مملکت چوبا
ایک دفعه کا ذکر ہےـ
کسی ملک پر ایک بادشاه حکومت کرتا تها !ـ
نہیں دو بادشاه حکومت کرتے تهے
نہیں کئی بادشاه حکومت کرتے تهے
یارو بات دراصل یه ہے که اس ملک کے سارے هی حکومتی لوگ بادشاھ تهے ـ
کلرک بادشاھ آفسر بادشاه سیکرٹری بادشاه وغیره وغیره ـ
کہنے کو یه ملک زرعی ملک تها مگر گندم یه لوگ باہر سے منگوایا کرتے تهے ـ
صنعتی ترقی بهی اس ملک میں بہت تهی مگر مشینری ساری باہر سے آیا کرتی تهی ـ
دولت کی ریل پهیل تهی مگر یه دولت بهی باہر سے ایا کرتی تهی ـ
کون بهیجتا تها ؟
اس ملک کے وه سپوت جو باہر کے ملکوں میں دوسروں کی چاکری کرتے تهے یا پهر درد مند ملکوں کی حکومتیں اس ملک کی امداد کیا کرتی تهيں ـ
اس ملک کا ایک بهلا سانام تها
مملکت چوبا
اس ملک کے لوگ ٹرکالوجی اور لارا لپا کے ماہر هوتے تهے ڈنگ ٹپاؤ قسم کے کام کرتے تهے
اور'' یا بے ایمانی تیرا آسرا ''کا نعره لگایا کرتے تهے ـ
چوبا نام کے اس ملک کے لوگوں کو باہر کے ملکوں میں لوگ چوبی کہتے تهے
چوبی لوگ باہر کے ملکوں میں جا کر بہت محنت کیا کرتے تهے لیکن آپنی چوبی خصوصیات کا بهی مظاهره کرتے رهتے تهے ـ
یعنی اسمگلنگ بے ایمانی ٹیکس چوری وغیره وغیره
چوبی لوگوں کی مدد کے نام پر چوبا کی حکومت نے دوسرے ملکوں میں آپنے سفارت خانے بهی بنا رکهے تهے ـ
باہر والے چوبی لوگوں پرحکومت کے لیے حکومتی بادشاه سفارت خانوں میں بیٹهتے تهے ـ
ان بادشاه لوکوں کی اناء کی تسکین کے لیے چوبا میں تو کافی لوگ هوتے تهے مگر باهر کے ملکوں میں ان کو چوبی لوگ کم هی میسر هوتے تهے که ان پر اپنی جبلت کے وار کرسکیں ـ
اپنی جبلت اور مفادات کو باهر کے ملکوں میں بهی چلائے رکهنے کے لیے مملکت چوبا کے سفارتی بادشاه اس ملک میں بهی چوبی لوگوں کی ایک ایسوسی ایشن بنا لیا کرتے تهے ـ
جزیره نام کے ایک ملک میں چوبی لوگ کافی کامیاب اور کفایت کی زندگی کزار رہے تهے ـ
که ایک دن ایک چوبی بادشاه کو خیال آیا که ان عام چوبی لوگوں کی دولت اور سورسز کو کیسے آپنے اور دوسرے چوبی بادشاهوں کے استعمال میں لایا جائے ؟
اس نے سوچ بچار کے بعد ایک پلان بنایا
جس کے مطابق اس نے ایک انجمن کی بنیاد رکهی ـ
اس انجمن کا نام رکها
چوبی انجمن آف جزیرھ
اس انجمن کو جمہوری بنیادوں پر کهڑا كیا گیا اور جمہوری اصول سارے مملکت چوبا والے هی رکهے ـ
اس کے بعد اس انجمن کے عهدے دار چنے گئے کسی کو صدر کسی کو سیکٹری اور کسی کو کیا اور کسی کو کیا بنا دیا گيا ـ
لیکن خزانچی ایک بادشاه لوگ کو هی رکها گیا ـ
اس انجمن کو خالص جمہوری بنیادوں پر کهڑا کیا گیا مگر اس کا کوئی آیین یا منشور نہیں تها ـ
بلکه اس کے عہدے داروں کو بهی آئین یا منشور نام کی کسی چڑیا کا معلوم نہیں تها ـ
اب هوتا یه تها که مملکت چوبا سے آنے والے کسی بهی افسر وزیر یا کسی بهی مہمان کی میزبانی انجمن کے ذمه داری هوتی تهی ـ
تقریبات کے نام پر هونے والے شغل اشغال کا خرچا بهی اس انجمن کی جیبوں سے نکالا جاتا ـ
اس کے علاوه اس انجمن کی بنیاد رکهنے والے بادشاه نے ایک کام یه کیا که سفارت خانے کی جگه جو که مملکت چوبا کے نام پر تهی اس کو بیچنے کا منصوبه بنایا اور کی منظوری بهی عوامی نمائندوں یعنی چوبی انجمن آف جزیره کے عہدے داروں سے لے لی ـ
منظوری کا ڈرامه پورا هونے کے بعد یه کیا گیا که جزیره ملک کے ایک پراپرٹی ڈیلر سے ڈیل کی گئی ہماری مہنگی والی زمیں لے کر سستی والی زمین پر بلڈنگ بنا کر دے دو مگر اس زمیں کو ہماری زمین سے بهی مہنگا بتاؤ ـ
اور جو رقم اس میں سے بچتی هے وه مل کر کهاتے هیں ـ
اس ڈیل میں انجمن کا صدر بهی شامل تها ـ
ابهی یه منصوبه یعنی بلڈنگ والا سرے نہیں چڑها تها که انجمن کے انتخابات کا زمانه آگیا ـ
اب سفارتی بادشاه کو فکر هوئی که صدر بدلنے سے کہیں بهانڈا نه پهوٹ جائے اس لیے اس کے حکم فرمایا که موجوده صدر هی انتخابات کے بعد بهی صدر رہے گا ـ
مگر جزیره میں بہت وقت گزارنے والے چوبی لوگ بهی کسی حد تک سرکش هو چکے تهے انہوں نے اس بات کو نه ماننے کا کہا تو سفارتی بادشاھ نے کہا که اچها
یه بات ہے تو اس طرح کرتے هیں
که نئے صدر کے چنے جانے کے بعد بهی موجوده صدر کو سپریم صدر کا ایک نیا عہده بنا کر اس پر تعنیات کر دیا جائے گا ـ
چوبی لوگ اس بات کی گہرائی تک نہیں پہنچ سکے
لیکن پهر بهی سفارتی بادشاه نے کوشش شروع کر دی که ان چوبی لوگوں میں سے کوئی بیوقوف اور جلدی پُهوک لے جانے والا بنده تلاش کیا جائے ـ
اور آخر کار سفارتی بادشاه ایسا بنده ڈهونڈنے میں کامیاب هو گیا جو که انتہائی جلدی پهوک لے جانے والا اور بڑ بڑ باتیں کرنے والا احمق اور بد آدمی تها ـ
اپنے خاندان کی بهی کفالت سے نااهل ادمی کو میڈیا کے زور پر چالیس خاندانوں کا کفیل بنا دیا گیا
چهوٹی چهوٹی رقمیں ادهار لے کر مار جانے والے کو علاقے کا سخی ترین بنا دیا گيا
بس جی جوڑ توڑ کر کے سفارتی بادشاھ نے اس بندے کو صدر بنادیا ـ
اور اس طرح آپنی ڈیل پر پرده ڈالا اور انجمن کے عہدے داروں کو بهی مملکت چوبا کے مہمانوں کی میزبانی پر لگائے رکها ـ
شغل اشغال کی محفلوں اور ثقافتی سرگرمیں کے نام پر کنجریوں کی امدورفت اس انجمن کی مصروفیت ہے
اور عہدوں کی چهینا جپٹھی ان کاکام ہے ـ
ممکت چوبا کی حکومت بهی خوش چوبی لوگ بهی خوش انجمن بهی خوش اور سفارتی بادشاە بهی خوش ـ
هیپی اینڈ
پنجابی میں چوبا اس چاول کو کہتے هیں جو نقص والا هو ـ
گزارش؛ یه ایک طبع زاد کہانی ہے اس کے واقعات یا کرداروں کی کسی سے کسی بهی طرح کی مماثلت محض اتفاقی هو گی ـ
اگر کسی کی دل آزاری هو تو میں اس کے لیے ایڈوانس میں میں معافی کا طالب هوں ـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں