ہفتہ، 30 جون، 2007

دوست

رضا مصطفے جاپان میں رهتے هیں جی ـ پرانے زمانے میں جب میں جاپان میں رهتا تها اس وقت بهی ان کا نام سناهواتها ـ
ملاقات بهی تهی مگر کم هی تهی ـ


رضا مصطفے کا تعلق ہے گکھڑ منڈی سے اور ان کی رشته داری بهی ہمارے پنڈ میں ـ
اس لیے ایک دوسرے کو جانتے تهے اور پچھلے دنو ں ان سے مسجد میں ملاقات هوئی
اور ان دنوں هم ایک دوسرے سے رابطے میں هیں ـ
گکھر منڈی میں الحسین نام کے میرج حال کے مالک هیں رضا مصطفے صاحب ـ
جاپان سے ڈی پورٹ هونے کے بعد مصطفے نے لاطینی امریکه کے ملک چلی میں بهی کاروبار کیا تها اور اس کے بقول آٹھ لاکھ ڈالر تک کما لیا تها که چلّی نے بولیویا کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی تهی جس کی وجه سے ان کا کاروبار ختم هو گیا اور پهر جاپان آنا پڑا اور ان ان کے بهائی چلّی میں هوتے هیں اور مصطفے صاحب ان کو گاڑیاں بهیجتے هیں جاپان سے ـ
چلی میں موت کا کنواں چلانے کا کارنامه بهی ان صاحب نے کیا تها جس کی ایک علیحده کہانی هے ـ
موت کا کنواں میں نے بهی پاکستان کے بعد کسی اور ملک میں نہیں دیکها ہے ـ
مصطفے والے موت کے کنویں میں ہیجڑے نہیں ناچتے تهے بقول مصطفے کے ـ

اور جی یه هیں ملک افضل صاحب میں نے پہلی دفعه ان کا نام سنا تها انیس سو اٹھاسی میں که ان دنوں ملک صاحب لوگوں کو جاپان جانے میں مدد کیا کرتے تهے ـ
ہمارے گاؤں کے کچھ لڑکوں کا ملک صاحب کے پاس بہت جانا تها ان دنوں ملک صاحب وحدت کالونی میں رهتے تهے ـ
ملک افضل کے کهلانے پلانے اور کهلے هاتھ کا هونے کا سنتے رهتے تهے ـ
میري ان کے ساتھ پہلي ملاقات جاپان میں هوئی تهی شوکت بٹ کے حلال فوڈ پر ملک صاحب نے میرے لفظوں کی تیز ادائیگی سے پہچانا تها که تسی خاور بیٹریاں والے ای او ناں ـ
میں بهی ان کو غائبانه جانتا تها
یه بات ہے غالباً سن بانوے کی
ان دنوں ملک صاحب لاطینی امریکه کے سیکنڈ هینڈ کاروں کے بڑے بڑے ڈیلروں میں شمار هوتے تهے ـ
اور اس کے بعد پچهلے جمعه کو تاتے بایاشی والی مسجد میں ان سے ملاقات هوئی ہے
ملک سعید کے ساتھ ـ
مجهے پکا پته تو نہیں مگر غالباً ملک صاحب کا تعلق بھٹی بھنگو سے هے ـ
ملک صاحب گوجرانوالہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی بهی هیں ـ
میں نے ان سے پوچهاکه آپ تو لاطینی امریکه میں رهے هیں جہان که فٹ بال بہت هی مقبول هے اپ گوجرانواله میں بهی فٹ بال کو اس لیول پر لانے کی کوشش کیوں نهیں کرتے ؟\
تو ملک صاحب کا جواب تها که کام چور لوگ هر کام میں روڑے اٹکاتے هیں ـ

جی یه هیں ملک سعید صاحب
نیلی انکهوں والا یه لڑکا ملک افضال کے ساتھ ایا تها پہلی دفعه میری ورکشاپ پر جب میں خاور آٹو الیکٹریشن هوا کرتا تها ـ
ملک افضال باسی واله کا ہے اور میرا کلاس فیلو بهی ملک افضال کے ساتھ اور اس کے دوسرے بهائیوں کے ساتھ بهی ایک اپنائیت سی تهی ـ
تلونڈی میں ان سب بهائیوں کا بهی جب آنا هوتا تها تو میرے پاس هی آ کر بیٹها کرتے تهے
پهر پہلي دفعه جس دن میں جاپان پہنچا تها تو راسته نه معلوم هونے کی وجه سے مجهے پولیس کی پٹرول کار میں جانا پڑا تها اور وهاں ملک سعید صاحب بهی تهے
ایک کیانی صاحب بهی تهے جنہوں نے مجهے بہت بے عزت کیا تها که آپ پولیس کو ساتھ لے کر کیوں آئے ؟
اسی لیے هم تھرڈ پرسن کو منه نہیں لگاتے وغیره وغیره
تو سعید نے مجهے حوصله دیا تها که
خاور صاحب جو هو گا دیکها جائے گا
اور پهر بیس سال بعد پچهلے جمعه کو تاتےبایاشی والي مسجد میں ملاقات هوئی
میرا خیال تها که جاپان میں بیس سال سے مقیم هیں اب تو کافی سیٹ هوں گے مگر
یه صاحب کسی بیس سال پرانے واقف کو مل کرچائے پانی پلانے جوگے بهی نہیں هیں غالباً؟؟
پهر ملنے کا کہـ کر جان چهڑا کر چلے گئے تهے اور میں نے جب فون پر بهی ملاقات کی خواہش کی تو مجهے اوکشن میں جا نے کا مشوره دیا تها جی بڑی خوش اخلاقی سے ـ
ایک بات ہے ان کے خوش اخلاق هونے میں کوئی شک نهیں ہے بٹ لوگوں سے بلکل الٹ ـ
رضا مصطفے سے اج ملاقات طے تهی
جب اس سے ملے تو ملک افصل صاحب کا ذکر چهڑ گیا تو مصطفے نے ان کو فون کیا اور ملک صاحب چند منٹ میں میکڈونلڈ میں پہنچ گئے ـ
اور پهر وهاں سے ملک صاحب کی پارکنگ میں چلے گئے جہاں ملک سعید صاحب بهی تهے ـ
ان کی فوٹو لینے کی سعادت حاصل کی ـ
پوچھ رہے تهے که کیا کرو گے ؟
بهائی چومیں گے آنکهوں سے لگائیں گے تعویذ بنا کر گلے میں ڈالیں گے
که دافع بلیّات هو ـ

پیر، 25 جون، 2007

میرا اسلام

جب تک میں کنفوژن کا شکار رها پریشانیاں ساتھ ساتھ تهیں اور جب بهی میں کسی فیصلے پر پہنچ گیا میرے رب نے میرے لیے آسانیاں پیدا کردییں ـ
یه میرے اپنے تجربات کے خیالات هیں ـ
میں ایک مذهبی آدمی هوں لیکن اللّه نے مجهے سوچ بهی دی ہے اس لیے میں اسلام سے ذہنی طور پر مطمعن هوں
مگر مسلمانوں سے نہیں ـ
میں ایک مبلغ بهی هوں جب بهی مجهے موقع ملتا ہے میں اسلام کی تبلیغ شروع کردیتا هوں ـ
اور جو بنده جتنا زیاده تعلیم یافته هوتا ہے وه اتنی جلدی میری باتوں کو قبول کرلیتا ہے ـ
کسی بهی غیر مسلم سے بات شروع کرتے هی میں یه واضع کر لیتا هوں که اللّه اور محمد صعلم کی ذات پر تنقید نہیں هو گی
مگر اسلام پر آپ جتنی تنقید کر سکتے هیں کریں میں آپ کو مطمعن کر کے اٹهوں گا
اور آخر پر لوگ کہتے هیں که آگر یه اسلام ہے جو تم بتاتے هو تو ہم اس کو تسلیم کرتے هیں ـ
شخصیات پر بات معاملات کو خراب کر دیتي هے
اور جاهل بندے آپ کو شخصیات پر بحث کی طرف هی کهینچیں گے ـ
مثلاً آپ نے توحید کی بات کی
که
بندگی صرف رب کی ہے ـ
تو جاهل پهدک کر کهڑا هو جائے گا
که
اور رسول کے متعلق کیا خیال ہے ـ
میں اس کو پیار سے کلمه طیبه پڑھ کر سناؤں گا
اور ساتھ میں کہوں کا که بعد از خدا بزرگ تر
لیکن جاهل مجهے توحید کی بات نہیں کرنے دے گا
اور پهر ٹانگ اڑائے گا که تم رسول کو نور سمجهتے هو یا بشر ؟
بنده خدا اس بات پر لڑنے لڑانے والے صدیوں سے تفرقه ڈال رہے هیں
مجهے اس بات سے علیحده رکهو که رسول صعلم کی شخصیت پر کروں هاں
آؤ رسول صعلم کی تعلیمات پر بات کرتے هیں ـ
آؤ اس بات پر بات کریـں که اللّه صاحب بندوں سے کسی بات کا تقاضا کر رهے هیں اور ہم اس کو کیسے پورا کریں اور اس میں ہمارا فائده کیا ہے ـ
ہم اللّه صاحب کا کوئی فائده نہیں کر سکتے اللّه بڑي بے پرواه ذات ہے آؤ آپنے فائدے کی بات کریں ـ
اسلام ایک بہترین معاشرے کا تقاضا کرتا ہے ـ
جی هاں معاشرھ !!ـ
اور پهر اس کے قوانین مقرر کرتا ہے اور فرائض اور حقوق کا تعین کرتا ہے ـ
اگر هم اسلام کے اضولوں پر ایک معاشره قائم کرنے میں کامیاب هو جاتے هیں تو اللّه سائیں هم سے راضی هو جائیں گے
که آپ کا معاشره جنت هو گا
جس میں ہر گهر میں دو نہریں بہـ رهی هوں (گرم اور ٹهنڈے پانی کی)گی جس میں پریشانیاں کم هوں کي جس میں خوف نہیں هوگا ـ
روز گار کو مواقع بهوک کے خوف سے بچالیں گے عدالتوں کا انصاف کتنے هی دوسرے خوفوں سے
زکواة کا سسٹم کمزور کو سہارا دے گا ـ
قران میں الله سائیں نے جِتنا شرک سے منع فرمایا هے انتا کسی اور چیز پر زور نہیں دیا گیا ـ
لیکن انسان بهی ایک هی واہیات جانور ہے که اسی ایک سبق کو بهول جاتا ہے ـ
اور اس کے مقابلے میں توحید کو پا جانے کا بهی ایک ایسا نشه ہے که اس کا بهی کوئی توڑ نهیں ہے
توحید کی جس کو سمجھ لگ جائے وه بنده بهی عجیب سی عادات کا ملک هو گا انتہائی روادار اور ملنسار مگر حب بات اللّه بادشاھ کی مملکت میں غیر کی شراکت کی هو تو انتہائی ضدی . بے غیرتی کی حد تک بے عزت هو کے بهی اللّه هی کی بات کیے جائے گا ـ
تورایت انجیل اور قرآن بهرا پڑا ہے اسے لوگوں کے حالات زندگی سے ـ
ایسے لوگوں کو بیوقوف کہا گیا نیچ سوچ کے مالک اور غربت کے طعنے دیے گئے ـ
پتهر مار مار کر لہولہان کیا گیا
اور آسمانی کتابیں بتاتی هیں که یه الله کو رب ماننے والے لوگ مشرکوں سے کہا کرتے تهے
ـ'' میں تم لوگوںسے کچھ بهی نہیں مانگ رها مجهے میرا اللّه کافی ہے ،صرف میری بات سن لو اللّه کے سوا کوئی عبادت کے لائق نهیں ـ''ـ
او ر طنز کرنے والے کہتے هیں
اوئے اے تے بڑا ای ڈهیٹ اے
طعنے معنے سن کر بهی پاگلوں کی طرح اللّه کی باتیں کیے هی جارها هوتا ہے ایک شخص ہر زمانے میں ـ
کیا آپ نے کبهی ایسا شخص دیکها ہے ؟؟
یارو ایسا شخص هونا بڑا هی مشکل ہے
راتوں کو سرہانے میں منه دے کر رونا پڑتا ہے مشرکوں کی باتیں سینه چهلنی کر دیتی هیں
مارنے کو دوڑتے هیں جی لوگ
مگر یارو اندر سے اٹهتی ہے ایک لہر که تم نے ان کو سمجهانا ہے
اور یه لہر سنبهالے نہیں سنبهلتی ـ
دکھ سے انسو تو نکل جاتے هیں پر بڑی لذت هوتی ہے اس دکھ میں بهی ـ

اتوار، 24 جون، 2007

سپورٹس کار

یه ان دنوں کی بات ہے جب پاکستان میں باره ہارس پاور کی ایک موٹر سائیکل کی بہت مشہوری کی جاتی تهی ـ
هارس پاور کیا ہے اس بات سے بالکل بهی ناواقف
هارس پاور کے لفظ سے واقف هوتے هیں ـ
ان دنوں ہمارے پاس ایک گدها هوا کرتا تها ـ
بڑے قد اورکالے رنگ کا گدها جس کا پیٹ سفید هوتا ہے ـ
یه بڑے قد اورکالے رنگ کا گدها جس کا پیٹ سفید هوتا ہے آپنی ترکیب میں ایک ہارس پاور کا هوتا ہے ـ
صرف قد اور پُهرتی میں گهوڑے سے مار کها جاتا ہے ـ
ننها جی اس کو ایک هارس پاور کا گدها کہا کرتے تهے ـ
اور مذاق کرنے والے ہنستے تهے
که
صرف ایک هارس پاور ؟؟
اوئے کهوتا هو کے گهوڑے جِنا زور هور تینوں کی چائی دا اے!!ـ

کم هی لوگوں کو معلوم هو گا که ایک خچر دو هارس پاور کا هوتا ہے ـ
اور شوقین کمہار خچر کو چهوٹے ریڑهے میں جوت کر سپورٹس کار کا شوق بهی پورا کر لیتے هیں ـ
ٹی وی پر اپ نے رتهوں کی ریس تو دیکهی ہو گی ؟
جس طرح رتھ پرانے زمانے کی سپورٹس کار هوا کرتی تهی اس طرح ہلکے ریڑهے میں جوتا خچر بهی کمیار کے لیے رتھ هی هوتا ہے ـ
ہم زمینداره بهی کرتے تهے اس لیے کئی قسم کے جانور رکهے هوئے تهے خچر تو کم هی رہے هیں مگرگهوڑے جب سے ہوش سنبہالا رکهے هوئے تهے ـ
پاس هی پسرور روڈ گزرتا تها اور ٹریفک بهی نه هونے کے برابر هوتی تهی ـ
کالی صوبه والوں کی بس گزرنے کے بعد گهنٹوں کوئی گاڑی نہیں هوتی تهی اس لیے کهڑا جُتا ٹانگہ چلا کر سپیڈ کا شوق بهی پورا کر هی لیا کرتے تهے ـ

اب اپنے رب کی اور بهی نعمتوں کا ذکر اور شکر

که میں نے دو دن پہلے پورشے کی سپورٹس کا خریدی ہے ـ
جی هاں پورشے ایک سپورٹس کار جس کا ذکر هم صرف ناولوںمیں پڑها کرتے تهے ناول بهی وه جن کا انگریزی سے ترجمه کیا گیا هو ـ

لیکن میں نے یه گاڑی اپنے شوق میں نہیں خریدی بلکه بیچنے کے لیے خریدی هے
یه بائیں هاتھ سٹیرنک والی گاڑی ہے جس طرح کی امریکه یورپ اور عربوں میں هوتی هیں ـ
اور میں اس کے لیے دبئی سے کوئی خریدار امید کر رها هوں ـ
اس پورشے میں ایک نقص ہے که اس کا فیول پمپ خراب ہے جو که دو سے تین سو ڈالر کا خرچا ہے جاپان میں اور اگر دبئی چلی جاتی هے تو شائد ایک سو ڈالر میں کام چل جائے ـ
بانوے ماڈل کی یه پورشے میں نے بہت سستی خریدی ہے
اس لیے مجهے امید ہے که معقول پرافٹ دے هی جائے گي ـ

جمعہ، 22 جون، 2007

بے ربط باتیں

جناب ضیاء صاحب کو جب مکّے والی سرکار نے بلا لیا تها ـ
پاکستان میں لوگ اس کو ضیاع صاحب (ہماری معاشرتی اقدار کا ضیاع تهے یه صاحب) کی موت یا شہادت بهی کہتے هیں ـ
تو ہمارے گاؤں میں مستری طفیل خراداں والے نے مشہور کر دیا تها که خاور نے مٹهیائی بانٹی ہے ـ
اور میرا تراھ نکلا هوا تها که مستری طفیل مروائے گا ـ
کچھ اس طرح کی ریپوٹیشن رهی هے جی ہماری ـ
اوروه وقت تها که کوئی فوج کے خلاف بات سننا بهی گوارا نہیں کرتا تها ـ
ایک مقدس سی چیز تهی جی آپنی یه فوج صاحبه بهی ـ
لیکن آج کیا حال ہے که عام فہم کے بندے بهی یه سوچنے پر مجبور هیں که
فوج کردی کی پئی اے ـ
چکوال کے لوگوں کے ساتھ اگر کبهی نشست هو تو فوج کے بہت لطیفے سننے کو ملتے هیں ـ
جس طرح گوجرانوالہ یا لاہور کے لوگ سکھوں کے لطیفے سناتے هیں
چکوال والے فوجیوں کے لطیفے سناتے هیں ـ
ایک فوجی دوسرے سے پوچهتا ہے
یار ایک لڑکی سے ملاقات هوئی هے اب بات کو اگے کیسے چلاؤں ؟؟
دوسرا فوجی
اس کو گهر کے پکے کهانے کی دعوت پر اپنے کواٹر میں بلا لوـ
کچھ دنوں بعد ان فوجیوں کی دوباره ملاقات هوتی هے تو
پہلا دوسرے سے کہتا ہو که تمہارا دیا هوا آئیڈیا فلاپ ائیڈیا تها
کیوں ؟؟
اس لڑکی نے کهانا پکانے سے انکار کر دیا تها ـ

لو جی اب خبر ہی که پلسے بهی احتجاج میں شامل هوگئے ـ
نہیں یار پلس کو بهلا عقل کے کام کرنے کیا ضرورت ہے
پلس والے تو کهانے کا رونا رو رہے هیں ـ
که اس میں چوہے تهے یا خراب تها ـ
ٹڈ ناں پیاں روٹیاں تے سبے گلاں کهوٹیاں ـ
یا پهر استاد دامن نے لکا تها
پیٹ واسطے باندراں پائی ٹوپی
ہتھ بنھ سلام گزاردے نے ـ

کسی بهی معاشرے کی اس سے بڑی بے عزتی هو هی نہیں سکتی که اس کے ججون کو هڑتال کرنی پڑ جائے ـ
جج حکم دیا کرتے درخواستیں نہیں ـ
جج فیصلے سنایا کرتے هیں مشورے نہیں ـ
جج هونا رب کا نائب هونا ہے
اور اسمان کی طرف تهوکا آپنے منه پر اتا ہے ـ
جس کو رب نے عزت دی هو اس کو بے عزت کرنے والا خود بے عزت هوجاتا ہے ـ

مجهے تو جرنل مشرف کو چاچا کہتے بهی شرم آتی هے که میرے چاچے ایسے نہیں هو سکتے ـ
اپنے سلمان رشدی صاحب کو سر کا خطاب مل گيا ہے ـ
جاپانی میں سر بندر کو کہتے هیں ـ
رشدی صاحب کو سر کا خطاب دلوانے میں سب سے بڑا هاتھ هے مسلمانوں کا ـ
میں نے اس کی کتاب شیطانیک ورسس پڑهی ہے ـ
یارو اگر اس پر فتوی نه لگتا تو شائد فکشن کے شوقین اس کتاب کو هاتھ بهی نه لگاتے ـ
هاں رشدی صاحب کا دعوی تهاکه یه فکشن(گپ کہانی) ہے اور اس کتاب میں بهی لکهتے هیں که لوگ گپ کہانی اور تاریخ کے فرق کو بهی نہیں سمجهتے ـ
مگر اس کتاب میں نبی پاک کے نام سے ملتے جلتے نام کے ایک بزنس مین کی کہانی هے جو که نبی پاک کے حالات زندگی سے بہت ملتی جلتی هے ـ
اور کہانی جبریل فرشتے نام کے ایک فلمی دنیا کے بندے کے گرد گهومتی ہے ـ
جبریل فرشته نام کا یه کردار کبهی کچھ هے کبهی کچھ ـ
مجهےتو اس کہانی کا کوئی سرا هاتھ نهیں آیا تها که رائیٹر کہنا کیا چاهتا ہے ـ
کرداروں کے نام اور واقعات کی مطابقت اسلام کے محترم لوگوں سے اس حد تک ملتی هے کوئی بهی مسلمان پڑھ کر اس سے غصه کر سکتا ہے ـ
اور اگر کوئی یورپی امریکه یا جاپانی اس کتاب کو پڑهتا تو اس کو خاک بهی سمجھ نہیں لگنی تهی
مگر مسلمانوں کے فتوے نے اس کتاب کو بیسٹ سیلر کر دیا ـ
کچھ تو میری انگریزی کمزور تهی اور کچھ رشدی صاحب کا لکهنے کا انداز بهی گنجلک سا ہے
مجهے تو ایسا لگا که کہیں کی بات کہیں لے جارہے هیں اور عجیب عجیب سے ٹوٹے سے جوڑے هیں ـ
ٹوٹے سمجهتے هیں ناں جی آپ ؟؟
ویڈیو آنے سے پہلے زمانے میں جو سینماؤں پر چلا کرتے تهے ـ
ہر شہر میں ایک ادھ سینما هوتا تها جس کی ریپوٹیشن هوتی تهی که یه ٹوٹے چلاتا ہے ـ
میرے خیال میں تو اس کتاب شیطنی ایات کا اردو ترجمه کر کے لوگوں کو پڑها دینی چاهیے تهی ـ
اور ترجمه بهی بامحاوره نہیں لفظی ـ
تو لوگوں نے خود هی سمجھ جانا تها که رشدی سےاچهےلکهاری تو آپنے استاد امام دین گجراتی تهے ـ
بس جی خمینی صاحب جیسے عظیم ادمی نے رشدی کے خلاف فتوی دے کر رشدی کو بڑا بنا دیا ـ
اگر خمینی صاحب اس بندے پر غصه کرنے کی بجائے اس کو نظر انداز کر دیتے تو رشدی کو کوئی جانتا بهی نه هوتا ـ

جمعرات، 21 جون، 2007

ٹیکنیکل لطیفه

میٹرک میں فیل هونے کے بعد جب میں آٹوالیکٹریشن کا کام سیکهنے جایا کر تا تها ـ
گوجرانوالہ کے لاری اڈے کا بهی ایک اپنا هی ماحول تها ـ
ماحول کو مطابق لطیفے لطائف بهی هوتے تهے جو که عموماً ٹیکنیکل هوتے تهے ـ
اب یه ٹیکنیکل لطیفے اگر میں آپنے گاؤں کے کسی دوست کو سناتا تو اس کی سمجھ کے نہیں هوتے تهے
اس لیے بجائے ہسنے کے دوست میرا مذاق اڑانے لگتے تهے ـ
سیلف ،جنریٹر،آئل گیج، رنگ،پسٹن،ہیڈ، کرنک، کیم ،وال ،شافٹ ، ٹرمنل ، لوپیاں ، جیسی چیزوں کے نام هی میرے جماعتیوں کے لیے ان سنے هوتے تهے ان چيزوں کے مذاق کو بهلا وه کیسے سمجھ سکتے تهے ؟؟
اس لیے بہت بچپن میں میں نے یه فیصله کر لیا تها که ٹیکنیکل لطائف اور باتیں نہیں کرنی چاهیں ـ
مگر یه ایک
تکنیکی لظیفه
میں اس لیے لکھ رها هوں
که کچھ لوگوں کو تو سمجھ آهی جائے گی ـ
یه ایک انٹرویو کی روداد ہے ـ
ایک بٹ صاحب (اگر کسی کو اعتراض هو تو کمہار کر لیں )کے جاوا کی نوکری کے لیے دیے گئے انٹرویو کی ـ

سوال : دو ٹائر اور تین ٹائر والے آرکٹیکچر کی وضاحت کریں ؟؟
جواب:دو پہیے جیسے که سکوٹر کے دو ٹائر اور رکشا کے تیں ٹائر هوتے هیں ـ
سوال: میں ایک ریموٹ سرور میں دس سے ذیاده اوبجیکٹ سٹور کرنا چاهتا هوں ـ مجهے کیا طریقه اختیار کرنا چاهیے ؟؟
جواب: ڈاک کے ذریعے بهیج دیں ـ
سوال : کیا میں کسی ابجیکٹ کو کوبرا میں موڈیفائی کر سکتا هوں؟؟
جواب:جیسے آپ كی خوشی ـ مجهے کوئی اعتراض نہیں ـ
سوال: دو تهریڈ کیسے آپس میں کمونیکیشن کریں گے ؟؟
جواب: معذرت کے ساتھ جناب جن چیزوں مین زندگی نه هو وه کمونیکیشن نہیں کر سکتیں ـ
سوال: آر ایم آئی آرکٹیکچر کی وضاحت کریں ؟؟
جواب : جناب میں کمپیوٹر پیشه هوں نه که آکیٹکچنگ کا سٹوڈنٹ ـ
سوال : سرولٹ کا ستعمال کیا هوتا ہے ؟؟
جواب: هوٹلوں میں ، وه اس کے ساتھ لوگوں کو سروس کرتے هیں ـ
سوال: تهریڈ اور پروسس میں کیا فرق ہے ؟؟
جواب : تهریڈ یعنی دهاگه ایک چهوٹا رسّه هوتا ہے اور دهاگوں کے ساتھ رسه بٹنے کے عمل کو پریسس کہيں گے ـ
سوال: ایک جار(جے اے آر) فائل کیا ہے ؟؟
جواب : وه جائل جو کسی مرتبان میں رکهی هوئی هو ـ
سوال: یه جی نی (جے آئی این آئی) کیا ہے ؟؟
جواب : ایک بلا یا جن وه ہے جو الله دین والے چراغ کا غلام تها ـ
سوال: ایک جاوا سکریپٹ سے کسی اپلیٹ کو کیسے کال کریں گے ؟؟
جواب : میں اس کو دعوت بهیجوں گا ـ
سوال:ایک بِین کیا ہے اور ہم اسے کیسے استعمال کرسکتے هیں ؟؟
جواب: اناج کی ایک قسم ہے اور ہم اسے پکا کر کهانے میں استعمال کر سکتے هیں ـ
سوال: مجهے لکھ کر بتاؤ که تم ایک بینری ٹری کیسے بنا سکتے هو ؟؟
جواب: آگر کہیں سے بینری کا بیج مل جائے تو ہم ایک بینری ٹری پیدا کرسکتے هیں ـ

ہفتہ، 16 جون، 2007

امریکه کی ریپوٹیشن

ستر کی دهائی میں جب عربوں کے پاس نئی نئی دولت آئی اور میرے لیول کے لوگ عربوں میں مزدوری کے لیے جانے لگے تو ان کی زبانی عربوں کی دولت مندی اور عادات کی کہانیاں سنییں ـ
اس وقت بهی اور کچھ لوگ اب بهی کہتے هیں که آگر عربی آپنی ساری دولت امریکه کے بنکوں سے نکال لیں تو امریکه کا بهٹا بیٹھ جائے ـ
اس وقت مین ایک چهوٹا سا بچه هوتا تها لیکن سوچا کرتا تها که
لوگ اپنے پیسے امریکه میں رکهتے هی کیوں ہیں ؟؟
آخر اس کی کوئی وجه تو هو گی ناں
که امیر لوگ
عقلمند بهی هوتے هیں ـ
آخر امریکه میں دولت رکهنے والے امیروں کی سوچ کیا ہے یا امریکه میں کیا کوالٹی ہے که لوگ امریکه کو پریفر کرتے هیں ؟
تو میں نے جو نچوڑ نکالا وه یه تها که امیروں کو اپنی دولت کا تحفظ چاهیے ـ
اور امریکه میں یه کوالٹی ہے که
امریکه امانت دار ہے ـ
امانت میں خیانت نہیں کرتا امریکه کے بنک اپنے وعدوں کا پاس کرتے هیں ـ
اور امریکه میں کسی کے ساتھ ظلم نہیں هوتا
اور اگر هو بهی تو امریکه میں انصاف ہے ـ
امریکه کا قانون عوام کی بهلائی چاهتا ہے اور امریکی عدالتیں انصاف کرتی هیں ـ
حضرت محمد صعلم کی طرح
که دشمن بهی ان کو صادق اور امین ضرور مانتے تهے ـ
اور پهر میں نے دیکها که دنیا میں کہیں بهی کوئی مصیبت آئے امریکی وہاں رحمت کے فرشتے بن کر پہنچ جاتے هیں ـ
غریب ملکوں کو حکومت چلانے کے لیے پیسے بهی دیتے هیں ـ
دوائیاں بهی دیتے هیں غرض یه که امریکه دنیا نیکیاں پهلانے والا بنا هوا تها ـ
میرا یه یقین ہے که جس ملک میں توحید اور انصاف هو گا اس ملک میں رزق کی فراوانی هو گی ـ
انصاف سے میری مراد سخت سزائیں دینا نہیں ہے ـ
بلکه مقدمات میں توازن سے فیصلے اور ظالم هاتھ کی کلائی مروڑنا ہےـ
لیکن
آج کا امریکه مختلف ہے ـ
اج یہاں کسی کا پیسه محفوظ نهیں هے ـ
کسی کے بهی فنڈ منجمد کیے جاسکتے هیں ـ
کسی کوبهی اپنی شرافت کا ثبوت دینے کا کہـ کر اس کی پگڑی اچهالی جاسکتی هے ـ
کرے داڑی والا اور بهگتے مونچھوں والا
یه کسی بهی معاشرے میں جائز نہیں ہے
مگر اب کے امریکه میں یه بهی جائز هو گيا ہے
که
کریمنل کے فیملی والے بهی ووٹ نہیں دے سکتے ـ
بہت سے معاملات میں عدالتیں بهی بے بس هیں ـ
عدالتوں کی بے بسی ملکوں کو نقصان پہنچاتی هے اور بہت هی زیاده نقصان ـ
امریکه میرا ملک نہیں هے
اس لیے مجهے اس کے گلے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ـ
لیکن جب امریکه میرے ملک میں ظالموں کو حمایت کرتا ہے تو میرا دل کڑهتا ہے ـ
اگر امریکه کے حمایت یافته حکمران میری بهینسیں کهول کر لے جائیں تو میں کہاں فریاد کروں ـ
ہندی کا ایک شعر
مت ستائیو غریب کو بری غریب کی آھ
موئے بکرے کی کهال میں لوها بهسم هوجاھ

جمعرات، 14 جون، 2007

نوکر شاہی

جون ایلیا ایک شاعر ایک ادیب ـ میں ان کی تحاریر کو پسند کرتا هوں که یه سچ کی کڑواہٹ لکهتے هیں ـ
ان کو معاشرے کے دکهوں کا احساس هے ـ
جون ایلیا کا لفظوں کا انتخاب اور فقرے کی ساخت مثالی ہے ـ

پاسپورٹ کے معاملے کے لیے آج کل مجهے پاکستان کے پبلک سرونٹ لوگوں سے معامله پڑا هوا ہے ـ
اسلام آباد میں اردو اور انگریزی کے بلاگر اجمل بهوپال صاحب بهی میرے لیے بهاگ دوڑ کر رہے هیں ـ
جون ایلیا کی ایک تحریر ''بادشاھ گر'' پڑهتے هیں ـ

جون ایلیا لکهتے هیں ـ

جانے کس ستم ظریف نے کب اور کہاں نوکر شاہی کا لفظ ایجاد واختراع کیا تها ـ
اس ستم ظریف موجد کے اور مخترع کے وهم گمان میں بهی نه هو گا که یه لفظ یا دو لفظی مرکب شہنشاہوں ،شاهوں اور حکمرانوں کو شانوں پر پیر تسمه پا بن کر سوار هو جائے گا اور سکه چاهے کسی بهی بادشاه کا چلے اور شاهی چاهے کسی بهی خاندان کی هو مگر ''حکومت''نوکرشاهی کے هی قبضے میں رہے گي ـ
جسے اس بات پر شک هو اور جو اس بیان پر یقین کرنے میں ذرا بهی جهجک محسوس کرتا هو
وه
تاریخ اٹهائے اور وزیروں اور ''امیروں'' کا جاھ جلال اور اوج کمال دیکھے ـ
یحیی برمکی اور جعفر برمکی هیں که ان کے تزک احتشام کے سامنے ہارون الرشید کا اہتمام اور انصرام ماند پڑ جاتا ہے اور وه دیکهتا رھ جاتا ہے ـ
آخر کار جعفر برمکی کا سر قلم کراکے اور اس کے باپ یحیی برمکی کو تبباہی کا نشانه بنا کر هی ہارون ان دونوں باپ بیٹوں سے نجات پاتا ہے
اور حقیقی معنوں میں ''خلیفه ہارون الرشید '' کی حثیت اختیار کرتا ہے ـ
ابوالفضل اور فیضی هیں که ان کے اثر رسوخ کے آگے مہابلی اکبر کے نورعین شہزادھ سلیم کی ایک نہیں چلتی ،یہاں تک که اسے ابوالفضل سے گلو خلاصی حاصل کرنے کے لیے قاتل کے خنجر آبدار کا سہارا لینا پڑتا ہے ـ
ہم یحیی برمکی ،جعفر برمکی اور ابوالفضل اور فیضی کے علمی مرتبے کے منکر نہیں هیں
اور ان کی عظمت مسلّم هے ـ
ہم تو صرف نوکر شاهی کے تعلق سے ان کا ذکر کر رہے هیں !ـ
سیدان بادشاھ گر هیں کہ جسے چاهیں حخت پر بٹها دیں اور جسے چاهیں تخت سے اتار دیں ـ
انہی کے اشارے سے زندگی کے چراغ گل هوتے هیں اور انہی کے اشارے سے شہزادے ازاد ذندگی کا سانس لیتے هیں ـ
هم چند ضدیوں کی هی تاریخ کیوں دیکهیں ـ
دو ہزار ، تین هزار اور چار پانچ ہزار برس پہلے کے دور پر نظر ڈالیں
فراعنه هوں یا قیصر کسری کے پُر جلال دربار ہر جگه اور ہر بارگاھ عالی میں وزیران باتدبیر اور امیران باتوقیر اور ان کی نگرانی میں کام کرنے والی نوکر شاهی حکومت نظرآئے گی ـ
ٹکسالوں میں سکه شاہوں کے نام کا ڈهلتا ہے اور سلطنت میں حکم ان کی نوکر شاهی کا چلتا ہے ـ
شہنشاهی اور نوکر شاهی کی ناک میں اگر نکیل ڈالی تو وه جمہوریت نے ڈالی لیکن
یه وهیں ممکن هو سکا جہاں واقعی عوام کی مرضی اور منشا سے حکومتیں بنتی بدلتی هیں ـ
اور جن کی ناخوشی اور برہمی سے ایوان ہائے حکومت اور اورنگ هائے سلطنت لرزه براندام هوتے هیں ـ
ہم نے یه ملک جمہوریت کے نام پر بنایا تها
لیکن نوکر شاهی سے تعلق رکهنے والے ایک ''غلام'' نے اس جمہوریت کا ایسا گلا گهونٹا که پهر وه ڈهنگ سے پنپ نه پائی ـ
اب ہمارے يہاں
جمہوریت کے نام پر جو انتشار پهیلا هوا ہے
اس نے نوکع شاهی کو بے لگام کر دیا ہے
چهوٹے سے چهوٹا اہلکار جسے چاهے نہال کردے اور جسے چاهے اسے عبرت ناک زوال کا نمونه بنا دے
جسے چاهے عزت بخشے اور جس کی حرمت کو چاهے تار تار کرڈالے ـ
کوئی بهی نہیں جو اس کی دست برد سے محفوظ هو ـ
ان کے نزدیک کسی کی بهی شخصیت اور آبرو مندی کوئی حثیت نہیں رکهتی ـ
ایسی صورت حال ،ایسی وہشت ناک اور دہشت ناک صورتحال کسی بهی جمہوری حکومت کو راس نہیں آتی ـ
راس آ هی نہیں سکتي
اور کوئی بهی منتخب حکمران دوبارھ عوام کے دربار میں بار نہیں پاتا ـ
اس لیے آپنے حکمرانوں سے استدعا ہے که نوکر شاهی کو آپنے قابو میں لائیں ـ
ان کے تابع مہمل بن کے نه رهیں اسی میں حکمرانوں کی بقا ہے اور اس میں عوام کی بہبودہے ـ

یہاں ایک خاص بات قابل ذکر ہے ـ
اور وه یه ہے که نوکر شاهی کوئی قومی پس منظر نهیں رکهتی ـ
یه انگریزی سامراج کا '' کرم پروانه '' تحفه ہے جس سے ہمیں نوازا گیا ہے ـ
یه وه طبقه ہے جو عوام کا طبق قلٹنے کے لیے وجود میں لایا گیا ہے ـ
اس گروه کو اس کی حد میں رکها جائے اور اسے آزاد جمہوری معاشرے کے آداب سکهائے جائیں ـ
یہی قوم اور ملک کے لیے نسخه نجات ہے ـ

پیر، 11 جون، 2007

بٹ بہادر

آج کل ہمارا بٹوں کے ساتھ واه پڑا(واسطه پڑنا ) هوا ہے ـ
ان کی بڑی بڑی باتیں اور دعوے سنتے هی رهتے هیں
ایک پُر اسرار چیز هونے کی وجه سے ان کے متعلق تحقیق کا تجسس ہوا ـ
اس لیے میں نے ڈکشنری میں بٹ کے معنی تلاش کرنے کی ٹهانی مگر میرے پاس ڈکشنری نہیں ہے ـ
ہاں میکنتوش کے کمپیوٹر گے ساتھ اس کے اپریٹنگ سسٹم میں ایک انگلش سے انگلش کی ڈکشنری آتی هے ـ
میں نے اس ڈکشنری کو کهولا اور اس میں لفظ بٹ لکھ کر انٹر دبایا تو جو معنی اس نے بتائے وه سرا سر بٹوں کے ساتھ ودکرا(تعصب) هیں ـ
یارو انگریزوں کو ایسا نہیں کرنا چاهیے تها یه سراسر زیادتی هے ـ
میں یہاں میکنتوش کی ڈکشنری میں لکهی انگریزی اور اس کے ساتھ اس کا ترجمه لکھ رها هوں ـ
انگریزی کی بوجھ رکهنے والے قارین تو اس کو خود بهی سمجھ سکتے هیں ترجمه میرے جیسے اردو میڈم لوگوں کے لیے هے ـ

butt 1 |bət| |bət| |bʌt|
verb [ trans. ]
(of a person or animal) hit (someone or something) with the head or horns :

معنی
بندے یا جانور کا کسی کو ٹکر مار دینا
فقرے میں استعمال

she butted him in the chest with her head.

اس لڑکی نے اپنے سر کے ساتھ اس کے سینے پر بٹوں والی کی

دوسرا فقره
• strike (the head) against something : he butts his head against a wall.

اس نے اپنا سر دیوار کے خلاف بٹ صاحب کر دیا

تیسری مثال

:he would follow up with a butt from his head.

وه ایک بٹ صاحب کے ساتھ آپنے حواس سے جائے گا ـ

انگریزی

butt heads engage in conflict or be in strong disagreement :
بٹ دماغ

ضد کا پکا هونا
فقرے میں استعمال
the residents continue to butt heads with the mall developers

رهائشی لوگ مارکیٹ والوں کے ساتھ ''بٹ دماغ '' بنے رہے

butt in take part in a conversation or activity, or enter somewhere, without being invited or expected :
بٹ دیاں آنیاں
کسی محفل مں بن بلائے چلے جانا یا کسی گفتگو میں بے مقصد ٹانگ اڑانا
فقرے میں استعمال
sorry to butt in on you.
بٹوں والی آنی آنے کی معافی چاهتا هوں ـ

فقرے میں استعمال
I've asked you not to butt in when your father and I are talking
میں نے تمہیں کتنی دفعه کہا ہے که جب میں اور تمہارا باپ بات کر رہے هوں تو بٹ کی آنی نه آیا کرو ـ

انگریزی
butt out informal stop interfering :

بٹ دا جانا
بمعنی
تعاون بند
فقرے میں استعمال

anyone who tries to cut across our policies should butt out.

جو همارے کاموں میں روڑے اٹکائے گا اس کو بٹ باهر هونا چاهیے

butt 3 |bət| |bʌt|
noun
1 (also butt end) the thicker end, esp. of a tool or a weapon : a rifle butt.
رائفل کے پچهلے حصے کو بهی بٹ کہتے هیں ـ


2 (also butt end) the stub of a cigar or a cigarette : the ashtray was crammed with cigarette butts.

سگریٹ کے گل کو بهی بٹ کہتے هیں ـ


4 the trunk of a tree, esp. the part just above the ground.
درخت کے تنے کو بهی به بٹ کہتے هیں ـ

یارو یه ساری باتیں میرے خیال میں تو بٹوں کے ساتھ حسد اور تعصب والی هیں ـ
هو سکتا ہے که بٹ صاحبان اس کو بهی فخر سمجهیں کیونکه بٹ سوچ بهی تو میری سوچ سے مختلف ہے ناں جی ـ
اور تواور جاپانی پولیس بهی ان کے بہت خلاف ہے ـ
اگر کوئی بٹ صاحب کسی کا بازو وغیره توڑ دیں کی کسی کا سر پهاڑ دیں یا کسی سے پیسے وغیره چهین لیں تو جاپانی پولیس فوراً تعصب پر اتر اتي هے اور ان صاحبان کو فضول میں بند کردیتی هے
اب قارئین خود فیصله کریں که یه کوئی اچهی بات تو نہیں هے ناں جی ؟

بس جی زمانه هی برا آگیا هے
جس کے بهی گلے میں انگوٹها دین وهی انکهیں نکالتا ہے ـ
جس کی بهی چارپائی کے نیچے آگ جلائیں اُٹھ کر بهاگ جاتا ہےـ

اتوار، 10 جون، 2007

کهلی آنکهوں کے خواب

میں ذنده رہنا چاهتا ہوں ـ سینکڑوں سال تک ـ
اور مجهے اس کا فارمولا بهی مل گیا ہے ـ
اور پچهلے کتنے هی سالوں سے میں اس فارمولے میں استعمال هونے والا خام مال اکٹها کر رها ہوں ـ
میری یه بات دیوانے کا خواب لگتی هے ناں جی ؟؟
ایسی بات کرکے آپنا هاسا بنوانے والی بات ـ
وه لوگ جن کو استنجا کرنے (پنجابی میں جو محاوره استعمال هوتا ہے وه قابل تحریر نہیں )کی بهی جاچ (طریقه)نہیں هے ان کے تو ایسے هاسے نکلیں گے که جیسے کسی نے کت کتاریاں نکال دی هوں
لیکن
اهل بصیرت جانتے هیں که سینکڑوں سال تک زنده رہنا ممکن ہے اور کتنے هی انسان سینکڑوں سال تک زنده رهے هیں اور ہیں ـ
بلکه
اگر مساله اچهالگ جائے تو هزاروں سال تک ذنده رہنا بهی ممکن ہے ـ
میں اپنی لمبی زندگی کے لیے کیا کرنا چاهتا ہوں ؟؟
میں ایک لائبریری بنانا چاهتا هوں ـ
آپنے پنڈ ميں یا گوجرانواله میں ـ
یه لائبریری کیسے کام کرئے گی ؟
اور اس لائبریری کو بنانے تک مجهے کتنا سفر کرنا پڑے گا
آج میں اس کی تفصیل لکهوں گا ـ
سب سے پہلے تو میری غریبی کا کچھ علاج کرنا ہو گا
اس بیماری کو دور کرنے کے لیے میں پچهلے بیس سے زیاده سالوں سے کام کر رها ہوں ـ
میں نے لاکهوں ڈالر کماکر پاکستان بیجهے هیں مگر ابهی تک میں وهیں هوں جہاں سے چلا تها ـ
اس ليے اب میں نے فیصله کیا ہے که خود هی اس غریبی کا کچھ علاج کروں گا ـ
زیرو سے شروع کرنا سمجهتے هیں ناں جی آپ ؟
اب مجهے پاکستان کے پاسپورٹ کی ضرورت ہے
یه بهی ایک پروجیکٹ ہے
اور اس میں مجهے مشکل هو رهی ہے ـ
اللّه میری مدد کرے ـ
اس کے بعد جاپان کا ویزه پهر کاروبار ـ
یه بهی ایک پروجیکٹ ہے
کاروبار کی سمجھ بوجھ پهر اس میں کمائی ـ
یه بهی ایک پروجیکٹ ہے
اور پهر اس کمائی سے پاکستان میں زمین کا انتظام ـ
یه بهی ایک پروجیکٹ ہے
ہر بات ایک پروجیکٹ ہے ـ
یہاں کی کمائی سے میں پاکستان میں بهیڑوں کا فارم بنانا چاهتا هوں ـ
کم از کم دو هزار بهیڑـ
اس ایک پروجیکٹ کے لیے سارے پروجیکٹ هیں اور اس پروجیکٹ سے کئی پروجیکٹ چلیں گے ـ
چار مربع زمین کی ضرورت ہے اس کے لیے اور
جس کے لیے میرے ذهن میں پوٹهوهار کا علاقه ہے یا پهر روهی کا علاقه ـ
روهی جہاں کی جٹیوں کے متعلق بابا غلام فرید نے لکها تها
راتی کرن شکار دلے دےتے دنے بلوون مٹیاں

اس زمین پر آب باشی کا سسٹم، چارے کی کاشت، باغات لگانے کا طریقه کار، بلڈنگ ، باڑھ بنانے کا سارا پلان میرے ذهن میں ہے ـ
اون اور مینگنیاں ٹهکانے لگانے سے لے کر ڈنگر ڈکٹر تک کا انتظام میں نے سوچا هوا ہے ـ
دو هزار بهیڑیں سارے خرچے نکال کر سالانه دو سے ڈهائی کروڑ روپے سالانه کا منافع دیتی هیں ـ
اس کے بعد میں اس قابل هو سکوں گا که وه کام کر سکوں جو مجهے زنده کر دے ـ
میں مر کر بهی نه مروں
لوگ میرا نام لیں ـ
ایک لائبریری
ایک ایسی جگه جہاں لوگ پڑھ سکیں ـ
میرا پروگرام ہے که یه لائبریری ایسی هو که جو کمائی بهی کرئے جس سے اس کے خرچے نکل سکیں ـ
اس لائبریری میں اردو کی کتابیں هوں ـ
لیکن اردو ميں زیاده تر کتابیں گپیں اور شاعری کی هیں ان سے بهلا علم کی کیا خدمت هو گي ؟؟
لیکن میری لائبریری میں ایک شعبه تراجم کا هو گا
جہاں انگریزی میں چهپنے والے ٹیکنالوجی کی معلومات والے رسائل اور کتابوں کے ترجمے هوں گے ـ
فلسفه ،آرٹ ، تاریخ ، جغرافیه ، مذاهب عالم کے متعلق کتابوں کو اردو ميں منتقل کیا جائے گا ـ
ہندی ، جاپانی اور فرانسیسی بهی میری ترجیع میں هیں ـ

اس لائبریری کا آپنا پرنٹنگ پریس بهی هونا چاهیے جہان اس لائبریری کی کتابیں تو چهپیں گی هی دوسروں کی کتابوں اور رسائل کی چهپائی سے بهی کمائی کی جاسکتی هے ـ
اپنی لائبریری کی شائع کی گئی کتابیں اپنی لائبریری میں رکهنے کے علاوه سستے داموں فروخت بهی کی جائیں ـ
انتظامیه کی صوابدید پر مدرسوں کو مفت بهی دی جاستی هیں ـ
لائبریری کی آپنی سائیٹ پر ان کتابوں کو اون لائین کیا جاسکتا ہے ـ
مفت ڈاؤن لوڈ کسی ایسے فارمیٹ میں که جو ڈی وی ڈی پر بهی دیکها جاسکے یا آپنے دور کے حالات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے ـ
اس کے علاوه اس لائبیریری کی دو مربعے زرعی زمین هونی چاهئے جس میں اس لائبریری کی انتظامیه کی صوابدید پر فارمنگ کر کے اس کی کمائی سے لائبریری کے خرچے نکالے جاسکیں ـ
اس زمین پر فارمنگ کر کے کیسے آپنی کمائی کو بڑهایا جا سکتا ہے اس کے لیے بهی میرے ذهن میں کچھ پلان هیں ـ
ان پلانوں کے مطابق فارمنگ کر کے اس لائبریری کے خرچے نکالے جاسکتے هیں
بلکه بچت بهی کی جاسکتی هے ـ
مثلاً گرین هاؤس ميں سبزیوں کی کاشت اور گرین هاؤس کی تکنیک پر تحقیق ـ
مچهلی کے پونگ کی پیداوار اور اس کی تکنیک پر تحقیق اور اس کا پاکستان میں پرچار
اور اگر هو سکے تو هر سال لاکهوں مچهلیوں کا پونگ پاکستانی دریاؤں میں چهوڑنا که
غریب مچهیروں کا رزق چلے ـ
یه سارا کام میں اپنے خرچے سے کرنا چاهتا هوں اپنے خرچے سے یه سارا سیٹ اپ بنا کر میں ایک انتظامیه کے حوالے کر دوں گا ـ
جس انتظامیه میرا کوئی عہده نهیں هو گا ـ
اس کی انتظامیه کیا هو گی ؟
آپنے شہر کے ریٹائر جج صاحبان ڈاکٹر صاحبان وکلاء انجنئیر اور دوسرے تعلیم یافته لوگوں کا ایک ٹرسٹ بنایا جائے جو که اپنے اندر انتخابات کروا کے اپنی ذمه داریوں کا تعین کریں گے ـ
ان صاحبان کی رائے سے ایک آئین بنایا جائے گا ـ
ایک منشور هو گا ـ
جس میں انے والی سالوں میں نئے لوگوں کا اس انتظامیه میں داخله ممکن هوسکے تاکه یه لائبریری خود کو سینکڑوں سال تک چلا سکے ـ
اس منشور اور آئین کو بنانے میں میں ضرور دخل اندازی کروں گا
لیکن اس کے بعد
کیونکه میرے پاس کوئی بهی عہده نہیں هو گا میں انتظامیه کے معاملات میں دخل اندازی کا مجاز نہیں هوں گا ـ
لیکن آگر انتظامیه آپنے معاملات کی مشاورت میں مجهے بهی شامل کر لیا کرے گی تو میں ان کا مشکور هوں گا ـ
لائبریری کے ملازموں کی تنخواهیں بجلی پانی کے بل عمارت کی دکھ بهال کے خرچے
دوسری زبانوں کی کتابوں کے حقوق لینے کے خرچے
ان سارے خرچوں کو پورا کرنے لے لیے میں لائبریری کو دو کاروبار دینا چاهتا هوں
ایک دو مربع زمین اور دوسرا پرنٹنگ پریس ـ
کیا خیال ہے کیا میں اس ''امرت ''سے کچھ سو سال ذنده رھ سکتا هوں یا نہیں ؟؟
اس امرت تک پہنچنے کے لے ایک لمبا سفر ہے
اور میں
اللّه صاحب سے مدد کا طالب هوں ـ

جمعرات، 7 جون، 2007

مولوی دے اشارے

یه ایک تصویر ہے
Osama_teacherreleased
اس کی معونیت پر غور کی ضرورت ہے ـ
اوسامه کے استاد کی رهائی کے نام سے یه تصویر انٹر نیٹ پر ایک خبر کے ساتھ لگی تهی ـ
یه صاحبان کس جذبے یا رویے کا اظہار کر رہے هیں ؟؟
یه نادانستگی ہے یا طنز؟؟
بلاگروں سے اس کی تصویر کی معونیت کا سوال ہے
آپ کے خیال میں یه مولوی کیا کہنا چاهتے هیں ـ
برطانوی انگریزی کو ذہن میں رکھ کر سوچیں ـ
میں بعد میں کومنٹ میں اس بات کا جواب لکهوں گا ـ

محکمه ٹرانسپورٹ

شعر
بینائیوں پر کتنا برا وقت آ گیا
بے چہره لوگ شیشه دکهانے لگے مجهے

بچپن میں ایک ڈرامه دیکها تها جو که غالباً منو بهائی کا لکها هوا تها ـ
اس میں ایک کردار تها شوکی جو که آٹھ جماعت پاس ایک پینڈو تها ـ اردگرد کے سارے لوگ ان پڑھ تها اور شوکی ان پر آپنی معلومات کا رعب جمایا کرتا تها اور کہا کرتا تها که ـ
میں اکیلا پڑها لکها ان ان پڑهوں میں پهنس گیا هوں ـ
پهر
شوکی شہر میں کسی پڑهی لکهی فیملی کے گهر پر نوکر هو جاتا ہو تو اپنی کم علمی کا حساس هوتا هے تو کہتا ہے
میں اکیلا انپڑھ اتنے سارے پڑهے لکهوں میں پهنس گیا هوں ـ

میں نے یه بات اس لیے لکهی هے که میرے ساتھ بهی ایسا هی هوتا ہے ـ
میری تعلیم تو هے هی اتنی که میں تحریر کو پڑھ کر سمجھ سکوں ناں که کسی جگه ڈگری هولڈروں کے ساتھ نوکری کر سکوں ـ
میرا هنر ہے مکینک اور عام طور پر مکینک لوگ کم علم هی هوتے هیں لیکن ہنر مند تو هوتے هیں ناں جی ؟
مکینکوں کا بهی ایک رویه هوتا ہے جو که بد تہذیب نهیں هوتا ـ
ایک شائشته آدمی کو تو محسوس هو جاتا ہے که بات کرنے والا کم علم ہے لیکن غیر شائسته نہیں ہے ـ
استاد جی کہلواتے هیں مکینک لوگ ـ
ایک لوگ هوتے هیں بے ہنر اور بے علم یه لوگ هوتے هیں عموماً پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور اور کلینڈر ـ
اوئے باؤ جی اگے هو جا ـ
اور
صاحب جی تیرا نام کی اے ـ
سر جی تیری وردی بڑی سوہنی اےـ
ان سارے فقروں میں سے ایک لفظ جی کو ہٹا دیں تو ایک بدتمیز فقره بنتا ہے ـ
ڈرائور کلینڈر لوگ اپنے طرف سے تمیز یافته بننے کی کوشش میں اپنی روز مره کی بول چال میں صرف جی کا اضافه کر کے کام چلا رہے هوتے هیں ـ
ایک مکینک ان دو انتہاؤں کے درمیان والا آدمی هوتا ہے ـ
انتہائی پڑهے لکهے لوگ بهی اس کے پاس آپنی گاڑیاں لے کر اتے هیں اور مکینک کی بات کو اہمیت دینے پر بهی مجبور هوتے هیں که گاڑی کے معاملے میں ایک مکینک کسی بهی ڈاکٹر یا بیورو کریٹ سے زیاده جاتنا ہے ـ
تکینکی ذہن کے مالک مکینک کا مشاهده بهی گہرا هوتا ہے اور اگر وه معاشری مسائل پر بهی بات کرے تو اس کی بات بے وزن نہیں هوتی ـ
گریس اور تیل کے داغ هواس کے لباس پر هوتے هیں مگر لباس دهلا هوا هوتا ہے ـ
معاشی طور پر بهی ایک اچها مکینک کمزور نہیں هوتا ـ
لیکن دوسری طرف ڈرائور کلینڈر بهی اس کے پاس آتے هیں اور یہی مکینک ان کو گریس لگے کپڑوں میں آپنے هی جیسا گنده سا لگتا هے اس لیے محکمه ٹرانسپورٹ لگتا هے بونگیاں مارنے ـ
اور مکینک ان کو سننے پر مجبور هوتا ہے که یہی لوگ هوتے هیں جو اس کے دکھ درد میں شامل هوتے هیں ـ
یه کم هی هوتا ہو که محکمه ٹرانسپورٹ میں سے کوئی کلینڈرر یا هلپر کسی مکینک کو کہے که
تینوں کی پته اے؟؟
اردو میں
تم کوکیا معلوم هو؟
جاپان میں ان دنوں جن لوگوںمیں میرا ان دنوں اٹهنا بیٹهنا ہے
یه لوگ ناں تو مکینک هیں اور ناں هی ڈرائور کلینڈر!ـ
اس لیے یه لوگ فوراًکسی کو بهی کہ دیتے هیں که
تینوں کی پته اے ؟؟
بے علم بے ہنر ان لوگوں کے پاس جاپان کی مہربانی سے پیسا ہے ـ
اس لیے ان کو اب جاپان اور جاپانی لوگ بهی آپنے سے نیچ نظر اتے هیں ایک دیسی کو تو یه صرف اس لیے منه لگاتے هیں که آپس میں کوئی کام وام پڑ سکتا ہے ـ
یارو چیزوںکی ڈیفینیشن مقرر کرنا انسانی ایک بنیادی صلاحیت هے مگر جاپان میں پچهلے چار مہینوں میں مجهے ایک بهی جاپاکی (جاپان میں رہنے والے پاکستانی) ایسا نہیں ملا جسے چیزوں کی ڈیفینیشن کا معلوم هو یا کسی چیز کی ڈیفینیشن جانتا هو ـ
کافر کی ڈیفینیشن کو ایک ادمی نے یه بتایا
کافر کافر ای هوندا اے
اور یه بنده خود کو اتنا عقلمند سمجهتا ہے که اللّه کی پناھ
کیونکه اس کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کو کهولنے اور سرچ انجن کو استعمال کرنے کا علم آتا ہے ـ
اہل علم میں بیٹھ کر مجهے اپنی کم علمی کا افسوس هوتا ہے اور
جاپاکی لوگوں میں بیٹھ کر مجهے آپنے احساس پر افسوس هوتا ہے ـ

ایک شعر
رگوں میں گردش خون هے آگر تو کیا حاصل
حیات . سوز جگر کے سوا کچھ اور نهیں

جمعہ، 1 جون، 2007

کہنااورکرنا

کہنا
اور
کرنا
دو لفظ اور دو چیزوں کے نام بهی هیں ـ ان الفاظ کا چیزوں کے نام هونے سے اگر آپ واقف هوں تو ان الفاظ میں بڑی معونیت پیدا هو جاتی هے ـ
کہنا
کہنا پنجابی میں جهینگر کو کہتےهیں ـ وه کیڑا جو بڑی کرخت آواز نکالتا ہے گرم راتوں میں اور اس اواز کے ماخظ کا انسانی کان ادراک نہیں کر سکتے ـ

پینڈو لوگ کہنے کی آواز سے ضرور واقف هوتے هیں ـ میں نے بهی بچپن میں اس کیڑے کی آواز سے اس کا پته چلانے کی بڑی کوشش کی مگر میں اسے کبهی بهی نہیں پکڑ سکا ـ
اور تو اور جاپان میں بهی میرے گهر کے ارد گرد بہت جهینگر هیں ـ
جاپان میں آ کر بهی ہم پینڈو هی رہے ـ
کرنا
کرنا نام کا ایک پهول هوتا ہو جو که ایک خوشبودار پهول هوتا ہے ـ
مالٹے یا کہ سنگترے کے پھول کو کرنا یا کرنے کے پھول کہتے ہیں ،۔

کرنا اور کروا نام کے پهول شاید اپ ان کے نام سے واقف هوں ـ
یاشائد دیکها بهی ہو لیکن نام سے ناواقفیت نے ان سے متعارف نہ ہونے دیا ہو ـ
جس طرح که کلِ لالہ کے نام سے تو علامہ اقبال اور دوسرے شاعروں کی شاعری کی وجہ سے سب ہی لوگ واقف ہیں ـ
لیکن کم هی لوگ جانتے هیں که گل لالہ پوست کے پهول کو کہتے هیں ـ
ذرا بالغ سی شاعری میں کرنے اور کروے کے پهول کا کچھ اس طرح ذکر هےـ
مالن رے مالن کچھ کرنے تو دے ـ
مالن جواب دیتی هے
کرنے تو سب ختم هوئے
تو مالی سے جا کروا لے

کہنا ایک کیڑا هے جس کا شور کانوں اور طبیت پر گراں کزرتا ہے ـ
کرنا ایک پهول هے جس کی خوشبو هوتی هے ـ
صرف خوشبو ہی نہیں یہ پھول میٹھا پھل بننے والا ہوتا ہے  ،۔
کرنے کے پھول میں رنگ خوش بو  کے ساتھ میٹھے پھل کی امید  نظر آتی ہے  ۔

میرا کہنے کا مطلب ہے که تقریریں صرف جهینگر کی طرح شور چهوڑتی هیں اور
محنت اورعمل '' کرنے'' کے پهول کی طرح معاشرے میں سہولتوں کی خوشبو چهوڑتی هیں ـ

میں بهی صرف کہـ هی رہا هوں
اور یہی بات تو ''کہنا ''ہے ـ
لیکن یارو میں کرتا بهی هوں ـ
اس لیے میرے ''کہنے ''کے شورکو میرے ''کرنے'' کی خوشبو چهپا لیتی هے ـ
''کرنا'' '' کہنے'' سے بہتر هے ـ

Popular Posts