والے ممالک کو ایٹمی دھماکه کرنے کی ضرورت نہیں هوتی ہے کیوں که ایسے ممالک یا لوگ جب بھی چاھیں ان ایٹموں کو پھاڑنے والا بم بنا کر چلاسکتے هیں لیکن پلوٹونیوم والے ممالک کو فزکس کی باریکیوں کے ساتھ بم بنانے کا حساب کتاب نکالنا پڑتا ہے اور اس کا تجربه بھی کرکے دیکھنا پڑتا ہے که کہیں وقت کے وقت ٹھس هی ناں کرجائے
پلوٹنم کہاں سے آتا ہے ؟
یورینم سے چلنے والے ایٹمی پاور پلانٹ سے بنتا ہے !!ـ
لیکن پاکستان کے پاس تو ایٹمی پاور پلانٹ هی نهیں هے
اور اگر ہے تو بجلی کی اتنی قلت کیوں هے ؟
اگر یورینم کی افزدگی کے قابل سسٹم ہے تو اس سے پاور پلانٹ بنا کر بجلی کی قلت دور کیوں نہیں کی جاتی؟
پاکستان ایک عجیب ملک هے
یہاں کا باوا آدم هی نرالا ہے
ایک یه یوم تکبیر ہے
کیا مذاق ہےجی اس قوم کا خود اپنا مذاق اڑاتی ہے اور اس پر فخر کرتی هے
مندرجه بالا تکنیکی خیال کے مطابق اگر پاک سائنسدانوں نے پروڑسیوں کے ٹیسٹیکل آرتھ کرنے کے لیے بم دھماکه کرهی دیا تھا تو اس بات پر فخر کرنے کی بجائے کچھ گریبان میں جھانک لیں
پنجابی کا محاورھ هے پلے نہیں دھیلا تے کردی پھرے میلا میلا
ایک سادھ سی مثال سے واضع کرتے هیں ایٹمی طاقت هونے کے جاپان اور اور پاکستان کے ، حالانکه جاپان ایٹمی طاقت نهیں کہلواتا ہے
ایٹم ایک اتھرا گھوڑا ہے جسے اگر کھلا چھوڑ دیں تو ایٹمی تابکاری کو دولتے مار مار کر سب پڑوسیوں اور خود کو بھی لہولهان کرلے گا، اور پاکستان نے اس گھوڑے کی تڑی سے پڑوسیوں کو قابو کیا هوا هے
اور جاپان وھ ذهین لوگ هیں جنهوں نے اس اتھرے گھوڑے کو لگام ڈال کر اس کو کام پر لگایا هوا ہے که بجل پیدا کر رها هے اور حرارتی توانائی کی ضرویات کو پورا کررها هے
جاپان کی توشیبا کمپنی دنیا میں ایٹمی پاور پلانٹ بنانے والی چند بڑی کمپنیوں ميں سے ایک ہے
اور جاپان ایٹمی طاقت نهیں هے

جاپان کا ایک ایٹمی پاور پلانٹ جس کا نام هے مونجو جس کو چودھ سال معطل رکھنے کے بعد دوبارھ چالو کیا گيا ہے ، اس کی کوالٹی ہےکه یورینمم کے جلنے سے جو پلوٹونیم پیدا هوتی ہے اس کو دوبارھ یورینم کے ساتھ ملاکر استعمال کریں گے اور ان دو دھاتوں کے جلنے سے جو ناٹوریم پیدا هو گی اس کو بھی یورینم کے ساتھ پلوٹونیم کی جگه ملا کر استعمال کیا جائے گا ، اس طرح باری باری پلوٹونیم اور ناٹوریم نامی دھاتوں کے ایٹم یورینم کے ساتھ مل کر حرارت پید اکریں گے ، یهاں نکتے کی بات یه هے که ایٹمی پاور پلانٹوں سے نکلنے والا ایٹمی فضله ناٹوریم استعمال کیا جارها هے ،
اور یه ایک بہت بڑی بات ہے !!ـ
اور یه وھ سسٹم ہےجس کو تجرباتی طور پر چلا کرفرانس ناکام هو کر اس قسم کے پلانٹ کو ستر کی دھائی میں بند کرچکا ہے
امریکه ابھی تک اس ٹیکنالوجی کا اهل نهیں ہے
روس وھ ملک ہے جس کے پاس یه تکنیک هے لیکن جاپانیوں سے بہت پیچھے
اس لیے پچھلے کتنے دنوں سے فرانس اور روس کے سفیر اس ایٹمی پاور پلانٹ کی ایک ایک لمحے کی خبر رکھ رهے هیں ـ
اور پاکستان کی پوزیشن یه ہے که اردو کے میڈیا میں اس پاور پلانٹ کے چالو هونے کی تاریخ کے متعلق اور چالو هونے پر صرف خاور نے لکھا تھا ، روزنامه اخبار سائیتاما پر
لیکن جن کے لیے لکھا تھا ان کو ناں تو سمجھ ہے اورناں هی دلچسپی،
باقی کے میڈیا کے جغادری مشہوریوں کے پیسے بنانے اور اور ان پر ٹکیس چوری کرنے میں مصروف هیں
فرانس اور روس کے ساتھ ساتھ دوسرے سیانے ممالک کے مستری اس پلانٹ کی سیر کو بھی آچکے هیں ، تاکه علم حاصل کریں
اور پاک مستری کهاں هیں ؟
یوم تکبیر منا رهے هیں ؟؟
کی خیال ہے جی تھاڈا؟؟
پاک لوگ علم حاصل کرنے جیسے مصیبتوں ميں نہیں پڑا کرتے پاک لوگ یوم منایا کرتے هیں
نعرے لگایا کرتے هیں
میٹنگیں کیا کرتے هیں بسیار خوری کیا کرتے هیں
علم کی باتیں کرنے والوں کو پیٹھ پیچھے اور مذاق کے انداز ميں منه پر بھی مراثی کہا کرتے هیں ـ

بدھ، 5 مئی، 2010

اردو کے سب رنگ کی ری کنڈشنگ

اردو کے سب رنگ کی ری کنڈیشنگ کردی گئی هے اب یادنہیں که اردو کا سب رنگ کس سال بنایا تھا لیکن یه بات یاد ہے که اس کےکھلنے کادورانیه اتنا لیٹ تھا که
باسیاں انے لگتی تھیں
جی هاں اس سائیٹ کی بات کر رها هوں جو خاور ڈاٹ ری اے رے تا ڈاٹ نیٹ پر بنائی تھی
اب اسکو بدل کر اس ایڈریس پر کردیا ہے
http://urdu.gmkhawar.net/
رنگ هو سکتا ہے کهآپ کو عامیانے سے لگیں لیکن ابھی ميں یہی تک کرسکتا هوں
اس سائیٹ کو بنانے میں بھی وهی ثاقب سعود کی رھنمائی ہے جس نے پہلی سائیٹ بنانے کے لیے اپلیکیشن ڈھونڈ کردی تھی
اور یه والی بھی
اپنے بد تمیز صاحب سے وینس انسٹال کرنے کے لیے کتنی دفعه مدد مانگی لیکن ان کی عدیم الفرصتی که خدا کی پناھ
ایک دو دفعه تو سکائیپ پر شروع بھی هوئے لیکن یه بیل منڈے ناں چڑھ سکی. کچھ میری کمزوری که بات کو سمجھنے میں وقت لیتا تھا اورکچھ بد تمیز کی عدیم الفرصتی؟
کالیوں کو تاڑنے والی ان کی پوسٹوں پر یا فیس بک پر ان کے اصلی نام سے پہچان جانے والے لوگ ان سے خود هی سوال کرسکتے هیں که ان کے پاس ان کاموں کے لیے وقت کیسے نکل اتا ہے
بہر حال اب یه سائیٹ بن گئی هے اور کھلنے میں بھی وقت نهیں لیتی هے اور بلاگروں کی پرانی ترین پوسٹوں تک رسائی بھی دیتی هے
اس پر میں کچھ اور سیکھنے کی کوشش بھی کررها هوں که اس ميں سرچ اور کیٹاگری کا نظام بھی بن سکے
میآ نے اپنی سی کوشش کی ہے که جتنے بلاگرےن مجھے معلوم تھا مین نے ڈال دئے هیں باقی کے لیے اپیل ہے که مجھے ای میل کردیں اپنے بلاگ کی بھی اور اگر هو سکے تو جو بلاگ نهیں ڈالے جاسکیے هیں ان کی لسٹ بنا کر جتنے بھی هوں!-
میرا ای میل کا ایڈریس ہے ellha‪@‬yahoo‪.‬com
دوستوں کے تبصروں ، تنقید اور اراء کا انتظار رهے گا

اتوار، 2 مئی، 2010

فیر اسلام

اسلام کو مذاق بنا کے رکھ دیا هے اپنے گمان پر چلنے والے کم علموں اور ناسمجھوں نے
اسلام میں طلاق کا اصول جو اج کل چل رها ہے پاکستان میں
اس پر یملے کا خیال ہے که چار پیسے اکھٹے کرکے پاکستان جائے گا اور شہر کی ساری بڑی مساجد کے اماموں کو دل کھول کر چندا دے گا اور سارے شہر کی طلاقوں کے لیے حلالے کے لیے خود کو پیش کرئے گا
ون نائیٹ سٹینڈ
اور رند کے رند رهے ھاتھ سے جنت ناں گئی
خاور نے پوچھا که لیکن پاکستان ميں تو قران کو سمجھنے والے لوگ بھی رهتے هیں اور قران کے مطابق تو حلالے کی صورت حال بڑی دیر سے بنتی هے اور اگر بن بھی جائے تو وھ ون نائیٹ سٹینڈ نهیں هو گی
اور یملے تم خود بھی تو قران کو سمجھتے هو کیا تمہارا یه عمل معیوب نهیں هو گا؟
یملے کا جواب تھاکه یار لوگ بھی خوش هوں کے مولوی صاحب بھی خوش هوں گے
میرا دل اور جسم بھی خوش هو گا
میں تو خوشیاں بانٹنے کے لیے یه کروں گا

اسلام ایک مکمل ترین ضابطه حیات ہے
وھ جی اپنا ایک چاچا حیات ہے جس کا پورا نام حیات کھوکھر هے لیکن لوگ اس کو حیاتو کمیار هی کہتے هیں اس کے کوئی ضابطه بنایا تو نہیں هے لیکن اس کی زندگی میں کچھ ضابطے هیں ضرور که گدھوں کو چارھ کب دینا ہے ان سے کام کتنا لینا ہے ، جب فارغ هوں تو ان سے پیار کرنا کھرکنا کرنا مالش کرنا بھی اس ضابطه حیات میں شامل ہے
چاچا بڑا چنگا ہے اس ميں منافقت بھی نهیں ہے ، چوری بھی نهیں کرتا ہے محنتی بھی هے اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق خوش اخلاق بھی هے
کیا هم اس چاچے حیات عرف حیاتو کمیار کے ضوابط کو ضابطه حیات کہ سکتے هیں ؟؟
نهیں ؟؟
تو کیا جس کو مکمل ترین ضابطه حیات کهتے هیں اس ميں شلوار اور داڑی کےسائیز کا ضابطه تو ابھی تک واضع نهیں هو سکا اس کے علاوھ کے ضوابط مثلاً شہروں میں ٹوائلٹ کی ضرورت ، ٹریفک کے بہاؤ کی طرف کے ضوابط اور اسی طرح کے لاتعداد ضوابط کی غیر موجودگی کے باوجود اسلام ایک مکمل ترین ضابطه حیات ہے ،
بٹ صاحب کہ دیتے هیں هیں
اسلام ایک مکمل ترین ضابطه حیات ہے لیکن کوئی عمل کرئے تو سہی!!!-
اور ساری دنیاکے مسلمان کہلوانے والے آدمیوں کا عمل یه ہے که اسلام ناقابل عمل ضابطه حیات ہے !-

اسلام ایک نظریاتی مذھب هے
میرے خیال ميں نظریه اس لیے هوتا ہے که اس کو اپنایا جائے اور دوسروں کو بتایا جائے اور جب کو ئی مخالف اس نظریے پر تنقید کرئے تو اس کو قائل کیا جائےاور دوسرے بندے کا نظریه بھی سنا جائے اور اگر وھ قائل کرلے تو اس کو مان لیا جائے
لیکن یه اسلام ایک ایسا نظریه ہے جس پر تنقید کرنے سے اس کی توھین هو جاتی هے
خود میں جس اسلام کو مانتا هوں اس کی بات کرنے سے پہلے ميں مخالف نظریات والے بندے کو کہ دیتا هوں که جی بات نظرے پر هو گی ناں که شخصیات پر ، اس لیے اللّه سائیں اور رسول الله کی ذات پر بات نهیں کرنی هے اسلام نام ہے جس نظریے کا اس پر تم جتنی تنقید کرسکتے هو کرو ، میں اس کا جواب دیتا هوں اور مطمعن کرتا هوں
اور
"کافرلوگاں"
کو اس بات کی سمجھ بھی لگ جاتی ہے
لیکن
پاک لوکاں
فوراً رسول کی ذات پر میرے خیالات پوچھنے لگتے هیں تاکه مجھے وھابی ، قادیانی ، شیعه یا جو ان کا دل کرئے اس کا الزام دے سکیں
اپنی اپنی دوکان داری کی بات ہے ناں جی
وھ ایک لطیفه ہے جی بڑا پرانا
که مسلمانوں کی زیادھ ابادی والے کسی گاؤں ميں رام چندر نے دوکان کھولی تو اس نے مولوی صاحب کو راشن پانی دیا که جی اتنا هی راشن وغیرھ هر ماھ پہنچ جایا کرئے گا اپ بس مسلمان گاہکوں کو ترغیب دیں
مولوی صاحب نے جمعے کے خطبے ميں رام چندر سے خریداری کو ثواب کاکام بنا کر پیش کردیا
چھ ماھ بعد جب دوکان داری چل پڑي تو رام چندر نے راشن پانی بھیجنا بند کردیا
مولوی صاحب کے پوچھنے پر اس نے کہا که جی بس اب یه نهیں هو سکتا تو جی اگلے جمعے میں رام چندر کے وھابی هونے کی نوید سنا دی گئی
مسلمانوں سے کہا گیا که رام چندر ھوابای هو گیا هے اس سے سواد ناں خریدیں بائیکاٹ کردیں

تاریخ اس چیز کا نام ہے که جو جیسا تھا اس کو ایسا لکھا جائے
ناں که جیسا اپ کے جذبات کہتے هیں
مجھے اپنے مسلمان (توحید پرست) هونے پر فخر ہے لیکن جو لوگ ھند کو لوٹنے کے لیے ائے اور اسلام کے ٹھیکیدار بن بیٹھے اور ان کی اولادیں اسلام کی ڈسٹریبیوٹر بنی بیٹھی هیں
ان کو ڈاکو هی لکھیں ناں که ھیرو
ایک ترک کے اسلام سے پہلے کے ھیرو ایک ایرانی کے اسلام سے پہلے کے ھیرو اج بھی ان کے هیرو اور اسی لیے پاکستانیوں کے بھی وهی ترکی عربی اور ایرانی اور افغانی هیرو هیں ہیرو هیں
تو جی همارے ابا همارے ہیرو کیوں نهیں هو سکتے؟؟
اس لیے که هماری تاریخ کی ترتیب ان لوگوں نے دی ہے جو ان حمله اوروں کے ساتھ ائے تھے اور اس زمین کے نسلی لوگ بن بیٹھے هیں
یه لوک خود ھندو بن گئے هیں کلمه پڑھنے والے ھندو ، سید اور برھمن میں کیا فرق ہے ؟
ولی اور سادھو میں کیا فرق ہے؟؟
بت اور قبر میں کیا فرق ہے؟؟
گنگا جل اور اب زم زم میں کیا فرق ہے ؟؟
اگر میں نے یه لسٹ لمبی کی تو نازک مزاج اسلام خطرے میں پڑجائے گا
توھین اسلام چه معنی؟؟
ایک نظریه اپنانے اور وضاحت کے لیے هوتا ہے اور اسلام واحد نظریه ہے جس کی توھین هو جاتی هے
جس اسلام کی اپ بات کرتے هیں اس کے ماننے والے کس جگه معاشرھ بنا کر رهتے هیں ؟؟
اور یه معاشرھ کیا ہے ؟؟
کجھ کو حادثاً تیل کی دولت مل گئی اور باقی کے
ویزے کی تلاش ميں هیں اور جن ممالک کے ویزے کی تلاش ہے ان کو کافر بھی کہتے هیں اور کل کو اگر ان ميں سے کسی کی اولاد کہے که وھ اسلام پھلانے امریکه ائے تھے تو کیا یه سچ هو گا؟؟

نہیں !!!!!-
یهاں جاپان ميں ایک سید سوزوکی شاھ صاب بھی هیں
سوزوکی شاھ!!
اور
یملے کے منه سے نکل گيا
جی شاھ صاحب میں فور اسٹروک کا انجن هے کیا ؟؟

Popular Posts