جمعرات، 9 اگست، 2007

پاکستان خصوصی نیشن

جاگتی انکهوں کے خواب کہـ لیں یا هوائی قلعے کی تعمیر!ـ
میرے ذہن میں انٹرنیٹ کے ذریعے جاپان میں پیسے کمانے کا آئیڈیا آیا ہے ـ
جس کے لیے ضرورت ہے
ایک عدد مووی کیمرے کی
اور
ایک ڈومین نیم کی
اور
ایک هوسٹ کی جہاں اپکا هوم پیج اپ لوڈ هو گا
اور
بہت ذیاده کمینگی کی یعنی خوشامد کا فن اور جهوٹ کو سچ بنا کر پیش کرنے کا فن سچے کو بے عزت کر کے محفل سے نکالنے کا فن اور بہت سے ایسے فن جو پیلی صحافت کی بنیاد هوتے هیں ـ

مووی کیمرے کا تو میں انظام کر هی لوں گا ـ
اور اس کے بعد دومین اور هوسٹ کا خرچا بچانے کے لیے میں کسی فری بلاگ سروس کا سہارا لے لوں گا
لیکن
یه کمینه پن اور چمچه گیری کا میں کیا کروںیه میرے لیے پیدا کرنےتقریباً ناممکن هیں ـ
ورنه اس طرح کیا جا سکتا تها تها که
جاپان میں آسانی سے پیسا کما کر بہت سے لوگ امیر هو چکے هیں اور اپنے ماضی کو چهپانے کے لیے دوسروں کے ماضی کو اجاگر کرنے پر لگے رهتے هیں
کیونکه ماضی سب کا تقریباً ایک جیسا افلاس بهرا ہے ـ
ایک جیسے تعلیمی پس منظر کے لوگ ایک جیسے گهریلو ماحول کے پرورده ایک جیسا معاشی پس منظر اور عادات بهی تقریباً ایک جیسی هیں ـ
اب جاپان کی مہربانی سے پیسا آگیا ہے تو هر بنده خود کو دوسروں سے اعلی سمجنے کے مغالطے کا شکار ہے
لیکن
دوسرے لوگ بهی اسی کیفیت کا شکار هیں ـ
اب اس ماحول میں خود کو دوسروں سے ممتاز بنا کر پیش کرنا ناممکن هو گیا ہے اس لیے اب لوکاں کی کوشش هوتی هے که دوسروں کو نیچ بنا کر دیکهایا جائے که اس طرح اپنی انا کی تسکین هو ـ
ان جاپاکی لوگوں کی اس انا کی تسکین کے لیے ان سب کو ایک نام دے دیا جائے
مثلاً
پاکستان خصوصی نیشن
یعنی پاکستانی خاص لوگ هیں ـ
اور
اناپرست لوگوں کو اس کا عہدے دار بنا دیا جائے
پاکستان خصوصی نیشن کے عہدے دار کہـ کر کسی بهی پاکستانی کو پکارا جا سکتا ہے
یه عہده ہے کیا ہے ، اس پر مٹی پاؤ
اور خصوصی نیشن یا ایسوسی ایشن بیچتی کیا هے اسکا کسی کو معلوم هی نہیں هے ـ
بس عہدے بانٹے جائیں گے اور پهر ان عہدوں کی چهینا جهپٹی کو سیاسی کشمکش کی طرح اس سائیٹ پر پیش کیا جائے گا ـ
ویڈیو کیمرے سے ان لوگوں کے انٹرویو ریکارڈ کیے جائے گے اور ان کو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر کے اس کا لنک دے دیا جائے گا
انٹرویو کے لیے جانے آنے کے نام پر ان سے پیسے بٹورے جائیں کے ـ
لوگوں کے بیانات کو لکھ کر اس سائٹ پر شائع کیا جائے گا
جاپاکی لوگوں کی اکثریت بیان دینے '' جوگے'' ذخیره الفاظ کی بهی متحمل نہیں ہے اس لیے ان کے لیے بیان بهی لکھ کر رکهے جائیں کے
تاکه یه لوگ اپنی جاپان کی کمائی سے ان کو خرید کر انکو اپنے نام سے شائع کروا سکیں ـ
علمی گهرانے سے تعلق کے دعوے داروں کو کالم بهی لکھ کر دیے جاسکتے هیں
که اپنے نام سے شائع کروا کر نام کمائیں
سیاسی کهرانوں کے فرزندوں کو سیاسی کالم
اور ادبی کهرانے کے صاحبزادوں کو ادبی کالم
اور مذہبی گهرانے کے گدی نشینوں کو مذہبی کالم لکھ کر دیے جاسکتے هیں ـ
بہت ذیاده انا پرست لوگوں کو ایسے کالم بهی لکھ کر دیے جاسکتتے هیں جن میں شائستگی کے ساتھ گالی گلوچم
کیا گیا هوـ
بیانات ایک ەاٹ ایٹم هو گی کیونکه طعنےمعنے بهڑنے کے بڑے شوقین هیں جاپاکی لوگ ـ

ویڈیو انٹرویو بہت اہم هے اس کی ٹکنیک پر ذیاده کوشش کرنی پڑے گی
کیونکه کالم لکهنے پڑهنے کے کام میں یه ہے که کتنا بهی اپنے لیول سے گر کر لکها جائے
جاپاکی لوگوں کے سر پر سے گزر جائے گا
لیکن فلم کو دیکھ کر جاپاکی لوگ سمجھ هی لیتے هیں ـ
یو ٹیوب کی مہربانی سے یه بهی ان دنوں مفت میں ممکن هو چکا ہے ـ
اب باقی ره جاتا ہے قیمتوں کا تعین
نہیں یارو ییلو جرنلزم کا کیا کریں گے ؟؟
میں تو ایسی کمینگی کر نہیں سکتا
شائد کوئی اور کر لے !ـ
میرے خیال میں کسی اور پر هی چهوڑ دیتے هیں ، مجهے میرا اللّە رزق دے گا ـ

1 تبصرہ:

گمنام کہا...

بہتر ہوگا کہ آپ ایک عدد ٹی وی چینل بنا لیں ۔
ایسے چینل آسانی سے سستے مل جاتے ہیں۔

Popular Posts