مکی کی مرمت
اج کے اخبار کی خبر تهی که ویت نام سے انے والی تین عورتیں جیب کاٹتے هوئے پکڑی گئیں ـ
بندے کو تو اردو میں جیب کُترا کہتے هیں تو عورت کو کیا کہیں گے ؟؟
آتش بازی کو دیکهنے کے لیے اکٹهے هوئے لوگوں کی بهیڑ میں یه جیب کُترنیاں اپنا کام دیکها رهیں تهیں که پکڑیں گئیں ـ
غیر ملکی لوگوں کے جرائم کچھ زیاده هی اجاگر هو جاتے هیں
لیکن ٹهیک اس خبر کے نیچے دوسری خبر تهی که
اوساکا سے سیر لے لیے ائے هوئے مڈل سکول کے بچوں نے ڈزنی لینڈ میں چوری کی ـ
جاپانی سکولوں میں یه رواج هے که ایک سال بچے ڈزنی لینڈ کی سیر کو بهی جاتے هیں
ڈزنی لینڈ میں یہاں کے یاد گیری تحائف کی خریدداری هوتی هے
یه تحائف ڈزنی لینڈ گے علاوه کہیں اور نہیں ملتے اور یه مہنگے بهی هوتے هیں ـ
اس لیے سکول کے بچوں کا ان تحائف کو پار کر لینا کوئی عجیب بات بهی نہیں هے ـ
خاص طور پر جاپان میں مڈل سکول کے بچے بہت هی شیطان کی ٹوٹیاں هوتے هیں ـ
اس دفعه کی چوری میں تین بچے سیکورٹی والوں کی نظر میں آگئے تهے
اس بات پر سکول کے استادوں نے سب بچوں سے پوچها که کوئی اور بچه تو ایسا نہیں ہے جس نے بغیر ادائیگی کے چیز لی ہو؟؟
تو سات اور بچوں نے بهی هاتھ اٹها دیے که ہم نے بهی چیزیں چوری کی هیں ـ
اس طرح چور بچوں کی تعداد هوگئی دس ـ
لیکن بات یہیں ختم نہیں هوئی
کچھ بچے بول پڑے که
نہیں جی چور اس سے زیاده هیں ـ
اب جب تلاشی هوئی تو پانچ اور بچوں سے چیزیں نکلیں ـ
اس طرح یه هوئے پندره بچے
لیکن سیکورٹی والوں کی نظر میں آئے تهے صرف تین
هیں ناں جی جاپانی هر تکنیک میں آگے ؟ چوری میں بهی ؟
ڈزنی لینڈ کے هی متعلقبات ہو تقریباً پندره سال پرانی
لیکن اس سے پہلے ڈزنی لینڈ کی وضاحت
ڈزنی لینڈ ایک ایک قسم کا پارک ہے جس میں سدا میله لگا رهتا ہے اس میں قسم قسم کے جهولے لگے هوتے هیں ـ
ایک قسم کی خواب کی زمین کہـ لیں جی
دنیا میں ڈزنی لینڈ چار جگه بنائے گئے هیں
ایک امریکه کی ریاست کیلی فورنیا میں دوسرا هے جاپان میں چیبا کین میں مگر اس کو طوکیو ڈزنی لینڈ کہتے هیں
تیسرا ہے پهر امریکه کی ایک ریاست فلوریڈا میں
اور چوتها ہے
فرانس میں ـ
میں نے ان میں سے تین کی سیر کی هوئی هے ـ
طوکیو ، کیلی فورنیا ، اور پیرس والے کی
فلوریڈا والے میں اس لیے نه جاسکے که زلفی وهاں جانے کے لیے وقت نہیں نکال سکا تها ـ
ڈزنی لینڈ میں ڈزنی لینڈ کے اپنے کردار بنائے گئے هیں جن میں سے ایک مشہور کردار هے
مکّی ماؤس
مکی ماؤس کو تقریباً هر کوئی جانتا هے ـ
مکی ماؤس کے اس مشہور زمانه کردار کو آپ ڈزنی لینڈ میں هی دیکھ سکتے هیں ـ
پندره سال پہلے کی جس بات کو میں بتانے جا رها تها وه یه ہے که ڈزنی لینڈ کے اس مشہور زمانه کردار مکی ماؤس کو پهینٹی لگی تهی ـ
سانوا کهیتا مڈل سکول کے بچے ڈزنی لینڈ کی سیر کو گئے تهے
پاکستانی حساب سے ساتویں جماعت کے بچوں کی بات ہے
ان بچوں نے مذاق مذاق میں مکّی کو ٹهڈے مکے مار مار کر بے حال کر دیا تها
سانوا کهیتا کے بچے ان دنوں کافی ہتھ چهٹ مشہور تهے
اس لیے ڈزنی لینڈ والوں کی طرف سے اس سکول پر پابندی لگ گئی که اگلے سال سے اس سکول کے بچے ڈزنی لینڈ نہیں جاسکتے ـ
اوساکا والے ان بچوں کی چوری کی سزا بهی ان کے جونئیرز کو ملے گی که وه ڈزنی لینڈ کی سیر کو نہیں جاسکیں گے ـ
ایک اور خبر تهی اختیارات کا ناجائز استعمال اور اس پر گرفتاری
ایک بابا ساٹھ سال کا بلاتا تها ایمبولیس کو بار بار
مگر نہیں کرواتا تها علاج پہنچ کر ہسپتال میں ـ
کبهی کہتا تها که مجهے لے چلو دوکان پر دهوبی کی ، کہتے هیں جس کو جاپانی لوگ لانڈری ـ
اور کبهی اصرار کرتا تها اترنے کا راستے میں هی
کسی اور دوکان پر ـ
ایسا کیا اس نے تیس دفعه که
بلا لیا محکمه ایمبولینس نے پولیس کو
که کرتا ہے یه بنده استعمال ناجائز جمہور کی چیزوں کو
جبکه پڑ سکتی ہے ضرورت کسی اور جگه اس سے ضروری ـ
پس پکڑ لیاپولیس نے اس مرد ضعیف کو اس جرم میں که خراب کرتا ہے ماحول کو ـ
اور خبر چڑها دی اس کی جام جمشید پر کہتےهیں فی زمانه جس کو ٹیلی وژن ـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں