جمعہ، 3 اگست، 2007

مذہب کی ترکیب

مذاہب کے بانی لوگوں میں ایک سب میں مشترک ہے که انہوں نے سفر کیا ـ
آپنے آپنے دور کے مطابق میسر سواری پر جہاں تک پہنچ تهی وہان تک کا سفر !ـ
جاپان کے ایک جدید مذهب کا بانی آساہارا نے بهی سفر کیا تها
انڈیا کا !ـ
پهر ایک نئے مذهب کی بنیاد رکهی جس کا نام تها
اُوم
لیکن آسا هارا مذہب بنانے کے ایک بنیادی فارمولے سے ناواقفیت کی وجه سے مار کها گیا اور ان دنوں سزائے موت کے انتظار میں هے ـ
سکھ مذہب کے بانی تهے تلونڈی کے ایک مراثی بهائی لہنا (لہنا کے معنی هیں قرض یه پنجابی کا لفظ ہے) جن کو سکھ دهرم کے ماننے والے دوسرا گرو مانتے هیں ـ
انہوں نے بهی سفر کیا تها بابے نانک کے ساتھ ، بابا گرو نانک سکھ دهرم کے پہلے گرو مانے جاتے هیں اور عام لوگ ان کو سکھ دهرم کا بانی بهی سمجهے هیں ـ

سدهارتھ نے بهی گوتم بدھ بننے تک بہت سفر کیا تها
چین کے کنفیوشش نے بهی بہت سفر کیا تها
رام جی آپنے بهائی کے ساتھ باره سال جنگلوں میں مارے مارے پهرتے رہے تهے ـ
ابراهیم علیه اسلام نے بهی سفر کیا تها
یوسف علیه سلام نے بهی جیلیں بهگتیں تهیں اور گهر سے بے گهر هوئے تهے ـ
اسی طرح بنی اسرائیل کے کتنے هی رسول مانے جانے والے حضرات ـ
اس کے بعد ضمنی مذہب بنانے والے بهی سب لوگوں میں سیاحت یا سفر کی بات مشترک ہے
ضمنی مذہب بنانے والوں میں سے میں اسلام اور یہودیت کے صاحبان کے متعلق نہیں لکھ سکتا که ان صاحبان کی شخصیات پر لکهنا موت کو دعوت دینے والي بات ہے ـ
شیخ سعدی شیرازی نےبهی سفر کیا اور کتاب لکهی
حکایات سعدی
شیخ سعدی شیرازی نے نیا مذہب تو نہیں بنایا لیکن ان کی باتیں معاشرے پر ایک اثر رکهتی هیں ـ
مذهب بنانے والوں نے کیا کیا ؟
که
سفر کیا ، ان علاقوں کی روایات پر غور کیا ،مختلف زمینوں میں جنم لینے والے اچهی باتوں کو اپنے تجزیاتی ذہن میں ڈال كر اس كا ایک مکسچر بنایا
اور اس کو
کسی غیر مرئی ذات کی باتیں کہـ کر لوگوں کو بتانے لگے ـ

آساهارا اس بات سے ناواقف تها که آپنے فلسفے کو کسی غیر مرئی ذات کی باتیں کہـ کر متعارف نه کروا سکا
اور آپنی ذات کو محور بنا کر ایک مذہب شروع کیا اور پهر طاقت کی خواہش میں مارا گيا ـ
لیکن اس کے مذہب کا نام ''اوم''بتاتا ہے که اس نے کس علاقے میں سفر کیا ـ

تلونڈي کا بهائی لِہنا سیانا ادمی تها
اس نے آپنی باتوں کو بابے نانک کی باتیں کہـ کر تبلیغ شروع کی اور پنجابی شاعروں کا کلام اکهٹا کر کے ایک کتاب بهی بنا کر لوکاں کو دے دی ـ
سدهارتھ نے اپنے بڑوں کی ارواح کے احترام کو اپنے تعلیم کا منبع بنایا اور دنیا کی ایک بڑی ابادی کے مذہب کا بانی هوا ـ
اسی طرح دوسرے لوگوں کا بهی ہے که انہوں نے اپنی پهری هوئی دنیا هی کی باتیں سنائی هیں ـ
جن مذاہب کو ہم اسمانی مذاہب کہتے هیں
ان میں
یروشلم کے اردگرد کی هی باتیں هیں
ان میں كہیں بهی یورپ چین اسٹریلیا یا امریکه میں پیدا هونے والے فلسفیوں کا ذکر نہیں ہے
چین اور ہندوستان بهی دوپرانی اور مضبوط تہذیبیں تهیں
ان کے فلسفیوں کا ذکر آسمانی کتابوں میں ملتا هی نہیں ہے ـ

دوسری طرف ہمالیه کے اردگرد کی باتیں هیں ان میں ہندوستان اور چین کے فلسفیوں کا ذکر ہے اور ان کو بنی اسرائیل کے فلسفیوں کا معلوم هی نہیں تها ـ
سدهارتھ اور کنفیوشش کے ماننے والے لوگ ہمالیه کے عظیم پہاڑی سسلسے کے گرد پهیلے هوئے هیں ـ

سکھ دهرم ہندو مسلم کا مکسچر ہے
کیونکه بهائی لہنے نے بابا نانک کے ساتھ جتنی دنیا پهری تهی اس میں صرف یہی دو مذاهب تهے !ـ

غیر تجزیاتی ذہن کے لوگ جنہوں نے صرف مکهی پر مکهی مار ٹائپ مذہب بنا کر طاقت کے حصول کو مقصد بنایا
وه جهوٹے نبی کهلوا کر مارے گئے

اج کے زمانے میں اس کی ایک مثال اسلام میں ایک ضمنی اسلام بنانے والے ایک مولوی کی ہے ـ
یه مولوی صاحب اپنے تجزیات کو خواب کے ذریعے نبی پاک سے لینے کا بتاتے هیں
یا کسی ایسے جن کا بهی ذکر کرتے هیں جو که اتنی لمبی عمر کا ہے که اس نے نبی پاک سے علم لیا اور اب ان مولوی صاحب کو دے رها ہے ـ
جس طرح اج اس مولوی صاحب کے ڈرامے کو سمجهنے والے لوگ هیں اور اس کو ڈرامه کہـ رهے هیں اسی طرح بهائی لہنے کے ساتھ بهی هوا هواهوگا
که دیکهویه مراثی کیا کررها ہے ؟
اور اج اس مراثی کا بنایا هوا مذهب سب کو نظر ارها هے ـ
تجزیه اور فلسفه طاقتور اور سماج سدهار هونا چاهیے
تو پهر یه چل جاتا ہے
نئیں تے فیر حسن بن صباح والا یا مرزا غلام احمد قادیانی والا حال هوتا ہے ـ
تے جے چل جائے تے فیر
بلے بلے هوندی اے

1 تبصرہ:

گمنام کہا...

بہت ہی عمدہ لکھا ہے۔
لیکن یہ کیا کہ کبھی تو لگتا ہے کہ لو جی اب خاور بھی مُلا ہوگیا اور اس تحریر میں سارا کچہ چٹھہ کھول کر رکھ دیا؟

Popular Posts