منگل، 26 اپریل، 2005

جاپانيوں كى گمراهى

ميرا تهن دوڑ گوجرانواله كى ميراتهن ـ آج اتنے دنوں بعد مجهے اس پر هنگام دوڑ پر لكهنے كيا خيال ايا ـ اس وقت كيوں نه لكها جب لكهنے كا وقت تها ـ يعنى جب سب لكهـ رهے تهے ـ اصل ميں بات يه هوئى هے كه اج مجهے پته چلا هے كه اس واقعه كو جاپان ميں كيسے ديكهايا جا رها هے ـ اور عام جاپانى اسے كيسے ديكهـ رهے هيں ـ جاپان ـ پاكستان كوسب ملكوں سےذياده نقد قرض دينے والا ملك هے ـ اس لئيے يهاں كے عوام كى همدردياں قرض لينے والے ملكوں كى حكومتوں كے لئے بهت اهم چيز هوتى هيں ـ ..قرض لينے والے ملكوں كى حكومتوں كے لئے اهم چيز هوتى هيں ،،عوام كے خيالات هو سكتا هے دوسرے هوں ـ
اشيكاوا مييوكى(اي شى كا وا مى يو كى) نے اج بتايا كه گوجرانواله ميں ميراتهن هونى تهى جهاں كچهـ خواتين كے لباس ادهے بازو يا پهر بغير بازو والى قميضيں تهي ـ مذهب كے ٹهيكداروں كو اس پر اعتراض هوا ـ اس لئے ميراتهن كى انتظاميه نے حكومت سے اس بات كا پروانه حاصل كر ليا كه بغير بازو اور آدهے بازو والى قميض پهن كر خواتين دوڑ ميں شامل هو سكتى هيں ـ ليكن مذهب كے ٹهيكےدار ضدّى مولوى پهر بهى باز نهيں ائے اور دوڑ كو روكنے كے لئے آموجود هوئے ـ اور جب ان كو حكومتى پروانه ديكهايا گياتو اس كو ماننے كى بجائےكهنے لگے كه همارے پاس خدا كا پروانه ايا هے كه اس دوڑ كو روكيں ـ اور ان مولويوں نے حكومتى احكام كى كهلى خلاف ورزى كرتے هوے ـ گوجرانواله ميں هنگامه آرائى اور توڑپهوڑ كركے حكومت كے مثبت كاموں ميں روكاوٹ ڈالى ـ يه خيالات هيں ايك جاپانى خاتون كے ـ اور اس خاتون نے اخذ كئے هيں يه خيالات ديكهـ سن كر خبريں اور تبصراتى پروگرام ـ يه خاتون مييوكى صاحبه جاپان كى مشهور يونيورسٹى مساشى كوگيو يونيورسٹى كى پڑهى هيں يعنى تعليمى اعتبارسے انجينير هيں ـ جاپانى زبان كے علاوه انگلش اور فرانسيسى روانى سے بول ليتى هيں اس كے علاوه اردو زبان خاصى حد تك بول ليتى هيں اور اردو زبان كو لكهنے پڑهنے كي بهى سوج ركهتى هيں ـ دنيا كے كتنے هى ملكوں كا سفر كيا هوا هے ـ جاپان ميں جائداد كى خريدوفروخت كے كروڑوں كے بزنس كو چلا رهى هيں ـ اگر اس طرح كے پڑهے لكهے لوگ اگر ميڈيا كے هاتهوں اس برى طرح گمراه هو سكتے هيں تو عام لوگوں كے خيالات كياهوں كےـ

اتوار، 17 اپریل، 2005

ميرے ارد گرد ٢

الله يار
الله يار كا تعلق منڈى بهاؤالدين سے هے ـ اللّه يار بهائى تارڑ بلوچ هيں پاكستان ميں ذمينداره اور دوكان دارى كرتے تهے ـ اس وقت فرانس ميں رهائش پذير هيں ـ فرانس ميں الله يار بهائى رنگ كا كام كرتے هيں ـ پٹوار كے سسٹم كے متعلق يه كسى بهى پٹوارى جتنا جانتے هيں ـ زمينوں كے معاملات ميں هم دوست ان سے هى مشوره كرتے هيں ـ عام طور پر كم گو الله يار پرهے پنچائت كے معاملات ميں شرارتى ادمى كى انتشار پهلانے والى بات كوپكڑے اور اس كا جواب دينے ميں ماهر هيں ـ
اللّه يار تارڑاللّه يار تارڑ
احمد فراز بوبى
آپنے حلقے ميں بوبى بوبى هى كے نام سے پهچانا جاتا هےـ اس كے بهت كم دوستوں كو اس كے اصلى نام احمدفراز كا پته هے ينگ مين اور ويلڈريس بوبى آپ كو شام كے وقت ويمبلے والوں كى گلى ميں لاهور ريسٹورينٹ كے پاس سلطان يا طارق كے ساتهـ پهرتا هوا ملے گا ـ جين پر ليدر كى جيكٹ اور بالوں كو جل لگائے ـ بوبى يهاں فرانس ميں بجلى كا كام كرتا هے
احمد فراز بوبی
اختراختر كا تعلق گجرات كے ايك قصبے ڈنگه (اصل لفظ هے دين گاه) سے هے ان دنوں يهاں فرانس ميں اپنے بڑے بهائى افضل كے ساتهـ رهائش پذير هے پاكستان ميں لكڑى كے كام كا كاريگر تها مگر فرانس ميں بجلى كا كام كر رها هے ـ
اختر ترکهان

ميرے ارد گرد

چوهدرى ظفراللّه
چوهدرى ظفرالله كا تعلق سرگوده كى تحصيل بهلوال كے ايك گاؤں ميلووال سے هے ـ جاٹوں كى گوت كهوٹ سے هيں پاكستان ميں ذمينداره كرتے تهے ـ يهاں فرانس ميں رنگ كا كام كرتے هيں ـ اپنے كام ميں ماهر چوهدرى صاحب يهاں فرانس ميں ظفر مندرى والا كے نام سے پهچانے جاتے هيں ـ سالهاسال سے فرانس ميں ره رهے هيں انكے بعد انے والے ان كے تعاون سے فرانس ميں ٹهيكدار بن كر كروڑوں پتى هو گئے ليكن چوهدرى صاحب آج بهى مزدورى كر رهے هيں ـ
چوهدرى ظفر اللّه كہوٹ
چوہدری ظفر اللہ کہوٹ ،آف میلووال بھلوال

حاجى اورنگزيب
جناب حاجى صاحب كا تعلق گجرات كى تحصيل پهاليه سے هےسالهاسال سے فرانس ميں مقيم هيں ـ اگر آپ پيرس ميں رهتے هيں يا آپ كو كبهى پيرس انے كا اتفاق هو تو بيرس كے مشرقى اسٹيشن(گادر دى ليست)كى عمارت كے سامنے عمارت كى طرف پشت كركے كهڑے هوں توسامنے تقريباً تيس ميٹر آكے بائين هاتهـ ايك گلى مڑتى هے اس ميں دائيں هاتهـ پر ان كى حجام كى دوكان هےـ معاملات كى سمج بوجهـ ركهنے والے بيدار مغز حاجى صاحب كافى وسيع حلقه احباب ركهتے هيں ـ
دوكان كے مالك استاد غلام سرور صاحب ان دنوں پاكستان گئے هوئے هيں ـ ان كي واپسى پر ان كا تعارف اور تصوير بهى پوسٹ كرنے كا اراده هے ـ
حاجی اورنگزیب

قيصر
هم سالهاسال سے ايك دوسرے كے جانتے هيں ـمگر نه كبهى قيصر نے اپنا پورا نام بتايا اور يه هى ميں نے كبهى پوچها ـ قيصر كا تعلق هے راولپنڈى سے مگر راولپنڈى ميں كهاں يه مجهے پته نهيں ـ ناينٹى نائيں ميں هم نو ساتهـ ايك جگه بجلى كا كام كيا تها ـ بعد ميں همارى پيشه وارانه راهيں جدا هو گئى مگر ملنا جلنا رهاـ قيصر اب ايك ٹهيكدار هے اور ميں ايك مزدور ـ
كسى عقل مند كا قول هے كه
پچانوے پرسنٹ لوگ شخصيات پر باتيں كرتے هيں اور تين پرسنٹ واقعات پر اور صرف دو پرسنٹ لوگ نظريات پر باتيں كرتے هيں ـ
خاور كى هميشه كوشش هوتى هے كه واقعات اور نظريات پر بات كرنے والے پانچ پرسنٹ ميں شامل رهوں ـ
قيصر كے ساتهـ واقعات اور نظريات پر بحث مباحثے هوتے رهتے هيں ـ تكنيكى ذهن اور مضبوط جسم والاقيصر
شام كو كام كے بعد عموماً لاهور ريسٹورينٹ پر رفيق لهوريه كے پاس بيٹها هوتا هےـ
قيصر گورايه کهوچل آدمیقيصر گورايه
سلطان
سلطان جهلم كے ايك گاؤں بوڑياں كا رهنے والاهے فرانس ميں بجلى كا كام كرتا هے بوبى اور طارق كے ساتهـ ويمبلے والوں كى گلى ميں مل جاتا هے
يا پهر حلقه احباب فرانس والوں كى مسجد ميں نماز پڑهتے هوئے ـ
آجكل جهاں ميں كام كر رها هوں يه كام مجهے سلطان كے تعارف سے ملا هے ـ
سلطان سنياره يعنی زرگرسلطان سنياره
حاجى مزمل محمود
جناب حافظ صاحب كا تعلق حافظ آباد سے هے ـ پيشے كے اعتبار سے اليكٹريشن هيں ـ پيرس ميں ٹهاٹهـ كے نمازى حضرات ان كو جانتے هيں ـ حافط صاحب پيشه ور مولوى نهيں هيں ـ مگر حلقه احباب فرانس والوں كى مسجد ميں ان كى اقتداء ميں ميں نے بهى نماز پڑهى هے ـ اس كے علاوه حلقه احباب فرانس ميں بچوں كو قرآن كى تعليم بهى ديتے هيں ــ
حافظ مزّمل محمودحافظ مزمّل محمود

استاد سرور آف میلووال ، بھلوال

اصغر قریشی ، آف میلووال ، بھلوال

او ايس ايكس ميں اردو

مكنتوشى كے اپريٹنگ سسٹم اوايس ايكس ميں اردو لكهنے كے لئے طريقه كار ـ
مكنتوشى كے اپريٹنگ سسٹم اوايس ايكس ميں اردو لكهنے كے لئے طريقه كار ـ


مكنتوشى كے اپريٹنگ سسٹم اوايس ايكس ميں اردو لكهنے كے لئے طريقه كار ـ

ليکن اگر اپ ابهى تک كلاسيک استعمال كر رہے ہيں تو ميں خودكو آپ كى مدد كا اهل نهيں پاتا ـ
مگر او ايس ايکس والے اپريٹنگ سسٹم کيليےـ
یه مضمون کا آمد هو سکتا ہے

اوايس ايكس پر مانيٹر پر بائيں طرف اوپر والے كونے ميں سيب كے نشان پر كلک كريں توآپ كو سسٹم پريفرينس (انگریزی میں ) لکھا نظر ائے گى ماؤس كو یہاں لا كر سسٹم پريفرينس كهول ليں ـ
ميکنتوشی او ايس ايکس کا اپريٹنگ سسٹم

یہاں مختلف ائیكون ہوں گے، آپ يو اين كے جهنڈےوالے ائیکون جس كے نيچے انٹرنيشنل لكها هے اس پر كلک كر كے كهول ليں ـ
انٹرنیشنل کھلنے پر یہاں اپ كو لينگويج ـ فورميٹ ـ اور انپٹ مينيو كے الفاظ لكهے مليں گے ـ
آپ انپٹ مينيو پر كلک كريں يهاں آپ كوكتنے هى ملكوں كے جهنڈے اور ان كے نام لكهے هوئے مليں گےـ
ميکينتوش کا اپريٹنگسسٹم او ايس ايکس ۱۰

یه جهاں لینگویج لکھا ہے اگر اپ اس کو کلک کرتے هیں تو ؟؟؟
یهاں اپ اپنے کمپیوٹر کے اپریٹنگ سسٹم کی زبان بدل سکتے هیں ،
یهاں لکھی هوئی زبانوں میں سے جس زبان کو اپ ماؤس سے پکڑ کر ایک نمبر کرلیتے هیں اور اپنے کمپوٹر کو ری سٹارٹ کرتے هیں تو اپ کا کمپیوٹر اسی زبان میں هو جائے گا
یعنی که اپ کو ونڈوز کی طرح ہر زبان کا ورژن خریدنے کی ضرورت نهیں هے
دلچس بات یه هے که اگر اپ کے کمپیوٹر کو پندرھ لوگ اپنے اپنے یوزر کے طور پر رجسٹر هو کے استعمال کرتے هیں اور ان پندرھ لوگوں کی زبانیں مختلف هیں تو یه ایک کمپیوٹرپندرھ مختلف زبانوں کا کمپیوٹر بن جائے گا
بہرحال واپس اتے هیں اردو لکھنے کے طریقے کی طرف
ان پٹ مینیو پر کلک کرنے سے جو سامنے اتا ہے
يه ان ملكوں كى زبانيں هيں جن کے جھنڈے اپ کے سامنے هیں ـ

لیکن یہاں اردو کا کی بورڈ نهیں هے، یه اپ کو خود انسٹال کرنا هو گا، جو که اس مضمن میں اگے اپکو مل جائے گا که کیسے ڈاؤون لوڈ کرنا ہے اور انسٹال کرنا ہے
اگر کوئی اصاف کام نهیں کرنا چاہتے تو پھر اپ سسٹم میں موجود عرب قوے ریٹی سے کام چلا سکتے هیں
لیکن عربی کے کچھ حروف کا یونی کوڈ بمبر اردو کے حروف سے مختلف ہے حالاں که حروف ایک هی هیں جیسے که چھوٹی ی اور کتے والا ک وغیرھ

آپ ان ميں سےعرب قوےريٹى ٹک مارک كر ليں اور سسٹم پريفرينس كو بند كر ليں اب اپ كى

سكرين يعنى مانيٹر كے دائيں اوپرى كونے ميں ڈيجيٹل گهڑى كے پاس جهنڈے كے نشان پر كلک كريں ـ
بعض اوقات یه کی بورڈ ایکٹو نظر نہیں اتے ، اس کی وچه یه هوتی ہے که جہاں اپ اسوقت موجود هیں یعنی که جس ایپلیکشن میں اپ هیں یهاں یونی کوڈ سپورٹ نہیں کرتا هے
اس لیے
اگر عرب قوےريٹى ايكٹو نہيں هے تو پہلے ٹكسٹ ايڈيٹ كهول ليں اور دوباره جهنڈے والے نشان پر کلک کر کے عرب قورييٹی سليکٹ کر ليں اب يه ايکٹو ہو گی ، کیونکه ٹکسٹ ایڈیٹ ميں سارے هی یونی کوڈ رسم الخطوط کام کرتے هیں ـ اب اپ ٹكسٹ ايڈيٹ ميں اردو لكهـ سكتے ہيں ـ
اگر اپ كو كى بورڈ كى سمجهـ نه لگےکه کون سا حرف کس کی پر ہے ، تو اپ پهر دائيں اوپرى كونے سےجهنڈے پر كلک كر كے شو كى بورڈ ويوار سلیكٹ كر ليں اس طرح كى بورڈ كى ايک تصوير آپ كے سامنے آجائے گى آپ اسے ديكهـ كر حروف كى پوزيشن كا اندازه كر سكتے هيں ـ مكينٹوشى او ايس ايكس ميں آپ فائلز اور فولڈر كے نام بهى اردو ميں لكهـ سكتے هيں ـ آئى ٹيون ميں گانوں كے نام بهى لكهـ سكتے هيں ـ اور فائنڈر ميں آپ اردو نام والى فائلوں اور فولڈرز كو تلاش اور اس كى ارينجمينٹ كر سكتے هيں ـ اور اوايس ايكس ميں يه سب اردو تک هى محدود نہيں آپ گورو مكهى گجراتى ديوانگرى پشتو اور افغان دری اور كتنى هى زبانيں بغير كسى ايكسٹرا انسٹاليشن كے لكھ پڑه سكتے هيں ـ

مذيد معلومات


اردو انسايکلوپيڈيا پر لکهنے والےحيدر صاحب کي ايک تحرير سے مجهے احساس ہوا که يونی کوڈ ميں عربی کی چهوٹی ی اور اردو کی چهوٹی ی کا کوڈ نمبر مختلف ہےـ
اسي طرح اور بهی کچهـ کوڈ مختلف ہو سکتے ہيں ـ
ميں اب تک عرب قوريٹی میں لکهتا رہا ہوں اس ليے ميری تحارير ميں ڈبے بن جاتے تهےـ

اب اگر اپ چاہيں تو اردو کی بورڈ بهی انسٹال کر سکتے ہيں ـ
نيچے ديے گيے لنک سے اپ اردو فونيٹک کی بورڈ اور دوسرا اردو پی سی کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہيں `ـ
ڈاؤنلوڈ کا طريقه
مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے زیپ فائیل ڈاؤن لوڈ کرلیں

مختلف اردو کی بورڈبرائے ایپل کمپیوٹر
اس زپ فائل کو ڈاؤن لوڈ کے بعد ڈبل کلک کریں تو یه گھل ایک فولڈر بن جائے گا جس کا نام کی بورڈ هو گا
اپ اس فولڈر سے صرف فائیلیں لے لیں
کاپی پیسٹ کرکے یا پھر ماؤس سے پکڑ کر ، کی بورڈ لے اؤٹ والے فولڈر میں رکھ لیں

یه فائلیں کی بورڈ لے اوؤٹ کے فامیٹ میں هیں ، اگر اس فارمیٹ کے بعد یا پہلے کوئی اور فامیٹ لگ
کیا هو تو اس کو ہٹا دیں، صرف کی بورڈ کا فارمیٹ هی کام کرتا هےـ

فائلوں کو کی بورڈ لے اؤٹ والے فولڈر میں رکھنے کا طریقہ

اس کے بعد اپنے کمپيوٹر کي فاينڈر ونڈو کهول ليں ـ
اپنے کمپيوٹر کی ہارڈ ڈسک کهول کر لايبريری فولڈر کهوليں لايبريری فولڈر ميں سے کی بورڈ لے اؤٹ کهوليں ـ
یه کچھ اس طرح بنتا هے
Macintosh HD/Library/Keyborard Layouts/
اس فولڈر میں پہلے سے کچھ بھی موجود نهیں هو گا
اگراپ نے کچھ خود سے انسٹال نهیں کیا هوا هے تو
آپ نے جو کی بورڈز ڈاؤن لوڈ کيے هيں ان کو اس فولڈر ، کی بورڈ لے آؤٹ ميں رکھ ليں ـ
کاپی پیسٹ کرکے یا پھر ماؤس سے پکڑ کر ، کی بورڈ لے اؤٹ والے فولڈر میں رکھ لیں

اس کے بعد آپنے کمپيوٹر کو ری سٹارٹ کر ليں ـ
کمپیوٹر ری سٹارٹ کے بعد
اب یه کی بورڈز سسٹم پريفرينس کے انٹرنيشنل ميں پہنچ چکے هيں ـ
اب آپ اُپر ديے گيے طريقه کار کے مطابق جس طرح عرب قوريٹی سليکٹ کی تهی اسی طرح اردو کی بورڈ سليکٹ کر سکتے هيں ـ

جمعہ، 15 اپریل، 2005

پنجابى شعر

واه او ميريا مالكا لكهوں ككهـ كرنا ايں ككهوں لكهـ كرنا ايں
اودى چلدا نيں كوئى چال جگ تے جدے ول توں پكهـ كرنا ايں

ہفتہ، 9 اپریل، 2005

نشاندهى

يقين كريں كه ميں وه مسلمان نهيں هوں جو صرف آپنے مطلب كى كتابوں ميں سے اپنے مطلب هى كى باتيں نكال نكال كر مسائل پيدا كرتے هيں ـ خاور جب بهى دين كى بات كرےگاتوقران كےحوالےسےهىكرےگا ـ اسلام كےكسىبهىمكتبه فكركےلوگ قرآن كےحكام سے كهل كر اختلاف نهيں كرتےـ
اگر اپ مستقل اخبار بين هيں اورحكومتى لوگوں (جنرل مشرف صاحب اينڈٹوله)كے بيانات پڑهتے رهتے هيں تو قران كى روشنى ميں اپ پركهـ سكتے هيں كه پاكستان كے حكومتى لوگوں كے دل ميں ازار هے ـ زمينى حقائق كى باتيں كركے لوگوں كو ڈراتے هيں ـ بهادراتنے كه واشنگٹن كى ايك فون كال پر تورابورا هو جاتے هيں ـ قول اور فعل كے معاملےميں وردي كا معامله تاريخ كا حصه بن چكاهے ـ
بسم اللّه الرّحمن الرحيم❊ـ
اے ايمان والو!مت پكڑو يەود اور نصار'ى كو رفيق ـ وەى اپس ميں رفيق ەيں ايك دوسرے كے ـ اورجو كوئى تم ميں ان سے رفاقت كرے،وه انەى ميں هےـ اللّه راه نەيں ديتا بے انصاف لوگوں كو❊اب تو ديكهے گا جن لوگں كے دل ميں ازار هے،وه ڈوڑ كر ملے جاتے ەيں ان ميں،كەتے ەيں،كه ەم كو ڈر ەےكه نه آجاوے ەم پر گردش، سو شائد اللّه جلد بهيجے ،فيصله يا كچهـ حكم اپنے پاس سے، تو فجر كو لگيں اپنے جي كى چهپى بات پر پچهتانے❊ـ
سورة المائده ايت ٥٠ ،٥١

مجبورياں

كل شام ميں گاردى نورد (شمالى اسٹيشن) كے سامنے والے ميكڈونلڈ ميں بيٹها سرفينگ كر رها تها ــ اچانك پيچهے والى ميز سے جهگڑے كى اوازيں انے لگيں مڑ كر ديكها تو ايك كالى نسل كا افريقى اور ايك عربى نسل كا افريقى جهگڑا كر رەے تهے ـ كالے كي پوليس كو بلانے كى بات پر عربى حيران كن حد تك خوف ذده ەو گيا ـ اور كالے كى منتيں كتنے لگا كه ميں نے تمەارى كوئى چيز چورى نەيں كى للّه پوليش نه بلاؤ ـ عربى كو خوف ذده ديكه كر كالا اور بهى شير ەو گيا اور موبائل نكال كر كال ملانے كى ايكٹنگ كرنے لگاـ اتنے ميں شور سن كر ميكڈونلڈ كا مينجر اور چوكيدار بهى پەنچ گئے ـكسى نے اواز لگائ پوليس كو بلانا بەتر رەے گا ـ يه سن كر عربى لگا ديوار كو ٹكريں مارنے اور منتيں كرنے ـ موسيو پوليس نه بلانا موسيو موسيو پوليس نه بلانا ـ بحر حال اور چوكيدارمينجر مل كر اسے نيچے لے گئے ـ اور كچهـ دير بعد جهوڑ ديا ـ بعد ميں ميں نے مينجر (جوكه خود بهى عربى تها)سےپوچها كه كياوجه تهى اس خوفذده ەونے كى؟؟
بيچارے كے پاس كاغذ نەيں ەيں ـ مينجر نے جواب ديا ـ

منگل، 5 اپریل، 2005

جناب پوپ جان پال صاحب

(جناب جان پال دوئم (كيرول واجٹائلا)چوراسى سال كى عمر ميں انتقال كر گئے انالله واناعليه راجعون ـ مرحوم كتهولك مذەب كے پوپ اعظم اور روحانى پيشوا تهے ـ كروڑوں ەى لوگوں كے دل ان كے لئے دهڑكتے ەيں ـجناب جان پال صاحب كى سارى زندگى كهلى كتاب كى طرح سب كے سامنے تهى ـ آپ نے سارى زندگى اپنے رب كى عبادت اور كتهولك لوگوں كى رەنمائى كرنے ميں گزار دى ـ اللّه تعالى مرحوم كو غريق رحمت كرے اور اپنے قريب ان كے درجات بلند كرے ـ آمين ميں خاور اور ميرے سب دوست اپنے كتهولك بهائيوں كے غم ميں خودكوبرابر كےشريك سمجتے ەيں ـ اور دعا گو ەيں كه اللّه سب كتهولك بهائيوں كو صبر عظيم عطا كرے آمين

اتوار، 3 اپریل، 2005

عالم با عمل

جسم فروشى كے لئےمشہورپيرس كى گلى رو دی ىسينٹ ڈينىپر میں  "شاتلے" کی طرف ،اگر اپ چلتے جائيں تو اسى گلى كانام فوبر سينٹ ڈينى ہو جاتا ہے ـ اس گلى ( رو دی سینٹ ڈینی میں ) ميں بہت سے پاكستانى ريسٹورينٹ اور كريانے كى دوكانيں ہيں ـ اسى گلى ميں مساجد اور پاكستانيوں كى مل بيٹهنےكى جگہيں بھی  ہيں ـ يہيں ایک جگہ كل قيصر كے ساتهـ بيٹھا ہوا تها اور بات چل نكلى "عالم با عمل" كی ڈيفينيشن پر، عالم كيا ہے؟؟
 اور عمل کیا ہے ؟
جوشخص  كسى چيز كا علم ركهتا ہو ، وہ عالم ہے ۔
وه چيز فزكس كمسٹرى، بيالوجى، اسٹرو نومى ،جغرافيہ ،  تاريخ  ،مذاہب، لكڑى كی چيزيں بنانا، بال كاٹنا، برتن بنانا،
 يا فن تقرير جيسا كوئى بهى علم ہو سكتا ہے ـ

عمل( پريكٹيكل اكسپائريمنٹ) کیا ہے؟
آپنے علم پر عملى تحقيق ـ چيزوں كو ایک محقق كى طرح تجربات سے پركھنا ہى ميرے خيال ميں عمل ہے ـ
جس طرح سائنس دان ليباٹريوں ميں سائنس كى آپنى متعلقه شاخ پر تجربات كرتے رہتے اور جس طرح كاريگر آپنے كاموں ميں نت نئے ڈزاين متعارف كرواتے رہتے ہيں ـ
 جو سائنس دان ليباٹريوں ميں تجربات چهوڑ ديتے ہيں وه فيكٹريوں ميں كاريگر بن كر ره جاتے ہيں اور جو كاريگر تجربات چهوڑ ديتے ہيں وه صرف مزدور بن كر ره جاتے ەيں ـ
پاكستان ميں "عالم" فن تقرير كا علم ركهنے والے كو كہتے ہيں ۔
يعنى كہ گفتار كے غازى كوـ
 عام طور پر يہ عالم لوگ ، ممبر يا كرسى پر بيٹھ كر اپنى تقرير سے ہتھيلى پر سرسوں جماتے ہيں ـ
يه واحد علم ہے جس كے عالم خودکو  ہر فن مولا ثابت كرنے كى كوشش كرتے ہيں ـ
""جیک آف آل كائينڈ ماسٹر آف نن""
اردوميں اس كا ترجمعہ  ہے ہر فن مولا ادمى كسی بهى كام پر عبور نہيں ركھتاــ
 پاكستان ميں فن تقرير كے بہت سے ماہرين خود كو ہر فن مولا كے طور پر تو منوا چكے ہيں۔
 اس لئے اب ضرورت ہے لوگوں  کو يہ بتانے كى كہ ہر فن مولا كسى بهى فن كا مولا نہيں ہوتا ــ
مثال كے طور پر جب يہ كہتے ہيں كہ يورپ ميں اسلام تيزى سے پھيل رہا ہے !!۔
 تو يورپ ميں رہنے والا خاور جانتا ہے كہ اس علم كے پيچھے تحقيق كا تجربه شامل نہيں ہے ــ

 كيونكہ خاور ديكھ  رہا ہے كہ اسلام نہيں ، مسلمان ملكوں كے مسلمان مہاجرين يورپ ميں بڑھ رہے ہيں ۔
خود جن ميں بهى اسلام كم  ہی ہےــ
 یا کہ مسلمان ملکوں سے فرار حاصل لوگ ہیں ۔
لارنس اف عربيہ نام كى فلم ميں ایک عربی شہزاده لارنس كو كہتا ہے كہ گريٹ بریٹن (برطانيہ عظمى) اس لئے گريٹ ہے كہ برطانيہ كے پاس توپيں ہيں !۔
تو لارنس اس كے جواب ميں كہتا ہے كہ نہيں برطانيہ آپنے ڈسپلن كى وجہ سے گريٹ ہے ــ

 اور يہ ایک حقيقت ہےــ
 يه ایک ملک كى مثال ہےمگر ڈسپلن كسى گھرانے يا فرد كو بھى عظيم بناتا ہےــ
كيا آپ ایک عالم ہيں ؟؟
كياآپ اپنے علم ميں تحقيق سے نئى نئى جہتيں تلاش كرتے ہيں؟؟
اگر اس  بات كا جواب ہاں میں ہے تو اپ عالم با عمل ہيں ــ
 اور اگر اپ نے كچھ ايات كو پڑہنے كا علم حاصل كر كے ، اس كو علم اور اس كى مسلسل تقرار(ورد)كو عمل سمجھ كر خود كوعالم با عمل سمجھتے ہیں تو آپ مغالطے كا شكار ہيں ـ

جمعہ، 1 اپریل، 2005

خود كلامى

پچهلے دنوں فرانس كى غير معمولى سردى ميں ميرے جاننے والے تقريبا سارے لوگ ايك دفعه سردى لگنے كا شكار ضرور ەوے ەيں مجهے خود دس دن يه تكليف رهى بەت مشكل رەى خاص طور پر كهانے پكانے ميں ـ ان دنوں ميں پانچ ديگر گے كے ساتهـ مكان شيئر كر رەا ەوں ـ ميرے سوا باقى سب لوگ اعلى نسل كے ەيں اس لئے گهر كے ذياده تر كاموں كي ذمه دارى ميرى پے اور اگر ميں ەى بيمار پڑ جاؤں گا تو گهر كے كام كوئى اور تو كرنے سے رەا اس لئے كهانے كى كمى نے بيمارى كو لمبا كر ديا اب اللّه كا شكر ٹهيك ەوں اور كام پر جا رەا ەوں ـ بچپن سے سنتے ائے تهے كه دنيا ميں بڑهتى ەوى فضائى الودگى ايك دن اوزون كى تەـ ميں سوراخ كر دے گى اور زمين كے موسم غير نارمل ەو جائيں گےـ وه سوراخ ەو چكا ەے اور موسموں كے مزاج ميں كرختگى آ گئى ەے ـ ميں نے بەت سے سرد ملكوں ميں بهى وقت گزارا ەے مثلا واشنگٹن ڈىسى جاپان ميں نى گاتا كوريا ميں سيئول اور لندن مگر اتنى سردى كبهى نەيں لگي تهى جتنى اس سال لگى ەے ـ يه اوزون ميں سوراخ كى وجه ەے يا پهر صرف ميرا وەم؟؟ ـ

Popular Posts