خود كلامى
پچهلے دنوں فرانس كى غير معمولى سردى ميں ميرے جاننے والے تقريبا سارے لوگ ايك دفعه سردى لگنے كا شكار ضرور ەوے ەيں مجهے خود دس دن يه تكليف رهى بەت مشكل رەى خاص طور پر كهانے پكانے ميں ـ ان دنوں ميں پانچ ديگر گے كے ساتهـ مكان شيئر كر رەا ەوں ـ ميرے سوا باقى سب لوگ اعلى نسل كے ەيں اس لئے گهر كے ذياده تر كاموں كي ذمه دارى ميرى پے اور اگر ميں ەى بيمار پڑ جاؤں گا تو گهر كے كام كوئى اور تو كرنے سے رەا اس لئے كهانے كى كمى نے بيمارى كو لمبا كر ديا اب اللّه كا شكر ٹهيك ەوں اور كام پر جا رەا ەوں ـ بچپن سے سنتے ائے تهے كه دنيا ميں بڑهتى ەوى فضائى الودگى ايك دن اوزون كى تەـ ميں سوراخ كر دے گى اور زمين كے موسم غير نارمل ەو جائيں گےـ وه سوراخ ەو چكا ەے اور موسموں كے مزاج ميں كرختگى آ گئى ەے ـ ميں نے بەت سے سرد ملكوں ميں بهى وقت گزارا ەے مثلا واشنگٹن ڈىسى جاپان ميں نى گاتا كوريا ميں سيئول اور لندن مگر اتنى سردى كبهى نەيں لگي تهى جتنى اس سال لگى ەے ـ يه اوزون ميں سوراخ كى وجه ەے يا پهر صرف ميرا وەم؟؟ ـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں