کوالٹیاں
پاکستان میں پائی جانے والی ایک برادری کی کوالٹیاں ـ میں اس برادری کا نہیں لکھوں یه قارئین کو خود هی اندازه لگانا هو گا
کمنٹس میں بهی کسی صاحب کے صحیع اندازے کی میں تائید نہیں کروں گا ـ
پہلی کوالٹی ـ
عقل کل
آپ ہر چیز جانتے هیں اور دوسروں کو آپنے علم سے مستفید کرنا شروع کردیتے هیں
اگر کوئی سامع پهنس جائے ـ
آپ کا نقطه نظر ہمشه ٹهیک هوتا ہے، اس لیے آپ جس سے بات کر رہے هوں اس کا نقطه نظر ہمیشه هی غلط هوتا ہے
آپ کی وه بحت تو دیکهنے کے قابل هوتی هے جہاں دوسرا بهی آپ هی کی برادری کا هو وہاں آپ کے اندرون خانه افراد کی پیشاب کرنے والی جگہوں کا بہتات سے ذکر آتا ہے ـ
دوسری کوالٹی
آپ کا حسن
آپ جب بهی کسی محفل میں جاتے هیں تو آپ کو معلوم هوتا ہے که آپ هی سب سے حسین هیں ، اس لیے آپ کسی کے بهی پاس بغیر کسی ہچکچاہٹ کے چلے جاتے هیں کیونکه آپ جانتے هیں که ہر شخص آپ سے بات کرنا چاهتا
ہے
آپ عقل کل بهی هیں اس لیے آپ کسی سے بهی کسی بهی موضوع پر کهڑی دهوپ میں گهنٹوں بات کر سکتے هیں ـ
تیسری کوالٹی
آپ امیر هیں
آپ دنیا کے امیر ترین لوگ هوتے هیں
آپ کے سارے ملنے والے یا تو آپ کے مقروض هیں یا ماضی میں انہوں نے آپ کی دولت سے فائده اٹهایا هوتا ہے
آپ ہر جگه شرط لگانے کے لیے تیار هوتے هیں کیونکه آپ دولتمند هیں اور عقل کل بهی ا سلیے آپ ہار سکتے هی نهیں
ہار تو ماننے سے هو کي ناں آپ عقل کل بهی هیں حسین بهی هیں اس لیے آپ جیت ہمیشه آپ کی ہے
ہارے والا دراصل میں آپ کے حسن اور دولت سے جیلس بنده هوتا ہے ـ
چوتهی کوالٹی
بے عزتی پروف اور بلٹ پروف
آپ بہت مضبوط هیں اس لیے آپ کسی کو بهی لڑائی کا چیلنج کرسکتے هیں خاص طور بر جنہوں نے آپ سے بحث کی هو
آپ ہاتها پائی کر سکتے هیں آپ دولت کے مقابلے کا چیلنج کر سکتے هیں
کیونکه آپ عقل کل هیں آپ دولت مند هیں آپ حسین هیں
آگر مقابلے کا بنده مضبوط نکل ائے تو بهی کوئی بات نہیں هے آپ بے عزتی پروف هیں اس لیے آپ کو اس کے پاؤں میں گرنے بهی کوئی قباحت نہیں ہے
کیونکه ہیں تو آپ هی عقل کل ،حسین ، دولتمند اور مضبوط بے عزّتی پروف ـ
آپ کہیں بهی کسی بهی سٹیج پر چڑھ کر ڈانس کر سکتے هیں گلی میجاتے کسی کی بهی پگڑی اچهال سکتے هیں محفل سے اُٹھ کر جانے والے کو گالیان دے سکتے هیں
کیونکه آپ بے عزتی پروف هیں ـ
1 تبصرہ:
Looks like we are talking here about Panjabis
ایک تبصرہ شائع کریں