آج کا بلاگ
بڑے سالوں بعد گرمیاں انجوائے کر رهے هیں ـ کچھ تو جس علاقے میں ان دنوں رهائیش هے اس میں ہر گرمی والے دن اس علاقے کا نمبر هوتا ہے ـ
اور بہت گرمی کے بعد گرج چمک کے بعد موسلاداربارش بهی هوتی ہے زلزلے کو خبر کی طرح اس علاقے کی بارش کی بهی بریکنگ نیوز هوتی هیں ـ
ہمارے گهر سے شمال کی طرف تھوچی گی کے پہاڑ هیں ان پہاڑوں سے بہـ کر انے والے پانی کو ہمارے گهر کے پاس ایک مصنوعی جھیل میں اکٹھا کیا جاتا ہے اس جهیل کا قطر تقریباً انیس کلومیٹر هے
میرے خیال میں جس دن سخت گرمی پڑتی ہے اس جهیل سے بخارات بن کر جو بادل بنتے هیں یه اچانک بارش اس کا نتیجه هوتی هے
اس بارش کو باہر نکل کر بهیگ کر انجؤائے نهیں کیا جاسکتا کیونکه جاپان میں آسمانی بجلی صرف تراھ هی نهیں نکالتی بلکه سچ مچ آ گرتی هے ـ
پاکستان یا جاپان کی گرمیوں ميں میرا رنگ تانبے جیسا هو جاتا ہے
پہلی دفعه ملنے والا میرے اسی رنگ کو میرا رنگ سمجهتا ہے بلکل دیسی رنگ هوتا ہے گرمیوں میں ـ
لیکن پرانے جاننے والے پوچھتے هیں کیا کسی گرم مقام پر سیر کو گئے تهے ؟
گرمیوں میں سینڈل کے وجه سے پاؤں کا رنگ کچھ اس طرح کا هوجاتا ہے
جہاں جہاں سینڈل کی ودهر هوتی ہے وهاں کسی حد تک سردیوں والا رنگ جهلکتا ہے اور جہاں دهوپ لگتی هے وهاں ایسے لگتا ہے که مہندی لگائ هوئی ہے ـ
باجماعت نماز میں میں رکوع کے وقت شائد ساتھ والے سوچتے هوں که خاور مہندی لگا آیا ہے
اس عمر میں ایسے شوق شرمندگی کا باعث هوتے هیں مگر ابهی تک مجهے کسی نے شرمنده نهیں گیا
اس کی وجه شائد پڑها لکها ماحول هے
میں اس ملک جاپان کو پسند کرتا هوں ، اس پسندیدگی کی سب سے بڑی وجه تو یه هے که اس ملک كی مہربانی سے ہمارے مالی حالات بہتر هوئے
اور پھر اس ملک سے میں نے بہت سی باتیں سیکهیں
مارشل آرٹ (کراٹے) زبان ، اخلاقیات کام کرنے کی لگن
کهانے پینے میں توازن ،اور بہت سی باتیں
اس لیے میں اس ملک کا مشکور بهی هوں ـ
پنجابی میں لینج کہتے هیں اس بندے کو جس کی تربیت ایسے ماحول میں هوئی هو جس میں خوراک بهی پوری نه هوتی هو ـ
لالچی کے معنوں بهی لیا جاتا ہے اور وه آدمی جس کی آنکھوں کی بھوک نه مٹے ـ
ایسے بندے کو جب کهانا ملتا ہے تو اس کے کهانے کے اسٹائل کو لِِیڑ مارنا کہتے هیں
لِیڑ مارنا یعنی کهائے هی چلے جانا
لینج کو جب کهانا ملتا ہے تو لیڑ مارتا ہے
اور اور اگر الله کی مہربانی سے کسی لیج کو اتنی کمائی هونے لگے که لیڑ مارنے کیے لیے کهانا خود افورڈ کر سکے تو لیج لوگ اس لیڑ مارنے کو خوش خوراکی کہتے هیں ـ
اور اس پر فخر کرتے هیں زبان ِبےزبانی میں کہـ رہے هوتےهیں ـ
کهاندے پیندے گهر کےهیں ـ
اور سیانے لوگ اس کو بسیار خوری کہتے هیں ـ
پاکستان میں لینج لوگ بہت هوتے هیں اور بہت لِیڑمارتے هیں
پهر اس لیڑ مارنے کے اثرات کولسٹرول شوگر ، گیس ، وغیره وغیره پر آپنی کمائی اڑاتے هیں
ان لینج لوگوں کی اتنی بہتات ہے که پاکستان میں لائبریریاں اور کتابوںکی دوکانیں ختم هوتی جارهی
هیں اور کھابے ریسٹورینٹ بڑهتے جارهے هیں ـ
لینج لوگوں کو کهانے کی کوالٹی سے کوئی سروکار نهیں هوتا صرف کوانٹیٹی (مقدار)سے سروکار هوتا ہے