ایٹمی پاور اور جاپان
ایک خبر کے مطابق جناب مسٹر زردای صاحب نے قوم کو جاپان سے ایٹمی تعاون کا خواب دکھلایا ہے
اور بهانہ هی هے جو پچھلی دهائیوں سے حکومتی لوگوں کا مقبول ترین بهانہ هے
انڈیا نے یه کیا هے اس لیے هم یه کریں کے
پنجابی کا محاوره ہے
پڑوسیوں کا منه لال دیکھ کر اپنا منه پهٹ کر لال کرنا هے
پڑوسیوں کا منه که جو اپنے سکھ چین اور سہولتوں کو افراط سے بڑھنے والے خون سے لال هے
همارے پاس اتنا کشٹ کاٹنے کا چارا نهیں هے
هم تو جی هر کام انسٹنٹ میں چاهتے هیں
اس لیے هم اپنا منه پیٹ کر لال کرلیں گے
چاهے گھر جا کر نیلا هو جائے!!ـ
پاکستانی لوگوں کا فخر ہے که وھ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت هیں
امریکه ، روس ، برطانیه، فرانس ، چین ، ہند اور پاکستان
مندرجه بالا فہرست میں اگر اپ شامل بھی کریں تو نام صرف اسرائیل کا شامل هوتا ہے لیکن
جاپان؟؟
جی هاں سبھی لوگ جانتے هیں که جاپان وھ والی ایٹمی طاقت نهیں هے
جس کو پاکستان میں ایٹمی طاقت کہتے هیں ـ
لیکن جاپان ایٹمی تکنیک میں کہاں کھڑا ہے؟؟
جهاں "فرشتوں " کی سوچ کے پر جلتے هیں ـ
فرشتے؟؟؟؟
تهانوں نئیں پتہ!!ـ
تے میں وی نئیں دسناں
نئیں تے میں وی غائب شائب هو جاں گا
ایک خبر تھی که اگر سپر پاور امریکه کی ریاست ٹیکساس میں بننے والے ایٹمی پاور پلانٹ کو بنانے کا ٹھیکه توشیبا کو مل جاتا ہے تو؟؟
توشیبا دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی پلانٹ بنانے والی کمپنی بن جائے گی
یه کوئی معمولی بات نهیں هے که چاهے پندرهویں یا سولہویں هی کیوں ناں هو ایٹمی پلانٹ بنانے والی کمپنی هے
برتن رکھنے والا نهیں برتن بناے والا
کپڑے خریدنے والی هی نهیں کپڑے بنانے والا
کمپوٹر رکھنے والا نہیں کمپیوٹر بنانے والا
چھڈو جی ان باریک باتوں کو کون سمجھے گا
جهاں ابھی تک سادا غذا اور مرغن کے اثرات کا علم بھی خام هے
سادا سی بات هے که اگر پاکستان کے صدر جاپان کی حکومت سے کہتے هیں که جاپان کی کسی کمپنی سے پاکستان کو ایٹمی پاور پلانٹ لگوا دیں ، پاکستان ادائیکي کر دے گا
تو اس میں مسئله کیا هے؟
پیسے!!ـ
ادائیگی کے پیسے !ـ
اور دیگر پیسے!!ـ
یه دیگر پیسوں کا مسئله هی اصلی مسئله هے
ڈیموں کی بجلی سے کام نهیں چلا کرتے
ایٹمی پاور پلانٹ هی بجلی کا حل هیں
پاکستان ميں قوم کو کالے پیلے باغوں کے ڈیموں کے خواب دیکھائے جاتے هیں
اور جاپان میں ؟
جو ڈیم بن رهے هیں ان کو بھی بنانا بند کرنے کی سوچ رهے هیں
حالانکه جاپان کے ڈیموں کے مقاصد ناں تو بجلی پیدا کرنے هیں اور ناں هی فوج کے ملک کے لیے ناگزیر هونے کے جھوٹے پروپگیڈے
صرف پانی کی ترسییل کو منظم کرنے کے لیے هیں ـ
منظم؟؟
انتظام؟؟
یه كسی چڑیا كا نام هوتا ہے ؟؟
پاكستان میں فرشتے هوتے هیں
جو کشمیر لے کر دے رهے هیں
جو کالاباغ کا سبز باغ رکھتے هیں
جو اگر ناں هوتے تو پته نهیں جی کیا هو جاتا
بلکل اسی طرح که وهاں فرانس ميں ایک شرابی هوا کرتا تھا
پاکستانیوں کی دکانوں کے سامنے هی پھرتا رهتا تھا
اور گانا گاتا تھا
اج نئیں ملی شراب !ـ
پته نئیں کی هو جاناں!!ــ
3 تبصرے:
مجھے تو آخری دو جملے بڑے پسند آئے۔
جہاں مستی ہو۔اور جنون کو ولائت حاصل ہو۔۔۔وہاں کے منتظمین شوق پورے کرتے ہیں جی۔
چند سالوں کی بات ہے۔۔۔جاپان جب ایٹمی انرجی کو دقیا نوسی کہ دے گا تو کچھ اور مانگنے آجائیں گے۔
پلے نہیں دھیلہ تے کردی میلہ میلہ
واہ جناب، زبردست، قوم کو آئینہ خوب دیکھایا ہے۔۔۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں