ہفتہ، 7 اگست، 2010

کمہار کلچر اور گدھے

‎پرانے زمانےکا
‎کمہار کتنا بھی بھلا مانس هوتا تھا ، اس کے گھر میں ایک اسلحہ ضرور هوتا تھا ، جس کو چوواڑی کہتے تھے
‎چوواڑی بڑی ملٹی یوز چیز هوا کرتی تھی
‎پہلے چوواڑی کی ڈیفینیشنز
‎بانس کی ایک ڈانگ (لاٹھی) نما چیز جو که ڈانگ سے موٹی بھی هوتی تھی اور لمبی بھی، اس کی لمبائی کوئی دو میٹر یا چند سنٹی زیادھ هی هوا کرتی هو گی
‎اس کے ساتھ چھٹ اٹھا کر گدھے پر لادی جاتی تھی
‎چھٹ کی اردو کیا هوتی هے؟
‎اردو سپیک بے چارے نسلی لوگ ان کو کمہاروں کے پرزوں کے نام کہاں معلوم هوں گے اس لیے پنجابی سے هی کام چلائیں جی
‎چھٹ دو بوریوں کو جوڑ کر ایک بورا بسا بنایا جاتا ہے جو که گدھے کی پیٹھ پر دونون طرف لٹک کر وزن کو متوازن اور گدھے کی بیٹھ پر برقرار رکھتا هے
‎لیکن یاد رهے که چھٹ کی ساخت اس طرح کی هے لیکن یه بوریوں کو جوڑ کر نہیں بنائیجاتی بلکه چھٹ کھڈی پر چھٹ هی تیار هوتی هے اور کمہار اس کو خود هی تیار کیا کرتے تھے
‎کمہار کم جولاہا
‎تو جی بات هو رهی تھی چوواڑی کی ایک تو چھٹ اٹھانے کے لیے اور
‎دوسرا گدھے کو ہانکنے کے لیے
‎وھ کیڈولیزا رائس بی بی نے کہاتھا ناں که سٹک اور گاجر، تو جی اس سٹک کو پنجابی میں چوواڑی کہتے هیں
‎یه شر پسند لوگ بھی گڈھے کی جون میں آکر جب لڑائی پر اتر اتے هیں تو جی کمہاروں کے گھروں سے چوواڑیاں نکل آتی تھیں اور پھر کھنے سینکےجاتے تھے سر پھاڑے جاتے تھے اور عدالت کچہری کو جانے کی بجائے کمہار لوگ معافی تلافی کو ترجیع دیتے هیں
‎گدھا ، کارزار زندگانی میں کمہار کا سٹریجک پاٹنرهوتا ہے
‎بلکل ایسے هی جیسے اپ امریکه کو کمهار اور ان کے سٹریجک پاٹنرز کو گدھے کہ لیں
‎آپ اپ نے دیکھا هو گا که کمہار گدھوں سے کیسے کام لیتا ہے۔ ان پر بوجھ لادتا ہے اور کسی نہ کسی گدھے پر لدھی چھٹ پر خود بھی بیٹھ جاتا ہے اور گدھےکی کیا جرأت که چون و چران کرے سرنیوڑھائے ہوئے چلتے رہنا هی گدھے کی اوقات هوتی ہے، بالکل سٹریٹجک اتحادیوں کی طرح۔ مجبور محض۔ کمہار کو پتہ ہوتا ہے کہ ان سٹریٹجک پارٹنرز کو ساتھ کیسے چلانا ہے۔ وہ چوواڑی دکھاتا ہے کوئی گدھا اڑی کرے تو اس کی اگلی پچھلی ٹانگیں باندھ کر "ٹنگا" لگادیتا ہے، تاکہ گدھا پورا سٹیپ نہ لے سکے اور دولتّی مارنے کی کوشش نه کرے. لیکن اگر متعلقہ گدھا اتھرا هو اور اپنے کمہار مخالف عزائم سے پھر بھی باز نہ آئے تو کمہار اس پر معاشی پابندیاں لگا کر اسے باقی گدھوں سے الگ کرکے بھوکا باندھا دیتا ہے، تاکہ باقی گدھوں کے لیے عبرت کا سامان فراہم ہو سکے۔ گدھا کمہار سے آزادی نہیں پا سکتا کیونکہ وہ گدھا ہے، اور کمہار گدھے کو گدھے کی هی طرح ٹریٹ کیا کرتے هیں ، کمہار اپنی گھر والی کا غصہ بھی اسی بے چارے پر نکالتا ہے، ہاں کبھی کبھی گدھے کو اگر کھل کھیلنے کا موقع مل جائے تو وہ پٹوسیاں مار مار کرکمہار کو بھی پٹخ سکتا ہے اورکبھی کمہار کے هاتھ کو دست ظالم سمجھ کر دست کمہار کو بھی چبا سکتا ہے۔ قیامت خیز دولتیاں اٹھا سکتا ہے مگر منصوبہ سازکمہار اس چیزوں کی پیش بندی کر رکھتے ہیں۔

‎ میں گدھوں کو سیاست میں گھسیٹنے کے حق میں نہیں۔ وہ بیچارے تو پہلے ہی کمہاروں کی سیاست کا شکار ہیں، بہرحال ایک بات بڑی فکر انگیز ہے کہ گدھوں کا مستقبل کیا ہوگا کہ ان کا ماضی اور حال تو ہمارے سامنے ہے،
‎ میرا خیال ہے کہ ان کا مستقبل اچھا نہیں کیونکہ یہ بھی ان کے اپنے ہاتھ میں نہیں، ویسے پاکستان میں تو کسی کا بھی مستقبل محفوظ نہیں بلکہ حال بھی غیر محفوظ ہے، انسان نے تعصب کے باعث کہا تھا کہ چاہے گدھا مکہ سے ہو آئے گدھا ہی رہتا ہے، لیکن کیا ماڈرن اور نسلی گدھے یورپ کے دورے کر کے اتنی سوچ کے مالک بن سکتے هیں که کمہار کے بغیر گزارا کرنے کی سوچیں یا کمہار کی غلامی کا ان کو احساس هو؟
‎باقی جی پاکستانی کمہار ميں اور ڈالروں والے کمہار میں بڑا فرق ہے
‎ایک کے گدھے بلکل گدھے هی نظرآتے هیں اور دوسرے کے بلکل انسانوں کی طرح دو ٹانگوں پر چلتے هیں اور سوٹ پہنتے هیں،اور ان کو دورے بھی پڑتے هیں
‎خاور بھی ڈالر کی تلاش ميں ہے اور مستقبل میں دوٹانگوں والے گدھے رکھنے کے خواب دیکھا ہے
‎اور خاور رب کا شکر کرتا ہے که اس کو کمہار بنایا ، گدھا نہیں

5 تبصرے:

jafar کہا...

گدھا، کمہار کا سٹریٹجک پارٹنر ہوتا ہے
غضب کا جملہ ہے۔۔۔۔
بہت دن کے بعد اپنے اصل رنگ اور فارم میں‌ نظر آئے ہیں
پس نوشت:
اردو بولنے والوں‌ پر غصہ ٹھنڈا کرلیں اب

کاشف نصیر کہا...

خاور جی آپ بہت خوب اور بہت کچھ کہ جاتے ہیں، اللہ دے زور قلم اور زیادہ.

ویسے اردو کے سب رنگ آپ ہی چلا رہے ہے نہ وہاں ہمارا ربط ابھی تک تبدیل نہیں ہوا، ہم تو میل کر کے تھک گئے ہیں.

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ہاہاہاہاْ
سارےدانشوروں کی ایسی کی تیسی کردی
دو ٹانگوں کے گدھے محلوں میں ہیلی کوپٹر سے جاتے ہیں۔
ویسے اردو سپیک کے علاوہ مجھے بھی ان کمہاری پرزوں کا معلوم نہیں تھا۔

Abdullah کہا...

دیکھ لیا کتنے سارے گدھوں نے تحریر پسند کی!!!!
:D

گمنام کہا...

یہ کمہار والے پرزے کی اصلاح ہر کام میں ہوتی ہے اور باز دفعہ آپ تو کیا آپکے باپ بھی نہیں بتا سکتے کے یہ کس چیز کا نام لیا جاریا ہے-
باقی تعصبی عنیک اتار کر بتاو اس "چٹ" کو انگریری میں کیا کہتے ہیں-

Popular Posts