جنگ کی تکالیف
اج ٹی وی پر ایک پروگرام چل رها تها جس میں انہوں نے ان بوڑهے لوگوں کو بلایا تها جنہوں نے دوسری جنگ عظیم کے بعد کا دور جهیلا ہے
رزق کا نظام بہت هی متاثر هوتا ہے جنگوں کے دوران،اور دوسری جنگِ عظیم کےبعد جاپان میں لوگوں کی زندگی کتنی مشکل تهی اس پر بات کر رهے تهے
یه بزرگ لوگ اور ان کے بیان کرده باتوں کی روشنی میں جوان لڑکیوں کا ایک گروپ اس دور کے مطابق کهانے بنانے کی کوشش کر رهاتهاـ
جاپانی لوگ چاول کهاتے هیں ، جنگ کے بعد چاول کا بهی کوٹه مقررکر دیا گیا تها جو که اتنا کم تها که صرف بنده زنده ره سکے ـ
اس لیے لوگ گهاس وغیره کها کر گزاره کرتے تهے ، ان دنوں کس قسم کی گهاس سے کیا پکایا جا سکتا تها ،لڑکیوں کا یه گروپ یه چیزیں پکا کر ان سے کیسے زنده رها جا سکتا ہے اس پر آج کے جاپانی لوگوں کو آگاه کیا جا رها تها ـ
جنگ مخالف جاپانی قوم کو بهی جنگ کے لیے تیار رہنے کا سبق لگ رها تها مجهے تو! ـ
جنگ ہارنے سے پہلےجاپان میں انرجی کے حصول کے لیے شکر قندی پر تحقیق هو رهی تهی
اس تحقیق کے لیے کافی شکر قندی کی کاشت کی گئی تها ـ جنگ ہارنے کے بعد کهانے کی کمی کو اس شکرقندی نے بہت سہارا دیاـ
اس لیے اس پروگرام کے کهانوں میں شکر قندی کو کهانے کے کئی طریقوں پر بات هو رهی تهی
مگر تحقیق کے لیے پیدا کی گئی یه شکرقندی عام شکرقندی جیسی خوشذائقه نہیں تهی بس جی ایک قسم کی سبزی سمجھ کر لوگ کهاتے تهے ـ
یه پروگرام دیکھ کر مجهے آپنی ایک بات یاد آ گئی که اکہتر کی جنگ میں میں ابهی بہت چهوٹا تها که مجهے اس دور کی ایک هی بات یاد ہے که
گولیاں پرساتا ایک جہاز آتا تها اور گزر جاتا تها اور ہم لوگ کوٹهے پر چڑه کر اس کو دیکھ رهے تهے مجهے تو یه ایک هی جہاز لگتا تها هو سکتا ہو که یکے بعد دیگرے جہاز اتے هوں ـ
اکهتر کی جنگ پاکستان میں ایک خانه جنگی تهی جس میں پاک فوج کو بہت مار پڑی تهی
اتنی مار که نوے هزار پاک فوجیوں کو پلید ہندو لوگوں نے قید کرکے غازی بننے پر مجبور کر دیا تها ـ
اس جنگ میں بهی کهانے کا کال پڑ گیا تها اتنا کال که
لوک مکئی اور جوار باجرے کی روٹی کهانے پر مجبور هو گئے تهے
مجهے میری ماں نے بتایا تها که جب بهی مکئی کو روٹی تمہارے سامنے آتی تهی تو تم جهگڑا گهڑا کر دیتے تهے که
میں نے نہیں کهانی رنگ والی روٹی !ـ
مکئی کی روٹی کا رنگ اورنج هوتا ہے ـ
آج کے کتنے پاکستانیوں کو معلوم ہے که اکہتر کی جنگ کے بعد کتنا مشکل وقت آیا تها قوم پرـ
یا جنگوں کے بعد کے حالات هوتے کیا هیں ؟؟
اس کائینات کو بنانے والے رب کو سب معلوم هوتا ہو اس لیے اس رب نے قران میں جنگ کے لیے تیار رهنے کا حکم دیا ہے ـ
جس کو ہماری قوم نے غلط سمجها ہے یا ہمیں غلط سمجهایا گیا ہے ـ
ہماری قوم نے سمجھ لیا ہے که فوج کو رکهنا جنگ کی تیاری هے یاکه فوج نے یه بات قوم کے ذہنوں میں ڈالی ہے که فوج هی جنگ کی تیاری ہے ـ
اس فوج نے پچهلے پچاس سالوں میں ہماری تین نسلوں کے ذہن میں یه بٹهادیاہے که اگر فوج نه هوتی تو پاکستان کا بہت برا حال هونا تها
مگر
اهل دانش جانتے هیں که اس فوج نے پاکستان کا وه برا حال کیا ہے که اج پاکستان دنیا کے بدحال ملکوں میں شامل ہے
اس ملک کی کوئی بهی سڑک ایسی نهیں هے جس کو سڑک کہا جاسکے
کوئی بهی انڈسڑی ایسی نہیں ہے جس کو معیاری انڈسٹری کہا جاسکے
کوئی بهی اداره ایسا نہیں ہے جس کے هونے کا جو مقصد تها اس کو ایک فیصد بهی پورا کر رها هو ـ
کوئی بهی ہسپتال ایسا نہیں ہے جو کسی بهی ایمرجنسی کی ضرورت پوری کرسکے
ایمبولینس سسٹم تو هے هی نہیں ، انفرادی طور پر عبدالستار ایدهی صاحب نے ایس سٹم شروع کیا ہے اور اس میں بهی روڑے اٹکائے جاتے هیں ـ
خوراک کو زخیره کرنے کا کوئی نظام پاکستان میں سرے سے هے هی نہیں کسی بهی آفت یا جنگ كی صورت ميں ہماری حکومت کے پاس خوراک مہیا نهیں ہے
ہماری قوم کو اس بات کی بهی آگاهی نہیں هےکه ترقی یافته اقوام کے جراثیمی ہتھیاروں نے خوراک کا ذخیرھ ناممکن بنا دیا ہے
کھپرا نام کے کیڑے نے کسی بهی اناج کو چھ ماھ سے زیاده اسٹاک کرنا ناممکن بنا دیا ہےـ
ہاں بہانوں کا ایک لامحدود زخیره ہمارے فوج کے کارخانوں ميں پچهلے پچاس سالوں مین اتنا تیار کیا گیا ہے که ہم اسے ایکسپورٹ بهی کر سکتے هیں
مگر اس کی مانگ هی نہیں هے که ساری قومیں اس چیز کی پیدا وار میں خود کفیل هیں ـ
ہمارے خطے کے لوگوں کی ایک عادت ہے که آپنی ضرورت کے اناج کو خود هی زخیره کر لیتے هیں ـ
میری یه بات لکھ لیں که کسی جنگ یا آفت کی صورت میں محکمه خوراک ان لوگوں کا اسٹاک ضبط کرنے کے لیے بڑا هی ایکٹو هو گا ـ
اس کے علاوه بهی کئی ایسی باتیں هیں جو میری نظر میں نه هوں اور هو سکتا ہے که آپ ان کو محسوس کر رهے هوں مگر یه حقیقت ہے که پاکستانی لوگ رب کے حکم کے مطابق جنگ کی تیاری نہیں کر سکے ـ
میرے نزدیک اسلام کی ساری عبادات بندے کو جہاد کے لیے تیار کرنے کی طرف پیش قدمی هیں ـ
نماز ڈسپلن سکهاتی هے که کسی ایک لیڈر کے احکامات پر مومنٹ کیسے کرنی ہے
زکواة دولت کے ضیاع کو برداشت کرنے کا حوصله پیدا کرتی هے
روزے بندے کو بهوک کی برداشت سکهاتے هیں
اسی طرح ـ ـ ـ ـ
ہمیں گمراه کیا گیا ہے که هم جہاد کے لیے تیاری رکهتے هیں
حالانکه پاک کہلوانے والی
پاک فوج نے تو ابهی تک پاکستان کو هی فتح کیا ہو کبهی ڈهاکه کبهی اسلام آباد کبهی بلوچستان اور کبهی وزیرستان اور ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ــ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں