ہفتہ، 12 جنوری، 2008

بنام جرنل مصرف

جناب جرنل مصرف صاحب
اسلام علیکم
میں یہاں خیریت سے هوں اور آپ کی خیریت خدا سے نیک مطلوب '' چاهتا '' هوں ـ
صورت احوال ہے که میں آپ کی مقدس توجه کچھ باتوں کی طرف دلواناچاهتاهوں ـ
جب سے آپ نے اس ملک پر '' جائز '' قبضه فرمایا ہے ملک میں 'خوشحالی '' کا دور دوره ہے بلکه کافی لوگوں کو تو '' دورے '' بهی پڑ رهے هیں ـ
آپ کے ''چاهنے '' والوں کو بیرونی ممالک کے دورے ـ
ناں چاهنے والوں کو مجبوری کے دورے ـ
مسلمانوں کو دهشت گردی کے دورے ـ
بجلی کو لوڈ شیڈگ کے دورے ـ
پانی کو گندگی کے دورے ـ
آٹے کو قلت کے دورے
بس جی آپ کا دور ہے
ہر چیز کو دورے پر دورے
آپ بهی کافی شوق رکھتے هیں جام کا دور چلانے کا ـ
ملک میں امن امان کی صورت اتنی بہتر هے که اس سے پلے کبهی نهیں هوئی
اسلام کا قلعه کہلوانے والے اس ملک میں آپ نے هی تو مسلمانوں کو مسجدوں میں محفوظ فرمادیا ہے ـ
چیزوں کی فراوانی ہے که سویلین لوگ بهی طرح طرح کی مشینین لے کر آزادانه گھوم رہے هیں
ریەڑی اور ٹانگے والے موبائل فون لے کر چل رہے هیں ـ
کمپوٹر هر بندے کی پہنچ میں ہے که
آپ کے دور کی مہربانی ہے که کمہار انٹرنیٹ پر بلاگ لکھ رہے هیں ـ
جناب عالی
ہم بهی آپ گے پیٹی بهائی بند هیں
جس طرح آپ یونی فارم پر بیلٹِ باندهتے هیں ہم بهی باندهتے هیں
ہمارا بهی کچھ خیال فرمائیں
اب تک کی ساری فرشته صفت (فوجی) حکومتیں سرکاری ملازموں کے ساتھ مل بانٹ کر کهاتی رهی هیں
جیسے که آپ کے علم میں ہے که جب نئے نئے ویڈیو آئے تهی تو ان کے لائسینس کے نام پر ان کو ضبط کرکے سرکاری ملازمین کے بچوں کا بهی خیال رکها جاتا تها
جناب عالی
آپ کے دور کی برکت ہے که
آب هر بندے کے پاس موبائل فون ڈیجیٹل کیمرھ اور کمپیوٹر ہے
لیکن ابھی تک آپ نے اشیاء پر کوئی بهی ایسا قانون لاگو نهیں کیا که ہم چھوٹے سرکاری ملازمین کو بهی ان اشیاء کے ضبط کرنے کا بہانا ملے اور ہم بهی آپنے آپنے بچوں کو نئی نئی چیزوں سے کهیلتے دیکھ سکیں ـ
جناب عالی
آپ کے اس روشم خیال اور خوشحال دور میں بهی کچھ لوگ ایسے هیں جو آپ پر طنز کرتے هیں آپ کے متعلق بیہوده ایس ایم ایس بهیجتے هیں ـ
آپ کی ایجینسیوں کے چلائے هوئے معصوم سے پٹاخوں کو بم دهماکے کا نام دے کر ان جگہوں کی تصاویر ڈیجیٹل کیمروں سے لے کر انٹرنیٹ پر چڑها دیتے هیں
جس سے آپ جو که آل رسول هیں آپ کی مقدس ہستی کی توهین کے مرتکب هوتے هیں ـ
جناب والی میرا مشوره ہے که آپ کو اس طرح کا آرڈینینس جاری کردیں که
یه ساری چیزیں ایک هی دفعه میں قابل ضبط قرار پائیں ـ
اس سے ایک فائده تو یه هوگا که آل رسول جناب مصرف صاحب کی بے عزتی بهی نهیں هوگی اور ہم لوگوں کو
یه قیمتی پرزے ضبط کر کے آپنے بچوں اور رشتے داروں کو تحفے میں دےسکیں گے ـ
آپکو صرف یهی کرنا هو گا که کسی کی فوٹو لینا غیر قاونی کر دیں اس بات پر هم کسی کا بهی ڈیجٹل کیمره ضبط کر لیں گے
بیہوده پیغام پر بابندی سے هم کسی کا بهی موبائل فون اور کمپیوٹر ضبط کرنے کا مجاز هو ں گے
جہاں تک بات ہے لوگوں کے قانونی چارھ جوئی کی تو وه آپ نے
پہلے هی عدالتوں کا '' مکوٹھپ '' کر ہمارا بهلا کردیا ہے
باقی جی هم لتر پولا کرنے کے پہلے هی کافی ایکسپرٹ هیں ـ
جناب عالی میرے اس درخواست نما خط کو خصوصی توجه کا مستحق فرماکر شکریے کا موقع دیں ـ
آپکے
تابعدار
سرکاری ملازمین آف انتظامیه

1 تبصرہ:

گمنام کہا...

بہت خوب خاور ۔ ۔
کاش یہ خط جنرل مشرک پڑھ سکتا
مگر ۔ ۔ ۔ ٓم کی ٓواز ۔ ۔ ۔کہاں محلوں تک جاءے گی ۔ ۔ ۔

Popular Posts