دی خاور کنگ اور بلاگ
ميں نے اردو میں بلاگ لکھنا شروع کیا تھا
تو مجھے اس بات کا یقین تھا که پانچ چھ سال تو کوئی شائد اس کو پڑھنے بھی نهیں آئے گا
کیونکه انٹر نیٹ ابھی شروع هوئے چند هی سال هوئے تھے اور
لوگاں کو انگریزی ایسے چڑھی هوئی تھی جیسے چوھڑے کو شراب چڑھی هو
کمپیوٹر میں اردو کے لکھنے کا حال اج بھی یه ہے که
انگریزی چڑھے لوگ اس کو
کار محال است
بیکار است
غریب است
که
کار دیگران هی سمجھتے هیں
جب میں نے بلاگ لکھنا شروع کیا تو مجھے کچھ علم نهیں تھا که کوئی اور بھی اردو ميں بلاگ لکھ رها هے که نهیں
اور بلاک لکھنے کی اخلاقیات اور موضوعات وغیره کیا هیں
صرف ایک لفظ پڑھا سنا تھا جی انٹر نیٹ پر
اور بس پھر مفت بلاگ بنانے کی سائیٹ بلوگر مل گئی اور چل سو چل ـ
جب لکھنا شروع کیا تو دلچسپی هوئی که اردو میں سرچ کریں
تب جا کر کچھ دوسرے بلاگ ملے جن ميں مجھے جو یاد هیں
ان ميں دانیال کا نام آتا ہے اور
بعد میں شیعب دبئی والا
اور پھر
ایک هی گھر کے تین اردو بلاکر
اجمل صاحب ، ان کے بیٹے زکریا اور ان کی بیٹی عنبرین کا بلاگ تھا
بہت عرصه تو میں نام کے معاملے میں هی کنفیوژن کا شکار رها که
نام کیا رکھیں جی بلاگ کا؟
خاور کی بیاض
کے نام سے کچھ کاپی پیسٹ اور نقلیں بھی لکھیں
میرے بلاگ پر پہلا تبصره ایک خاتون نے کیا تھا
رومن اردو ميں
که ميں بھی اردو لکھنا چاهتی هوں
اور دوسرا تبصره تھا اجمل صاحب کا
جو که میری توقع سے بہت جلدی هوئے
که میں اس کی توقع نهیں کرتا تھا
مجھے یاد هے که پہلے پہل تو تبصرے کے جواب کا کیا کروں کهاں لکھوں کی پریشانی بن گئی که
بات میرے بلاگ پر لکھی هے تبصره بھی یهیں هوا هے اور ميں سوچ رها هوں که جواب تبصره کرنے والے بندے کے بلاگ پر لکھا هو گا؟؟
اک بد تمیز تھا
ایک رانا قدیر تھا
یه رانا قدیر بھی بڑی بچگانه طبیت کا بنده تھا
بس رس رس جاتا تھا اور بلاگنگ چھوڑنے كی دھمکیاں
قارئین کی ناں چھوڑنے کی درخواستیں
لیکن اج اس نام کے بندے کو کوئی جانتا بھی کم هی هو گا که
اگر بلاگنگ کرو کے تو بلاگر کی پہچان کے مالک هو ں گے ناں جی
ورنه
جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا؟؟
اردو کی بلاگنگ کی دنیا ميں بڑے لوگ داخل هوئے
لیکن مستقل مزاجی سے چلنے والے هیں
اپنا ڈیره والے منیر صاحب
میرا پاکستان والے افضل صاحب
منافقت کے خلاف والے اجمل صاحب
اور
میں خود خاور کنگ!!ـ
یه کنگ کا لاحقه بھی جی میرا خود کا خود کو دیا هوا نهیں ہے
اسی کی دهائی میں راشد پٹواری نے پہلی دفعه کها تھا اور پھر علاقے کے سارے هی لوگ کہنے لگے
معنوں کا علم ہے که نهیں
لیکن اج بھی همارے علاقے کا رهنے والا کهیں بھی مل جائے ، کنگ صاحب هی که کر بلاتا هے
بلاگنگ کے چند سالوں ميں کئی لوگ آئے اور چلے گئے
میں جو که خود زیاده مذہبی نهیں هوں
اس لیے مذہبی ریا کاروں کی مخالفت کرتا رهتا هوں
اور سمجھتا هوں که اردو کی بلاگنگ میں اگر تغرے ، تعزیے اور تعویز لگے بلاگ نهیں هیں تو اس میں میری بھی کوشش شامل هےـ
یهی حال وکی پیڈیا میں بھی هے که
مذہبی ریا کاروں کا راسته روکنے میں میری کوشش اس لیے کامیاب رهی که یهاں
اصلی والے اهل علم بھی تھے جنهوں نے میرا ساتھ دیاـ
مجھے اپنے بلاگ لکھنے کا ایک فخر هےـ
که یه میری پہچان هے
لیکن اردو کے وکی پیڈیا سے تعلق بھی میرا فخر هے ـ
اردو سیاره اور پھر اردو محفل بعد کی باتیں ، لیکن ان دو سائیٹوں نے انٹر نیٹ پر اردو کی اشاعت کے لیے بهت نام پایا هے ـ
مجھے یاد هے که اردو محفل کی شروعات پر میں نے ایک پیسٹ بھی لکھی تھی ـ
لیکن یقین کریں که مجھے اس وقت تک بلکل بھی سمجھ نهیں تھی که جو چیز یه لوک بنانے جا رهے هیں یعنی که فورم !!ـ تو یه هو گی بلا اور کرے گی کیا؟
اردو کی بلاگنگ میں اج کے لکھنے والے لوگ !ـ
میں سمجھتا هوں که مجھے سے زیاده علم والے اور سمجھدار هیں ـ
مجھے یاد نهیں آ رها که کسی شاعر نے کها تھا
که میں چراغ سحر تو هوں لیکن میرے بعد اندھیرا نهیں اجالا آ رها هے
اسی طرح سے میں بلاگ لکھنے والوں میں پرانا ترین تو هوں لیکن
بہتر ترین نهیں هوں ـ
لیکن اس بات کی خوشی ضرور هے که
اج کے دور کے بهترین لوگ جو که لکھنے والے هی هوتے هیں کسی بھی دور کےـ
اور اج کے بهترین لوگ هیں جی وه لوگ جو لکھتے هیں
اور ان ميں سے بھی اچھے هیں وه لوگ جو کسی کے لیے نهیں اپنے لیے لکھتے هیں
اور وه هیں جی بلاگر
میں بھی ان لوگوں میں شامل هوں ـ
بلکه مشکور هوں که ان لوگوں نے مجھے بھی شمولیت دی هوئی هے ـ
ان اچھے لوگےں ميں بھی کچھ عادتیں
بری هیں ـ
جیسے که کچھ بری عادتیں مجھ میں بھی هیں
ایک سب سے بری عادت جو هے
وه هے
تبصره کرنے والے پر چڑھ دوڑنے کی!!ـ
پنجابی میں کہتے هیں
لکدی لاء کے چڑھ جانا
اس بات کی معنویت پر غور کریں ـ
لکدی لاء کے چڑھ جانا
اور یه کوئی اچھا رویه نهیں هےـ
میں نے تبصروں کے متعلق یه رویه رکھا هوا هےکه
میں نے جو اچھا سمجھا اپنی دانست ميں اسے لکھ دیاهے
اب تبصره کرنے والا تنقید کرے یا تائید مجھے اس کا جواب دینا نهیں بنتا
که اس طرح سے جواب در جواب کا ایک سلسله چل نکلتا هے جو که بلاگنگ نهیں چاٹنگ کهلوائے گا
چاٹنگ میرا مقصد نهیں هےـ
هاں اکر میں محسوس کروں که تحریر میں کچھ کمی ره گئی هے
تو اس کے لیے یا تو میں ایک اور پوسٹ لکھوں گا
یا پھرپھر صرف اس خامی یا کمی کی بابت بتا کر !!ـ بس!!!ـ
اور تبصره کتنا بھی غلط یا تلخ کیوں ناں هو میں اسے ڈیلیٹ نهیں کروں گا
کیوں؟؟
کیونکه
اج سے سالوں بعد یا صدیوں بعد اگر کوئی اس تحریر کوپڑھے تو اس کو اندازه هو سکے که لکھاری کیا سوچتا تھا اور اس دور کے لوگ اس تحریر کے متعلق کیا رویه رکھتے تھے
گندی گالیاں تک لکھ جانے والے بھی هوتے تھے که نهیں "اُس" دور ميں ؟؟
میں نے اپنی سوچ کو الفاظ کا روپ دے کر چھوڑ جانا هے
اوراس تحریر کی بقا کی دعا مانگنی هے
باقی میں غلط تھا که صحیع ، گندا تھا که پاک ؟
اس بات کا فیصله انے والے وقتوں کے لوگ کریں گےـ
یعنی اپ !!ـ جو اس تحریر کو پڑھ چکے هیں ـ