لوک کہانی اور میڈیا
جاپانی زبان کی ایک لوک کہانی کے
جس ميں ایک بچه جس کا نام هوتا هے
اورا شیما تارو
ایک دن سمندر کے کنارے شرارتی بچوں کی زد میں آئے ایک کچھوے کو بچاتا هے
جس پر کچھوا اوراشیما تارو کو اپنے دیس کی سیر کی دعوت دیتا هے
کچھوا تارو کو لے کر زیر آب اپنے دیس لے جاتا جهاں تارو کجھ دن گزارتا هے
واپسی پر کچھوے اس کو ایک بکس دیتے هیں که اسے ناں هی کھولنا که تمهارے لیے یه هی بہتر هے
جب اوراشما تارو سمندر سے باهر اتا هے تو زمین پر زمانے بدل چکے هوتے هیں صدیوں کا فرق پڑ چکا هوتا هے
لوگوں سے اپنے متعلق پوچھتا ہے تو بڑے بوڑھے اس کو بتاتے هیں که
هاں اس نام کے ایک لڑکے کا سنا تو تھا جو سمندر میں ڈوب کر مر گیا تھا
اس بات پر اوراشیما کی حیرانی اور حالت کو جاپانی زبان میں محاورے کے طور پر بولتے هیں
مثلاً ایک سڑک سے چند سال بعد گزر هو اور وهاں عمارتیں هیں عمارتیں بن چکی هوں تو
کهتے هیں میری تو اوراشیما تارو والی حالت هو گئی
که زمانه هی بدل چکا تھا
میری بھی کچھ یهی حالت هوئی
که مسالے خریدنے تھے
عمران کے خلال فوڈ نما ریسٹورینٹ پر گیا تو سوچا که کھانا بھی کھاتے چلے جاتے هیں
ٹی وی پر مولوی لگے تھے تغرے چل رهے تھے
عمران کا بھائی پوچھنے لگا که مولوی هی چلنے دوں یا
خبریں دیکھیں گے؟
مجھے پاک ٹی وی دیکھنا کم هی نصیب هوتا هے بلکه
سالوں سے دیکھا هی نهیں هے
پاکستان بھی گیا تو
کچھ بجلی کی کم اور کچھ دوسری مصروفیات
اور کچھ همارے گھر میں کیبل کی کمی
ٹی وی پر پروکرام چل رها تھا
جرم بولتا هے
میری بھی حالت اورا شما تارو والی هو ئی
که زمانه هی بدل چکا هے
سنسنی انگیز طرزکلام
پراگنده خیالات
یه کیا دیکھایا جارها هے لوکاں کوجی؟
مجھے محسوس هوا که
پروگرام دیکھانے والوں کے ذہن بھی واضع نهیں هیں که وه لوگان کو بتانا کیا چاهتے هیں
ایک خبر میں مجرموں کو مظلوم بنا کر پیش کیا چارها هے تو دوسری میں پولیس کو بیوقوف
تیسری میں قانون کی بے بسی
تو چوتھی ميں قانون کو ظالم بنا کر پیش کیا جارها هے
اور هر بات پر لقمه دیا جارها هے !ـ
تو
پھر
جرم بولتا هے!!!ـ
اور یه انداز بیاں
یه سنسنی خیزیان
لگتا هے پنجابی فلموں کی انڈسٹری کو تباه کر دینے والے مکالمه نگاراور کہانی کار
اور دوسرے فنکار مل کر اج کل میڈیا چلا رهے هیں !!ـ
اچھے خاصے مرد
خاور کی سوچ کو پریشان کرکے رکھ دیا هے جس چیز نے اس کو روز دیکھنے والے
کس سوچ کے مالک هوں گے؟؟
سوچ کی پریشانی هے که
زلف پریشان کی طرح گلیان سڑکیں ، شهر ابادیاں
هر چیز پریشاں هے
الجھی هوئی سوچ هے که هر چیز الجھی هوئی هے
که
سلجھی هوئی هوئی کوئی چیز بھی هوگی پاکستان میں ؟؟
هندو ، مسلمانوں کو بیوقوف سمجھا کرتا تھا
پاکستان بنا کر
هم نے ساٹھ سالوں ميں هندو کا نظریه صحیع ثابت تو نهیں کر دیا کهیں؟؟
اورا شیما تارو والی حالت هے جی میری!!!ـ
4 تبصرے:
اعلی غیر ملک سے تعلیم یافتہ میڈیا کا اسٹاف اور مالدار مالکان جو ہنس کی چال چلنے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں۔یورپ ۔امریکہ ، اور جاپان میں معاشرے کی اصلاح اس طرح کی پروگرامز سے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور گولڈن ہاور میں کمرشل سے کمایا جاتا ہے۔
جس ملک میں بجلی ہی نا ملے ، ابھی بھی گھروں میں ٹی وی نا ہو،،،۔۔۔میرے خیال میں ایسے میڈیا والے ذہنی مریض ہی ہو سکتے ہیں۔
جو مغربی طرز کا میڈیا بنانے کے خبط میں مبتلا ہیں
بھائی جان اس بکس میں کیا تھا؟؟
یار کہانی تو پوری کر دو ۔۔۔ یا اسکا کوئی انگریزی ترجمہ عنایت فرماو ،، اگر مانگا مل جائے اس کہانی کا تو بلے بلے :ڈ
محترم میڈیا وغیرہ پر تو روز ہی تبصرے ہوتے ہیں لیکن جس طرح آپ نے لوک کہانی سے بات نکالی اور مدعا بیان گیا۔۔ بہت ہی شاندار۔
ایک تبصرہ شائع کریں