پاک نظام
پاکستان کا موجودھ سیاسی سیٹ اپ میڈ بائی پاک فوج ، آر گنائیز بائی چوھدری امریکه ، فرٹرلائیز بائی چمچه لوگ اور انڈر دی ایمبریلا آف گریٹ بریٹن ،
یه سیٹ اپ سیاسی سیٹ اپ کے نام پر نیم روحانی ، نیم کجنر اور نیم کتا پن کا بہترین نمونه هے ، اس سیٹ اپ کے پاک لوگ اوپر سے نیچے تک سب کسی ناں کسی کے چمچے هیں اور زیادھ تر نے چمچے رکھے هوئے هیں ـ
یه لوگ برابری کے تعلقات یا برابری کے نظام کو چلانے کی صلاحیت تو دور کی بات ہے ، برابری کے نظام کو سمجھانےکے باوجود بھی سمجھنے کی صلاحیت سے عاری هیں ـ
جس طرح نطام قدرت میں بکری گوشت نهیں کھا سکتی اور شیر گھاس نهیں کھا سکتا بلبل گند پر نهیں چہچہاتی اور کوّا پھولوں پر نغمه سرا نهیں هوتااسی طرح یه لوگ برابری کا معاشرھ قائم کرکے برابری کی سطح پر تعلقات قائم کرکے ملک چلانے یا نظام چلانے کی سمجھ هی نهیں رکھتے هیں
اس نظام میں لوگ اپنے اپنے پارٹی کے سجادھ نشین سے عقیدت رکھتے هیں ـ
اس کے فرمان برادار هونے کی مشہوری کرتے هیں اور اس بات میں فخر کرتے هیں
ان بے چاروں کو معلوم هی نهیں هے که شخصیات کو پرموٹ کرنا اور نظام کونظر انداز کرنا ناں تو سیاسی ہے اور ناں هی جمہوری اور ناں هی
اسلامی !!ـ
5 تبصرے:
نا ۔ بھا جی نا ۔ يہ نظام خالص ميڈ بائی پاکستانی جمہور ہے ورنہ جمشيد دستی جيسے بہت سے لوگ کيسے حکومت ميں ہوتے
یہ خا لص قسم کا اقربا پروری اور رشوتانی نظام ھے۔ایسے لوگوں سے کیا امید کی جاسکتی ھے۔
پاک نظام نہیں ناپاک نظام کہیں ۔۔ آپ نے پورا خلاصہ پہلی دو لائنوں میں ہی بیان کر دیا ۔۔
افتخار صاٗب
کیا آپ کے خیال میں جمشید دستی کو واقعی پاکستانی جمہور نے منتخب کیا ہے ؟
یہ تو بیچارے عوام پر ناحق خودمختاری کی تہمت ہے ۔
عوام کا حال تو یہ ہے ۔
جو چاہو سو آپ کرو ہو ، ہم کو عبث بدنام کیا ۔
وہ بیچارے نظام کو کیا ٹھیک کریں گے ۔ ہم جیسے بیرون ملک مقیم پاکستانی جو بڑی بڑی باتیں اور تنقیدیں کرتے ہیں ، وہ بھی پاکستان کی بہتری کے لئے کچھ خاص کوششیں نہیں کرتے ۔ ہ
پاکستان ایسوسی ایشن کے حالیہ الیکشن میں بہت کچھ کھل کر سامنے آگیا ہے ۔ بنیادی طور پر ہماری حرکتیں وہی ہیں ۔
اس بار خاور صاحب تحریر کی تعریف کا موڈ ہورہا ہے :D۔
اچھی اور بیلنسڈ تحریر ہے میرے لحاظ سے تو۔ اچھا نقشہ کھینچا ہے پاکستانی معاشرے کے حکومتی پہلو کا۔
ایک تبصرہ شائع کریں