پاک جاپان تعاون
آج صبح ٹیلی وژن پر دیکھا رہے تهے جاپانی وزیر دفاع کا دوره پاکستان اور سیدنا مشرف صاحب سے ملاقات ـ
جاپان کی یه خاتون وزیر دفاع قاهره یونیورسٹی کی پڑهی هیں بہرحال یہاں ان خاتون کی تعلیم کی بچائے بات یه هے که
جرنل صاحب اس خاتون کا ترلا مار رہے تهے که جاپانی فوج کو واپس نه بلوائیں پاکستان سے ـ
عراق افغانسان کی بات نہیں هے پاکستان کی بات ہے
مجھے معلوم هی نہیں تها که جاپانی فوج پاکستان میں بهی ہے
اس اسلیے میں نے سوچاکه اردو اخبار کیا کہـ رہے هیں جاپانی وزیر دفاع کے دورے کے متعلق ـ
بی بی سی نے کچھ بهی نہیں لکھا تها اور دوسرے اخبار لکھ رہے هیں که
جاپانی اور پاک فوج کے تعاون کا معامله هے ـ
کیا تعاون هو گا جی ان دو فوجوں کے دومیان؟؟
سیدهی ساده بهیک کا معامله ہے مگر یارو پاک فوج بڑی غیور ہے ناں اس لیے اپنے بھکاری هونے کا بتانا نہیں چاهتی هو گی اور اس کو تعاون کا نام دے دیا هو گا ـ
مجھے کہیں پڑهی هوئی ایک بات یاد آ گئی که برٹش راج کے دنوں میں کشمیر کے راجے نے ایک فوجی دسته بنایا اور اس کی پریڈ کا معائنه کروانے کے لیے کسی گورے کو بلایا
کشمیری فوجی دستے کی پریڈ دیکھ کر گورا صاحب بہت خوش هوا اور اس نے کشمیر کے راجه صاحب سے پوچها که ہمارے کسی قسم کے تعاون کی ضرورت هو تو بتائیں ـ
تو راجے نے درخواست کی تهی که
ہماری چھاؤنی جنگل کے قریب هونے کی وجه سے جنگلی جانوروں کا ڈر رهتا ہے جس سے ہمارے فوجی رات کو سو نہیں سکتے
آگر آپ ہمارے فوجیوں کی حفاظت کے لیے آپنی فوج کا ایک دسته بهیج دیں تو بڑی مہربانی هوگی ـ
یہاں بهی کچھ اس طرح کی هی بات نه هو که پاک فوج کو اپنی حفاظت کے لیے جاپانی فوج کی ضرورت هو ـ
بہت سے لوگ یه سمجهتے هیں که جاپان کی فوج نهیں ہے
لیکن حقیقت یه ہے که جاپان کی بهی ایک فوج ہے اور بہت هی منظم فوج
لیکن ان کی تنظیم آپنے یا کسی اور ملک پر قبضے کے لیے نہیں کی گئی
بلکه آسمانی آفات یا کسی مسئلے میں عوام کی خدمت کرنے کے لیے ٹریننگ دی گئی ہے ـ
یه علیحده بات ہے که جاپان اج تکنیک کی اس بلندی پر ہے که ایک ہفتے میں سارے ملک کو جنگی مشینری میں بدلا جاسکتا ہے ـ
جاپان کی فوج جس کو جے اے تائی کہتے هیں اس کی پیشه ورانه صلاحیت بہت اچهی ہے اور اس کا حساب کتاب رکها جاتا ہے ـ
مگر پاک فوج کی پیشه ورانه صلاحیتوں کا کیا معیار ہے ؟
اور کون اس کا حساب کتاب رکھتا ہے؟؟
بس جی سار قوم هی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہے
اور غیر فوجی ملک جاپان سے فوج مدد مانگ رهی ہے
غیر فوجی کہلوانے والے ملک جاپان سے دنیا کی بہادر ترین فوج هونے کی دعوے دار پاک فوج تعاون مانگ رهی هے
اور آگر جاپان بهی فوجی ملک هو جائے تو ؟
پاکستان کے آقاؤں میں ایک کا آضافه هو جائے گا
اور پاکستان پہلے هی جاپان کے قرضے تلے دبا هو اہے ـ
کولڈ وار میں تو ہم استعمال هو رے تهے اس لیے روسی لوگوں کے احساسات کا همیں معلوم هی نہیں کچھ تو روسی روس سے باهر هی نہیں نکلتے تهے اس لیے بهی شائد ان کو اتنی مشکلات بهی نہیں تهیں مگر جب سے وار آن ٹیروریسٹ شروع هوئی ہے همیں اس کے اثرات آپنی جلد پر محسوس هوتے هیں کیونکه آج ہم ہدف هیں ـ
آنا مجروح ہے خود داری پر زد پڑ رهی ہے
جگه جکہ بے عزتی کا احساس هوتا ہے
نام بتاتے هی خصوصی سلوک شروع هوجاتا ہے
روسیوں کی تو حکومت ان کے ساتھ تهی ہماری تو حکومتیں بهی ہمیں هی دبا رهی هیں ـ
آلله رحم فرمائے ہم پر
آج مسلمان هونا بڑا مشکل ہے ـ
خاص طور پر جلا وطن لوگوں اور مجاهدین کے لیے ـ
جاپان ٹیلی وژن بتا رها ہے که وزیر دفاع واپس جاپان انے بر وزارت چھوڑ رهی هیں ـ
پاکستان افغان اور ہند کے دورے نے آخر ان پر کیا اثر چھوڑا ہے که یه خاتون وزارت چھوڑ رهی هیں ؟؟
میرے خیال میں جنگ مخالف ماحول جاپان کی براٹ اپ اس خاتون کو افغان پاکستان اور ہند کے جنگوں کے بعد کے حالات اور اس میں جاپان کی امریکه کے ساتھ مل کر اس علاقے کو اس حالت تک پہنچانے کے احساس جرم نے وزارت سے بد دل کردیا هوگا ـ
اخلاقی طور پر انتہائی شائسته جاپانی لوگوں کی عادات کو دیکھ کر ایسا لکھ رها
باقی اللّه بہتر جانتے هیں
اور اصل بات بهی کچھ دنوں میں کھل هی جائے گی ـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں