چوده آگست
ان دنوں جاپان میں چھٹیاں هیں ـ
ننها جی ان چهٹیوں کو چوده آگست کی چهٹیاں کہا کرتے تهے !ـ
لیکن جاپان میں ان کو '' او بون '' کی چھٹیاں کہتے هیں
جاپانی کلچر ميں یه ہر سال هونے والی چھٹیاں اس لیے هوتیں هیں که یه دن جاپانی لوگ اپنے بزرگوں کی قبروں پر جاتے هیں اور اپنے بڑوں کی ارواح کو ساتھ لا کر گنتی کے دن ان ارواح کے ساتھ گذارتے هیں ـ
کاغذ کی بنی ایک لائلٹین میں لگے چراغ کو ٹمپل کی آگ سے جلا کر اس کو گهر لے آتے هیں چاپانی لوگو ں کے یقین میں اس چراغ کی لو کے ساتھ ان کے بزرگوں کی ارواح بهی هیں ،
ان دنوں میں سب رشتے دار ایک دوسرے کے گهر جاتے هیں اور اس بات بر یقین رکهتے هیں کے اس گهر کے بزرگوں کی ارواح کو بهی سلام کر کے ائے هیں ـ
ان چھٹیوں کے ختم هونے پر اس چراغ کوواپس ٹمپل لے جا کر چراغ کی آگ واپس کی جاتی هے
جس سے ارواح اپنے مقام پر پہنچ جاتی هیں ـ
پاکستان میں جشن ازادی کے نام پر چوده آکست کی چھٹی هوتی هےـ
جرنل ضیاع صاحب کے پاکستان پر قبضه کرنے سے پہلے تک چوده آگست کی صرف ایک چهٹی هوتی تهی مگر جرنل صاحب نے اس دن کو آزادی کے جشن کے نام پر پاکستانی جھنڈے کی توہین کروانے کے لیے شروع کروایاتها
هاں جی توہین کروانے کے لیے
جھنڈے کو سرنگوں کرنا کس کو کہتے هیں ؟؟
جب جھنڈے کی مستطیل کے افقی خط عمودی خطوط سے بڑے هوتے هیں ـ
اور پرچم کو جهنڈیوں کی شکل میں لگانے کی صورت میں ہم اپنے پرچم کو سرنگوں کرتے هیں اور ہمیں اس کا شعور هی نہیں هے ـ
پهر جب یه پرچم بارش یا اندهی کی وجه سے زمین پر گِر جاتے هیں تو ساری قوم اپنے پرچم کو پاؤں سے روندتی هے ـ
میرے علم کے مطابق پاکستانی قوم واحد قوم ہے جو اپنے هی قوم کو سرنگوں کرنے کی رسم کو ایک جشن کی طرح مناتی هے اور اپنے هی پرچم کو کتنے هی دنوں تک پاؤں سے روندتی رهتی هے ـ
شائد یه جشن آزادی هی ہے آپنی هی توهین کرنے کی آزادی ـ
پاکستانی قوم جب بہت غصے میں هو تو امریکی پرچم کو جلاتی ہے اور خوشی میں پاکستانی پرچم کو پهاڑتی هے ـ
میرے وطن ، میرے ملک پاکستان کو سالگره مبارک هو
الله تمہیں ہمیشه قائم دائم رکھے
اے مادر وطن الله تمہیں آزادی دے جرنیلوں کی غلامی سے
اور الله میری قوم کو عقل سلیم دے
آمین!ـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں