منگل، 17 جنوری، 2012

یونیکس کی سی ڈیز

یارو منڈا ضد کرتا هے که
یونیکس کی سی ڈیز جاپان سے هی بھیجو
اپ کو تو معلوم هی هے که جن کو باهر کی کمائی اتی ہے ان کی عادات
هوتی هیں که سب کام
اور چیزیں باهر سے هی آ جائیں
اور رویه بن جاتا هے
کم جوان دی موت اے
اور هر چیز کی ذمه داری کسی اور کی هوتی هے
اور هر بگڑے کام ميں غلطی بھی کسی اور کی هوتی هے
اور هر ذمه داری ٹالنے کے لیے هوتی هے
اس لیے

علمائے یونیکس سے مدد کی اپیل ہے که
مجھے بتائیں که ميں یه سیڈیز کهاں سے حاصل کروں؟؟
صرف سی ڈیز هی چاهیے
ڈاؤن لوڈ یا کسی قسم کا م نهیں بتانا هے جی
یونکیس کے علمائے کرام کو میں نے ذہین پایا هے
اس لیے
مجھے یقهن هے که
ان کو میری بات کی سمجھ لگ گئی هو گی
هے کوئی عالم جو بتائے که پاکستان ميں کهاں سے مل سکتی هے یا که کہاں سے ملیں گی

4 تبصرے:

ٰعادل چیمہ کہا...

خاور بھائ یونکس بہت براڈ ٹرم ہے۔ اس کے اندر ڈھیر سارے اوپریٹنگ سیسٹم آتے ہیں جو یونکس کے کرنل کو استعمال کرتے ہیں۔ آپ منڈے سے کنفرم کر لیں کے یونکس کی کون سی ورائٹی چاہیے۔

مکی کہا...

خاور صاحب بچے سے پوچھ لیں کہ کون سی نسل کی یونکس/لینکس درکار ہے اور پھر یہاں چلے جائیں اور قصہ مختصر کریں:

http://www.osdisc.com

گمنام کہا...

جب کنفرم ہو جائے تو ڈایرکٹ اس آپریٹنگ سیسٹم کی ویب سائٹ سے جا کر ڈیویڈی یا سیڈی ایمیج ڈاونلوڈ کر کے پرن کر لیں۔ آپ کو جاپان سے کجھ بھی بھیجنے کی ضرورت نہیں۔

Zillaamerg کہا...

خاور بھائی جو لینکس ڈسٹرو(Ubuntu, Mint, Debian, fedora etc) درکار ہے، اسے آپ خود ڈاؤن لوڈ کر کے سی ڈی بنا لیں اپنے کمپیوٹر سے اور بذریعہ کوریئر پاکستان بھجوا دیں!

Popular Posts