جمعہ، 25 جنوری، 2019

افغان اور پنجابی

سر جی جی اگر ان افغانوں کی ٹانگیں سلامت ہوتی ناں ؟
تو اب تک گریٹر پختونستان کی آر میں میری قوم کی ٹانگیں اڑ چکی ہوتیں ،۔
ایک افغانی اپنی جبلت میں خود کو ہند کی اقوام سے گریٹ سمجھ کر ہند کی بیٹاں اور بیٹے غلام بنانا اپنا فرض سمجھتا ہے اور ہند کی دولت کو لوٹنے کا نام اسلام کی تبلیغ ہونے کا ایمان رکھتا ہے ،۔
سردار داؤد نے جس دن گریٹر پختونستان کی فنڈنگ اور ناظم شاھ کو ہٹا کر پاکستان پر حملے کا منصوبه بنایا تھا ،۔
اس کا خیال تھا کہ پنجاب میں راجہ رنجیت کے بعد کوئی کانا پیدا ہی نہیں ہو گا ،۔
لیکن جنرل ضیاں صاحب اگر چہ کہ بھینگے تھے یکن راجہ رنجیت سنگھ کے صحیح جانشین ثابت ہوئے ،۔
اور افغانستان کو اس قابل ہی نہیں چھوڑا کہ پاکستان پر حملہ کر سکے ،۔
پاکستان میں انگریز کے پنجاب پر قبضہ کرنے سے پہلے کی پنجاب کی تاریخ کو پڑھایا ہی نہیں جاتا ، بتایا ہی نہیں جاتا ،۔
کہ
گوجرانوالہ کے مردخیز خطے عظیم سپوت راجہ رنجیت سنگھ نے طورخم تک حکومت کی تھی اور قندھار جلال اباد تک حملے کئے تھے م،۔
ان کے لباس تک تبدیل کروا دئے تھے ، کہ اپ اج بھی دیکھ سکتے ہو ، سکھ عورتوں کا لباس شلوار قمیض اس علاقے کے مرد پہنتے ہیں اور مردوں کا لباس فراک نما پختون عورتیں پہنتی ہیں ،۔
دیورنڈر لائین ، وہ سرحد ہے جہان تک راجہ رنجیت سنگھ کی علمبرداری تھی ، جس پر انگریز نے قبضہ کیا اور چھوڑ کر جانے سے پہلے پاکستان کو بتایا کہ اس لائین کے اگے افغانستان شروع ہوتا ہے ،۔
اپ ذرا لاہور کے شاہی قلعے کے دروازے تک جاؤ اور دیکھو کہ مغلوں کی شاہی مسجد سے نکل کر مینار پاکستان تک پہنچنے کے لئے راجہ رنجیت کی مڑھی آتی ہے ،۔ جو اس بات کی نشانی ہے کہ مغلوں کی اسلامی حکومت سے لے کر اسلام کا قلعہ بننے تک یہ علاقہ پنجابیوں کی علمداری تھا ،۔
افغانستان ایک دشمن ملک ہے ،۔
بلکہ ظالم اور کینہ پرور اور کمینہ دشمن ہے ،۔
اور افغانستان کی حمایت کرنے والے پاکستانی پٹھان سادہ دل لوگ ہیں ان کو سمجھانے کی ضرورت ہے ،۔

جمعہ، 18 جنوری، 2019

پچھلی حکومت کے قصور کی ہسٹری


اے بنو گالیاں پی ٹی آئی والو !!،۔
یہ ہیں وہ باتیں جن کی وجہ سے  اہل عقل خرد عمران  کو ہلکا لیتے تھے 
اور تم لوگ کہا کرتے تھے ،۔
اک وار وزیر اعظم بنا کے تے ویکھو ،۔

فرانسیسی لوگ ایک طنز استعمال کرتے ہیں 
جوان  خرگوش بچہ ،۔
یعنی کہ جس کو گرم سرد کا کچھ علم نہیں ہوتا ،۔
خرگوش کی ماں ہر ماھ بچے جنم دیتے ہے ،۔
چھ ماھ کے خرگوش کے درجنوں بہن بھائی ہوتے ہیں  ایک سال کے خرگون کے بیٹے بیٹیاں  اور دوسال کے خرگوش کی تیسری نسل چل رہے ہوتی ہے ،۔
دادا جی خرگوش نے ابھی تین سال ہی دیکھتے ہوتے ہیں ،۔
میری قوم کی اکثریت بھی ایسی ہی ہے ،۔
جن کا حافظہ بہت کمزور ہے ،۔
یا کہ جو کم عمر ہیں ،۔
اٹھاسی میں جب سرمے والی سرکار ضیاں صاحب کو اللہ میاں نے بلا لیا تھا تو  جمہوری حکومت سے لوگوں نے وہی امیدیں لگائی تھیں جو   پی ٹی آئی کے نانالغون نے عمران سے لگائی تھیں ،۔
بھٹو کی بیٹی کی حکومت میں  جب یہ بتایا گیا کہ پچھلی حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے معاملات بہت بگڑ چکے ہیں تو ؟
مجھے یات آیا کہ ضیاء صاحب نے بھی حکومت سنبھال کر یہی کہا تھا ،۔
کہ پچھلی حکومت “ !!،۔
ہھر نواز شریف کے انے پر بھی وہی امیدیں کہ جو پی ٹی آئی کو عمران سے تھیں ،۔
لیکن نواز شرہیف نت بھی یہی بتایا کہ  پچھلی حکومت “ !!،۔
پھر بے نظیر  پھر نواز شریف پھر مشرف  ہر کوئی آتا رہا اور قوم کو یہی بتاتا رہا کہ  پچھلی حکومت بری تھی ،۔
اب عمران لایا گیا ہے تو اس نے بھی یہی بتانا شروع کر دیا ہے  کہ پچھلی حکومت خزانہ خالی کر گئی ہے م،۔

اے قوم بنو گالیا ،۔
بے شک تم لوگ ایک جوان خرگوش ہو  ،۔

بدھ، 16 جنوری، 2019

سیاسی وابستگی


کہیں کسی امیر علاقے کے گھروں کے نوکر مل بیٹھے اور لگے اپنے اپنے مالکوں کی تعریفیں کرنے ،۔
میرے مالکوں کا کچن اتنا بڑا ہے کہ 
ہم کھانا پتیلوں ، دیچکوں میں نہیں ، دیگوں میں پکاتے ہیں دیگوں میں !!،۔
ہاں !!!!!!۔
دوسرا کہاں کم تھا کہ بتانے لگا ،۔
کچن کی وسعت تو ہمارے مالکوں کی ہے ،۔
صاحب جب کھانا چیک کرنے آتے ہیں تو کچن میں گاڑی  پر گھومتے ہیں ، ٹیوٹا کرولا پر ، ہاں !!!!!۔
کرولا پر !،۔
تیسرا ہمم کر کے منہ پھیر لیتا ہے ،۔
سب حیران ہو کر اس کا منہ دیکھتے ہیں کہ تم ہی کچھ بتاؤ کی ہمارے صاحبوں کے کچنوں میں کیا کمی ہے ؟
تو تیسرا گویا ہوتا ہے ،۔
یارو ! میرے مالکوں کے کچن کی وسعت کا اندازہ بس ایک مثال سے لے لو کہ 
جب ہم آلو ابلنے رکھتے ہیں  تو ؟
ان کو چیک کرنے کے لئے کہ ترم ہوئے ہیں کہ نہیں ، ہم آبدوز استعمال کر تے ہیں ،۔
آبدوز ،یعنی سب میرین !!!،۔
 مجھے یہ لطیفہ اس لئے یاد آیا کہ 
سیاسی کارکناں اپنے اپنے مالکوں کی تعریفوں مں کچھ اس طرح رطب السان ہیں ،۔
سادگی  کی ایسی مثالیں ہیں کہ 
ایک ناقابل تحریر لطیفہ 
اپنے خادم حسین اور گنڈہ سنگھ والا یاد آ جاتا ہے ،۔
خاور کھوکھر

Popular Posts