منگل، 22 فروری، 2011

بھکاری کی کرنسی ، دعائیں

شاہ جی کے ساتھ ایک جاپانی لڑکا ہوا کرتا تھا
یہ لڑکا بیچارہ ذہنی طور پر بچہ ہی رہ گیا تھا، جاپان میں ایسے بچوں کو بھی سکول بھیجا جاتا ہے اور اس قابل کردیا جاتا ہے کہ اگرچہ کہ خود سے کوئی فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہے لیکن کسی کسی کی قیادت میں کام کاج کر ہی لیتا ہے
شاہ جی کے کہنے پر سارا دن کام کرتا رہتا تھا ، ایک دن میں نے شاہ جی سے پوچھا کہ اسے دیتے کیا ہیں؟؟
شاہ جی کا جواب تھا
دینا کیا ہے ، بس شاباش ہی دیتے ہیں

دو کافر ملکوں میں ایٹمی تعاون کا معاہدہ ہوا
یہ ایٹمی تعاون ہے کیا؟
بجلی بنانے والے جنریٹوں کو ایٹم کی توانائی سے چلانے والے پاور پلانٹ بنا کردینا ان لوگوں کو جو اس بات کی تکنیکی صلاحیت نہیں رکھتے
انڈیا بم تو بنا سکتا ہے لیکن اس ایٹم کو آہستہ آہستہ توڑنے کے عمل اور اس عمل کے تسلسل کی مہارت نہیں رکھتا
جو کہ جاپان کے پاس ہے
جاپان انڈیا کو پاور پلانٹ بنا کر دے گا اور انڈیا جاپان کو سے کے تبادلے میں کچھ مادی چیزیں دے گا
جو کہ اجناس بھی ہو سکتی ہیں اور مسالے بھی یا پھر سونا اور پیسے بھی ہو سکتے ہیں
پاکستان بھی جاپان سے اس ایٹمی تعاون کا طلب گار ہے
پاکستان اس کے تبادلے میں جاپان کو کیا دے گا؟؟
دعائیں !!!!!!!۰
دے گا
اب مادہ پرست لوگوں کو اس بات کی تشویش ہے کہ دعائوں کا ہم کیا کریں گے
کیونکہ دعائوں میں خود کفیل پاکستان کے حالات ان کے سامنے ہیں
جہاں تک خاور کا خیال ہے
پاکستانی ایلٹ لوگ پاکستان میں بجلی چاہتے ہی نہیں ہیں
اور جاپان کی ادائیگی کی شرائیط کو جاپان کا انکار بتا کر بھولے لوکاں کا دل بھلائیں گے
کہ
ہم تو کوشش کر رہے ہیں
بس سخی لوگ ہی بخیل ہو گئیے ہیں
پاکستان میں ایک طاقت ہے جو اگر کسی چیز کا فیصلہ کر لے تو اس کو پورا کرکے ہی جھوڑتی ہے
جیسا کہ ایٹم بم بنانے کا فیصلہ تھا
کہ بھٹو اور ضیا جیسے متضاد طبیت لوگ بھی اس مشن پر لگے رہے
حتی کہ بے نظیر اور شریفین ، ایک لسٹ ہے متنوع طبیت لوگوں کی
لیکن بم بنا کے ہی چھوڑا
اسی طرح اس طاقت کیکوشش ہے کہ کشمیر کا مسیلہ حل ناں ہو اورملک کے لوگ تعلیم حاصل ناں کر سکیں
اور بجلی پانی جیسی بنیادی ضروریات کے لیے قوم کو ترسا کر مارا جائیے
اور قوم کی اس طاقت کا علم ہی نہیں ہے
اور جو بتائے گا
غائیب ہو جائیے گا
میں مسٹر زرداری کے جاپان کے دورے کے اختتام سے پہلے پشینگوئی کرتا ہوں کہ
پاکستان کو ایٹمی بجلی میں جاپان کا تعاون نہیں ملے گا
اس لیئے نہیں کہ جاپان کا قصور ہے بلکہ
بلکہ اس لئیے کہ یہ پاک ایلیٹ کے مفاد میں نہیں ہے

اتوار، 20 فروری، 2011

ایٹمی پاور اور جاپان

ایک خبر کے مطابق جناب مسٹر زردای صاحب نے قوم کو جاپان سے ایٹمی تعاون کا خواب دکھلایا ہے
اور بهانہ هی هے جو پچھلی دهائیوں سے حکومتی لوگوں کا مقبول ترین بهانہ هے
انڈیا نے یه کیا هے اس لیے هم یه کریں کے
پنجابی کا محاوره ہے
پڑوسیوں کا منه لال دیکھ کر اپنا منه پهٹ کر لال کرنا هے
پڑوسیوں کا منه که جو اپنے سکھ چین اور سہولتوں کو افراط سے بڑھنے والے خون سے لال هے
همارے پاس اتنا کشٹ کاٹنے کا چارا نهیں هے
هم تو جی هر کام انسٹنٹ میں چاهتے هیں
اس لیے هم اپنا منه پیٹ کر لال کرلیں گے
چاهے گھر جا کر نیلا هو جائے!!ـ
پاکستانی لوگوں کا فخر ہے که وھ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت هیں
امریکه ، روس ، برطانیه، فرانس ، چین ، ہند اور پاکستان
مندرجه بالا فہرست میں اگر اپ شامل بھی کریں تو نام صرف اسرائیل کا شامل هوتا ہے لیکن
جاپان؟؟
جی هاں سبھی لوگ جانتے هیں که جاپان وھ والی ایٹمی طاقت نهیں هے
جس کو پاکستان میں ایٹمی طاقت کہتے هیں ـ
لیکن جاپان ایٹمی تکنیک میں کہاں کھڑا ہے؟؟
جهاں "فرشتوں " کی سوچ کے پر جلتے هیں ـ
فرشتے؟؟؟؟
تهانوں نئیں پتہ!!ـ
تے میں وی نئیں دسناں
نئیں تے میں وی غائب شائب هو جاں گا
ایک خبر تھی که اگر سپر پاور امریکه کی ریاست ٹیکساس میں بننے والے ایٹمی پاور پلانٹ کو بنانے کا ٹھیکه توشیبا کو مل جاتا ہے تو؟؟
توشیبا دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی پلانٹ بنانے والی کمپنی بن جائے گی
یه کوئی معمولی بات نهیں هے که چاهے پندرهویں یا سولہویں هی کیوں ناں هو ایٹمی پلانٹ بنانے والی کمپنی هے
برتن رکھنے والا نهیں برتن بناے والا
کپڑے خریدنے والی هی نهیں کپڑے بنانے والا
کمپوٹر رکھنے والا نہیں کمپیوٹر بنانے والا
چھڈو جی ان باریک باتوں کو کون سمجھے گا
جهاں ابھی تک سادا غذا اور مرغن کے اثرات کا علم بھی خام هے
سادا سی بات هے که اگر پاکستان کے صدر جاپان کی حکومت سے کہتے هیں که جاپان کی کسی کمپنی سے پاکستان کو ایٹمی پاور پلانٹ لگوا دیں ، پاکستان ادائیکي کر دے گا
تو اس میں مسئله کیا هے؟
پیسے!!ـ
ادائیگی کے پیسے !ـ
اور دیگر پیسے!!ـ
یه دیگر پیسوں کا مسئله هی اصلی مسئله هے
ڈیموں کی بجلی سے کام نهیں چلا کرتے
ایٹمی پاور پلانٹ هی بجلی کا حل هیں
پاکستان ميں قوم کو کالے پیلے باغوں کے ڈیموں کے خواب دیکھائے جاتے هیں
اور جاپان میں ؟
جو ڈیم بن رهے هیں ان کو بھی بنانا بند کرنے کی سوچ رهے هیں
حالانکه جاپان کے ڈیموں کے مقاصد ناں تو بجلی پیدا کرنے هیں اور ناں هی فوج کے ملک کے لیے ناگزیر هونے کے جھوٹے پروپگیڈے
صرف پانی کی ترسییل کو منظم کرنے کے لیے هیں ـ
منظم؟؟
انتظام؟؟
یه كسی چڑیا كا نام هوتا ہے ؟؟
پاكستان میں فرشتے هوتے هیں
جو کشمیر لے کر دے رهے هیں
جو کالاباغ کا سبز باغ رکھتے هیں
جو اگر ناں هوتے تو پته نهیں جی کیا هو جاتا
بلکل اسی طرح که وهاں فرانس ميں ایک شرابی هوا کرتا تھا
پاکستانیوں کی دکانوں کے سامنے هی پھرتا رهتا تھا
اور گانا گاتا تھا
اج نئیں ملی شراب !ـ
پته نئیں کی هو جاناں!!ــ

اتوار، 13 فروری، 2011

پراسرار غازی

لو جی مصر میں انقلاب آ گیا ہے جی
صدر مبارک ، اپنے مشرف صاحب کی طرح معستفی ہو جائیں گے اور
ملک کی بھاگ دوڑ فوج سنبھال لے گی
اسی طرح جس طرح اپنے جرنل عیوب صاھب نے سنبھالی تھی
اور پھر
یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے
جن کو تو نے بخشا ہے ذوق کمائی
دونیم ان کی ٹھوکر سے ملک ہوا
سمیٹ کر معیشت ان کی ہیبت سے رائی
رقبے ہیں مطلوب مقصود مومن
ناں کہ کشمیر کے پہاڑ و کھائی
دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
عجب شے ہے یہ پلاٹوں کی کمائی

مجھے تو سمجھ نہیں آ رہی کہ حالات کس کروٹ بیٹھیں گے
آخر ملک حالات کی خرابی کی بھی تو کوئی انتہا ہو گی ناں جی؟؟
ہو سکتا پے کہ اگلی دفعہ پاسپورٹ کی ایکسٹنشن کے لیے پنجاب کی ایمبیسی جانا پڑے

ہفتہ، 5 فروری، 2011

آل رسول کی مخالفت

جس کو میرے بھولے لوگ انقلاب سمجھ رهے هیں
یه صرف مہروں کی تبدیلی هے ، جس میں جیت مات کے نفع نقصان کہیں اور هوں گے
پاکستان میں حالات کچھ اور هیں
یهاں کسی فرد واحد کی جابر حکومت نهیں هے
جب تھی یعنی که اپنے مشرف صاحب کی تو ان کو ہٹانے کے لیے سب لوگ اکٹھے هو گئے تھے اور ان کو ملک سے باهر جانے پر مجبور کردیا تھا
لیکن
پاکستان میں جن کی حکومت هے
یا جو لوگ حکومت میں هوتے هیں
وھ بڑے مقدس هوتے هیں
آل رسل هوتے هیں
اپنے هاشمی صاحب هوں که گیلانی صاحب ، پیر صاحب هوں که مخدوم صاحب، سجادھ نشین صاحب هوں که صاحبزادھ صاحب!!ـ
کون هے جو ان کی مخالفت مول لے کر بے دین هو اور اپنی اخرت بگاڑ لے
پاکستان میں ملک کی بھاگ دوڑ جن لوگوں کے هاتھوں میں هے ان میں سے اکثریت جو هے وھ آل رسول ہے
اگر ملک کے حالات برے هیں ، تو یه رب کی مرضی هی هو سکتی هے
ورنه کیا آل رسول کی غلطی هے؟؟
میں ایک برا بندھ هوں
آل رسول کی صرف اس لیے که وھ آل رسول هیں عظمت تسلیم نهیں کرتا
اس لیے لکھ سکتا هوں که پاکستان پر مسلط لوگوں کی بد اندیشی اور بیوقوفیاں هیں
جن نے پاکستان کے عام لوگوں کو یه دن دیکھائے هیں
اور ان سب لوگوں کا وھ حال هونا چاہیے جو که فرانس والوں نے کیا تھا اپنے حکمرانوں کا
لیکن
پاکستان میں یه لوگ مقدس خانقاہوں كے مجاور هیں
تو کون هے جو ان کے خلاف بات کرے
اگر کوئی کرے گا بھی تو
ان کی حمایت میں اٹھنے والی اوازیں بھی بهت هوں گی
پاکستان ميں اکثریت کو یه هی معلوم نهیں هے که ان کا دشمن کون هے
تو مخالفت کس کی کریں گے؟؟
جاگیر دار اور وڈیرے اس ملک پر قابض هیں ، ان سے نجات ضروری هے
اس بات کا تو سب لوگوں کو علم هے
لیکن
یه جاگیر دار
اور وڈیرے کون هیں ؟؟
یه کسی کو معلوم نهیں هے
جی هاں
کسی کو معلوم نهیں هے
یا علم رکھتے هوئے بھی انکھیں چراتے هیں
کون هیں یه لوگ ؟؟
جن کو وڈیرے اور جاگیردار کہا جاتا هے !!!ـ
کون ہے جو ان سے نجات دلائے گا؟؟
کون هے جو ان کی نشادھی کرے گا
یا که کتنی ابادی هے پاکستان کی جو ان سے نجات کے لیے تحریک چلانے کا سوچ سکتی هے ؟؟
ال رسول سے نجات!!!ـ
اس تحریر سے اگر غریب سیدوں کی دل آزاری هو تو میں ان سے معذرت چاهوں گا
که ان غریبوں کا تو جب ڈی ان اے ٹیسٹ هو گا تو کہانیاں هی کچھ اور هوں گی
پاکستان میں جاگیرداروں کی مخالفت کا مطلب هے
آل رسول کی مخالفت
زمین کی اصطلاحات کی بات کرنے والے ایسے هی هیں که آل رسول کی جائداد کو ٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠ـ
غیر پنجابی اگر کوئی یه سمجھتا هے که پنجاب میں جاگیر دار هوتے هیں تو
اس کو مغالطہ هے
جاٹ !!ـ
جن کا پنجاب هے
ان میں سے بڑے قبائل
چیمه اور چٹھہ کو میں جانتا هوں که اس وقت اگر کسی کی زمین تیس ایکڑ سے زیادھ هے تو اس نے کوئی کاروبار کرکے یا باهر کی کمائی سے خریدی هو گی
پاکستان ميں انقلاب کے امیدوار
نادانستگی ميں آل رسول کی مخالفت کے گناھ میں شامل هو رهے هیں
ان کو فوری طور پر اپنے ایمان کی تجدید کروانی چاهیے
پاکستانیوں کو انقلاب کا بڑا شوق هے
میرے خیال ميں
بجلی کا نام
انقلاب رکھ لیتے هیں
هر روز
انقلاب اتا جاتا رهے گا
دل کو تسلی رهے گی
ابھی انقلاب آیا که آیا
اور جیسے هی بجلی آئے ساری قوم نعرھ لگائے
او آیا انقلاب

جمعرات، 3 فروری، 2011

انقلاب کی چوسنی

لو جی ایک اور خواب دیکھنا شروع کردیا جی میرے لوکاں نے۔
انقلاب کا خواب
جب عربوں کا تیل نکلا تو سارے لوگ پاکستان میں تیل نکلنے کئ خواب دیکھنے لگے
جاپانی ین مضبوط ہونا شروع ہوا تو
ملک کو جاپان بنا دینے کا خواب دیکھایا جانے لگا
یہ خواب مشرق سے مغرب کی طرف چلنا شروع ہوا
اور ملک کو کوریا بنایا جانے لگا
پھر ملیشیا بنایا جانے لگا
گوادر کا خواب دیکھا کر ملک کو ہانگ کانگ بنایا گیا
اب انڈیا ترقی کر رہا ہے ؟؟
لیکن ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰،
ایک انقلاب اپنے مولوی طاہر صاحب لے کر ائے تھے
قائد انقلاب کہلواتے تھے
کتھے گیا او انکلاب؟؟؟
تیونس کے لوگوں نے کچھ کردیکھایا تو
انقلاب کا خواب
لیکن جی یہ عربی لوگ بھی جو کررہے ہیں اس کا نتیجہ کیا نکلے کا؟؟
ایک شخصیت کے چنگل سے نکل کر دوسری کے چنگل میں پھنس جائیں گے
ابھی تک جس مذہب کے ماننے والوں کو اس بات کاہی علم نہیں ہے کہ
دین (سسٹم) کو اپنانے کے کیا فوائید ہیں
ان لوگوں کا انقلاب ؟؟؟؟
چوسنی ملے گی سب کو
چوستے رہو
نکلے کچھ ناں

Popular Posts