اتوار، 12 اگست، 2007

امپورٹڈ مذھب

ہفته وار درسِ قرآن کہتے اسے یہاں تاتے بایا شی والی مسجد کی انتظامیه والے
مگر جہاں تک میں نے دیکها ہے یه هوتی ایک تقریر هی هے
جس میں قران اور اقوالِ بزرگاں (بخاری ، ترمذی ، مسلم ) کے حواله جات سے سماج سدهارنے کی کوشش کی گئی هوتی هے ـ
ہر دفعه تقریر کرنے والے صاحب بدل جاتے هیں ،کچھ ہفتوں کے بعد پهر ان صاحب کی باری بهی آ جاتی هے ـ
خوشگوار بات یه ہے که جاپان میں اتنے سارے لوگ ''اسلامک سرکل آف جاپان میں '' اکهٹے هوگئے هیں جن کے پاس ذخیره الفاظ بهی هے اور الفاظ میں شائستگی بهی ، ایک دوسرے کی عزت کا خیال بهی اور رواداری بهی ـ

اس دفعه کی تقریر تهی جناب عبدلله صاحب کی جن کی پچهلی ایک تقریر پر بهی میں نے ایک پوسٹ لکهی تهی ـ
عبدلله صاحب ایکجوان آدمی هیں اور پٹهان بهی اس لیے تقریر کرتے هوئے جذباتی هو جاتے هیں ـ
اس دفعه کی تقریر میں انہوں نے ایک سوال اٹهایا که
لوگ کہتے هیں که مولوی کو کمپیوٹر کا علم نہیں هے
مولوی کو جدید چیزوں کا علم نہیں ہے
تو میں پوچهتا هوں کہ ان چیزوں کا علم رکهنے والوں نے دنیا کو کیا دیا ہے؟؟
خاور کے خیال میں یه سوال هی انتہائی بچگانه ہے
یه تو ایسے هی هے که جب بچے اپنی کسی چیز کو دوسرے سے بہتر ثابت کرنے میں ناکام هو جاتے هیں تو اس کی خرابیاں ڈهونڈنے لگتے هیں ـ
مشینوں کا علم رکھنے والوں نے دنیا کو اتنا کچھ دیا ہے که
معلوم تاریخ کے کسی بهی دور میں انسان کو اتنی سہولتیں حاصل نہیں رهیں ـ
اگر میں ایک ایک چیز کا لکهنے لگوں تو احاطه کرنا مشکل هے ـ
اس قسم کے سوال ان ذہنوں میں پیدا هوتے هیں جو کسی مذہب کو ماننے والے هوتے هیں ـ
مذاہب سائینس کی مخالفت کرتے هیں ، یورپ نے جب مذہب کو ریاست سے علیحده کیا تو سائینس ریاست کے ساتھ هونے کی وجه سے ترقی کے قابل هوسکی ـ
مگر پاکستانی لوگوں کی اکثریت مذہب اسلام کو مانتی هے اس لیے یه مذہبی لوگ بهی سائینس کی ٹانگ کهیچنے میں لگے رہتے هیں ـ
خاور دین اسلام کو مانتا ہے اس لیے خاور کی نظر میں ریاست اور سائینس بهی دین کی هی شاخیں هیں اور اس پر بهی تحقیق اور عمل اور فکر کی ضرورت رهتی هے ـ
دین اور مذہب میں فرق کیا هے ؟
قران میں اسلام کو ایک دین کہا گیا ہے دین یعنی سسٹم ـ
اور مذہب هوتے هیں جو پرستش اور جذبات پر زور دیتے هیں مذہب سوچ کا در بند کرتےهیں
مذہب شخصیات کو اچهالتے یا دباتے هیں ـ
دین سسٹم کے دوام کے لیے کام کرتا ہے عبادات کو اجتماعی زندگی کا شعور جانتا ہے
سوچنے کی دعوت دیتا ہے
مکمل ترین ضابطه حیات والے دین کے ساتھ مکمل ترین معاشرے کا قیام چاهتا ہے ـ
اب میرے والے اسلام میں تو الله صاحب الله کی باتوں میں فکر کا حکم کرتےهیں ـ
جیسے که بادلوں كے آنے میں بارشوں کے هونے میں فکر کرنے والوں کے لیے نشانیاں هونے کا الله صاحب نے بتایا تو اس پر فکر کرنے والوں نے بادلوں کے آنے جانے اور بارشوں کے هونے کے ٹائم ٹیبل کو پانے میں کامیاب هوئے
مگر مذہبی لوگ اس کو بهی غائب کا علم جاننے کا دعوه کرنے والے کافر لوگ کہتے هیں ـ
معراج رسول سے خلا میں تحقیق کی دعوت کو مذہبیلوگ قبول هی نہیں کر سکے
سورج چاند کی منزلیں مقرر کرنے والے کی دعوت کے باوجودان منزلوں کے شعور کی بجائے مذہبی لوگ ہر سال عید پر ٹامک ٹویاں مار رہے هوتے هیں ـ

عبدالله صاحب اس کے بعد عربی زبان اور کلچر کی تعریف میں جذباتی هوتے رہے
اس میں انهوں نے عربی کی بلاغت کے ثبوت کے لیے بتایا که کهجور کے پهل کو عرب میں سات ناموں سے پکارا جاتا ہے ،یه نام کهجور کے بور سے لے کر پک کر تیار هونے تک کے نام هیں ـ
چار نام کھجور کے تو خاور بهی پنجابی میں جانتا ہے
بور ، ڈوکے ، کھجور ، چهوارے ـ
هو سکتا ہے که ملتان یا کسی اور علاقے میں جہاں کحجور زیاده پیدا هوتی هے اس کے اور بهی نام هوں
خاور کے علاقے گوجرانواله میں تو کھجور پیدا بهی نہیں هوتی
اصلی میں ہمارا مذهب اسلام امپورٹد مذهب هے اس لیے جہاں سے اس کو امپورٹ کیا گیا ہے اس علاقے هی کی باتیں زیاده هوتی هیں ـ
کھجور کے متعلق عبدالله صاحب کے بقول کتنے هی سو حدهثیں هیں
کھجور ایک مکمل غذا اور پته نهیں کیا سے کیا کہـ رہے تهے
اصل میں قصور عبدالله صاحب کا نہیں هے
جن لوگوں نے یه کتابیں حدیث کے نام پر لکهی تهیں ان کے سیاحت کیے علاقوں میں جو درخت اور پودے تهے ان کا هی ذکر کریں گے ناں جی؟؟
ان کتابوں کو لکھنے والوں کو ہندوستان مین اُگنے والے پودوں کا معلوم هی نہیں تها که اخروٹ کا ذکر ایک مکمل غذا کے طور پر تو کیا کرنا تها ان کو معلوم بهی ناں هوگا
نیم کے طبعی خواص صرف ہند کے حکماء کو هی معلوم تهے
کالی مرچ زیره جوائین دار چینی الاچی اور کتنے هی دوسرے مسالے پیدا کرنے والے کلچر کے لوگ مذہب امپورٹ کر کے مٹهاس کی کلوری کو مکمل غذا کہـ سکتے هیں
تو پهر ذیبابیطس کا کیا علاج کریں گے ؟؟
اگر ان کتابوں کے اسلام کو هی مذہب مان لیں تو پهر کھجور ، جو اور زیتون کے علاوه بهی کتنی هی چیزوں کی پیداوار میں خود کفیل ہند کو اس مذہب کی ضرورت هی کیا تهی ؟
ہند کے کالے چنے کا کیا مقابله هے
اس کی روٹی بهی بنتی ہے اور سالن بهی ، اس کی چٹنی بهی بنتی هے اور ہولاں بهی ـ
اس کو بهون کر ساتھ رکھ لیں تو نه خراب هونے والی مکمل ترین غذاهوتی هے
بهنے هوئے گالے چنے اور پانی کے ساتھ بنده مہینوں گذار سکتا ہے ـ
کجھور کی مٹهاس کے ساتھ کتنے مہینے گزارے جاسکتے هیں ؟
سائبیریا کے مسلمانوں کے لیے کجھور کے درخت کو کیسے مشرف اسلام کریں گے که اس حدیثی درخت کو سائبیریا میں بهی اُگا سکیں ـ

کمیسٹری کے پروفیسر سعید صاحب نے مجهے بتایا تها که اج کے بچے میٹھی ٹکیاں کها لیتے هیں جو ان کی کلوری پورا کردیتی هیں اور ان کو بهوک نہیں لگتی مگر جسم کی نشمونما کے لیے فائبر بهی ضروری هے جو که روٹی هی پورا کرتی هے اس لیے بچوں کو روٹی کهانے پر مجبور کرنا چاهیے ـ
اس بات کی روشنی میں کچھور کو دکهیں تو یه بهی میٹھی هوتی ہے اور کلوری تو پوری کرکے بهوک کا احساس وقتی طور پر ختم کردیتی هوگي مگر کیا انسانی جسم کی فائبر کی ضرورت کو بهی پورا کرتی هے ؟؟
مگر کالا چنا کلوری اور فائبر دونوں ضرورتیں پوری کرتا ہے ـ
بس جی کیا کریں اس امپورٹد اسلام نے میرے جیسے سوچنے والے بندے کو تو گهورکھ دهندا بنا کر رکھ دیا ہے ـ
اور مذہب اسلام کو ماننے والے کہتے هیں
مذہب کے متعلق زیاده سوچنا نہیں چاهیے ـ
اور
دین اسلام کی کتاب قرآن مجهے سوچنے کا حکم دیتی ہے ـ

2 تبصرے:

گمنام کہا...

بہت عمدہ خاور صاحب
انہین کچھ نہ کہیں یہاں سگِ لیلیٰ والا معاملہ ہے۔ جب مذہب کی آفاقیت کی بات ہو تو پھر ثقافت کی سرحدیں اور پابندیاں چہ معنی؟
سوچتے رہیے آپکی لاؤڈ تھنکنگ سے فکر کے کئی دریچے واء ہوتے ہیں۔
رضوان

ابو حليمة کہا...

السلام علیکم
یہ آپ کو کس نے کہا کہ کھجور میں فأیبر نہیں ہوتا بلکہ کھجور کا شمار تو ان پھلوں میں ہوتا ہے جس میں فأیبر سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر یہ حوالاجات ملاحظہ ہوں۔

http://www.datesaregreat.com/PDF%20Files/Dates%20Are%20Great%20Nutrition.pdf

"California dates are a good source of dietary fiber. A serving of power-packed California dates – just 5 to 6 six dates – can provide 3 grams of dietary fiber. That’s 14 percent of your recommended daily intake!"

اس کے علاوہ یہاں دیکھیں کہ کھجور کے مقابلے میں دوسرے پھلوں اور سبزیوں میں کتنا فأیبر ہے۔
http://www.thefruitpages.com/chartdates.shtml

Popular Posts