جمعرات، 30 دسمبر، 2010

ایک اور سال انے کو ہے

ایک اور سال ختم هونے کو ہے
٢٠١١ کی آمد ہے
وقت گزرنے کے لیے هی بنایا هے بنانے والے نے ، سال گزرتے جاتے هیں
پہلے بندھ "" وڈا "" هوتا ہو اور پھر بڈھا هونے لگتا ہے ـ
مجھے یاد هے میں نے اپنے بڑے هونے کا پہلا فخر کیا اس وقت جب میں چوتھی جماعت میں تھا
اور جب چھٹی میں پہنچا تو بڑے فخر سے کہتا تھا که اب میں وڈے سکول جاتا هوں
اگلے سال اپریل میں چھیالیس کا هو جاؤں گا
میں پڑھاپے میں داخل هو چکا هوں لیکن دل کو تسلی دینے کے لیے کہتا هوں که
اب تو بڑھاپے کے نزدیک هیں ـ
اگلے سال کی مبارک
که وڈے هونے کی طرف مائل لوگوں کو نیا سال مبارک
اور بڈھے هونے کی طرح لوگوں کے لیے الله اگلا سال مبارک فرمائے
میں جب اس دفعه جاپان ایا اتھا دو ہزار سات میں تو یه سوچ کر ایا تھا که گاڑیوں کو توڑنے کا کام کروں کا
لیکن جب یهاں پہنچا تو معلوم هوا که اب گاڑیوں کو توڑنے کے لیے حکومتی لائسنس کی ضرورت هوتی هے
حکومتی اهلکاروں سے پوچھا که یه کیا هے
تو انہوں نے بتایا که
گاڑیوں کے توڑنے سے جو ماحاول مخالف چیزیں نکلتی هیں
مثلاً گندا تیل ، نمدا ، ربڑ وغیرھ وغیرھ
ان کو صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے نظا م ترتیب دے کر جگه بنانے پر یه لائسنس کسی کو بھی جاری کیا جاتا هے
اور جی
اس پر کم سے کم بھی خرچا تھا
چھ ملین ین
اپ ان کو چھ ملین روپے هی سمجھ لیں
لیکن هوا کیا که میں ابھی حالات کو سمجھ هی رها تھا که وھ دو ہزار اٹھ والا مالی بحران هوا جس کے اثرات ابھی تک هیں
بہرحال جیسا بھی هوا اور جیسے بھی کیا میں اس سال میں یه سسٹم ترتیب دینے میں کایاب هو گیا هوں
اور مجھے لائیسنس ملا هے
٢٢ دسمبر کو
اور اس لائیسنس پر پاس ورڈ اور آئی ڈی ملیں گے تقریباً چار ہفتے بعد
جو که اگلے سال میں داخل هو جائیں گے
یه جگه واقع هے جی جاپان کی ناف میں اپ مندرجہ ذیل لنگ پر کلک کرکے دیکھ لیں
http://maps.google.com/maps/ms?hl=en&ie=UTF8&msa=0&msid=203723850344913319180.0004983b23b92c72e8fee&z=12

اس کارخانے کے شروع هونے پر مجھےاپنے کاروباری حالات ٹھیک هوتےنظر ارهے هیں
بہت سے خواب هیں که یه کریں کے وھ کریں کے
الله خیر کرے
جاپانی میں کائی تائی کہتے هیں چیزوں کو توڑ کر علیحدھ کرنے کے کام کو ـ
تو جی خاور کی کائی تائی بھی بن گئی هے
کام شروع کرنے کا پرگرام ہے
جنوری کے تیسرے ہفتے سے ، شروع میں میں اکیلا هی کام کروں گا
بعد میں کوئی بندھ ساتھ رکھ لیں گے
اس کائی تائی کی جگه بنانے میں بھی میں نے اکیلے نے هی کام کیا هے
چاردیواری، بجری بچھانا،
کنکریٹ ڈالنا
دروازھ ڈیزائین کرنا اور بنانا بہت مشکل ثابت هواتھا
بارھ میٹر کے در کا دروازھ مجھے تو مشکل هی لگا
الله سب دوستوں کی مشکلات اسان فرمائے
جی انے والے سال میں
آمین
یه کچھ تصاویر هیں جی اپنی کائی تائی(سکریپ یارڈ) کی ـ







8 تبصرے:

m.d کہا...

ماشااللہ۔۔ بُہت بُہت ۔ ۔ مُبارک ہو۔ دُعا گو ہوں کہ خالق کائنات کی برکت آپکے کاروبار میں شامل رہے ۔آمین

عدنان مسعود کہا...

مبارک! اللہ تعالی آپ کے رزق میں برکت دئے اور ہم سب کو محنت سے رزق حلال کمانے کی توفیق و ہمت عطا کرئے۔

افتخار اجمل بھوپال کہا...

کائی تائی بن جانا مبارک ہو ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کام کو خوش اصلوبی سے شروع کرا دے اور آپ کے رزق ميں برکت ڈالے
بارہ ميٹر کا دروازہ سمجھ ميں نہيں آيا ۔ اتنا بڑا کيوں ؟

دوست کہا...

اللہ کریم کاروبار میں برکت دے سائیں۔

امن ایمان کہا...

اللہ تعالیٰ زندگی میں آسانیاں عطا فرمائیں آمین۔ کامیابی کی مباکباد۔

راشد کامران کہا...

کائی تائی کی مبارک ہو جناب۔ آپ کی محنت اور لگن یقینا کامیابی کی علامت ہے۔ اللہ برکت دے۔

احمد عرفان شفقت کہا...

خاور، آپ ویسے ماشاء اللہ بہت محنتی آدمی ہیں۔ میری دلی دعا ہے اللہ آپ کے نئے کام کو کامیابی سے ہمکنار کرے اور آپ کے رزق میں کشادگی فرمائے۔

محمد طارق راحیل کہا...

سال نو کی مبارکباد قبول ہو۔ اللہ آپ کے لیے نیا سال خوشیاں ، امن ، سلامتی لے کر آئے۔
اور ہمارے ملک کو اللہ پاک اپنوں اور غیروں کی نظر بد سے بچاے۔ آمین

Popular Posts