جمعہ، 10 اگست، 2007

کوچوان

کوچ بان یا کوچوان ایک هی لفظ هے
کوچ ٹانگے یا بگهی کو کہتے تهےانگریزی میں اور کوچ میں جتے جانوروں کی باگ پکڑنے والے کو کوچوان ـ
میرا چاچا مالک بهی ایک کوچوان تها ، جب ہم نے ہوش سنبهالی تو اردگرد بہت سے کوچوان دیکهےـ
یونین کونسل کے دفتر کے سامنے ایک قطار بنی هوتی تهی ٹانگوں کی ،
کمهار اور کشمیری دو برادریاں تهیں جن میں کوچوان هوتے تهے ـ
کمہاروں میں کم اور کشمیریوں میں ذیاده کوچوان هوتے تهے یه بات ہے اس وقت تک کی جب تک کوچوان ٹانگے کے ڈرائیور کو کہتے تهے ـ
پهر اُڑن ٹانگے آگئے یعنی فلائنگ کوچز
اور آہسته آہسته کوچوانی کرنے والی برادریاں بهی بدلنے لگیں ـ
کمہاروں نے دوکانداریاں اور سیلیر لگا لیے کچھ نے اپنوں کے سیلروں پر کام کرنا شروع کیا کچھ نے خچر ریڑها بنا لیے ـ
کشمیریوں نے کچھ نے کوچوانی هی جاری رکهی اور کچھ نے اڈے بازی بنالی
ہمارے گاؤں میں یه بہت بڑا انقلاب آیا که جاٹوں کے لڑکوں نے بهی کوچوانی میں قدم رکها اور دهوم مچا دی
آج آپ کو پسرور روڈ پر چلنے والی پچاس فیصد کوچوں کی باگیں(سٹیرنگ) پکڑے جاٹوں کے لڑکے نظر آئیں گے ـ
باقی کے چالیس فیصد بٹ اور پهر دوسری برادریاں ـ
پہلے یونین کونسل کے سامنے ٹانگوں کی قطاریں هوتی تهیں
اور
اب پیپل والی موٹر کے پاس کاروں کی قطاریں ،
پہلے کوچوان سالم سواری کے انتظار میں بیٹهے هوتے تهے اور اب ڈرائیورسالم سواریکا انتظار کر رہے هوتے هیں ـ
اسی طرح کی باتیں هو رهی هیں جیسی که کوچوان کیا کرتے تهے که میرا گهوڑا اچها هے اور اس کا نهیں یا میں نے گهوڑا اتنے میں خریدا یا کس نے کتنے کا خریدا
اور آج انجنوں کی بات هوتی هے

محکمه انسداد بے رحمی کو کوچوان لوگ
برّمی والے کہتے تهے
برمّی والوں کا ایک آپنا هی وجکا(رعب)هوا کرتا تها
برمی والوں کو وڈی(رشوت)دینے کی باتیں هوتی رهتی تهیں
ہمارے گاؤں کا ایک کمہار جو که انسداد بے رحمی کے محکمے میں کام کرتا تها اس کے متعلق مشہور تها که جان بوجھ کر گهوڑے یا گدهے کو قلم کی نوک سے رگڑا لگا کر داغی ثابت کرکے چالان کر دیا کرتا تها ـ
برادری میں بُری ریپوٹیشن کی وجه سے دهتکارا هوا یه کمہار اب کاروباری طور پرتباه هو چکا هے ـ
گگڑکے کے صاحبذاده منور کے چهوٹے بهائی جب محکمه انسدادبے رحمی میں افسر هوگئے تهے تو میرے خاندان کے لوگوں کو وه چهوڑ دیا کرتے تهے
یه ان کی مجھ پر مہربانی هوتی تهی ـ
آج کے کوچوان (ڈرائیور)ٹریفک پولیس کی باتیں کرتے هیں
وهی سب گلے جو برمی والوں کے هوتے تهے
اب ٹریفک پولیس والوں کے هوتے هیں ـ
چهوٹےگدهے گاڑی کے کوچوان
اب چاند گاڑي کے کوچوان ہیں
ٹانگے والے گوچوان
اب گاڑی چلا رهے هیں
ٹیوٹا ہائی ایس کے ملک کوچوان ذرا کوالٹی والےکوچوان هیں ـ
ٹانگے کے کوچوان لوگوں کے اخلاق بہترهوتے تهے مگر اب کے کوچ بان لوگوں کے اخلاق بڑے بداخلاق هیں ـ
اُؤے توے سے بولتے هیں
اور لڑائی تو ان کے ناک پر رکهی هوتی هے ـ
جرنل ضیاع نے ٹانگوں کے گهوڑوں کے پیچهے لید کو سنبهالنے کے لیے گپڑے بندهواديے تهے
اس کو اس دور کے کوچوان کہتے تهے که ضیاع نے گهوڑوں کو کچهے پہنوا دیے هیں ـ

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts