انقلاب کی چوسنی
لو جی ایک اور خواب دیکھنا شروع کردیا جی میرے لوکاں نے۔
انقلاب کا خواب
جب عربوں کا تیل نکلا تو سارے لوگ پاکستان میں تیل نکلنے کئ خواب دیکھنے لگے
جاپانی ین مضبوط ہونا شروع ہوا تو
ملک کو جاپان بنا دینے کا خواب دیکھایا جانے لگا
یہ خواب مشرق سے مغرب کی طرف چلنا شروع ہوا
اور ملک کو کوریا بنایا جانے لگا
پھر ملیشیا بنایا جانے لگا
گوادر کا خواب دیکھا کر ملک کو ہانگ کانگ بنایا گیا
اب انڈیا ترقی کر رہا ہے ؟؟
لیکن ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰،
ایک انقلاب اپنے مولوی طاہر صاحب لے کر ائے تھے
قائد انقلاب کہلواتے تھے
کتھے گیا او انکلاب؟؟؟
تیونس کے لوگوں نے کچھ کردیکھایا تو
انقلاب کا خواب
لیکن جی یہ عربی لوگ بھی جو کررہے ہیں اس کا نتیجہ کیا نکلے کا؟؟
ایک شخصیت کے چنگل سے نکل کر دوسری کے چنگل میں پھنس جائیں گے
ابھی تک جس مذہب کے ماننے والوں کو اس بات کاہی علم نہیں ہے کہ
دین (سسٹم) کو اپنانے کے کیا فوائید ہیں
ان لوگوں کا انقلاب ؟؟؟؟
چوسنی ملے گی سب کو
چوستے رہو
نکلے کچھ ناں
4 تبصرے:
ہم نے بھی اپنے بلاگ پر ایسا لکھا ہے مگر آپ کا انداز ہم سے زیادہ اچھا ہے۔
بات توٹھیک ہےلیکن اصل میں انقلاب یہ نہیں کہ ایک شخصیت سےچھٹکارادوسرےکی غلامی میرےخیال میں اصل انقلاب یہی ہےکہ سب گندکوصاف کرکےاچھائیوں کوعام کرنالیکن اس کےلئےابھی بہت وقت درکارہےجی
خاور صاحب ہمارے یہاں بھی انقلاب آیا تھا۔ گیارہ سال رہا۔ حیرت ہے آپ نے اسے بھلا دیا۔ اور اگر امریکہ ان سے بےزار نہ ہو جاتا تو ہم آج بھی اسی کے زیر سایہ ہوتے۔ خیر، اس سے نجات تو ہم اب بھی نہیں پا سکے۔
بھائی صاحب!
آپ لنڈن والے پیر انقلاب کا تو ذکر ہی بھول گئے اور وہ جو روشن خیالی کا ڈول لیکر احتساب کے نعرے لگاتا پورے پاکستان کو امریکہ کے گود میں دے کر پیر لنڈن کی گود میں لنڈن جا اترا اسکا اور اسکے نام نہاد روشن خیالوں کی یتیمی کا بھی ذکر بارے ہونا چاہئیے تھا۔ ایں جی!؟
ایک تبصرہ شائع کریں