منگل، 27 دسمبر، 2011

خبر اور اخبار

بی بی سی کی ایک خبر کے مطابق
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/12/111225_orakzai_bombing_ra.shtml
پاک فوج نامی لوگوں نے جنگی جهازوں سے پاکستان کے ایک علاقے اورکزئی پر بم مارے هیں ـ
جس ميں کئی پاکستانیوں کی املاک کے تباه هونے کا بھی بتایا گیاهے اور خدشه هے که کوئی دس پاکستانی اس بم باری میں فوت کر دیے گئے هیں ـ
یاد رهے که پاکستان ميں پاکستانیوں کی حفاظت کا کوئی معقول انتظام نهیں ہے
مختلف ناموں سے جانے جانے والے ٹولے پاکستانیوں کو شمال سے لے کر جنوب تک مار رهے هیں
بلوچستان میں مسخ شده لاشیں ملتی هیں اور دوسرے علاقوں میں بم دمھاکےهوتے هیں
اس غارت گری سے تنگ آ کر بنگالی پاکستانیوں نے انیس سو اکہتر میں اپنا ملک علیحده کر لیا تھا

ایدهر گبھرو لاشاں ڈگیاں سینے پاٹے ماواں دے
اودهر ٹھیک نشانے بدلے ،لگدے تغمے تلّے رهے

دوش ناں دیوں هواواں نوں سر توں اڈیاں تمبوواں دا
کلّے ٹھیک نئیں ٹھوکے خورے ، ساتھوں رسے ٹلہے رهے

جمعہ، 23 دسمبر، 2011

لاشوں کی طاقت

ایک بات دیکھی هے
که جب کهیں کسی نے ایک بڑی اکثریت کو بیوقوف بنانا هوتا هے تو
قبروں کا ، میتوں کا سهارا لیتا هے
کوریا كی جنگ میں امریکه نے انچن میں فوجیں داخل کرکے کوریا کو دو حصوں میں تقسیم کردیا
شمالی اور جنوبی کوریا
شمالی میں کم ال جون حکمران بنا جو که جنگ کا هیرو بھی تھا
چورانوے میں اس کا بیٹا کم ال سونگ حکمران بنا
اور اس نے ابے کی موت کا تین سال سوگ منایا
تین سال !!!ـ
سوگ میں هی گزار دیے
اور مردے کو شیشے کے شوکیس میں رکھ کر سب کو دیدار کروایا اور
اور ابے کی لاش کو هوا بنا بنا کر حکومت کرتا رھا
اب یه کم ال سونگ بھی مر گیا هے جی
اور اس کا بیٹا بھی وهی طریقه اختیار کرنے جارها هے
کامیابی یا ناکام کا انحصار اس ملک کی فوج پر هے
اور انے والے دنوں میں هی پته چل سکے گا
مذہب بناناے کا بھی یهی فارمولا هے که
کسی لاش کی باتیں کر کے
کسی مرنے والے کے اقوال پر اپنے خیالات کو لوگوں پر لاگو کر دینا
اس وقت موجودمذاہب مين سے ایک مذہب کا بانی جب مر گیا تو اس کے ساتھ ساری حیاتی اواره گردی کرنے والے مراثی کو خیال ایا که اب میں کیا کروں تو؟
اس نے بابے کے نام پر ایک نیا مذہب بنا کر دیا
لاش غائب کرکے رب پر الزام دیا ـ
اسی طرح بهت سے لوگ یهی کرتے هیں که
کسی لاش کا کهتے هیں اور
لوگوں کو بیوقوف بنانے لگتے هیں
اور لاش کے تازه احکامات کو خواب میں سن کر لوگوں تک پہنچاتے هیں
اور کام چلاتے هیں
میں نے اوپر جولکھا ہے وه
غیر اسلامی معاشروں کا لکھا ہے
اسلام ميں اسطرح هوتا هے یا نهیں اس کے متعلق ميں اپنے خیالات کا اظہار نهیں کروں گا!!ـ
کیوں؟؟؟
کیونکه



ں
ب ں ٹ
ک گ غ




ج س ش د غ








ہے!!ـ

جمعرات، 22 دسمبر، 2011

فرشتوں کے کام

یه مسلم لیگ بچے دے دے کر پھاوی سی هو گئی هے
اس لیے اس سے پچے دلوانے والے فرشتوں نے کچھ اور سوچا هے که
اب فرشتوں کے نئے بچے مسلم لیگ کا نام لے کر پیدا نهیں کیے جائیں گے
بلکه
انقلاب کا سابقه یا لاحقه لگا کر پیدا کیے جائیں کے اور اس سابقے اور لاحقے کے اگے پيچھے کے نام بھی بدلنے کی گنجائش رکھی جائیں گی
بڑا رواج تھا جی
لنگی کا ان دنوں جب پاکستان بنوانے کے لیے مسلم لیگ سرگرم کیا پاؤں گرم دل گرم اور پته نهیں کیا گیا کرم تھی که
ایک جگه کسی مخیر نے مسلم لیگیوں میں لنگیاں بانٹیں
سوتی لنگیاں تھیں که ایک هی دهلوائی میں سکڑ گئیں
اسی مخیر نے بڑے فخر سے پوچھا که کیسی هیں میری دی گئی لنگیاں
تو
منچلے نے جواب دیا که
کانگرس کی حمایتی لگتی هیں
که جب ان سے مسلم دھانپتے هیں تو " لیک " ننگی هو جاتی هے
اوراگر "لیک" ڈھانپیں تو" مسلم " ننگا هو جاتا هے
مجھے تو جی اب پاکستان کی سیاست دیکھ کر لگ رها هے که
روحانی خانوادوں کے کاروبار ميں اب سیاست کی دوکاندایان بھی داخل هوچکی هیں
اور انے والی تین چار دھائیوں میں سیاسی جماعتوں کی خانقاهیں بھی هوں گی جن کے سجاده نشین ملک کی حکومت کے لیے کوشش کیا کریں گے
بی بی شهید ، بابا شهید ، شهید جمهوریت ، پیر سیاست ، شهید انقلاب وغیره وغیره قسم کے نام هوں گے ـ
لیکن
اگر الله پرست لوگ آئے اور انهوں نے ساری سیاسی اور روحانی اور تعویذی اور وظیفی خانقاهوں پر بلڈوزر چلا دیے اور لوگوں کے دیکھتيے هیں دیکھتے قبروں والے بابے ان بلڈوزروں کو روک بھی ناں سکے
تو؟؟
چھڈو جی !!ـ
یه اوپر والا خاور کا خواب هے اور توحید کے داعی هزاروں سال سے یه خواب دیکھتے آئے هیں
اس خواب کے لیے قتل بھی هوتے هیں اور دربدر بھی
بے عزت بھی هوتے هیں اور بدنام بھی
لیکن اس خواب کو پورا بھی کرتے هیں اور نام چھوڑ جاتے هیں
لیکن
بڑا هی واهیات جانور هے
انسان بھی که
ایک اسی سبق کو جلد بھول جاتا هے اور
میرے رب ! الله سائیں کے ساتھ لوگوں کو ، چیزوں کو شریک کرنے لگتا هے
اور ملک کے حالات پاکستان جیسے هو جاتےهیں
خاور ان حالات کو بے دین معاشرے کے حالات کہتا ہے
اور بد انیش لوگ اس کو دین(سسٹم) کهتے هیں
آپ بھی اپنے اردگرد دیکھیں که کون کون انقلاب لانے کی باتیں کر رها هے
اور اس کا منشور کیا هے عزم کیا هے؟؟
بس انقلاب!!ـ
مولبی طاهر صاحب بھی قائد انقلاب کہلوائے تھے اور بھائی الطاف بھی انقلاب کی باتیں کرتي هیں اور
اسی لیے عمران خان کے انقلاب ميں کراچی ميں تعاون کو روش اپنائی هے
جی
ایم کیو ایم نے
کیوں که فرشتوں کا حکم ہے
اور فرشتے انقلاب لانا چاهتے هیں
اب اس بات کا مجھے بھی علم نهیں ہے که
فرشتوں کے نزدیک " انقلاب " کے معنی کیا هیں ـ
یاد رهے فرشتوں کے الفاظ معنی عوام سے مختلف هوتے هیں

جمعہ، 16 دسمبر، 2011

ترقی کی کوشش

کاروبار کو کچھ وسعت دینے کا پروگرام ہے
جاپان سے گاڑیوں کے پرانے پرزه جات کو یو اے ای المعروف دبئی کو ایکسپورٹ کرنے کا پروگرام پکا هو چکا هے
اس مہینے کی آٹھائیس تاریخ کو مجھے سکریپ یارڈ کا اجازت نامه ملے ایک سال هو جائے گا
اگر چه که کٹائی کا کام تقریباً ایک مهینه بعد هی شروع هو سکا تھا

یهان جاپان سے پرانے انجن اور گاڑیوں کے دوسرے پرزه جات دبئی کے نام پر شارجه ایکسپورٹ کیے جاتے هیں
اب تک میں جو کام کرتا تخا وه کچھ اس طرح تھا که گاڑی کاٹ کر رکھ دیتے تھے
اور ایکسپورٹ کرنے والے لوگ آ کر اس کے پرزه جات خرید کر لے جاتے تھے
لیکن اس مين ایک قباحت یه نظر آئی که بهت سا مال ڈیڈ سٹاک نما بن جاتا تھا
اور کچھ مال خریدنے کے لیے انے والے ایکسپوٹر مجھ سے سیانے تھے
اور هینڈ کر جاتے تھے
مثلاً ایک خان صاحب هیں جو که صرف چھوٹی چیزوں کی ایکسپورٹ کرتے هیں
هارن ، بریک سلینڈر، ریڈی ایٹر ، جیک پانے ، سی ڈی ٹیپ پلئر وغیره
لیکن جب بھی آئیں کے کهیں گے که انجن خریدنے کے لیے آیا هوں
ون کے زیڈ کا انجن هے ؟
جی وهاں پڑے هیں دو عدد!!ـ
اور ٹو ایل کا انجن؟؟
وه پڑا هے ایک عدد !!ـ
یه تو ٹربو والا هے
مجھے نان ٹربو چاهیے
ایک ٹرک کھڑا هے هائی ایس کا اس ميں هے نکال دوں ؟؟
اس مکالمے کے بعد خان صاحب قیمت وه بتائیں گے که
بندے کی پتلاں هی گرم هو جائیں ـ
اس لیے سودا تو هونے سے رها
اس لیے خان صاحب فرمائیں گےـ
جی اب کے پاس آئے هیں تو اب خالی هاتھ کیا جانا ، کچھ هارن وغیره هی دے دو !!ـ
لیکن هارن زیاده هوتے نهیں هیں که سبھی گاہک مانگتے هیں اس لیے میں کهتا هوں که
یه دو یاتین هی پڑے هیں لے لیں !!ـ
کتنے پیسے دوں ؟؟ خان صاحب سوال کرتے هیں ـ
لے جاؤ خان صاحب ، اب ان کا لیں آپ سے ـ
اور یهی سننا چاهتے هیں خان صاحب ، اور هارن لے کر چلتے بنتے هیں
اور ان کا شکوه که چھوٹے کارباری هو جی خاور صاحب ، اپ کے پاس همارے مطلوبه انجن هوتے هی نهیں هیں
تو جی
اس لیے
اب میں خود ایکسپورٹ کروں گا
کنٹینر کھڑا کرکے لوڈنگ کرنے کی جگه امید هے که دو دن تک تیار هو جائے گی ـ
لوڈ کرنے کی فورک لفٹ بھی دو تین دن میں لے آئیں گے
اس وقت جو فورک لفٹ استعمال کر رها هوں ان ميں ایک تین ٹن کی هے اور اور ایک چار ٹن کی لیکن هر دو میں مسئله هے که کنٹینر کی اندرونی اونچائی سے اونچی هیں اس لیے کنٹینر ميں داخل نهیں هو سکتیں
کنٹینر کے لیے مخصوص فورک لفٹ کا انتظام کیا هے که یه لفٹ ایک مخصوص جیک کے ذریعے چیز کو تو اٹھاتی هے لیکن کنٹینر میں داخل هو سکتی هے ـ
لوڈنگ ، کاغـذی کاروایاں اور پانی میں سفر کے بعد یه کنٹنر دبی پہنچنے کے لیے کتنا وقت لیتا هے
اس سے قطع نظر میں جنوری کے تیسرے یا چوتھے هفتے دبئی کا سفر کروں گا
وهاں شارجه میں اپنے جاننے والوں کا یارڈ ہے جس ميں کنٹینر کھول کر فروخت کیا جائے گا!ـ
اب میں یه چاهتا هوں که دبئی میں کچھ سلام دعا والے بندے مل جائیں
که جس سے معلومات مل سکیں
کچھ کا ایڈریس میں لے کر جاؤں گا اور کچھ لوگوں سے مل کر معلومات لیں کے
اگر اب کے کوئی جانے والے دبئی مین سکریپ کا کام کرتے هیں تو ان کا خاور کو بتائیں ـ
یا اگر کوئی اردو کا بلاک لکھنے والا دبئی شارجه میں رهتا هے تو ان سےملاقات کر کے بڑی هی خوشی هو گی
جیسے هی هوٹل کا کنفرم هوتا هے
ميں بلاگ پر پوسٹ کردوں گا
لیکن اکر اپ آپنا فون نمبر دے دیں تو اسانی رهے گی
بس ڈر هے تو اس بات کا که دبئی ميں بڑے بڑے سیانے لوگ هیں
اور میں سدا کا ساده دل ، کهیں کوئی هینڈ ناں کر جائے
که ابھی تو مالی حالت بھی صحیع نهیں هےـ

اتوار، 11 دسمبر، 2011

مذهب کی افیم

مذہب ایک افیم کی طرح کی چیز هوتی هے
کسی سیانے کا قول هے اوپر والا میرا نهیں !!ـ
عمران حمید نے لکھا ہے كه
آپ کی اکثر تحاریر اس قسم کی کیوں ہوتی ہے کہ کیونکہ میں نے سنا پڑھا نہیں لہذا ایسا نہیں ہوتا یا پھر اگر میں نے ایسا جانور نہیں دیکھا اس سے ملتا جلتا جانور دیکھا ہے تو ایسا جانور ہو ہی نہیں سکتا؟

اگر میرا رویه وقعی ایسا هے تو یه بهت هی احمقانه رویه هے
مجھے اس پر غور كرنا هو گا اور كر بھی رها هوں
كه ایسے هی رویے كے تو میں خلاف هوں لیكن كهیں نادانستگی میں خود بھی اسی رویے کا شکار تو نهیں هو چکا؟؟
پاک مذہب کے نشے کے نشئی لوگ کسی بھی بندے کو اسی بحث میں کھینچ نے کی کوشش کرتے هیں که مذہب پر بات کرو جی
اور اگر بات کر لیں تو ؟
ان کے اسلام کی توهین هو جاتی هے
مہروں کے لڑکے بھینیس چرانے جاتے تھے تو ان کی باتيں بڑی دلچسپ هوتی تھیں که
هماری مج کے سینگ
اور همارے مج کا دوده
اور ایسے ایسے مغالطے که بندے کا هاسا هی نکل جائے
همارے بڑے بزرگ هندو هوا کرتے تھے
توحید کی سمجھ لگنے سے پہلے
شجرے والے مسلمانوں سے معذرت کے ساتھ که مجھے اپنے بڑوں کے هندو هونے سےکوئی شرمندگی نهیں هے
میرے نزدیک شرمندگی والی بات یه هے که
میں توحید کے فلسفےمیں شک کا شکار هو جاؤں
جب همارے بزرگ هندو سے مسمان هوئے تو برادری والوں نے کها
گنگا جل جیسے پوتر پانی تمہیں مسلمانی ميں کهاں ملیں گے
تو مولوی نے بزرگوں کو بتایا که
آب زم زم هے ناں جی
بجرنگ بل جیسا نعره جس سے دشمن کا دل دهل جائے اس کا کیا کرو کے جی؟
مولوی نے بتایا
یاعلی کا نعره ہے ناں جی
بجرنگ بلی کے وزن کا
دهارمک معاملات کو نمپٹانے اور شراپ وغیره سے پچانے کے لیے برہمن کہاں سے لاؤ گے؟؟
اسلام کے ٹھیکداروں نے بتایا که
سید صاحب آل رسول هیں ناں جی
هندو نے کها که هماری رکھشا کرنے والے لاکھوں دیوی دیوتا هے
تو مسلمانوں کو بتایا گیا که
همارے ولی هوتے هیں غوث اور ابدال هوتے هیں
قلندر هوتے هیں اور مونث قلندر بھی هوتی هے
لو جی اب اپنی اپنی مج کے سینگ بڑے کرو
یا مج کی کرامات کا تذکره
مجھے اسلام میں بتایا گيا
که سب مسلمان برابر هوتے هیں
اور پھر سید او آل رسول کے برابر ناں هوںے کا درس دیا گیا
مجھے بتایا گیا که
اسلام ایک مکمل ترین ضابطه حیات ہے
اور پھر وه درس دیے گئے که٠٠٠٠٠٠٠٠ـ
چلو جی اس طرح کرلیتے هیں
اسلام ایک بهترین معاشره چاهتا هے
تو؟
اب زم زم کے غیر معمولی پانی کے ثابت هوجانے سے معاشرے میں کیا تبدیلی آئے گی؟
سارے طغرے تعویذ اور وظیفے مل کیا کرلیتے هیں ؟
یا کیا کیا هے جی ان سب چیزوں کی بهتات نے پاکستان ميں ؟؟
مذهب کی افیم کھاؤ اور نعره لگاؤ
یه تہذیبی نرگسیت نهیں هے
منافقت هے
جی هان منافقت
اور وه بھی انتہائی اعلی سطح کی منافقت
توحید کا فلسفه
اور شرک کا معاشره
برابری کا درس اور نسلی تفاخر کا معاشره
معاشرتی تعمیر کا دعوه
اور معاشرتی تقابل تک ناں کر سکنے والی سوچ اور تعلیم
اور جب آئینه دیکھاؤ تو
سب یه رویه اختیار کرتے هیں که
یه شرک کرنے والے
یه نسل تفاخر والے
یه معاشرے میں انتشار پھلانے والے
سب دوسرے مسالک ے هی
میرا مسلک
تو جی
وه هے ، یه هے وغیره وغیره هے

ایپل کے بانی سٹیو جابز کا باپ بھی الجزائر کا مسلمان تھا
اس لیے کمپوٹر کی ساری ٹکنالوجی بھی مسلمانوں کے نام کر لو جی

جمعرات، 8 دسمبر، 2011

دین سلام

ایک تو جی میں اج کل "دین سلام " والوں سے بڑا تپا هوا هوں
هر بات میں دین سلام
اور کم علمی که انتها که دین کے لغوی معنی تک نهیں معلوم
اور ناں هی اسلام کے لغوی معنے معلوم هیں
تو جی
دین سلام دین سلام کرکرکے
ایتوں کے طغرے لگا لگا کے
آب زم زم کی جھوٹی تحقیات کے طغرے
اور اصلی بات که
سلام کے لغوی معنی ہیں طاعت و فرمانبرداری کے لیے جھکنا
یا
عیوب و نقائص سے پاک اور بری ہونا یاپھر کسی عیب یا آفت سے نجات پانا، اور سلام کے ایک معنی صلح کے بھی ہیں
اور یه ساری باتیں پاک دین (نظام پاکستان ) میں تو پائی نهیں جاتیں
اور ناں هی کسی اور ملک کے دین (نظام) میں پائی جاتی هیں
جو مسلم کهلواتا هے
هاں یه صفات
دین جاپان ، دین امریکه اور دین یورپ میں بدرجه اتم پائی جاتی هیں
اؤ ادیان (سسٹمز) پر بات کریں که کس کے دین (سسٹم ) میں کیا خامیاں هیں ؟؟
اور کیا خوبیاں هیں ؟؟
شائد که تیرے دل میں اتر جائے میری بات!!!ـ

اتوار، 4 دسمبر، 2011

لڑایاں اور مانگے

حمید پور کے چوھدیوں کا لڑکا گھبرایا هوا
دیڑے پر پہنچا
ابا جی مجھ سے بنده مر کيا هے
گولی لگنے سے !!!ـ
ابا جی بڑے سیانے تھے
اوئے فوراً بندوق لے کر !!ـ
یه لو جی مصطفے نے هاتھ میں پکڑی بندوق جلدی سے ابا جی کو دینے کی کوشش کی ـ
اوئے جھلیا !ـ اے نهیں ، اس سے تو بنده مار کر آئے هو اندر سے دوسری لے کر آؤ!ـ
هونهار پتر جلدی سے دوسری بندوق لے کر آتا ہے
ابا جی کیا کرتے هیں که
پاس هی کام کرتے هوئے چوہڑے کی طرف بندوق سیدھی کرتے هیں اور اس کو گولی ماردیتے هیں
چوہڑے کے ٹھنڈا هونے سے پہلے هی بیٹے کو کهتے هیں
اور پتر مصطفے جلدی سے تھانے پہنچ اور
پرچه کٹوا کر آ که دشمنوں کی گولی سے همارا چوھڑا مارا گیا هے اور هماری جوابی فائرنگ سے ان کا کوئی بنده بھی زخمی هو گیا ہے
ابا جی کی سوچ تھی که اس طرح دونوں طرف سے ایک ایک قتل کے پرچے سے کیس برابر هو جائے گا اور
بات صلح اور کچھ لینے دینے سے ٹل جائے گی
اور پھر هوا بھی ایسے هی !!!ـ
مانگی کی رسم پنجاب میں پرانوں سے پائی جاتی ہے
ایک گھر کی دیوار بنانی هے
گھر والے لوگوں کو مانگی کا کهیں کے
سب گاؤں والے یا کچھ آ جائیں گے
سب مل کر ایک دن کا کام کریں گے دوپهر کو میٹھے چاول کھائیں گے
کچھ بھاگ جائیں کے کچھ کام کو ختم کرنے تک رهیں گے
ان لوگوں کو مانگے کہا جاتا تھا پنجابی میں ـ
لیکن اب لڑائیوں میں فائرنگ کرنے کے لیے جو لوگ بلائے جاتے هیں
ان کو بھی مانگے کهتے هیں
همارے گاؤں کا بالا گجر ویگن چلاتے چلاتے
بدمعاش هو گیا
پھر مانگا جانے لگا
ایک دن چھچھر والی ميں ایک جگه کے قبضے کے لیے گئے
بالے نے للکارا مارا
اوئے بالا گجر آ گیا جے
بھاگ جاؤ اوئے!!!ـ
اندر کوئی اس سے بھی بڑا مانگا بیٹھا تھا
اس نے ایک هی گولی چلائی جو بالے کو سر میں لگی
بالا مر گیا
دوسرے مانگے بھاگ گئے
بالے کی بیٹی اور بیوی لاوارث هو گئیں
اقتصادیات کے اصول طلب اور رسد کے مطابق
جس مال کی طلب تھی پاک معاشرے میں وه پھر پچیس پچیس روپے میں رسد دینے لگیں ـ
اب جب جی پاک فوج امریکه کے مانگے بن چکے هیں
اور اس کام میں سالهاسال سے هیں
تو جی اگلی پارٹی کی گولیوں سے بھی مریں گے
اور حمید پور کے چوھدریوں کی طرح لاشوں کی تعداد پوری کرنے کے لیے
چوھدریوں کی گولیوں سے بھی مریں گے ناں جی؟؟
اس لیے ميں ابھی پاک فوج کے جوانوں کی موت کے افسوس تک نهیں پہنچ سکا که
که
ابھی پچھلےگیاره سال سے مارے جانے والے عام پاکستانیوں کی میتوں کی تعداد هی اتنی زیاده هے که
ان کا افسوس ختم هو لے
پھر
میں مانگے کے سپاهیوں کا افسوس بھی کرلوں گا!!ـ
غائب کر دیے گئے لوگ !ـ
مسخ لاشیں
بم دھماکوں میں مرنے والے
بھی اتنے هی پاکستانی تھے جتنا که کوئی بھی فوجی هو سکتا هے
تنخواهیں لے کر جنگ کی تربیت لے کر اسلحے کے ساتھ مرنے والے فوجیوں سے زیاده مجھے
زیاده افسوس ہے ان پاکستانیوں کا
جو غائیب کر دیے گئے !!ـ
جو مسخ لاشیں بنا دیے گئے!!ـ
بقول ظہیر کیانی کے خاور تھرڈ پرسن
جیسے عام پاکستانیوں کو کس نے غائب کرکے مسخ شده لاشوں میں تبدیل کیا؟؟؟
کوئی نهیں بتائے گا
وقت کا صدر پاکستان بھی اپنی بیوی کے قاتلوں کی طرف انگلی اٹھا کر دیکھے تو!!!ـ

جمعرات، 1 دسمبر، 2011

ابابیل کا گھونسلا

پاکستان گیا تھا
میں !ـ
بائیس نومبر سے انتیس تک صرف ایک هفتے کے لیے
که مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنوانا تھا
رقم کے لگنے سے دفتری کاموں کی سپیڈ کا وه حال دیکھا که جاپان اور دوسرے ترقی یافته ممالک بھی ایسی سپیڈ دیکھانے سے قاصر نظر اتے هیں
پاسپورٹ آفس میں ارجنٹ پاسپورٹ باره دن ميں ملنے کا لکھا تھا
میں نے منگل کو جمع کروایا
اور ایجنٹ نے جمعو کو دینے کا وعده کیا
میں نے ایجنٹ
وعده پورا کرنے پر انعام کا لالج دیا
تو؟
جعمرات کو دن کے ایک بجے پاسپورٹ لے کر ایجنٹ
گاؤں پهنچ چکا تھا
اس لیے اس دفعه کا خاور کا پاکستان کا دوره
جزوی طور پر کامیاب رها
ایک دوست هیں
حاجی صاحب
ان کو پتھروں کا شوق هے ، جاپان سے جاتے هوئے ان کے لیے کچھ ناں کچھ لے جاتا هوں
اس دفعه ٹائیگر آئی نام کے نگ تھے
ننھا بھائی کے گودام پر حاجی صاحب نے ایک بات بتائی
که جی پاکستان میں بھی اکر بنده بهت سی کوشش کرے تو امول قسم کے پتھر اکٹھے کیے جاسکتے هیں
اس بهت ساری محنت کی تفصیل انہوں نے یه بتائی که
ابابیل کا گھونسلا تلاش کرتا پڑتا ہے
بقول ان کے ابابیل اپنا گھونسلا پلوں کے نیچے یا پہاڑوں ميں ایسی چٹانوں کی چھاؤں میں بناتی هے که جهاں انسان پہنچ ناں سکے
جیسا که سینکڑوں فٹ اونچی چٹان که جس پر انسان چڑھ هی ناں سکے
اور ابابیل اپنا گھونسلا اپنے منه کی تھوک سے بناتی هے
اب جی جب اس گھونسلے میں ابابیل کے بچے چھوٹے چھوٹے هوں تو ان کو زرد رنگ لگا دیا جائے تو
ابابیل سمجھتی هے که
بجے بیمار هو گئے هیں
اور ابابیل پتھروں سے اپنے بچے کا علاج کرتی هے که
مختلف پتھر اس کے پاس لا کر رکھتی
تاکه ان پتھروں کے اثر سے بیمار بجے شفا پاجائیں
اب جب جی یه بهت سے پتھر اکٹھے کر لے
تو اس کے گھونسلے سے یه اٹھا لیے جائیں
وغیره وغیره
اور پھر وغیره
میں نے حاجی صاحب کی بات سنی لیکن ان کو کوئی جواب نهیں دیا که
بات ایسے هو جائے گی جیسے پانی میں مدھانی
ناں لسی ناں مکھن
بس ریڑکا لگائے جاؤ
که خاور کا علم کهتا ہے که کم یاب چیز کو انسان بیماریوں کا علاج جانتا رها هے
اور جس علاقے میں عام هو ، اس علاقے کے لوگوں کو اس کاعلم بھی نهیں هوتا
ابابیل
ایک هجرت کرنے والا پرنده هے
جو که پاکستان ميں سردیوں میں نظر اتا ہے
ٹھٹرتا هوا
بجلی کی تاروں پر غول کے غول نظر اتے هیں
میں اسے سردیوں کا پرنده سمجھتا رها هوں
اس پرندے کی خوش قسمتی که اس کو مذہبی تحظ حاصل هے
ورنه پاکستان میں پرندوں کو کھا هی جانے کا وه کلچر پروان چڑھا ہے
الله کی پناه
فاخته جیسا بھولا پرنده بھی انسان کو دیکھ کر دور سے هی اڑ جاتا هے
حاجی صاحب نے دو پرندوں کو اکٹھا کر لیا هے
ایک ابابیل
اور دوسری ایک چڑیا هوتی هے جو چین اور ویت نام کے پہاڑوں میں پائی جاتی هے
یه چڑیا اپنے منه کے تھوک سے گھونسلا بناتی ہے اور چٹانوں ميں انسانی پہنچ سے دور بناتی ہے
اس چڑیا کا یه گھونسلا جاپان اور چین ميں کھیا جاتا هے
اور
اچھی خاصی مہنگی ڈش کے طور پر جانا جاتا هے
کیونکه اس کےگھونسلے کا حصول خاصا جان جوکھوں کا کام ہے
لیکن
یه کام کرنے والے جیالے بھی هیں
جو بانسوں کے تکنیکی استعمال سے اس کو اتار هی لیتے هیں
لیکن
اس چڑیا کے متعلق پتھروں کو اکٹھا کرنے یا علاج کے متعلق میں نے کچھ نهیں سنا هوا
اور ابابیل
جو که پاکستان مين سردیوں کا پرنده هے
جاپان میں گرمیوں کا پرنده ہے
اگست اور ستمبر میں غول کے غول نظر اتے هیں اور فیکٹریوں گوداموں ، پرانے گھروں میں گھونسلے بنا کر انڈے بچے پیدا کرتے هیں
جاپان دوستوں میں ابابیل کے سردیوں کا پرنده هونے کا کہیں تو
ان کا جواب هوتا هے که نهیں ابابیل
تو گرمیوں کا پرنده ہے
جو انڈے بچے پیدا کرنے کے لیے جاپان اتا ہے

بس یه جی ایک مثال ہے
پاکستان کے نالج کی
که مغالطے هی مغالطے
اور مبالغے هی مبالغے
اور ان مغالطوں اور مبالغوں کو هی حقیقت جاننے کا یقین !!!ـ
الله کی پناه

Popular Posts