ٹیگ کا جواب
عمار ابن ضیاءکی طرف سے شروع کیا گیا ٹیگ کا سلسله
جی که عرفانیات سے هوتا هوا مجھ تک ایا هے
لیکن مجھے اس کو اگے منتقل کرنے کی سمجھ نهیں آ رهی ہے
2012ء میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟
دبئی کے لیے جاپان سے پارٹس کی ایکسپورٹ کے کام کو شروع کرنا اور اس کو ترقی دینا ہے
۔ 2012ء میں کس واقعے کا انتظار ہے؟
جاپانی ین کی قدر کے کم هونے کا انتظار هے یاکه جاپانی چیزوں کی قیمت کم هو اور غیر ملکی خریاداروں کی آمد هو
۔ 2011ء کی کوئی ایک کام یابی؟
اپنے سکریپ یارڈ پر حکومتی اجازت نامے کے ساتھ گاڑیوں کی کٹائی کا کام شروع کرنے ميں کامیابی
۔ 2011ء کی کوئی ایک ناکامی؟
چھٹی چھوٹی سی پریشانیوں کے علاوه کچھ نهیں ،
۔ 2011ء کی کوئی ایک ایسی بات جو بہت یادگار یا دل چسپ ہو؟
کوئی خاص نهیں ، کام کی مصروفیات نے مشین سا بنا دیا هے ، یه سوال پڑھ کر یه احاساس اور بھی بڑھا هے
۔ سال کے آغاز پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟
پہلا هفته تو بڑا هی مصروف اور کیش کی کمی کا احساس
۔ کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہوں؟
هزروں خواهشیں ایسی که هر خواهش په دم نکلے ، سرور کو سیٹ کرنے اور اس پر ویب هوسٹ کا علم حاصل کرنا چاهتا هوں تاکه
بلوگر کی طرح کا ایک بلاگ بنانے والی سائیٹ بنا دی جائے ـ
1 تبصرہ:
بہت شکریہ جناب
ایک تبصرہ شائع کریں