منگل، 29 دسمبر، 2009

نئی صدی کے جرنلسٹ اور فرقه تصویریه

مولوی سرمے دانی کو طرح یه کہـ کر که جس کسی کے پاس دو سو ڈالر آجاتے هیں وھ سائیٹ بنا لیتا هے !!ـ میں سرمے دانی کے لیول پر نہیں اترنا چاھتا
اج کی بات ہے جاپان میں بننے والی ایک سائیٹ ناپاک نیٹ کی جو که مفت والی سائیٹ هے
بندے کو پیسے سے تولنے والی کنجر سوچ کو تو یه هی کافی هے که سائیٹ بغیر پیسے کے بھی بن جاتی هے
جیسے که خاور کا بلاگ ، بلاگ سپاٹ والاہے اور کتنے هی لوگ هیں جن میں صلاحیت تھی اور انہوں نے بغیر پیسے کے کام شروع کرلیا ، اور جب پیسے کےاستعمال کا وقت آیا تو پیسے بھی استعمال کیے اور اپنے اپنے دومین پر کتنے هی بلاگروں نے بلاک بنا لیے ـ
جی تو بات یه هے که جاپان میں بھی سائیٹں بنانے کا مقابله ہے
اس کے پیچھے شوق هے جرنلسٹ بننے کا
جی هاں بننے کا شوق جرنلازم هے کیا اس کا چھڈو جی ، مٹی پاؤ جی ، عقل کا زیادھ استعمال ؟؟
پاک سوچ بڑی کفایت شعار هوتی هے
اتنی کفایت شعار کی حکومتی پالیسیاں بھی ڈنگ ٹپاؤ ٹائپ هوتی هیں دور کی سوچ کر سوچ کی فضول خرچی !!!ـ
لیکن جی یه جاپانی لوگ بڑی عجیب سوچ کے هیں کہتے هیں دماغ میں مغز ایک کچی چیز هوتی هے اگر اس کا استعمال ناں کیا تو بدبو چھوڑ جائے گا!!!ـ
اللّه عالی شان کا فرمان بھی قران میں کچھ اسی طرح کا هے جو سوچنے کے متعلق هیں ـ
جرنلسٹ بننے کے شوقین لوگ جن میں اب مجھے بھی شامل کرلیں ان کا علم اتنا هےکه سیاسی وابستگیوں پر فخر ہے مذہبی فرقه بندی سے تعلق کو اسلام سمجھتے هیں ،
اور یه لوگ جرنلسٹ بننے جارهے هیں
اللّه دی شان اے جی !!!!ـ
کپڑے ميں بھی جان اے جی

جب 2007 میں میں جاپان آیا تو میں نے دیکھا که لوگوں میں انٹرنیٹ پر جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے حالات جاننے کا شوق هے
ان دنوں ایک هی سائیٹ تھی جو میری نظر سے گزری وھ تھی پاک جاپان نیوز ڈاٹ کوم
تکنیکی طور پر اس وقت بھی اور اج بھی یه سائیٹ بہت پیچھے هے یعنی پچھلی صدی کی تکنیک میں ان پیچ والی عکسی تکنیک
بہرحال اس کے بعد ایک بندے کو میں نے کچھ دوستوں کے سہارے چیف ایڈیٹر بنا دیا ،
لیکن اس بندے کے ساتھ وھ هوا جو که ایک کمہار کے گدھے کے ساتھ هوا تھا ، کمہار نے گدھا ایک استاد کو دیا تھا که جی اس کو بندھ بنا دو لیکن کچھ عرصے بعد استاد نے کمھار کو بتایا که مساله زیادھ لگ گیا ہے
اس لیے تمہارا گدھا جون پور کا قاضی لگ گیا ہے
ایڈیٹنگ سے ناواقف یه بندھ مساله زیادھ لگنے سے اب چیف ایڈیٹر ہے ـ
اور جاپان سے فرقه تصویریه کا ماننے والا هے
یه فرقه تصویریه کیا هے ؟
یه ایک نیا فرقه ہے جو کہلواتے تو مسلمان هی هیں لیکن یه وھ لوگ هیں جو پاکستان سے نکلنے میں کامیاب هو کر باهر کے ممالک میں پناھ گزین هو گئے (میری طرح) اور جب اِن ممالک کی مہربانی سے حالات ٹھیک هوئے هیں تو ان کو نیٹ پر تصویریں لگوانے کا بڑاشوق ہے
یه ایک نیا فرقه ہے اس لیے ابھی کسی لکھنے والے نے ان پر تفصیل سے لکھا نهیں هے ، اس لیے ان کی عبادات کی ترتیب ماحول وغیرھ ابھی عام لوگوں كے لیے نامانوس هے ـ

پھر میں نے خود بھی جی ایم خاور ڈاٹ کوم بنا لی
http://gmkhawar.net
باقی کی سائیٹوں کی فہرست آپ جی ایم خاور ڈاٹ نیٹ پر سائیڈ بار میں دیکھ سکتے هیں ـ
اس سائیٹ پر بھی فرقه تصویریه کوکسی حد تک سپورٹ کیا جاتا هے ـ
اب جی پچھلے دنوں ایک ان پڑھ بندے شیرو نے جو که لکھنا پڑھنا نهیں جانتا هے اس نے ایک سائیٹ بنائی ہے جس پر اس کو چيف ایڈیٹر لکھا گیا هے ـ
اس کا ایڈریس ہے
http://www.paknetjapan.com/
جو که بدل کر بعد میں
http://www.paknetjapan.net
هو گئی ہے
اس سائیٹ کا نام رکھا گیا هے جی پاک نیٹ
یه پاک نیٹ شیرو کا هے جس کے متعلق میں پہلے بھی ایک پوسٹ لکھ چکا هوں
یه سائٹ فرقه تصویریه کو بڑا اجاگر کرتی هے،
بلکه فرقه تصویریه کے لیے هی بنائی گئی هے ـ
اور اس کے مقابلے میں کسی ستم ظریف نے بنا دیا هے ناپاک نیٹ
جس کا ایڈریس هے
http://www.paknetjapan.webs.com/
اب جی ان سائیٹوں پر مقابله هے مصرع اور طرح مصرح کا
خاصا دلچسپ ماحول بنا هوا هے
لیکن یه سائیٹ فرقه تصویریه کی اصل تصویریں بھی لگا دیتی هے جس کے لیے فرقه تصویریه کے لوگوں کو غالباً پیسے دے کر اپنی تصاویر اتروانی پڑتی هیں ـ
منافق لوگوں کا توبه توبه کرنے کا شوق بھی پورا هو رھا ہے ، اور مذھبی لوگوں کا مذہب جھاڑنے کا شوق بھی پورا هو رها هے
عام لوگ جو جاپان میں کم هی هیں ، لطف اندوز هو رهے هیں ـ
خاص لوگ جو جاپان میں زیادھ هیں ان بے چاروں کو سمجھ هی نهیں آ رهی که هو کیا رھا ہے کیونکه یه خاص لوگ حادثاتی طور پر خاص لوگ هیں ، جاپان کی کمائی سے !!!ـ

پیر، 28 دسمبر، 2009

سیاسی بیانات کی تعریف

اخبار پڑھ کر طبیت خراب هو جاتی هے
منافقت نہیں دھٹائی کی انتہا ہے
جس میں جو کمی هے وھ اسی کو للکارے مار رها ہے
حکومت ، آہنی ھاتھوں کے للکارے
بیانات کچھ اس طرح کے هیں
شر پسندوں کو اجازت نهیں دی جائے گی !!ـ
تہاڈے کولوں اجازت منگن گے تے ناں جی
وھ ایک پرانا لطیفه ہے
که گاؤں میں چوری هو گئی تو سب سیانے گویڑ لگا رهے تھے که چوری کس نے کی هو گی
تو جی باهر کی کمائی سے سیانا بن گیا
بندھ کہنے لگا که جی مجھے پته چل گیا هے که چوری کس نے کی هے
جب سب کا دھیان اس کی طرف هوا تو اس نے بتایا که
میرے خیال میں یه کسی چور کاکام ہے
اس دن سے غالباً یه محاورھ بنا ہے
جنہان دے گھر دانے اونہاں دے کملے وی سیانے
کملے جی !!ـ
سیانے تے سیانے هی هوتے هیں ناں جی دانے هوں یا ناں هوں

پاکستان میں قیادت اورجمہوریت کاشدیدفقدان ہے۔فلاں خان
لیکن یه صاحب خود ایک سیاسی جماعت کے کارکن هیں ان سے بندھ پوچھے که آپ کی جماعت میں کیا ااندورونی انتخابات کا رواج هے جو آپ جمہوریت چاھتے هیں ؟؟
ملک میں جمہوریت چاھیے اور جماعت میں صرف سجادھ نشین


ایک صاحب کا بیان ہے
مسلم لیگ(ن) جہاں ایک طرف ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی،فلاں اقبال

ان صاحب کے نزدیک غالباً جمہوریت کا تسلسل شریفین کی جماعت پر گرفت کا نام ہے
پچھلی دفعه مسلم لیگ نے جماعت کے اندر الیکشن کروا کر جمہوری هونے کا ثبوت کب دیا تھا؟؟

ایک صاحب کا بیان ہے

این آراوکے انجام سے ملک میں نئے دورکاآغازہوگا۔
هاهاهاهاهاهاها
نیا دور ؟؟
جس کے بعد یه صاحب باھر کے ملک کا ویزھ چھوڑ کر پاکستان منتقل هو جائیں گے


یه پڑھیں
سترہ ججوں نے سترہ کروڑعوام کا مستقبل تاریک ہونے سے بچالیا۔ فلاں پرنس
مستقبل اور روشن؟؟
غالباً اپنی جماعت کے سجادھ نشین کے بچوں کے مستقبل کی بات هے
ورنه اگر خاور کے بچوں کا مستقبل ذرا سا بھی روشن نظر اتا هوتا تو خاور باہر ناں آتا
اور ناں هی آپ باہر اتے اگر آپ کا کوئی مستقبل پاکستان ميں هوتا

یه دیکھیں
مضبوط اداروں کی مدد سے پاکستان ہرقسم کے خطرات سے نمٹ سکتا ہے۔ فلاں احمد خان
بات تو ٹھیک ہے ، اور سارے هی سیانے یه جانتے هیں
لیکن ان اداروں کا حال کیا هے اور یه حال کیا کس نے هے
اور ان کا حل کس کے پاس ہے؟؟
قول اور فعل کا تضاد اتنا زیادھ ہے که عام فہم بندھ تو جی اس کا جواب بھی دینا فضول سمجھنے لگا ہے
اسی لیے یه سیاسی لوگ اور بھی " بھوتر " گئے هیں
غالباً؟؟
بیانات دینے والوں کے نام اس لیے بدل دئیے هیں که ان لوگوں میں اتنی بھی اخلاقی جرأت نہیں ہے که اپنی کسی بات پر مشورھ بھی سن سکیں چاھے وھ مشورھ تعمیری هی کیوں ناں هو

بدھ، 23 دسمبر، 2009

پاک ناپاک باتیں

نیا سال انے کو ہے ، ایک اور سال چلا گیا ، عمر بڑھتی جارهی ہے وه حسن جو همیں حسین نظر اتا هے ، اس حسن کو ہم بابے نظر انے لگے هیں ـ
یارو بنانے والے نے یه وقت بھی کیا چیز بنایا هے ؟؟
خود لامکان میں هے بنانے والا !!ـ لامکان کے معنوں پر غور کریں ـ
اور وقت میں قید مخلوقات مکان میں هیں وقت نام کے مکان میں وقت جو گزرتا هی چلاجارها ہے ـ
وھ جو بڑے بڑے ولی اللّه بنتے هیں وقت ان کو بھی رگیدتا چلاجاتا ہے ـ
اگر کسی کو اپنی زندگی کے بڑھانے تک کا هی پرمیشن مل جاتا ناں تو جی تو وھ بندھ خدا بن هی جاتا
لیکن جی ه سیاسی پارٹیوں کے گدی نشین ، جو پارٹیوں کے اندرونی الیکشن نام کی رسم کا ذکر بھی پسند نهیں کرتے اور ان سجادھ نشینوں کے چمچے لوگ ؟؟
شخصیت پرستی ایک لعنت هے ، ایک روگ ہے ، ایک کوڑھ ہے انسانیت کے جسم پر ،اور قران اس بات سے اتنی بار منع کرتاہے که کسی بھی اور بات سے اتنا منع نهیں کرتا ہے
لیکن جی بنی ادم بھی ایک هی احمق ہے که هر دور میں کچھ لوگ گھڑ هی لیتا ہے
پرستش کے لیے
روحانیت کے نام پر شخصیات کی پرستش سے بہتر هیں وھ لوگ جو شہوت کے لیے کسی حسین کی وقتی پرستش کا ڈرامه کرکے کسی اور حسین کی تلاش میں نکل جاتے هیں ـ
پاکستان کا باوا آم هی نرالا ہے
ہر چیز اپنی اپنی پوزیشن سے نکلے جارهی هے
ایک انجن میں کچھ پرزے هوتے هیں جو اپنی اپنی ذمه داری پوری کرکے انجن کو انجن بناتے هیں اور انجن روز بناتا ہے اور زور ؟؟ ایک حقیقت ہے چاہے بستر پر هو یا میدان ميں ـ
اکر ایک ملک کو انجن سے تشبیع دیں تو پاکستان کے انجن کی کرنک پسٹن بننے کی کوشش میں ہے ، اور پسٹن کیم شافٹ کا کام کرنا چاھتا ہے ـ
فوج سیاست میں اتی ہے اور اتی هی چلی جاتی هے ، سیاستدان فوج کے ٹیسٹیکل کی پرستش میں مصروف هیں ـ
که وھ پنجابی میں کہتے هیں ناں جی جس کے ـ ـ ـوں میں گریس هو گی وھی پردھان هو گا ناں جی ـ
تو یه سیاسی لوگ جس جس کے ٹیسٹیکل میں گریس دیکھتے هیں ماتھا ٹیکنے لگتے هیں ـ
اب جب جی ہر پرزھ مرضی کے کام کرنا چاھتا ہے تو پھر انجن انجن نهیں رھتا کچھ اور هی کہلوائے گا
کیا؟؟
کوئی پاک چیز !!ـ
پاک روپیه ؟ بے قدر
پاک لوگ ؟ بے قدر
پاک فوج ؟ بے قدر
لفظ کے معنے هی بدل گئے هیں
پاک ؟؟
وھ کورین زبان میں کاکروچ کو پاکی کہتے هیں ـ
اور کاکروچ کو هی فرانسیسی میں کافر کہتے هیں (کچھ تھوڑا سا لہجه کافر سے مختلف هوتا ہے لیکن کافر هی سنا جاتا هے )
پاک ملک ، پاک لوگ ، پاک چیزیں
سنا ہے پاکستان نے گوشت ميں پانی ملانے کی تکنیک میں بڑی ترقی کی هے
قوت مردانه کی اتنی کمی که دیواروں پر حکیموں کےاشتہارات لگے هیں
وھ جب بیل زیادھ ستانے لگے تو اس کو مشک کافور دیاکرتے تھے روٹی میں لپیٹ كر
که اس سے بیل کی شہوت کم هوجایا کرتی تھی
میرا یه حال تھا مڈل سکول کے دور ميں که
میں نے کئی دفعه مشک کافور کی گولیاں کھائیں تھیں
لیکن جی یه اتناکام نهیں کرتی هیں
پھر وهی واردات !!ـ
جس کے بعد زیاں کا ایک زبردست احساس !!!ـ
بڑے دنوں بعد اج وقت ملاتھا کچھ لکھنے کا لیکن ذہن میں کچھ خاکه نهیں تھا
اس لیے جو لکھا ہے اس کو برداشت کریں

جمعہ، 4 دسمبر، 2009

قادری اور قادیانی مسالک میں فرق

قادری اور قادیانی مسالک میں فرق کی بات چلی تھی تو میری رائے یه ہے که
ان دونوں مسالک میں فرق صرف اتنا ہے که مکتبه قادیان والے صاحب تصوف میں سلوک کی منزلیں تہ کرتے کرتے نبوت کے مرتبے پر پہنچ گئے تھے لیکن
قادری صاحب تصوف میں سلوک کی منزلیں ابھی کر رهے هیں آگے اگے دیکھیے که کہاں تک جاتے هیں ؟
لیکن میرے خیال میں یه غوث سے ایک درجه نیچے قطب تک جا کردیکھيں گے که لوگوں کا رویه کیا هے اگر مخالت ناں هوئی تو غوث کی منزل بھی ته کرلیں گے لیکن اگر مخالفت کم هوئی تو غوث هی بن جائیں گے
اور قادری صاحب کے ماننے والے اپنی دوکانداری کی مشہوری کے لیے پاکستان کی مقبول ترین پروڈکٹ قادیانی مخالفت کو کیش کرواتے هیں
باقی جی مکتبه قادیان والے لوگ ان کی نسبت اعلی ظرف هیں که ان کی مخالفت میں کمر بسته نهیں هیں
یا شائد پرانی دوکان والے (قادیانی) اس نئی دوکان (قادری) کی مخالفت کی ضرورت محسوس نهیں کرتے
شائد اس لیے بھی که قادری صاحب ایک طرح سے قادیانی مسلک کے لیے راہیں صاف کررهے هیں
تصوف کی راہیں ، که جن پر چل کرهی مرزا غلام احمد صاحب نے نبوت کا دعوھ کیا تھا ،
باقی جی مقصد ان دونوں کا ایک هی هے که کسی طرح اسلام میں سے جہاد کو ختم کرکے سفید نسل کےلوگوں کی مخالفت ختم کی جائے
چاھے برطانیه هو که امریکه
شائد که تیرے دل میں اتر جائے میری بات
وھ جب گیارھ ستمر والا واقعه هواتھا امریکه میں تو امریکه افغانستان پر حمله آور هوا تو ان دنوں قادری صاحب نے بھی کچھ جہاد کی اس طرح کی وضاحتیں کی تھیں که جن سے ایسا لگتا تھا که اب قادری صاحب جہاد کو کینسل هی کردیں گے
سیانی بات یه هے که جب معاشرے تعلیمی اور اقتصادی طور پر کمزور هوں یا یه کہ لیں که زوال پذیر ہوں تو ان میں روحانیت طاقتور هوجاتی هے
ایک طرح کی افیم که لوگ اپنے دکھوں کا علاج ڈھونڈنے کی بجائے هر نقصان کا الزام رب کو دے لیں اور رب کے شفارشی لوگوں کو چندھ دے کر غریبی دور کریں
اج پاکستان میں روحانیت کی دوکانداری چمک رهی هے بنگالی بابے چل رهےهیں که ان کے پاس چھوٹی دوکان داری ہے ، ان کا علم کالا ہے ، پیر فقیر چل رهے هیں که ان کا علم سفید (نوری) ہے
وھ جی سارا زمانه هی گورے (یورپی) کو سیانا اور کالے کو برا کہ رها ہے
اس لیے اج زمانے میں سفید رنگ چنگا ہےاور کالا برا
چاہے وھ انسانوں کا رنگ هو که علم کا کپڑوں کا هو که خون کا !!-

پیر، 30 نومبر، 2009

تاریخی لوگ

پاکستان میں کبھی کسی تاریخی مقام پر جانا هو تو کچھ لوگوں نے وہاں دیواروں پر پیچ کس کے ساتھ اپنے نام لکھے هوتے هیں ـ
ان لوگوں کا خیال هوتا ہے که اس طرح وھ تاریخ ميں شامل هوکر تاریخی لوگ بن گئے هیں ـ
ملک اشرف سکنه تلەاڑا کلاں
اور مزے کی بات ہے که تلھاڑے میں بھی ان صاحب کو کوئی اشرف کے نام سے نهیں جانتا هوتا
سب کو ان کے نام اچھو کا هی معلوم هوتا ہے
بس جی کچھ اسی طرح اج کل تارکین وطن میں سیاسی سرگرمیوں سے لگتا ہے
نیٹ پر فوٹو لگے هیں
بیانات لگے هیں
نام لکھے هیں
لیکن هوتا اس طرح ہے که میں اپنے گاؤں جاؤں تو کتنے هی جوان لڑکے ایک دوسرے سے پوچھتے هیں یه کون ہے ؟
تڑوائیوں کے گھر کوئی پرونا (مہمان)آیا ہے ؟؟
تو کوئی بڑا ان کو بتاتا ہے
نئیں اوئے یه خاور ہے خاور بیٹریاں والا
جو باہر چلا گیا تھا
اچھا!!!!!!!!!!!!!!ـ
یه اچھا بھی کچھ اس طرح کی هوتی ہے
هو گا کوئی!ـ
سانوں کی !!ـ
وھ کسی مراثی سے پوچھا که تمہاری کوئی ملکیت بھی ہے گاؤں ميں
تو اس نے کہا جی کیوں نہیں
گاؤں کا سب سے چھوٹا زمین دار هوں لیکن جب لتر پڑنے هوتے هیں تو ان میں میرا حصه آدھا هوتا ہے
پنڈوں تیہرواں حصه تے لتریں آدھ
بمعنی کمائی سے 13 واں حصه اور جب جوتیاں پڑیں کی تو آدھی کھانی پڑیں گی
جیسا محاورے کچھ اسی لیےبنے هیں ـ
آپ کا کیا خیال ہے ایسے لوگوں کے متعلق
جو باهر کے ممالک مین بڑھ بڑھ کر سیاست میں حصه لیتے هیں اور اگر ان میں سے کسی کا پناھ گزین ملک کا ویزھ کینسل هونے کا معامله بن جائے تو ان رویه کچھ اس طرح کا هوتا ہے که مجھے کیوں اس جہنم میں پھینکنے جارہے هوں
جهاں سے میں بڑی مشکل سے نکلا تھا

جمعہ، 27 نومبر، 2009

پرانے زمانے میں

جاپان میں کچرا پھینکنے کے بھی اصول هیں که گھر کا عام کچرا هر دوسرے دن باہر مخصوص جگه پر رکھ دیتے هیں ، لیکن شیشه ، ٹن کے ڈبے ، پلاسٹک کی بوتلیں وغیرھ مہینے ميں ایک دفعه ایک جگه پر اکٹھی کی جاتی هیں اور اور ہر مہینے مقامی لوگوں کی باری هوتی هے یهاں گھڑے هو کر محلے والوں کے کچرے کو وصول کرنے کے لیے
تو جی نومبر میں میری باری تھی بیس نومبر کو !!ـ
اور میرے ساتھ تھے ایک ریٹائیر سرکار ملازم آکی یاما صاحب ـ
آکی یاما صاحب کہنے لگے که یه جو جاپان کو اج اپ امیر دیکھ رهے هیں یه ہمشه سے ایسا نهیں تھا پرانے زمانے ميں کسان لوگ اپنی بچیوں کو بیچ دیا کرتے تھے !!ـ
کب کی بات ہے جی یه ؟؟ میں نے پوچھا تو انہوں نے بتایا که میجی کے زمانے سے پہلے کی بات ہے
میجی شہنشاھ کا زمانه 1857ء سے شروع هوتا هے اس سے پہلے جاپان ميں جاگیردرای نظام هوا کرتا تھا میجی صاحب نے زمینوں کی اصطلاحات کی تھیں اور فرض تعلیم کا نظام چالو کیا تھا
فرض تعلیم ؟
جی هر بچه چاھے وھ معذور هی کیوں ناں هو اس کو چھٹی جماعت تک سکول جانا هی هو گا
آکی یاما صاحب نے بتایا که جاگیردار کسانوں سے اپنے حصے کا اتنا وصول کرتے تھے که کسان کو کھانے کے بھی لالے پڑ جاتے تھے
میں نے ان کو بتایا که جی اپ هسٹری کی بات کرتے هیں پاکستان میں اج بھی یه هو رها هے که کچھ لوگوں نے زمینوں پر قبضه کر رکھا ہوا ور انہوں نے بہت سے لوکوں کو غلام بنا رکھا ـ
اگی یاما صاحب یه سن کر خاموش سے هو گئے تھے که انہوں نے سوچا هو گا که کسی کے ملک کے متعلق بات کرتے هوئے کوئی معیوب بات منه سے ناں نکل جائے
آج پاکستان مين کچھ لوگوں کی اتنی زمین ہے که ان کو اس زمین پر پیدل دورھ کرنا پڑ جائے تو ان کو دل کا دورھ پڑجائے
اور کچھ لوگ زمینوں پر قبضه کرنے کے لیے پاگل هوئے جاتے هیں
جیسے که پاک فوج کے بڑے افسر لوگ
اور جاپان جہاں كمرشل زمین دنیا کی مہنگی ترین زمین هوتی ہے
یهاں اج بھی زرعی زمین کوئی بھی بندھ تھوڑی سی کاغذی کاروائی کے بعد چار بیگہ زمین مفت حاصل کرسکتا ہے
جی هاں زرعی زمین ناں که کمرشل
جاپان مين زمین کو زمروں میں بانٹ دیا گيا ہے جیسے که دو بڑے زمرے هیں زرعی اور غیر زرعی زمین اس کے بعد غیر زرعی زمین کے بھی زمرے هیں لیکن صرف زرعی زمین زراعت کے لیے جاپان کے شهری لوگوں کو الاٹ هو جاتی هے
اور زرعی زمین کسی بھی ملک میں کھانے میں خود کفالت کی قدرت کی طرف سے گارنٹی هوتی هے
لیکن جی گارنٹی کی کچھ شرائط هوتی هیں
جن میں سب سے بڑی شرط دین پر چلنا هوتی هے
یهاں دین سے مراد پاک لوگوں کا مذہب نهیں هے دین سے مراد سسٹم ہے
اور یه دین امریکی دین بھی هو سکتا هے یوربی دین بھی اور جاپان دین بھی
لیکن پاک دین (سسٹم) کیا ہے ؟؟
بے چارے ذہنی معذور لوگ جن کو دین کے لفظ معنے بھی نهیں آتے هیں اور دین دین کی تکرارکیے جاتے هیں
چھڈو جی یه کیا بات شروع هو گئی
ادیان کے متعلق پھر کبھی سہی

پیر، 16 نومبر، 2009

اوباما کا رکوع

جھکنے والے رفعتوں کو پا گئے
ہم خودی تلاش کر رهے هیں
امریکی صدر بارک اوباما کا شہنشاھ جاپان کو رکوع
یہاں رفعت سے مراد وھ والی رفعت نهیں هے جو سارے پنڈ کی پسندیدھ تھی اور چنگی وی سی ـ
شہنشاھ جھکا نهیں کرتا لیکن صدر اوباما کے جھکنے سے بھی اوباما کی شان میں کوئی فرق نهیں پڑا ہے
که خاندانی لوگ پنجاب میں بھی بزرگوں کے سامنے جھکتے هیں ـ
جاپان جس کو امریکه نے شکست دی تھی جی هاں شکست اور فتح ان کو هی ملا کرتی هے جو کسی معرکےمیں پڑیں ـ
گرتے هیں شہسوار هی میدان جنگ میں
وھ طفل کیا گرے جو گھٹنوں کے بل چلے
ایک جاپانی سیانے نے کها تھا
هم جنگ هارے هیں لڑائی نهیں
جی هاں جاپانی اتحادی افواج کو مار رهے تھے دوسری جنگ عظیم میں
اور پرل ہاربر والے حملے میں استعمال هونے والے هوائی جہاز جاپان کے اپنے تیار کردھ تھے
امریکه ایک عظیم ملک هے ، جس کے صدر کو جھکنا آتا ہے
اس لیے لوگ اس کے سامنے جھکتے هیں
پاکستان کی اشرافیه کو صرف اکڑنا اتا ہے اس لیے جب یه اشرافیه امریکه جاتی هے تو ان کو ائیر پورٹ کے عملے کی اکڑ کا سامنا کرنا پڑتا ہے
بس تو ایک کلچر ہے
ہتھی پے جاؤ ( هاتھا پائی) کمزورں کے اور
پیری بے جاؤ ( پاؤں پڑ جاؤ ) طاقتوروں کے
وھ ہمارے محلے ميں ایک مولوی صاحب کا گھر تھا ان کے بیٹے میرے لوگوں کو بیوقوف سمجھا کرتے تھے
بے دھڑک منه پر کہـ دیا کرتے تھے جی هم تو گدھوں میں گھرے پڑے هیں ـ
اور کمہاروں کا رویه ان کے ساتھ یه تھا که جی مولوی کے بچوں کا ذہنی توازن ٹھیک نهیں هے
اس لیے ان کی باتوں کو ہنسی میں اڑا دیا کرتے تھے
لیکن یارو مولوی کے بچوں سے کمہار هر طرح سے طاقتور تھے اس لیے ان کی باتوں کو ہنسی میں اڑا سکتے تھے لیکن جب پاکستان کی عوام کی طرح لوگ کمزور هوں اور مولوی کے بچوں کی ذہنیت والے لوگ حکمران تو ؟؟ تو دل بڑا دکھتا ہے

بدھ، 11 نومبر، 2009

کہیں یه بغاوت تو نهیں

دل تو چاہتا ہے که کچھ لطیفے لکھیں کچھ مذاق هو لیکن بندھ اپنے ماحول سے بیگانا نهیں ره سکتا
پاکستان کے حالات میں حکومتی اداروں پر حملے هونا سمجھ میں انے والی بات ہے
که حکومت اور عوام دو مختلف چیزیں بن چکے هیں
پولیس کو لوگ اپنے میں سےسمجھتے هی نہیں هیں جن کے رشتے دار پولیس میں هیں وھ بھی اپنے رشتے دار کی حد تک جب دیکھتے هیں تو سپاہی لوگ بھی لوگ هی لگتے هیں لیکن جب پولیس کا نام آتا ہے تو ایک دہشت کی علامت ، پریشانی کی علامت ، تنگ کرنے کی علامت بن چکی ہے
جس اس طرح کے حالات جیسے که پاکستان کے هیں دنیا کے کسی بھی ملک میں معاشرے میں بن جائیں ، جسے که بے روزگاری ، بے امنی ، مہنگائی ، بے انصافی ، اپنی چاردیواری میں بھی غیر محفوظ،
اور حکومت لوگ عیاشیوں میں لگے هوئے هوں بڑے بڑے محلوں میں رہائیش رکھیں ، آپس میں دعوتیں هوں اور عام لوگ آٹے کی لائینوں میں لگے هوں
تو لوگ بغاوت کر هی دیا کرتے هیں
جو پہلے غیر منظم هوتی هے اور آہسته آہسته منظم بھی هوتی چلی جاتی ہے اور بھیڑ بھی ملتی جاتی ہے
اور حکومتی لوگ اس کو چند شر پسندوں کا انتشار پھلانا کہتے هیں
ماضی نزدیک میں اس کی مثال مشرقی پاکستانیوں کی مکتی باہنی کی بغاوت اور اس کی جیت کی هے
ایران میں شاھ کے مخلفوں کی اور ان کی جیت کی هے
ان دونوں مثالوں میں حکومت آخر تک ان باغیوں کو تسلیم نہیں کرتی رہیں هیں
اور جب پلیٹن میدان والا واقعه هوا تو زمانے بھر نے حکومت کی شکست دیکھی
شاھ کو خبر کے لیے جگه بھی نہیں مل رهی تھی

تو اج اگر پاکستان میں عام لوگ حکومتی اداروں پر حملے کرنے لگے هیں تو اس میں اچھنبے والی بات کوئی نهیں هونی چاهیے
لیکن کیوں که طاقت اور حکومت اور میڈیا جن کے ہاتھ میں ہے وھ حملے کرنے والوں سے اپنے سیٹ اپ کو اپنی عیاشیوں کو بچانے کی کوشش میں لگے هیں اور حملے کرنے والوں کو طرح طرح کے نام دے رهے هیں
لیکن عام بندے کو سوچنے کی ضرورت ہے که گوریلا اپنی زمین کے عام لوگوں کی حمایت کے بغیر چل هی نهیں سکتا
اور جس کو اپنے لوگون کی حمایت حاصل هو وهی تو اصلی عوامی نمائندھ هوتا ہے
ناں که
اتخابات میں جھرلو پھیر کر الیکشن جیتنے والا!!ـ

اب جی کسی نے یه کام شروع کردیا ہےکه حکومتی اهلکاروں پر حلے کرنے والوں کو ظالم مشہور کرنے کے لیے
عام مقامات پر بم دھماکے کرواکے معصوم لوگوں کو مارا جائے تاکه حکومتی اداروں کو معصوم بنا کر پیش کیا جائے
کیوں که باغی لوگ بم دھماکے کرکے حکومتی لوگوں کو مارتے هیں اس لیے بم دھماکے کروا کے عام لوگوں کو ماروتاکه عوام میں یه تاثر پیدا کیا جائے که بم دھماکے تو کرهی باغی رهے هیں یه بھی ان باغیوں کا هی کام ہے
کسی بھی واردات کے مجرم کا تعین اس بات سے کیا جاتا ہے که فائدھ کس کو هوا
تو جی هر دھماکه اپنی جگه ایک واردات ہے
اور ایک ایک واردات میں کسی کو نقصان اور کسی کو فائدھ هوا ہے اس کا سوچ لیں تو آپ کو معلوم هو جائے گا
یه کوئی گہری سازش چل رهی هے
جس طرح کے حالات پاکستان میں چل رهے هیں یه کیا افسروں کو فرص شناسی کی تبلیغ سے ٹھیک هو جائیں گے ؟؟
نہیں جی اب اداروں کو دوبارھ ڈگر پر لانے کے لیے ٹوٹل سرجری کی ضرورت ہے
جی ٹوٹل سرجری !!!ـ

پیر، 9 نومبر، 2009

پیسے کتھوں آؤن گے

پچھلی پوسٹ میں میں نے حساس ادارے کے ایات لکھنے اور ان کے آگے ڈالر کا نشان بنانے کی طرف اشارھ کیا تھا
که ان کو ڈالر کے هی خواب آتے هیں
آپ پاکستان کے کسی بھی اربار اختیار سے پوچھ لیں که ترقی کے کام کیوں نهیں کرتے
تو ان کا سوال نما ترت جواب هوتا هے
پیسے کتھوں آؤن دے ؟؟
میں تو جی چپ هی هو جاتا هوں که هم دونوں میں سے ایک ضرور جاہل ہے
میں اس لیے جاہل هوں که مجھے کار حکمرانی کے رموز معلوم نهیں هیں
یا پھر سامنے والا صاحب اختیار که اس کو ایک ایک گاؤں چلانے کا بھی معلوم نهیں هے اور ملک چلانے کے کام پر لگا دیا گیا هے
مثال کے طور پر ایک گاؤں ہے جس کا نام رکھ لیتے هیں جاٹوں کا پنڈ
اس میں جاٹوں نے فیصله گیا که هم اپنے اپنے لڑکوں کے ساتھ کھیتوں میں کام کریں گے اور بیبیاں گھر سے کھانا وغیرھ بنا کر لائیں گی اور کھیتوں میں بھی اگر هو سکے تو ہاتھ بٹائیں گی
اور گاؤں کے ہنر مند لوگوں کو هماری مدد کرنی هو گی اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق
لوہار لوہے کے سارے کام کرے گا
تیلی سرسوں اور دوسرے بیجوں سے تیل نکالے گا
کمہار باربرداری کا کام کرے گا
اسی طرح سے سب لوگ کام کریں گے
که جو جس کا کام هے وہی کرے گا
جس کے لیے جاٹ اس کو اپنے اناج سے اتنا حصه دیں گے که اس کو کھانے کی پریشانی ناں هو
کھیتوں سے اٹھنے والی کپاس سے حصه که کٹروں ميں خود کفیل هو
گنے میں سے حصه که میٹھے ميں خود کفیل هو
سبزیوں میں حصه که ہانڈی چلتی رهے
لیکن اس کی عوض میں سب کو اپنے اپنے کام ناں صرف جاٹوں کے لیے بلکه دوسرے ہنرمندوں کے لیے بھی کرنے هوں گے
اس گاؤں کو سوائے نمک اور لوہے کے باہر سے کوئی چیز نهیں خریدنی هو گی
که گھر کے چاول ، گندم ، جو ، باجرھ ، مکئی ، سرسوں ، آلو ، هو گی
انڈوں اور کوشت کے لیے مرغیاں پالی جائیں گی جو که ہر گھر کی آپنی اپنی بھی هو سکتی هیں یا پھر ایک گھر کی ڈیوٹی اس پر لگا دی جائے گی که سب کی مرغیاں پالے اور اس کو بھی سب کی طرح سے بانٹ کر سب چیزیں ملیں گی جو اس کےروٹی کپڑے اور مکان کے لیے کافی هوں گی
کچھ اس طرح سے که بغیر پیسوں کے باٹر سسٹم په ایک گاؤں چل جائے گا
اور یه کوئی بڑی عقل کی بات نهیں هے
ہمارے سارے هی گاؤں آج سے کچھ دەایاں پہلے اسی طرح چلا کرتے تھے
بس جی پھر یه هو گا که ابادی کے بڑھنے سے کاموں کو کنٹرول رکھنےکے لیے دفتری نظام بنانا پڑے گا جس کے لیے اپنے هی پڑھے لکھے لڑکے کام کر لیں گے
جو آہسته آہسته اپنی تعلیم کی وجه سے نفیس کپڑے نفیس کھانے اور نفیس کاموں کی وجه سے "بڑے " لوگ بن جائیں گے
اور کھیتوں میں کام کرنے والے ورکشاپوں میں کام کرنے والے گندے کپڑے پہنے لوگ " عوام " بن جائیں گے
اب عوام سے تعلق سے کتراتے هوئے یه لوگ اپنا ایک علیحدھ سٹیٹس بنا لیں گے جن میں اپس کی رشته داری اور میل ملاپ سے نفاست کا گند(غریبوں کے ٹیسٹیکل آرتھ کرکے) پھلاتے پھریں گے اور کام دھندے پر کنٹرول کم هو کر پیداوار میں کمی هو گی
جس کے لیے امریکه سے مدد مانگ لی جائے گی اور پھر
ان بڑے لوگےں کو یه بھی بھول جائے گا که ان کو کسی کام کے لیے کن لوگوں نے رکھا تھا
اور نظریں امریکه پر هی لگی رہیں گی که کب مدد آئے اور نفیس لوگوں کے نفیس کام چلیں
اس لیے جب عوام میں سے کوئی خاور اگر پوچھ هی بیٹھے گا که ترقیاتی کام کیوں نهیں کرتے تو
ان کا جواب نما سوال هو گا
پیسے کتھوں آؤن گے

منگل، 3 نومبر، 2009

ڈالر کا تصور

یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے
جن کو تو نے بخشا ہے ذوق کمائی
کل ایک دوست بتا رها تھا که پاک فوج کے ترجمان نے مخیر حضرات کو توجه دلائی هے
بقول شخصے دے جاسخیا راھ خدا
اور انہوں نے یه بھی کہا هے که کسی بھی علاقے کے لوگ اپنے نزدیکی کور کمانڈر کو دو سکتے هیں ـ
بقول شخصے عوام کی سہولت کے لیے
میں بھی لکھنا چاھتا تھا لیکن جی وھ بی بی سی والے حسن مرتضی نمبر لے گئے
که
اچھو کے باز گھر کی مرغیوں پر هی لپک لپک کر خون گرم رکھتے هیں
کیری لوگر بل ؟ جب تک پاک فوج کو ملتی رهی تو امداد !!ـ اور جب کسی اور کو ملے گی تو غیرت کا سوال بن گیا هے
یه دیکھیں که ان کو ڈالر کے کتنے خواب آتے هیں ـ


یه اللّه عالی شان صاحب کے نام کے بعد ڈالر کا نشان
یه ڈالر کا نشان ہی ہے ناں جی؟؟
بلی کو چھچھڑیاں دیان خواباں
اورعربی بھی کسی نے کیا لکھی ہے ، یه کونسا خط هے ؟
اور یه نعرھ تو حج پر کعبے میں لگایا جاتا ہے ناں جی ؟
بی بی سی نے لکھا ہے که فوج کا کہنا هے آیات لکھنے کا مقصد عام لوگوں کی حمایت حاصل کرنا ہے
یعنی که عام لوگ فوج کو پسند نهیں کرتے هیں
تو جی پھر فوج کس قوم کی فوج هے ؟؟

اتوار، 25 اکتوبر، 2009

دہشت گرد پکڑا گیا

پنجابی کا ایک محاورھ ہے که پڑوسیوں کے منه پر اگر لالی ہے تو اپنا منه پیٹ کر لال کرلو

پاکستان کا ماحول کچھ اس طرح کا بن گيا هے که بچوں کی طرح ایک ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا ، اپنے نمبر بنانے کے لیے اسے ایسے احمقانه کام کیے جارهےهیں که جی ہاسا هی نکل جاتا هے

یه جی اسلام کی آبادی کے دعوے دار شہر جس میں اسلام کو نماز بھی بندوقوں کی چھاؤں میں پڑھنی پڑتی ہے

اسلام اباد کی پولیس نے ایک دہشت گرد کو پکڑ لیا هے بمع بارود بھری جیکٹ کے

اور جی تصویر میں دیکھں که پولیس والے اس کو کیسے ٹریٹ کررهے هیں جیسے ان تھیلوں میں آٹا هو

باباجی کی عمر دیکھو

آٹے کی مقدار دیکھو جی اتنا وزن اٹھا سکتے هیں بابا جی

اور پھر پولیس کی پھرتیاں دہشت گرد پکڑ لیا ؟

دہشت گرد اگر اصلی هوتا تو پھٹ ناں جاتا ؟

کیا کیا ڈرامے هو رهے هیں جی ؟



اور ایک بل پر شور مچایا هوا هے جی

که

سخی لوگ پروگریس رپورٹ مانگتے هیں

او جی دنیا بھر میں ایک هی تو ادارھ ہے جس کا آڈٹ هی نہیں هوتا

جی هاں دنیا بھر میں واحد اور اپنی مثال اپ

اب سکول بھی بند ، تعلیم کا سلسله بند

قوم کی " وھ" هی بند کردو جی

جس تعلیم نے رحمان ملک ولد فیروز نائی کو وزیر داخله بنایا

قوم کے تیس مار خان

تیس مکھیاں مار کر شیخی بکھارنے والے یه کون سا دہشت گرد ہے جو تصویر میں خود دهشت زدھ نظر آرها ہے

شکر هے جی پاکستان کی فوج بڑی چنگی هے ورنه پته نهیں ملک کا کیا بنتا


اتوار، 18 اکتوبر، 2009

بہن پہلوان

وھ کسی کے ساتھ پنگا لیتا هی نهیں هے ، بس لشکے پشکے کپڑے پہنے منه میں پان دبائے گلائیوں میں موتیے کے کجرے پہنے "اس بازار" میں اکڑ اکڑ کر چل رها هوتا ہے

اور اگر کوئی بندھ اس سے پنگا لے لے تو پھر پنگا لینے والے کو پته چل جاتا هے که اس نے پاکستان کے سب سے طاقتوربندے سے پنگا لے لیا لے

آپ سمجھ چکے هوں کے میں مامے مودے کی بات کر رها هوں ـ

ماما مودا بہنوں کی کمائی کھاتا ہو بھانجیوں کو چلاتا هے اور اس کی بہنوں کے گلائنٹ اگر کوئی مسئله هوجائے تو مامے مودے کی اتنی حمایت کرتے هیں که جی بس کچھ ناں پوچھیے

پہنوں کو بيچنا اور ان کو چلانا مودے کا خاندان پیشه ہے اس لیے اس کو کنجر کہلوانے میں کوئی شرم نهیں هے

لیکن که مامے مودے کا یه اصول هے که اپنی بہنوں کو یا بھانجیوں کو خود استعمال نهیں کرتا ہے جیسا که اچھو پہن بہلوان عرف اچھو پيہنا والا کرتا ہے ـ

اچھو کو فتوحات کا بڑا شوق هے لیکن هے بزدل اس لیے آگر کسی پڑوسی کو چھیڑے تو جی پڑوسی سے مار پڑنے کا پکا امکان ہے

اور آپنی هوا بھی اکھڑ جائے گی که اچھو کو مار پڑی ، اس لیے اچھو گھر میں هی کام چلا لیتا ہے

جس طرح کچھ ملکوں کی فوجیں کرتی هیں که دشمن کی ایک انچ جگه فتح نهیں کی هوتی لیکن اپنے ملک کو روز فتح کرتی هیں

بس بندھ کنجر هو تو هو لیکن بہن پہلوان ناں هو جی اچھو کی طرح ، اور خدا کسی ملک کو اچھو جیسی فوج بھی ناں دے دے

که گھر میں هی فتوحات کا شوق پورا کرتی رهیں ، سارے رقبے میرے لیے سارے پلاٹ میرے لیے سارے لوگ شر پسند میں صرف پاک ، احساس

لاطینی امریکه کےکچھ ممالک کی افواج اور افریقی کچھ ممالک کی افواج ایسی هیں که ان کا پڑھ کر ان ممالک پر ترس آتا ہے

اچھی بات ہے که جی ہمارے پیارے ملک پاکستان کی فوج ایسی نهیں هے ، ورنه جی ہندو اور سکھ همارے عزتیں خراب کردیتے ـ

بے اعتدالی بری عادت ہے

بات شروع کی هے بڑے سنجیدھ صاحب اپنے افضل صاحب نے میرا پاکستان (پاکستان میرا بھی ہے) والوں نے
لیکن جی میں اپنی اس کمزوری کو خود سے بھی چھپاتا رہتا هوں
هر وقت جب بھو وقت ملے انٹرنیٹ پر ہوتے هیں
صبح فجر سے پہلے اٹھ کر جی ایم خاور پر کچھ لکھنا هوتا ہے اس کے لیے کچھ انگریزی اخباروں کا مطالعه بھی ضروری هے
ہلکا سا احساس تو تھا لیکن اج اس بات " پک " هو گیا ہے که جی یه ایک بری عادت هے
اس سے کاروبار بھی متاثر هوتا هے
اور بیوی کی جھڑکیاں بھی سننی پڑتی هیں

انٹرنیٹ پر آپ روزانہ کتنا وقت صرف کرتے ہیں؟
تین سے چار گھنٹے!!-
انٹرنیٹ آپ کے رہن سہن میں کیا تبدیلی لایا ہے؟
یاروں دوستوں سے گیا ، ورزش سے گیا ، کاروبار کی دلچسپی کم هوئی جس کی که اس وقت مجھے سب سے زیادھ ضرورت ہے
کیا انٹرنیٹ نے آپ کی سوشل یا فیملی لائف کو متاثر کیا ہے اور کس طرح؟
میں جو عورت کو کچھ وقعت هی نهیں دیا کرتا تھا اب اس کی باتیں سننی پڑتی هیں که وقت بے وقت کمپیوٹر نے مجھے بے اصول سا بنا دیا هے
اس علت سے جان چھڑانے کی کبھی کوشش کی اور کیسے؟
اب سے کوشش کرتا هوں که احساس هی اب زیادھ هوا ہے اوقات مقرر کرتا هوں اس سے زیادھ وقت نہیں دیا جائے گا جی انٹر نیٹ کو ہان کام کے لیے کمپیوٹر اگر استعمال کیا بھی جائے تو نیٹ نهیں صرف وہی اپلیکیشن جس سے کوئی ڈاکومنٹ بنانا هو
کیا انٹرنیٹ آپ کی آؤٹ ڈور کھیلوں میں رکاوٹ بن چکا ہے؟
بہت زیادھ میں نے صبح کی سیر جھوڑ دی ہے کراٹے کی ورزش کا وقت نهیں هے پیٹ بڑھ گيا هے بابا سا لگنے لگا هوں

منگل، 13 اکتوبر، 2009

جی ایچ کیو پرحمله

آگرآپ عوام کو پاکستان نامی گھر کے مالک مثال کرلیں تو جی اس گھر کی حفاظت پر رکھے تنخواھ دار فوجی اس کے چوکیدار هوں گے
اب جی چوکیدراوں نے کھر پر قبضه هی کرنا شروع کر دیا تو وھ اپنے مشرقی لڑکوں نے ان کو مارا اور گھر سے نکال دیا
اب جی شمالی علاقوں کے منڈے بھی ایسا هی کررهے هیں اور چےکیداروں وهی راگ ہے
چند شر پسند عناصر
مٹھی بھر دہشت گرد
آہنی ھاتھ
اجازت نهیں دیں گے

لو جی خود کو گھر کے مالک لوگ سمجھنے والے لوگ یعنی عوام‪ , ‬ بزبان پاک فوج شر پسند طالبان نے چوکیدراوں کے ہیڈ کواٹر پر حملہ کرکے آپنے چوکیدار لوگوں کو زخمی شخمی کردیا ہے
لو جی ان دونوں میں سے کوئی ایک برا ضرور هے
چاہے پاک فوج چاہے طالبان ( یا جو بھی یه هیں ) اب اس بات کا فیصله تو وھ بندھ ہی کرسکتا ہے جو ياتو اندر کی باتیں جانتا هو
لیکن جی خاور کو نظرآ رها ہے که وھ دن دور نهیں هے جب لوگ مارگله کی پہاڑیوں پر چڑھے جی ایچ کیو اور دوسری استعمار علامت عمارتوں پر دھنا دھن گولے برسا رهے هوں گے
اور ایلٹ لوگ ایسے بھاگیں گے که جیسے ..…………
اور خبروں میں آرها ہے که صرف پانچ لوگ هیں جنہوں نے جی ایچ کیو کو یرغمال بنایا هوا هے
یه حساس ادارے عرف پاک فوج کی عادت ہے که مخالف لوگوں١ کی تعداد کم کرکے بتاتی هے ، لیکن اس سے سوال یه پیدا هوتا ہے که تسیں پنچ بندیاں جوگے وی نئیں اے؟؟
مکتی باھنی والے بھی چند شر پسند تھے
اور طالبان بھی چند شر پسند هیں اور
بلوچ بھی چند شرپسند هیں
صرف ایک آپ هی تو پاک صاف هیں باقی تو سارے ناپاک هیں ناں جی
حساس ادراے کی اصطلاح بھی خوب گھڑی هے کسی نے
ایک بڑی حساس برادری هوا کرتی تھی پنجاب میں جس کی نسل هی ختم هوا جاتی هے
میں تو جی اس برادری کی حمایت میں مہم چلانا چاھتا هوں جیسے که لوگ ختم ہوتے پرندوں کی نسل اور ختم هوتے پودوں کی حفاظت کے لیے چلاتے هیں لیکن جی میں اپنی غریبی سے مجبور هوں
یه برادی تھی مراثی
بڑي حساس هوا کرتی تھی جی ان کو سردی بھی زیادھ لگتی تھی اور گرمی بھی . کھانےکے ذائقے میں بھی بڑی حساس هوا کرتی تھی که نودولتے ان سے کھانے کی " جاچ" سیکھا کرتے تھے
اب سنا ہے که پاکستان میں اس برادری کے لوگ ڈھونڈنے سے بھی نهیں ملتے هیں
اس برادری کی نسل ختم هونے کو کچھ شر پسند لوگ (یاد رهے میں نهیں شر پسند لوگ) سید لوگوں کی افزائیش هونا کہتے هیں
یه حساس ادارھ بھی کچھ اسی طرح کا حساس ہے غالباً ؟ اور جب اس کی نسل نامواقف حالات میں خطرے کا شکار هو گی تو بھی جی بڑی مقدس چیزیں پیدا هو ں گی
جو لوگوں کو بتایا کریں گی که جی
حساس ادارھ اندر سے کیا تھا جس میں صرف میں هی ایک پاک تھا باقی سب ناپاک تھے

پیر، 5 اکتوبر، 2009

بالغ باتیں

نابالغ معاشرھ کیا ہے نابالغ وھ ہے جو بس بچپن میں هی پھنسا رهے ـ
بہت سے کام هیں جو اگر چودھ پندرھ سال کی عمر سے پہلے کر لیں تو جسمانی اور ذہنی کجی کا باعث بنتے هیں اور اگر اس کے بعد بھی ان کا علم ناں هو تو بھی جسمانی اور ذہنی کجی کا هی باعث بنتے هیں ـ
اور اگر کچھ کام بچپن میں ناں کیے جائیں تو بھی جسمانی اور ذھنی نشونما نهیں هوتی هے جیسے که کھانا کھانا ، پاکستان کے نابالغ معاشرے میں بچے کو کہا جاتا ہے کھاؤ پتر کھاؤ اور جی پتر کھانا شروع کردیتا ہے اور کھائے هی چلے جاتا ہے لیکن اس نابالغ پرورش کو کون بالغ کرے گا که جی پینتیس کی عمر پر جا کر کھانے کو کوانٹیٹی سے زیادھ کوالٹی پر غور کرنا هے اور چالیس کے بعد کھانا کم کھانا ہے ـ
ورنه پھر یا شوگر هو گی کسٹرول هو گا
وھ جی همارے معاشرتی محاورےبھی تو کهتے هیں ناں جی که پہلے بندھ کھانا کھاتا ہے پھر کھانا بندے کو کھاتا ہے
وھ پنجابی کا ایک محاورھ ہو جو که نابالغ معاشرے میں تو فحاشی میں آئے گا لیکن آپ کی معونیت پر غور کریں که کیسے لوگوں کو میٹھے کی نقصانات بتائے جارهے هیں
حلوائی دا ان تے کتے دا ـ ـ
وڑدے سوکھے تے نکلدے اوکھے نیں ـ "ان " پنجابی میں کھانے کو کہتے هیں ، آپ نے دیکھا هی هو گا که حلوائی کا کھانا کیسے اسانی سے حلق کے راستے اندر جا رها هوتا ہو اور پھر جب شوگر بن کے ، کیسٹرول بن کے دل کی بیماریوں کا باعت بنتا هے تو اس کا نکلنا پھر جی کتّے کی پرزے سے بھی مشکل هو تا هے ـ
اسی طرح سیکس کی تعلیم کا بھی هے که اگر بچے کو چودھ سے پہلے کچھ باتوں کا علم هو جائے تو اس کے لیے نقصان دھ ہے لیکن اگر اس کو اس کے بعد بھی معلوم نهیں هو گا تو جی پھر انڈر شیو کے لیے بلیڈ سے پچھ لگا لگا کر وھ هم عمروں میں نہر کے کنارے بٹیرے لڑانے لگتا ہے
تو اس کا مجرم کو هے ؟؟
پاکستان میں اگر لکھاریوں نے لکھا بھی ہے تو
هی اینڈ شی کے معاملات کا هی لکھا ہے
کسی نے هی اینڈ هی کا اور شی اینڈ شی کا نهيں لکھا ہے
اور می اینڈ می کا تو جی کچھ لوگ مذاق میں لکھ هی جاتے هیں ـ
اور یه می اینڈ می والی گیم دونوں جنسیں هی کھیلتی هیں ، هی بھی اور شی بھی ـ
اب جی ، جب لوگ باتوں کو فحاشی کا الزام دیتے هیں تو بچپن سے جنس پر بات کرنے کو جرم جان کر پروان چڑھے لوگ بھی اس کی تائید هی کرتے هیں که ان کو بتایا هی یه گيا هے
پاکستان ميں پروان چڑھے جوانوں کی یه حالت ہے که نوے فیصد نارمل مرد هونےکے باوجود شادی کی رات کسی حکیم کے پاس جاتے هیں ، جو چاہے پانی هی دے دے دوائی کے نام پر اس پر مطعمن هو کر اپنا حق ادا کرنے کے قابل هوتے هیں ـ
میں ان کو کہا کرتا هوں که ایک پاک صاف لڑکی جس کی زندگی کے تم هی پہلے اور اخری مرد هو گے اس کو اپنی طاقت کا مظاھرھ دیکھانے کی بجائے جو تم هو ایسے هی کام کرو ، وھ بیچاری اسی کو طاقت کی انتہا سمجھتی رهے گی ـ
بچه ناں هونے کی وجه سیکس کی تعلیم کی کمی ہے
اور الزام هوتا هے جو عورت پر جو دم کروانے جاتی هے سائیں برکت کمیار سے جو انگلی کی پوروں سے اسکے ننگے پیٹ پر گدگدی نما عمل کرتا ہے جس سے جو ردعمل هوتاهے اس سے پھر سائیں برکت کا بچه وھ خاوند اپنا جان کر پالتا رهتا ہے
باقی فیر سہی

جمعہ، 2 اکتوبر، 2009

موٹا پداں والا

موٹا پداں والاں بقول اس کے اپنے بڑا مشهور کاروباری اور سیاسی بندھ ہے اور لوگوں کے بقول بہت بڑی جوٹھ قسم کی چیز هے
پد بمعنی وھ هوا جو بندے کے نیچے سے نکل جاتی ہے انگریزی میں فراٹ کهتے هیں اور اگر بغیر اواز کے هو تو اس کو پنجابی میں پھوسی کهتے هیں ، وجه تسمیه موٹے کی پداں والا اس لیے هے که یه بندھ پد بہت مارتا هے ، حالانکه اس کے پد مارے اور چوّلیں مارنےکی ایک کی رفتار ہے
کچھ کردار هوتے هیں جن پر لکھا جانا چاھیے که لوگ ان کے شر سے محفوظ رهیں اور کچھ کردار هوتے هیں جن پر لکھا جانا چاھیے که یاد رکھنے کے قابل هوتے هیں ـ
تو جی اج موٹے پدان والے اور یملے پر لکھیں گے جس میں کچھ اور بھی کردار هوں گے
کیا آپ کو معلوم ہے که پنجابی میں جوٹھ قسم کی چیز کس کو کهتے هیں ؟؟
نئیں ناں ؟!!ـ
او جی ، جوٹھ کهتے هیں تھالی میں بچ جانے والے کھانے کو یا اس چیز کو جو کسی نے جوٹھی کر دی هو، اور جوٹھ قسم کا بندھ اس کو کہتے هیں جس کو زمانے بھر نے چکھ چکھ کر جوٹھا کر کے تھوک دیا هو ـ
موٹا پداں والا بڑا بسیار خور بسیار گو بھی ہے
موٹے پداں والے کا کھانے کا انٹرس (منه) تو بڑا ہے هی ان کا ایگزاسٹ بھی بہت بڑا ہے اس لیے لازماً توند (گند فیکٹری) بھی بڑی هی هو گی ـ
اس جوٹھ کی پچھلے دنوں ایک بھٹی معتبر نے نیا نیا جوٹھا کیا ہے اور اب اس جوٹھ سے جان چھڑانا چاھتا ہے لیکن جی موٹا پداں والا لیچڑ بھی ہےبلکل لسوڑے کی گٹھلی کی طرح ، اور بے عزتی پروف اتنا که آپ اس کے سامنے هی اس کی ماں بهن پر ڈنگر چڑھا دو یه مسکراتا رہے ـ
اس موٹا پداں والا کی پچھلے دنوں منڈی میں یملے کے ساتھ منه ماری هو گئی ، اب جی یه یملا بھی وکھری ٹائیپ کی چیز هے دنیا جہاں کے علم حاصل کیے هیں جی اس ، نے سوائے پسے کمانے کے ، ورزشی جسم ، کھانے پینے میں احتیاط ، ٹھاٹھ کا نمازی لیکن کیونکه باتیں جب بھی شروع کرے گا نظریات پر شروع کردے گا جن کی عام لوگوں کو سمجھ هی کم هو گی ، اس لیے لوگ اس کو پیٹھ پیچھے یملا کہتے هیں اور منه پر اس کے سامنے بیٹھ کر منه کھول کھول کر اس کی باتیں سنتے هیں اور پھر سیاسی پارٹیوں ميں ان باتوں کو اپنی تقریروں میں سناتے هیں ـ
اب جی سب بندے اس کو پیٹھ پیچھے یملا بھی کہتے هں لیکن یملے کے نالج کی بھی تعریفیں کرتے هیں کیونکه یملا بھلا مانس ہے اس لیے لوگ اس کو پسند بھی کرتے هیں ـ
لیکن سیانے بننے کوی کوشش میں مصروف بیوقوف لوگ یملے کے ساتھ کسی ناں کسی بات میں سنگ پھنسا کر بیٹھ جائیں گے که کج بحثی میں هی سہی اس کو لاجواب کرکے آس پاس والے لوگ میں کہـ سکیں که جی میں نے تو یملے کو لاجواب کردیا تھا ، میرے پاس بھی بڑا نالج ہے بس میں باتیں کم کرتا هوں ـ
اور یملا ہے که ایسے لوگوں کو بھی سمجھانے کی کوشش میں لگا هوتا ہے
ایک دن یملا هوئے والی والے بادشاھ ٹمبر مرچنٹ مسواک فروش کو کائینات کی ساخت میں وقت کی حثیت بڑی تفصیل سے بتا رها تھا ، بادشاھ کا منه کھلا تھا ور بڑے دھیان سے باتیں سن رها تھا که ماسٹر طفیل کا گزر هوا تو اس نے بادشاھ سے پوچھا کیا تم کو یملے( یملے کا اصل نام لے کر )کی باتوں کی سمجھ آ رهی ہے ؟؟
نئیں!!ـ
نئیں سمجھ تے نئیں آ رهی مگر جی یملا بات کر رها ہے تو جی اس لیےهو گی بڑی عقل کی بات ، اس لیے میں سن رها هوں
اس یملے کی پتلیں گرم کردییں جی پچھلے دنوں موٹے پدان والے نےـ
پتلیں گرم کرنا سمجھتے هیں آپ؟؟
او جی جن مشینوں کی شافٹ میں میگنٹ بننے کی وجه سے بیرنگ نهیں لگایا جاسکتا وھاں پیتل کی نیم گول پیکنگ رکھ جاتی هے جو نامواقف حالات میں گرم بھی هوجاتی هیں
اس لیے پنجابی میں مکینک لوگ کسی کو غصے میں دیکھ کر کهتے هیں اس کی پتلیں گرم هو گئی هیں ـ
یملے کی پتلیں گرم هونے کی وج یه تھی که یہاں ایک فراڈی لوگوں کا ٹولی هے جو ایک سود خور کے ڈیرے پر رهتے هیں اور اس سے سود پر رقم لےکر کاروبار کرتے هیں ، یه ٹولی زیادھ هی جھوٹی اور دھوکے باز ہے اس ٹولی میں شامل دو بھائیوں نے منتں کرکر کے یملے کو کجھ مشینں فروخت کر دیں جن میں یملے نے نقصان اٹھایا لیکن ایک مشین جو که خراب ہے اس پر یملے کی سوئی اٹک گئی که یه مشین واپس لو اور پیسے واپس دو
اور اس مشن کی واپسی میں آئیں بائیں کرتے ان کو ایک سال سے اوپر هو گیا هے ،
یملا ساری بات کو سمجھتے بوجھتے اپنی بھل مانسی کی وجه سے ان کو اہست آہست کہتا رهتا ہے که بندے بنو اور پسے واپس کرو یه ناں هو که میں حرکت میں آ جاؤں تو تمهارا تو ویزھ بھی کمپنی کا ہے پھر ساری زندگی روتے رهو گے
موٹے پداں والے نے یه بات سن کر جج بننے کی کوشش ميں دخل اندازی شروع کر دی یملے کو سمجھ لگ گئی که پداں والا اپنی کمینگی کی وجه سے فراڈیوں کا ساتھ دے گا لیکن جی پداں والا پھدک پھدک کر شروع هو گیا که جی جس بندے نے یملے کو فراڈ لگا لیا ہے وھ جی گریٹ بندھ ہے
وھ یملے سے زیادھ عقل مند ہے
یملا کہنے لگا اور اوئے موٹے پداں والے میں نے کب اپنے اپ کو عقل مند کہا ہے اوئے ؟؟
پنداں والا تو جی چیخ چیخ کر فراڈیے کو عقل مند ثابت کرنے لگا ور یملا تھا که شرمندھ هو رها تھا که لوکو میں عقلمد نهیں هوں ـ
لیکن فراڈیه کو فراڈیه کہو عقلمند ناں کہو ـ
بس جی بھر یملے کی پتلیں گرم هو گئیں
اور جب یملے نے موٹے پداں والے کو کہا که
اؤئے تم کو کس بہن کی بغل میں تیر لینے والے نے کہا ہے که یملا عقل مند کہلواتا هے ؟؟ اوئے سارے لوگ مینوں یملا نهیں کہندے ؟؟
پداں والا کہنے لگا تم غیر پارلیمانی زبان استعمال کررهے هو
کون سی پارلیمنٹ؟
اوئے تمہاری ـ ـ ـ کی پارلیمنٹ تو سیٹی کی زبان میں بات کرتی ہے
پداں والے کے تو جی پد نکل رهے تھے اور سب لوگوں کی طرف منه کرکے کہتا ہے که دیکھو یه یملا کون سی زبان استعمال کررها هے
سبھی معتبر لوگ پداں والے کو کہتے هیں که تم بڑے چوّل بات کر رهے هو یملا ٹھیک ہے باز آ جاؤ
پداں والا کهتا هے !!ـ او جی اس کی زبان ؟؟!ـ تو یعقوب نے کها
اور موٹے!!ـ یملے کو ساری زبانیں آتی هیں جب یملے کی پیتلیں گرم کرو گے تو یملا پنجابی کی گالیوں کو بھی نئی طرح دے کر گالیان دے گا ناں
اوئے موٹے کس بهن کی بغل میں تیر لینے نے تجھے جج مقرر کیا هے ؟؟
چل نکل یہاں سے ورنه میں کمہاروں کے ڈنگروں کے تمهاری خواتین سے رشتے بتانے لگوں گا
پاس کھڑے لوگوں کا یملے کی گالیان سن کا ہاسا نکل رها تھا
پداں والا کوئی اکسٹرا جوٹھ چیز هے
لیکن یملے ن اس کو بے عزت کرکے اپنی جان چھرائی ، اب جی لوگ چسکے لینے کے لیے یملے سے اس معاملے کی تفصلات پوجھتے هیں اور یملے کے انداز بیاں سے لطف لیتے هیں ـ
جمعے کی نماز پڑھ کر باهر نکلے تو پھر یملے کو لوگوں نے گھیر لیا
که پنداں والے سے کیا هوا
تو جی یملا کہانی سنانے لگا
که یہاں جاپان میں ایک ملک پانی کا بلبله ہے اس نے مجھے پرانے زمانے میں ایک بندے کی بابت بتایا تھا که وھ بندھ جس فیکٹری ميں کام لگا تھا اس کے مالک (ساچو ) کی بیوی کو ورغلا کر لے بھاگا ـ
تو مجھے بڑا افسوس هوا تھا که کتنا احسان فراموش بندھ ہے که جس ساچو نے اس کو سہارا دیا اسی کا گھر اجاڑ دیا ـ
ویزے کے لیے کوئی اور عورت بھی تو تلاش کی جا سکتی تھی ، اس لیے میں نے جاپان میں ایک تو اُس بندے کو کمینه جانا تھا یا پھر اج اس موٹے پداں والے کو ایکسٹرا جوٹھ پایا ہے
تو یملے کی یه بات سن کر مولوی صاحب کا هاسا نکل گیا اور بتانے لگے که
یار جی یه دونوں بندے ایک هی بندھ هیں یه پداں والا هی تھا جو ساچو کی بیوی کو بمع ایک بڑي رقم کے لے کر فرار هو گیا تھا
مولوی صاحب کا یه انکشاف سن کر یملے کو اپنے یملے هونے کا بڑی شدّت سے احساس هوا

بدھ، 30 ستمبر، 2009

چمچے کڑچھے

بس جی بندھ مشہور هونا چاهیے ، چاہے بہن کا یار هی مشهور هو -
پردیس میں رهنے والے چمچه ٹائیپ لوگوں کو جب باہر کی کمائی سے بقول شخصے هوا لگ جاتای هے تو ان کے اندر کا ایک کتورا جاگ کر ادھر ادھر دیکھنے لگتا ہے که کس کے سامے دم هلانی ہے -
وھ تو آپ نے سنا هو گا که هر بندے کے اندر ایک بچه چھپا هوتا ہے جو کبھی کبھی نکل کر باہر اجاتا ہے اور بنده بچوں جیسی حرکت کرجاتا ہے ، جو که ایک عام سی بات ہے ، آپ میں بھی هو گی اور مجھ میں بھی هے
لیکن جی ایسے بندے بھی هوتے هیں جن کے اندر ایک کتّی کا بچه(کتورا) چھپا هوتا ہے، اور جب ان کے اندر کا کتا باہر نکلتا ہے تو یه لوگ بھلے مانسوں پر کتے کی طرح بھونکنے لگتے هیں اور ڈانگ والے کے سامنے دم ہلانے لگتے هیں ، دم ہلانا بھی اپنی جگه ایک فن هے اور جب یه کتی فطرت والھے هوتے هیں تو دم کو بل دے دے کر ہلانے اور ڈانگ والوں کو خوش کرنے کی باتیں کرتے هیں ،
گلے شکوے ان کے ایسے هوتے هیں بقول اسحاق نیشی کے چوهدریوں کا بیاه تھا لیکن بڑے هی کمینے هیں اپنے چوهدری سارا کهانا خود هی کها گئے هیں ، همیں کچھ نہیں دیا ،
اب جی جب بھی کوئی پاکستان سے سیاست دان آتا ہےتو یه لوگ اس کےے لوگ اکٹ اگے پیچھے بھر رهے هوتے هیں یا کوئی پاکستان جا کر کسی سیاستدان سے مل آتا ہے تو دوسرے کتی فطرت کے لوگوں کے سامنے اکڑ اکڑ کر چلتا ہے
چھڈو جی یه لوگ اکثریت میں هیں اس لیے ان کی مخالفت مہنگی پڑ سکتی ہے

اتوار، 20 ستمبر، 2009

اللّه مبارک کرے عید کو

آج مورخه ٢٠ ستمبر ٢٠٠٩ بروز اتوار ، جاپان ميں عید الفطر ہے ـ
سب پڑھنے والوں کو عید مبارک هو الّله عالی شان سے دعا ہے که وطن کی خیر هو ـ
جاپان سے کچھ پڑھے لکھے دوستوں نے ای میل کے ذریعے اور زبانی بھی اس بات کی طرف توجه دلائی که میری تحاریر میں هجوں کی اغلاط کی بھر مار هوتی هے ـ
کی بورڈ پر یو سے و لکھا جاتا ہے اور شیفٹ دبا کر یو سے ے لکھی جاتی هے جلدی میں ٹائیپ کرتے هوئے سے کو سو لکھا جاتا یا اس طرح کے الفاظ هیں جن میں شیفٹ اور اس کے ساتھ ایک اور کنجی بھی دبانی پڑتی هے ـ
اب میں نے اپنے لکھے کو دوبارھ پڑھ کر اپ لوڈ کرنے کا پکا ارادھ کیا ہے ـ
جاپان سے ایک بڑی مثبت سائیٹ پاکستانی ڈاٹ جے پی کی سائٹ اور ڈائرکٹری چلانے والے محمد انور میمن صاحب
کہتے هیں که هجوں کی غلطی کے ساتھ ساتھ گرامر کی بھی غلطی هے ـ
ان کی بات درست مان لی جائے که اگر میں اردو میں هی لکھتا هوں تو !ـ لیکن جی میں تو پنجابی مکس کرکے گلابی اردو بلکه غلابی اردو لکھتا هوں تو جی اس میں گرامر کا وھی حال هوجاتا هے جو پاکستان کا زرداری کے ہاتھ آ کر هوا هے ، یا معصوم لڑکی کا تماش بینوں میں پھنس کر ـ
زندگی که گاؤں کی اک معصوم لڑکی
پھس گئی هے تماش بینوں ميں ـ
یارو اپنی اپنی ماں بولی سے دوری بڑی آفت لاتی هے ، جب اسی کی دھائی کے اخری سالوں میں، میں یہاں جاپان آیا تو چھ مہینے بعد هی یه حال تھا که ارد گرد کے سبھی پاکستانوں کی نسبت میں جاپانی زبان کو زیادھ جاننے لگا تھا ، اس وقت ميں اس بات کو اپنے جنیاتی کوالٹی سمجھتا تھا جو که ایک مغالطه تھا ـ اور دوسری بات جو میں نے ان دنوں محسوس کی تھی وھ یه تھی که سارے لوگ مذاق کیا کرتے تھے که تم پنجابی بڑی مشکل بولتے هو اور کچھ تو مذاق اڑانے لگتے تھے که پینڈو !!ـ
گزرے پرسوں کو مجھے جاپان میں پہلی دفعه انٹر هونے کے بائیس سال هو گئے هیں
اور اج بھی میری طرح جاپانی کو روانی سے بول سکنے والے پاکستانی انگلیوں پر گنے جاسکتے هیں ـ
حالانکه وھ لوگ مسلسل جاپان میں رهے هیں اور میں ایک دھائی سے زیادھ جاپان سے باہر رها هوں ـ
کیوں؟؟
کیونکه ان کو پنجابی زبان بھی پوری نهیں اتی هے ـ
ایک هی جیس آواز کے مختلف معنیوں کے الفاظ کا بہانه بنا کر جاپانی کو مشکل کہنے والوں کو میں پنجابی کی مثال دیا کرتا تھا که پنجابی کے الفاظ
چٹی(سفید) چَٹی (بیگار) چٹھی(خط) چھُٹی (رخصت) چھڈی( لسی کی تلچھٹ) اور اس طرح کے الفاظ اگر کسی غیر ملکی کو سیکھنے پڑجائیں تو کیا اس کو مشکل پیش نهیں آئے گی ؟؟
اور تو اور پنجابی کی گنتی ایک ایسی گنتی هے که اس میں بندے کو ایک سے لے کر سو تک کے الفاظ سیکھنے هی پڑتے هیں لیکن انگریزی فرانسیسی یا جاپانی میں بیس تک گنتی آجائے باقی کا کام چل هی جاتا هے ـ
لکھنے بیٹھا تھا تو سوچا تھا که اپنے دیس کا پرانوں سے کوڑے کا ریسائکل کا سسٹم لکھوں گا ، اور کچھ اپنی بولیوں کے متعلق بونگیاں مارے گا لیکن اب چھ بجنے والے هیں اور همارا عید کی نماز کا وقت ہے نو بجے ، کپڑے وغیرھ استری کرکے مسجد جاتے هیں اللّه سائیں کو یاد کرتے هیں ، مدد مانگتے هیں اس سچے رب سے ، میں بھی اپنے لیے دعاکرتا هوں اور قارئین سے بھی اپیل ہے که میرے لیے دعا کریں که اللّه مجھے مال دولت بھی دے اور خاص طور پر عقل دے ـ
آمین

جمعہ، 18 ستمبر، 2009

پچھوں کیسے هو ؟؟

کیا آپ کا ایسے لوگوں سےپالا پڑا ہے، جو که کہتے هیں که جی هم " پِچھّوں " سے بڑے ڈاڈھے هیں ـ
یا " پچھوں " سے بڑے کھاتے پیتے هیں یا آپ سے پوچھیں که آپ " پچھوں " کیا هو ؟؟
کیا آپ کا واسطه ایسوں سے پڑا ہے جو کہیں که یه بندھ مجھے " پچھوں "سے نهیں جانتا !ـ اگر یه بات وھاں کرتا تو اس کا تو نام نشان هی نهیں ملنا تھا ـ
وھاں پیرس میں ایک هومو سیکسویل هوتا تھا جمی وھ اپنے یار جولی کا ذکر کرتا تھا تو ھونٹ سکیڑ کر اور سسکاری بھر کر کہا کرتا تھا جس کا اگر اپنی زبان میں ترجمعه کریں تو اس طرح بنتا هے
یه جو جولی هے ناں !!ـ یه " پچھوں " اتنا ٹائٹ ہے که بس کیا بتاؤں جان هی نکال لیتا ہے ، نچوڑ کے رکھ دیتا ہے ، میں ایسے هی تو اس پر فدا نهیں هوں ـ هاں !!ـ
اس نے " پچھوں " کے لیے لفظ ایس (اے ڈبل ایس ) استعمال کیا تھا جس کے معنی اپنی نابالغ زبان کی لغت میں گدھا کے لکھےهوتے هیں لیکن جی انگریز لوگ اس کو " پچھوں " کے لیے بھی استعمال کرتے هیں ـ
میں نے جمی سے پوچھا که تو " پچھوں " کے لیے بی یو ڈبل ٹی استعمال کیوں نهیں کرتے تو اس نے کها تھا که جی لفظ بٹ میں تو وھ گہرائی نهیں هے جو ایس کی گہرائیوں کو ماپ سکے اور جذبات میں ہلچل مچا دے ـ
توجی " پچھوں " کا ذکر بڑے فخر سے کرنے والے لوگ بھی کچھ اسی قبیل کے تو نهیں هوتے ؟؟
که تو آپ نے بھی سنا هو گا که جب بھی ترقی یافته ممالک کی صفائی کی بات شروع کریں کوئی ناں کوئی بندھ ان کی " پچھوں " کے ناں دھونے اور اپنے " پچھوں " کے دھونے کا بڑے فخر سے ذکر شروع کردے گا ـ
مجھے تو ایسا بندھ صرف ایسا لگتا ہے که جس کے پاس جو چیز هے اسی کی مارکیٹ ویلیو بڑھانے کے لیے اس کی تعریفیں کررها هوتا هے ـ
میرے خیال میں تو جی بندے کا " پچھوں " سے زیادھ اس کا کام اس کی تعلیم اس کا معاشرے میں منه جس کو آپ اس چہرھ کہـ سکتے هیں هی اھم هوتا ہے ـ
بلّی آپنے گھر میں شیر اور کتااپنی چاردیواری میں بہادر هوتا ہے ، لیکن جی اصل والے بہادر تو هر جگه بہادر هوتے هیں ـ جو اھل علم هے وھ هر جگه اھل علم هے ، جو معتبر ہے وھ هر جگه معتبر هے ، هاں یه هوسکتا ہے که علم والا یا معتبر اپنے سے بڑوں میں بیٹھ کر چھوٹا هو جائے لیکن رهے گا وھ پھر بھی چھوٹا اہل علم اور چھوٹا معتبر ، لیکن جی یه پِچھّوں کے کمپلس میں مبتلا لوگ ، جهاں رھ رهے هوتے هیں اس ملک میں اور دنیا میں مس فٹ هوتے هیں اور ایڑیاں اٹھا اٹھا کر اپنا قد اونچا کرنے کے لیے بس اپنے پِچھّوں کا ذکر کرتے رھتے هیں ـ
اور مزے کی بات یه ہے که یه پِچھّوں کا ذکر زیادھ کرنے والے لوگوں میں سے اگر جاپان ، امریکه ، یورپ نکال دیا جائے تو باقی صرف بے چارے رھ جاتے هیں ـ ایک دفعه کا ذکر هے که میں کوریا کے شہر سیول سے براسته بنکاک لاہور کے لیے جهاز میں بیٹھا تو اس میں کچھ کوریامیں انٹری کی کوشش میں ڈی پورٹ بھی بیٹھے تھے انهوں نے میرے ساتھ گفتگو شروع کردی اور سب هی لوگ بار بار کـہـ رهے تھے که انهوں نے همیں سمجھ کیا رکھا ہے هم پِچھّوں بڑے کھاندے پیندے هیں وفیرھ وغیرھ جب هم لوگ لاهور کے نزدیک پہنچے اور ایمبارگیشن کارڈ پُر کرنے کی باری آئی تو ان میں سے ایک صاحب نے قومیت والے خانے میں اپنی قومیت "ملک " لکھی هوئی تھی ـ

اتوار، 13 ستمبر، 2009

آپنے لیے کچھ کرو جی

هر ملک کو حق حاصل ہے که اپنے لوگوں کے لیے کچھ کرے جو ان کے لوگوں کے لیے بہتر هو ، جیساکه امریکه اور دوسرے ترقی یافته ممالک کرتے هیں ـ
لیکن جی پاکستان ایک ایسا ملک هے جس کے حکمران آمریکه کے لیے " کچھ " کرنے کو بے تاب رھتے هیں اور عام لوگوں کو فلسطین کے لیے کچھ کرنے کا تاپ چڑھا رھتا ہے ، کچھ کو عراق کا عرق نکلتا نظر آتا ہے اور کچھ کو ویت نام اور جاپان پر هونے والے مظالم کی درد اُٹھ رهی هوتی هے ـ
میرے لوکاں کی کسی کو فکر هی نهیں هے جی ـ بلکه میرے لوکاں کو خود بھی اپنی فکر نهیں ہے
دو چیزیں بڑی طاقتور هیں جی پاکستان میں ایک بیورو کریسی اور دوسری
اللّه چنگا کریسی !!ـ
میری طرف سے جی کال پڑجائے کسی ملک میں یا طوفان آ جائے ، امریکه چڑھ دوڑے یا کوئی ڈنگر ، لیکن جی میرے بلوچیوں کو پٹھانوں کو ناں مارو جی ، مجھے درد هوتا ہے ان کی تکلیف پر جی ـ
اس لیے میں جہاد کے حق ميں هوں که یہی ایک چیز هے جو میرے لوکاں کو بچائے گی جی ـ
پیسے بناؤ جی لیکن ان پیسوں کو باھر کے ملکوں میں رکھنے کی بجائے پاکستان میں رکھو جی !ـ جی کهـ تو دیں لیکن حکمرانوں کو بھی معلوم ہے که اس طرح تو کسی دن یه لوگ جاگ گئیے تو چھین لیں گے ـ
هم جی دنیا کی زھریلی ترین قوم هیں !ـ جس کا زھر اس کے اپنے هی جسم میں سرایت کرتا جاتا ہے ـ
یه تو سب کو معلوم هے که مغربی میڈیا ههم لوگون کو گمراھ کرتا ہے لیکن اس سے گمراھ هو چکے لوگ خود کو اھل علم سمجھتے هیں ـ
اس وقت دنیا کا میڈیا جن کے ھاتھوں میں ہے وھ لوگ سادھ لوگوں کے اپنے هی خلاف اکسا اکسا کر امداد دینے والے سخی ملک کو دیکھا رهےهیں که جی دیکھو یه لوگ بڑے زھریلے هیں ، ان سے بچ کر رھنا ہے
اور سادھ لوگوں کو سخی ممالک کے خلاف اکساتے هیں که جی دیکھو سارے فساد کی جڑ یه ملک ہے ، اس کا کچھ کرو!ـ

همیں اپنے آپ سے دور کرنے کی دشمنوں کو سازش یه ہے که همارے سیانے لوگوں کو ایمپورٹ کرلو ، وه سیانے بھی بھی بس اتنے هی سیانے هیں که اندھوں ميں کانے تھے لیکن جب ملک سے دور هو گئے تو سیانف کی ترقی رک گئی اور بس ، پھر جی یه هوا که آپ دیکھ لوگ که شکار کی ایک تصویر بناؤ !!
اس میں شکاری کا حلیه سارا وھ والا هو گا جو که یورپی کے شکار کا هوتا ہے
آپنے شکاری کا حلیه هی کسی کو یاد نهیں هے
سکول ميں پڑھایا جاتا ہے
علی اپنے كتے كے ساتھ بیٹھا ہے
انگریزی سے ترجمعه کرکے کتاب بنائی ہے اس کو مسلمان کرنے کے لیے لڑکے کا نام علی رکھ دیا هے لیکن اس کو دیسی جانور نہیں دیا که اوریجنل سوچ هی ناپید هو چکی ہے ـ
بجلی کے بحران پر لوگ ورقے کالے کرهے هیں ، که جی سولر لے لو ، هوائی چکیان لے لو ، جنریٹر لے لو
بس جی لے لو خود سے نهیں بناؤ !ـ
اؤے بھلیو لوگوں جنریٹر کو بیل سے چلا لو ، ولاسٹی بنانے کے لیے اس کو فلائنگ وھیل لگا لو ـ
اس بات کا کسی کو بتاؤ تو جی لوگ زیر لب مسکرا دیتے هیں ـ
پاگل کهیں گا ـ
وه ایک دفعه میں پانی کے پمپ کو بیل سے چلانے کی بات کر رھا تھا اپنے پڑوسی گاؤں کے ایک چٹھه صاحب سے جو که پڑھے لکھے بھی هیں اور ان دنوں پرتگال ميں هوتے هیں ـ
ان چٹھه صاحب کو سمجھ هی نهیں لگ رهی تھی اور بار بار پوچھ رهے تھے که موٹر کیسے چلے گی؟؟
اوئے بھلیو لوکو میں موٹر کی جگہ پر بیل کو لگانے بات کر رها هوں لیکن وھ سوچ سوچ کر پھر کہتے تھے
پر موٹر؟؟
باقی جی هم نے پردیس میں رھ کر نچوڑ نکالا ہے که پاکستان کو کچھ بھی بھیج دو اس کا بنے گا کچھ نهیں
آپ لیب ٹاپ بھچ دو اپنے بھائی کو کچھ درجن که بیچ کر منافع کی بابت بتاؤ
تو نتیجه هو گا صفر
اور تو اور جی لاکھوں هی لوگوں نے اباجی لوگوں کو پاکستان میں کیش بھی بھیج کر دیکھا ہے
نتیجه هے صفر!!ـ
امریکه کا کچھ کرلو جی پھر سارے مسائل حل هو جائیں گے
بکواس !!ـ
اسرائیل فلسطین کا مسئله حل کرلو جی !!ـ
تو پھر ؟؟؟
اوئے اپنا کچھ کرو جی اپنا
وه اپنے سیالکوٹ والے اقبال صاحب تھے ناں جی ان کے بیٹے کے چیف جسٹس هونے نے ان کو قومی شاعر اور پته نهیں کیا کیا بنا دیا هے
لیکن جی شاعر بڑے کوالٹی کے تھے کیوں ناں هوتے نوابوں سے وظیفه ملتا تھا
بے فکری اور ترنگ میں گہـ گئے هوں گے
آپنے من میں ڈوب کے پا جا سراغ زندگی
تو گر میرا نهیں بنتا ناں بن ، اپنا تو بن
کسی کو عالم اسلام کا پڑا ہے
اور عالم اسلام کو زنانیوں کا پڑا ہے ـ
کسی کو حقوق نسوان کا پڑا ہے
اور زنانیوں کو ویاھ کا پڑا ہے
کسی کو کسی کا کسی کو کسی کا
کسی کو اپنا بھی فجر هے؟؟
سڑکیں ٹوٹی هیں
ادارے تباھ هو چکے هیں
سماجی نظام منافقت کی انتہا پر هے
آبادی بے هنگم بڑھے جارهی هے
گوجرانواله کا هر بندھ ھیپاٹیٹیس سی کا مریض هے ـ
اور چلے هیں جی امریكه نال متھا لگانے
بنڈ وچ گونھ نئیں ، تے کاوان نوں سینتراں!ـ

جمعہ، 11 ستمبر، 2009

امریکه امریکه اے جی

انتہا پسند بھی امریکی ویب هوسٹ استعمال کرنے کو ترجیع دیتے هیں جی ، اپنی اپنی ویب سائیٹ بنانے کے لیے
میری طرح !!ـ میں بھی بنیاد پرست هوں ، اور اس بات پر فخر کرتا هوں که جی میری بھی ایک بنیاد هے
اسلام!!ـ
لیکن جی جادو وھ جو سر چڑھ کر بولے !!ـ
حقیقت وھ جو روز روشن کی طرح عیاں هو ـ
خوبی وھ جس کا دشمن بھی اعتراف کریں ـ
اپنے نبی پاک صعلم کے متعلق مشہور تھا که ایماندار هیں اور جی دشمن بھی اپنی امانتیں ان کے پاس رکھ جایا کرتے تھے که نفرت اپنی جگه لیکن محمد کے پاس مال محفوظ رهے گا ـ
بس جی امریکه کا بھی کچھ ایسا هی حال ہے ان دنوں ـ
که وھ پنجابی میں کہتے هیں جی ـ
گالاں کڈیاں زنانیاں گبھن نهیں هو جاندیاں ـ
تو جی امریکه کو برا کہنے کے متعلق میں کهوں گا که یه معامله حب علی سے زیادھ بغض معاویه ہے ـ
لفظ اس طرح بدل لیں حب اسلام سے زیادھ بغض امریکه ہے ـ
اسلامی دنیا مين کوئی ایک بنک بھی نهیں هے جس پر لوگ اعتماد کریں که ان کا مال محفوظ رهے گا ـ
لیکن امریکه کی بات ہے که ساری دنیا کا گند لوگ جو که اپنوں کو دھوکه دیتے هیں وھ بھی اس بات کا اعتراف کرتے هیں که ان کا لوٹا هوا مال امریکه میں محفوظ رهے گا ـ
میں بھی اپنا یه بلاگ ایک امریکی کمپنی کے هوسٹ پر لکھتا هوں اور امریکه کے خلاف لکتا هوں لیکن اکر امریکه کی بجائے کوئی پاک لوگ هوتا تو اب تک اپنے ناپاک هونے کا ثبوت دے چکا هوتا ـ
میں نے ایک دفعه کوششکی کی که ڈاٹ پی گو کا دومین بناؤں تو جی ان کی شرط هے که اپ اپنا دی این ایس کوڈ بھیج دیں ، هم اس کو ذال دیں کے ـ
اور امریکی کمپی گوڈیڈی والوں کے ساتھ اس وقت میرے بیس کے قریب دومین رجسٹر هیں ، میں ان مين خود ڈی این ایس ڈال سکتا هوں ، ان کو ری ڈائریکٹ کرسکتا هوں ، ان کو کسی کو ٹرانسفر کرسکتا هوں ، میں نے پسے دئے هیں اس لیے میں ان کا مالک هوں اور ان کو اپنی مرضی سے چلا سکتا هوں
لیکن که پی کے والوں کے ساتھ معامله هی دوسرا هوتا ہے ـ
هر گاھک چھوٹے لوگ هوتا هے ، اور اسکو اس کی اوقات یاد کرتے رھنا هی پاک سٹائل هے ـ

امریکه وھ ملک ہے که اکرآج کہـ دے که پاکستان کے سارے مرد لوگوں کے لیے چھ ماھ کی امریکه کی ویزھ فری انٹری هے اور پابندی ہے که ایک دفعه انٹر هو کر دس سال امریکه سے باھر نهیں جانا ہے !!ـ
تو؟؟؟
جی؟؟؟؟
پھر پاکستان میں عورتوں کی آبادی کا تناسب کیا هو گا ؟؟؟
اور جی ان کی ضروریات کون پوری کرے گا؟؟؟
اگر رقم هی سب کچھ هوتی تو جی لوگ بچے نهیں رقم هی پیدا کرلیا کرتے ـ
بس جی کبھی کبھی امریکی بحری بیڑا ، کرانچی اور مکران کے ساحلوں پر آجایا کرے اور چاردن گھوم پھر جایا کریں ـ
دنیا بھر میں ایسے لوگ هیں جو اپنے بچے امریکه میں محفوظ سمجھ کر ان کو امریکه تعلیم کےلیے بھیج دیتے هیں ـ
اپنی رقموں کو امریکه بنکوں میں رکھتے هیں ـ
امریکه کے ویزے کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلتے هیں؟
وھ جب سے میرا پاکستان والے افضل صاحب نے امریکه کی ایمبیسی کے متعلق لکھا ہے جی اپنے اندر کا ایک کمینه سا احساس کچوکے لگاتا ہے که امریکی لوگ تو جی هوئے اشرف المخلوقات اور جی هم لوگ کیا هیں ؟؟
امریکی حکومت چاھتی هے که ان کے پاسپورٹ ھولڈر جب پاکسان آئیں تو پاک لوگوں کو کان هوجانے چاھیے که کوئی امریکی آیا ہے ـ
اور امریکی لوگ پاک قانون سے مارواء هونے چاھیں ، هاں فریڈم آف سپیچ آپ کو بھی دے دیں گے ، بے شک امریکی لوگوں کو ناپاک کہـ لو اور خود کو پاک ، لیکن جی هم ڈیکشنری میں معنے هی بدل دیں گے پاک اور ناپاک کے ـ
میں بھی سب مسلمانوں کے ساتھ هوں آؤ مل کر امریکه کو تباھ کردیں !!ـ
امریکه سےزیادھ امانت دار بن کر امانتداری میں اس کو شکست دے دیں
امریکه سے زیادھ جمہوری بن کر اس کو جمہوریت شکست دے دیں
امریکه سے زیادھ سائینس میں ترقی کرکے امریکه کو ذلیل کرکے رکھ دیتے هیں جی میں بھی اپ کے ساتھ هوں
امریکی لوگ سچ بولنے میں فخر کرتے هیں ، هم لوگ ان کو سچ بولنے میں شکست دے سکتے هیں ، امریکیوں کو ملاوٹ ناں کرنے کے مقابلے میں هرایا جاسکتا ہے ـ
بہت سے میدان هیں جی جن میں امریکه کو ناکوں چنے چبوا دینے چاھیں ـ
میں امریکه کو ایسی مار مارنا چھتا هوں که پھر یه همارے مقابلے میں سر ناں اٹھا سکے
اور یه مار صرف ٹکینیک میں ترقی کرکے هی مار سکتے هیں ـ
لیکن جی همارے تو سارے انجنئر اور ڈاکٹر اور پڑھے لکھے بھی امریکه کے ساتھ مل گیے هیں ان کا کیا کریں گے؟؟
بس جی مسلمانےن کو همشه غداری نے مارا ہے ، یه لوگ غدار هو گئے هیں ، ان کو واپس آکر پاک حکومت میں شامل لوگوں سے بے عزتی کروانی چاھیے ، اور جگه جگه ذلیل هو کر اپنے اصل اور پکے پاکستانی هونے کا ثبوت دینا چاھیے ـ
تھانے ميں لتروں سے تشریف لال کروا کر پاکستانی هونے کی مہر ثبت کروائیں جی ـ
ورنه هم سمجھیں گے که آپ لوگ دشمن کے ساتھ مل کر غدار هو گئے هو ـ
نئیں تے سانوں وی ویزھ کلّو !!!!!!ـ

بدھ، 9 ستمبر، 2009

وکھری سوچ

کچھ مینوفکچرنگ فالت هوتا ہے که کوالٹی که بندھ بچپن سے هی کچھ وکھری ٹائپ کا هوتا ہو جس نے بڑے هو کر بھی کچھ کھسکے هوءے کام کرنے هوتے هیں ـ
پنجابی کا محاورا
که سولاں جمدیاں دے ای منه ترکھے هوندے نے
اردو میں
هونہار بروا کے چکنے چکنے پات والا بات جی ـ
پھل آ گئے نی کیکراں نوں
سولاں وانگوں ڈنگ جاندے نے لوکی چنگیاں فکراں نوں ـ
کیکر کے پھول ؟؟کون ان کی نزاکت کی بات کرتا ہے یا کون ان کو بھولوں کے طور پر دیکھتا ہے ؟
اسی لیے شاعر نے ان کو ماھیے کا پہلا مصرع بنا ڈالا
بس جی ان دنوں بھی جب میں چھوٹا سا هوتا تھا تو اس بات پر کڑتا تھا که لوگ اپنے اپنے گھر کے جھگڑوں کو کیوں چوھدریوں کے ڈیروں پر لے کر جاتے هیں ـ
بھائوں کا اختلاف کیوں ان کے گھر میں حل نهیں هوتا
کچھ تو جی یمارے گاؤں کے چوھدری تھے بھی بڑے طاقتور که آپ اس بات سے اندازھ لگا لیں که اخری دنوں میں چوھدری قمر الہی کا برا حال تھا که اس کے پاس چند سو روپے بھی نهیں هوتے تھے لیکن جب وھ فوت هوا تو ان دنوں مشرف صاحب صدر تھے اور جناب مشرف صاحب بنفس پلید ان کو جنازے میں شامل هونے کے لیے تلونڈی گئے تھے
میں خود ان دنوں فرانس مين تھا که گاؤں گیا تو پاجں دن بعد هی کچھ هواؤں کا رخ خراب دیکھ کر واپس فرانس چلا گیا تو اپنے چوھدری ظفر کہوٹ نے حیران هو کر پوچھا که اپ تو چند مہنیوں کے لیے گئے تھے؟ یه کیا هوا که چند دن بعد هی واپس ؟؟
اگلے دن هی بھائی ننھا کا فون آگیا که جی چوھدری قمر الہی فوت هو گئے هیں ، اب اگر اپ آجائیں تو کیسا ہے
لیکن جی میں ٹکٹ افورڈ نهیں کرسکتا تھا ، اس لیے بس پھر !!ـ
ایک دفعه میں واشنگٹن ڈی سی میں اپنے ملک غلام حیدر کے ساتھ پھر رها تھا که ایک ریسٹونٹ پر جب ملک صاحب نے ٹیکسی روکی (ملک صاحب ٹیکسی چلاتے تھے اور میرے پیار کے بندھے مجھے مفت میں گمھاتے تھے) تو پارکنگ میں ایک ادھیڑ عمر مرد کھڑا تھا ملک صاحب نے سرگوشی میں کہا ، یه هے وھ بندھ جس نے بے نظیر کے دور میں سکھوں کی لسٹیں انڈیا کو پہنچائی تھیں ـ جب ان صاحب سے سلام لی تو انهوں نے مجھے پوچھا که جی کہاں سے تعلق هے تو میں نے تلونڈی کا نام هی لیا که کہنے لگے اچھا جی آپ چوھدری قمر الهی کے گاؤںكے هیں ؟
جب میں گاؤں گیا تو چوھدری صاحب نے مجھے بلایا که بات سن جاؤ ، تو اک کمہار کی کیا جرأت کی ناں جائے
جب میں ملنے کے لیے ڈیرے گیا تو چوھدری صاحب نے واشنگٹن والے صاحب کا نام لے کر کہا که ان سے ملاقات هوئی تھی !ـ
جی !!ـ
بس یار ذرا بات کرتے هوئے هماری عزت کا بھی خیال رکھا کرو !ـ تم بات کرتے هوئے ڈرتے هی نهیں هو ، سچ زیادھ بھی اچھا نهیں هوتا وغیرھ وغیرھـ
جمالی صاحب جو بعد میں وزیر اعظم رهے هیں انهوں نے ان چوھدروں کے کہنے پر همارا ٹیلی فون رکوا دیا تھا ، جو که نهیں لگ سکاتھا ـ
هماری برادری کے سب ووٹ ان کے هوتے تھے ـ
اور میں مخالفت هی کیا کرتا تھا که جی بے شک ووٹ ان کو هی دو لیکن ذرا اپنا وزن بھی تو بناؤ ناں جی لیکن میری کوئی سنتا هی نہیں تھا جی ان دنوں میں ابھی اپنی عمر کے ٹین میں تھا ناں جی
اور میرے میچور هونے تک یه خاندان ختم هو چکا ہے
بات کہاں سے کہاں چلی گئی که میں لکھنا یه چاحتا تھا که ایسا کیوں هوتا هے که چھوٹے لوگوں کے فیصلے ، لندن ، واشنگٹن ، اور سعودیه میں هوتےهیں ، اپنے گھر میں کیوں نهیں هو جاتے ؟؟
دین (سسٹم ) لوگوں کو شعور دیتے هیں ، لیکن جی همارا تو دین بھی باھر سے کنٹرول هوتا هے ، جب ترکوں پر عروج تھا تو جی هم حنفی هوا کرتے تھے که امداد وھان سے آتی تھی ، تھوڑی سی امداد ایران سے آتی تھی اس لیے جی هم اھل تشیع بھی هوا کرتے هیں ،اور پھر اب جب امداد سعودیه سے آتی هے تو هم هیں جی اھل حدیث ،
اور سعودیه کی پروڈکٹ کجھوروں وغیرھ کی تعریف میں حدیثیں سنتے سناتے هیں ، اور عربی کی ٹرم ایسے ایسے سناتے هیں که اکر میں نے لکھا تو توھین رسالت میں کوئی مجھے قتل کرکے غازی بن جائے گا ـ
وھ اک سجدھ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ھزار سجدوں سے دیتا هے آدمی کو نجات
کتنے بد نصیب هیں جی هم لوگ که شخصیات مين نجات دھندھ تلاش کر رهے هیں
کوئی شریفین میں اور کوئی زرداروں میں ، اور کوئی بھائی لوگوں ميں ، اور یه لیڈر کہلوانے والے روحانی پیشوا نما فرعون نما بادشھ بنے هوئے لوگ اگر اپنی اپنی موت پر قادر هوتے تو رب کہوانے سے بھی نهیں چوکتے
لیکن موت ہے که ان کو خدا کہلوانے سے باز رکھے هے اپنے قادری صاحب کو بات دوسری ہے که انہوں نے تصوف کی چال جلی هے جس مں مات هوتی هی نهیں هےـ

منگل، 8 ستمبر، 2009

زوال کے اسباب

بڑی پرانی ایک کہانی ہے که کسی گاؤں میں ھاتھی آیا ، اور سب لوگ اس کو دیکھنے کے لیے گئے که اس گاؤں میں کچھ نابینا لوگ بھی رەتے تھے ، انهوں نے سوچا که هم بھی دیکھنے چلتے هیں ـ
انکھوں والن کے دکھنے اور نابینا کے دیکھنے میں دیکھنے اور چھنے کا فرق هوتا ہے
تو جی واپس آ کر باتیں کر رهے تھے که جی بڑا نام سنا تھا ھاتھی کا مجھے تو یه ستون جیسا هی لگا ، اس نابینا نے کہا جس کا ھاتھ کهیں اگلی ٹانگ پر پڑ گیا تھاـ
اوے نهیں اوئے ھاتھی تو چھاج کی طرح کا تھا ، جس ھاتھ کان پر پڑ گیا تھا
ایک نے ھاتھی کو دیوار کو طرح کا کہا که اس ھاتھ پیٹ پر هی پھسلتا رھا تھا ـ
آپنا بھی حال ان نابیناؤں کی طرح کا هی ہے که پاکستان گے حالات پر باتیں لکھتے هیں کرتے هیں پیالیوں ميں طوفان اٹھاتے هیں ـ
بندے کو کچھ ناں کچھ کرنا تو هوتا ہے ناں جی ـ
تو جن کے اباجی زیادھ سخت هوتے هیں ـ کھیلو نهیں !ــ باھر نهیں جاؤ!ـ دوست نهیں بناؤ وغیرھ وغیرھ
ان باپوں کے بچے پھر اسانی سے اور چھپ کر انجوائے کرنے کام ڈھونڈ لیتے هیں ـ
کھوٹھے پر چڑھ کر آنکھ مٹکا ، داء لگ جائے تو شجر ممنوعه بھی چکھ لیتے هیں بلکه چکھتے هی چلے جاتے هيں
اور جب بات باخر نکلے تو اباجی لوگ کهتے هیں میں نے تربیت میں تو کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی ! پته نهیں یه کیا هو گیا ـ
جن ملکوں میں سیکس فری هے ان ملکوں ميں سیانے باب بچوں کو کھیلوں میں ڈال دیتےهیں ـ
پرانے زمانے میں همارے بھی ایسا هی هوا کرتا تھا
اب جی بچه چاھے گلی ڈنڈا کھیلے که باندر کلا ، کرکٹ کھیلے یا کھدو ٹلا ، یا ھاکی ، منڈے کا مقابل پڑ گیا اپنے هم عمروں سے ، اب کبھی جیتے گا کبھی هارے گا ، کبھی مار کھائے گا کبھی مارے گا ، کچھ دوست بنیں گے کچھ رقابت بازیاں بھی هوں گی لیکن میری نظر میں ایک صحت مند مقابلے کی فضا بن جائے گی جو زمانے میں چلنے کے لیے ساز گار عادات بنائے گی ـ
اج کل تعلیم کی فروخت پاکستان کا سب سے بہترین کاروبار ہے ، اور پڑھے لکھے اباجی لوگ تعلیم خرید رهے هیں اپنے هونہاروں کے لیے ، اور محفلوں میں روتے هیں جی که تعلیم تو ہے جی سکول ميں لیکن تربیت نهیں هے ـ
او جی تربیت فروخت کرنے کا آئیڈیا ابھی پاکستان ميں آا هی نهیں هے ناں جی !ـ
اب جیسے جیسے ماحول تیار هوتا ہے شائد تربیت کی فروخت کے بھی سنٹر کھل جائیں گے لیکن ابھی باجی لوگوں کو معلوم هی نهیں هے که تربیت نام کس چڑیا کا ہے
یه چڑیا کھاتی کیا هے پیتی کیا هے
بس جی کوئی امریکی ، برطانوی یا اور کسی باھر کے ملک کا بندھ آئڈیا دے تو معلوم هو گا ناں جی ورنه دیسی بندھ تو کتنی بھی عقل کی بات کرے اس بات تو لگتی هی زھر ہے ـ
میرے خیال ميں تربیت کے لیے سپورٹس ضروری هیں ـ کھیل جن مں سانس پھولے ، پسینه آئے ، تھکاوٹ هو ، یعنی که سخت جسمانی محنت والی کھیلیں ،
لیکن جی پاکستان ميں ایک محاورھ بولا جاتا ہے که
اگر رب دے تو فارغ بیٹھ کر کھائیں ـ
اور اسی لیے گھر گو ایک بندے کو گدھے کی طرح کام کے لیے باھر کے ملک بھج دیتے هیں اور پھر
ویہلے بیٹھ کر کھاتے هیں ـ
پاکستان کے زوال کی بہت سی وجوھ ميں سے ایک بہت بڑی وجه کھیلوں سے دوری ہے
اور هو سکتا ہے که میرا یه تجزیه اندھے کے ھاتھی والا تجزیه هو ـ
هماری پرائمری کی سکول کی عمر میں پچھلے پہر گاؤں کے سبھی جوان کچھ ناں کچھ کھیل رهے هوتے تھے
والی بال ، گلی ڈنڈا ،باڈی ،
اور اج کیا هو رها هے ؟؟
کرنے کو کچھ نهیں ہے اس لیے موبائیل پر کچھ کچھ هو رها هے
آگر اپ بھی نادان اباجی هیں تو آپ کے بچے بھی کچھ کچھ کھیل رهے هیں
کیا آپ کو معلوم ہے ؟؟
نهیں ناں جی کیوں که اپ کی اولاد تو ایسا کر هی نهیں سکتی !ـ خراب کام تو دوسروں کی اولادیں کرتی هیں ناں جی ، اور تربیت کی کمی بھی دوسروں کی اولاد کو هے اپ تو جی بڑے سپر اباجی هیں ، اپ کی اولاد جب کوئی " چن چڑھائے" گی تو آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے ـ
جب همارے پاس کھلونے خریدنے کے لیے پیسے نهیں هوتے تھے هم لوگ درختوں کی شاخوں سے ٹلے (کھونڈی) بنا کر ھاکی کے کھلاڑی پیدا کیا کرتے تھے
اور اب ؟؟

اتوار، 6 ستمبر، 2009

6 ستمبر

چھ ستمبر !!!- یوم دفاع کے نام پر قوم سے مسلسل جھوٹ بولنےکے پنتالیس سال -
بقلم خود بہادر ترین فوج ! جو اب حساس هو چکی هے - اتنی حساس که اس کی کفالت کے لیے ساری قوم ذلیل هو کر رھ گئی ہے ،
قوم کو بیوقوف بننے پر چونڈیاں اور فوج کو بیوقوف بنانے پر مبارک باد ، اور احساس رکھنے والوں کو دلاسا که الله کے گھر میں دیر هے اندھیر نهیں ،
چھ ستمبر 2009 میں حساس ادارھ نام کی ناپاک فوج میر ے پاکستانیوں کو بلوچستان اور سرحد میں گولیاں مار رهی ہے
اور باقی کے ملک میں پلاٹوں پر قبضے اور بدمعاشی کررهی هے
میرا ابھی دور دور تک پاکستان جانے کا کوئی پروگرام نهیں هے

جمعرات، 3 ستمبر، 2009

سیاسی پارٹیاں مزار

اولمپک کے مقابلوں میں وھ آزاد امیدوار کے طور پر شامل هو ا کیونکه پاکستان میں غریب گھر کا تھا صلاحیتیں کتنی بھی هوں اگربندھ کسی نسلی خاندان سے تعلق نهیں رکھتا تو پاکستان میں اس کو کون پوچھتا هے ـبس قسمت چنگی تھی که باھر نکل گیا ـ
سپورٹس کا کا شوق تو تھا هی گلی ڈنڈا باندر کلا ، کھدو ٹلا ، کھت پان ، جتارا ، مارن مران ، بانٹے گولی پلا ، کون سا کھیل جو اس نے نهیں کھیلا تھا ـ
بس چانک هی هو گیا که اس کو اولمپک میں آزاد امیدوار شامل کر لیا گيا ـ
اور اس نے اکٹھے هی تین چار گولڈ میڈل بھی حاصل کر لیے ـ
وکٹری سٹینڈ پر آپ کے خیالات میں اس کے منه سے نکل گیا که جی بس دعا کریں که میرا ملک بھی آزاد ملک هو که جس میں جمہور کی حکومت هو ـ
بس جی معجزھ سا هی هو گیا که سارے هی بڑے اور نسل سیاستدانوں کی ایک میٹنگ میں اس کو شامل کرکے اپنے زردار صاحب نے پوچھا که آپ نے همارے ملک کا نام روشن کردیا هے ، مانگیں کیا مانگتے هیں ـ
سب نےاس کی ھاں میں ھاں ملائی ، شریفین بھی تھے اور مخدومین بھی بس جی سارے هی تھے
اور اُس کی
چھوٹی سوچ ( نسلی لوگوں کی نظر میں ) اس نے کها که جی اگر اپ مجھے کچھ دینا هی چاھتے هیں تو جی اپ سب لوگ اس طرح کریں کی اپنی اپنی پارٹیوں میں اندرونی الیکشن کروا کر جو حقدار ہے اس کو چئیرمیں بنا دیں جیسے که باھر کے ممالک میں هوتا ہے ـ
اور پارٹیوں کا دستور بنا کر دیں که قیادت لوگوں میں منتقل هو کر قیادت کے حقداروں تک پہنچتی رهے ـ
اس کی نظر جو زردار کے منه پر بڑی تو جی همیشه دانت نکالتے صاحب کی انکھوں سے چنگاریاں نکل رهی تھیں ، شریفین کے سروں کے نقلی بال بھی کھڑے هو چکے تھے ـ سارا مجمع عجیب عجیب جانوروں کی شکلیں اختیار کر گیا تھا ـ
ڈر سے اس کی انکھ گھل گئی اور وھ پسینے سے شرابور تھا ـ
اس نے شکر کیا که وھ پاکستان میں نهیں هے ـ
اور یه ایک خواب تھا ـ
سوچنے لگا که کیا جھلا هو گیا هوں که مزاروں کے مجاروں کو اپنے اپنے سجادے (چئیر) کی نشینی چھوڑ نے کا کہـ بیٹھا ـ باھر رھ کر دماغ ہل جاتا ہے ناں بندے کو اصل والی جمہوریت اپنے ملک کے لے بھی خواهش هو جاتی هے ـ
پاگل کہیں کا ـ

ہفتہ، 29 اگست، 2009

چوھری کمیارو

نام کی حد تک '' بدتمیز " نے مشورھ دیا ہے که جی پیر بن جاؤ ( بیس السطور میں )ـ
وھ اپنے ملک رحمان صاحب کے گاؤں کا ایک چاچا ہے جو که ذات کے فقیر هیں ایک دن کہـ رها تھا که منڈے (لڑکے) دبئی چلے گئے هیں اور کمائی کرنے لگے هیں ، انهوں نے دروازے پر قریشی لکھدیا ہے نام کے ساتھ ، اب میں کیا کروں ، کماؤ پتروں کو کہـ بھی کچھ نهیں سکتا ـ
اور میں نے سوچ رکھا ہے چار پیسے آ جائیں تو اپنے نام کے ساتھ چوھدری لگا کر لکھا کروں گا
چوھدری خاور کمیار
اور نزدیکی دوستوں کو کها ہے که جب هی میں اپنے نام کے ساتھ چوھدری لکھنے لگوں آپ لوگوں نے مجھے چوھدری کمیارو کہا کر پکارا کرنا ہےـ
اپنے بدتمیز صاحب هم لوگوں کو ایک قوم بننے کے سفر میں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنا ہے میں نے اپ سے کئی دفعه کئی باتیں سیکھی هیں ـ
اب ایک اور مسئله بن گیا ہے جو که پوچھنے والا ہے که مجھے فوجیتس کا سرور مل کيا هے
PRIMERGY 
TX200
اس ميں ونڈو ٢٠٠ سرور انسٹال ہے جو که جاپانی میں هے مجھے اس سمجھ نهیں آ رهی که ان سرور صاحب کو کیسے چلاؤں که یه ایک ھوسٹ سرور کی طرح سے کام کرنے لگے که اردو میں لکھنے والوں کو سپس فراھم کی جاسکے
لیکن میں نے سنا ہے که اپنا هوسٹ بنانا ایسا هی هے که کمپیوٹر کا دروازھ کھلا رکھنے والی بات هو جاتی ہے که جس کا جی چاھے چلا ائے ، کیا خیال ہے جی اپ کاریگر لوگوں کا ؟؟
٢٠٠١ کے امریکی اگر کهیں مل جاتے تھے اور مجھ سے پوچھا کرتے تھے که کهاں کے هو تو میں ان کو انکریزی میں کہا کرتا ، یو کانٹ ریکگنائز می ؟ وی آر هو آر سیفینگ یور بٹز ، فرام پاکستان ، تو امریکی هوتے بڑے زندھ دل هیں ھنس کر چلے جایا کرتے تھے ـ اب میرا خیال ہو که دنیا کی بٹوں کو یونکس بچائے گی ، کیونکه ایپل کا سرور اپرٹنگ سسٹم داس والے کمپیوٹر پر چلتا نهیں هے اور ونڈوز والا مہنگا ہے ـ
تو جی جیسے پٹھان پٹھان هوتی ہے، اسی طرح بٹ بٹ هوتی هے اور تو جی مہنگائی کے لتروں سے لال هو نے سے بہتر ہے که لیونکس سے اپنی بٹ کو محفوظ کر لیں ـ
یہاں بٹ سے مراد بی یو ڈبل ٹی والی بٹ ہے ـ
لیکن جی لیونکس کا کوئی تجربه نهیں هے اور ڈر لگتا ہے که هر روز پچ (ٹاکیاں)اپ ڈٍیٹ کرتے کرتے پھاوا هی ناں هو جاؤں ـ
منظر مانه والوں نے ایوارڈ میں بد تمیز کو بھی نامی نیٹ کیا تھا ، میں خود ان صاحب سے کئی دفعه تکنیکی مدد مانگ چکا هوں ـ یه صاحب واقعی لوگوں کی مدد کرتے هوں گے جیسے که میری کی ہے لیکن ان میں ایک نقص ہے که میل کا جواب بھی هو سکتا ہے که واپس مہینوں میں وصول هو ، ایسا لگتا ھے که میل واپس پیدل آ رهی ہے ، اور پاؤں میں کانٹا چبھ گيا هو گا ـ وغیرھ وغیرھ ـ
وھ ایک پینڈو کسی بندے کو شہر میں ملنے گیا تو اس نے پینڈو کو پان کی صلح ماری ، جو که پینڈو نے قبول کرلی ،که اس نے بھی پان کا سنا تھا که نواب لوگ کھاتے هیں ـ
اب جی پان منه میں ڈال گر لگا پچکاریا مارنے تو شهری نے نوکر کو اشارھ کیا که اس کے اگے اگال دان رکھ دو ،جب اگال دان اگے ایا تو پینڈو نے دوسری طرف منه کرکے پچکاریاں مرنی شروع کردییں ـ تو نوکر اگال دان لے کر اس طرف چلا گیا تو پینڈونے للکارا مارا
اور پراں (دوسری طرف)کرلے اس پانڈے (برتن ) کو ورنه میں اس میں تھوک دوں گا ـ
اگر آپ نے تعاون جاری ناں رکھا تو تو اس پینڈو کی طرح، میسنا تو دور کی بات ہے هم اپ کو بدتمیز کہا کریں جی هاں بدتمیز ـ
سب پڑھے لکھے اور تکنیکی مهارت رکھنے والوں سے اپیل ہے که سرور کو انسٹال کرنے میں مجھے تعلیم دیں
مہربانی هو گی
آپ سب کا مخلص
خاور

جمعہ، 28 اگست، 2009

المسیار

اسلام میں داشته رکھنے کی چھٹی مل گئی ہے
نہیں اعتبار تو جی یه پڑھ لیں که کیا لکھا ہے
مادری زبان پنجابی قومی زبان اردو ، قومی ترانه فارسی ، آئین انگریزی ، مذھب عربی ـ هر چیز ایمپورٹڈ
اور اب المسیار کے نام پر داشته رکھ سکتے هیں اور خرچے کی بھی ذمه داری نهیں هے ـ
پیسے والوں کے تو مزے هو گئے جی
رند کے رند رهے ھاتھ سے جنت ناں گئی

جمعرات، 27 اگست، 2009

ھفته بے لاگ ستان ـ ٹیگ

. آپ کا نام یا نک؟ اگر اصل نام شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔

جواب : غلام مصطفے

2. آپ کے بلاگ کا ربط اور بلاگ کا نام یا عنوان؟ بلاگ کا عنوان رکھنے کی کوئی وجہ تسمیہ ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
پہلے اس بلاک کا نام خاور کی بیاض تھا لیکن بعد میں بدلتے بدلتے کچھ ایسا هی بن گیا ہے جی !!ـ

3. آپ کا بلاگ کب شروع ہوا؟
نومبر ٢٠٠٤ : سن دو ھزار چار کے نومبر ميں ، آرچیو میں چھٹا سال چل رها ہےـ

4. آپ اپنے گھر سے کون سے ایک ، دو یا زائد لوگوں کو بلاگنگ کا مشورہ دیں گے یا دے چکے ہیں؟ ربط پلیز

میرے گھر میں کسی کو انٹر نیٹ کا هی معلوم نهیں بلاگ کس بلا کانام ہے یا بلاگ کیا بیچتا ہے ـ

5. کوئی ایک ، تین یا پانچ یا زائد ایسے موضوعات جن پر لکھنے کی خواہش ہے مگر ابھی تک نہیں لکھ سکے یا آئندہ لکھنا چاہیں ؟

جو بات اندر سے اٹھتی هے میں تو لکھ دیتا هوں ، چاھے فحاشی کے زمرے میں هی آ جائے

6. آپ کا بلاگ اب تک کس کی بدولت فعال یا زندہ ہے ؟ آپ خود یا کوئی دوسرا نام ؟ (مؤخرالذکر کی صورت میں نام بھی لکھ دیں۔ اگر ربط دیا جا سکتا ہے تو ربط بھی)

میرے اندر کے ابال کی وجه سے ، جب اندر کی آگ سلگتی ةهے تو جی کو اتا ہے لکھ دیتے هیں شائد اس کی وجه سے میرا بلاگ چالو ہے

7. اپنے موبائل سے کم از کم کوئی ایک ، تین یا پانچ اچھے ایس ایم ایس شیئر کریں

جاپان کے موبائیل میں ایس ایم ایس نهیں هوتے ای میل هوتی ہے اور بس کام کی هی هوتی هیں ـ

8. آپ کی اردو زبان سے دلچسپی کس نام کے سبب سے ہے ؟ (استاد ؟ گھر کا کوئی فرد؟ یا کوئی دوسرا نام؟ یا کوئی الگ وجہ ؟)

ایک اسی زبان میں لکھ کر اظهار خیال کرسکتا هوں ، شائد اس لیے ،

9. کیا آپ اردو بلاگ دنیا روزانہ وزٹ کرتے ہیں اور مختلف بلاگز کسی ترتیب سے وزٹ کرتے ہیں یا جو بھی بلاگ سامنے آ جائے؟ اپنا بلاگنگ روٹ شیئر کریں ۔

جی روزانه هی بلاگ وزٹ کرتا هوں لیکن اردو کے سب رنگ اور وینس اور سیارھ دیکھ لیتا هوں اگر کوئی بات مرو دخل دینے والی هو تو اس بر تبصرھ بھی لکھ دیتا هوں

10. آپ کے بلاگ پر پہلے پانچ یا دس تبصرہ نگار کون سے تھے؟

ایک لڑکی تھی پنکھڑی گلاب کے نام سو لکھتی بھی تھی اس کا تبصر ھ تھا پہلا تبصرھ جو که رومن میں تھا اس کے بعد اپنے اجمل صاحب کا تبصرھ تھا جو که میری توقع سے بہت جلدی وصول هوئے تھے بلاگ شروع کرنے کے ایک سال بعد ، ورنه میرا خیال تھا که کم از کم چار سال تو کوئی اردو کی اس سائیٹ پر نهیں آئے گا ـ

11. ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مختلف تحریروں پر ہونے والے تبصروں میں سے چند دلچسپ یا مفید تبصرے شیئر کیجیے۔ ربط دینا نہ بھولیں ۔

جعفر کی اس تحریر http://jafar.wordpress.pk/?p=638 پر بدتمیز کا میسنے پن کو مسکینی سے منسلک کرنے کا میسنا پن دلچسپ لگا

12. ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مخلتف تحریروں سے منتخب جملے جو آپ کو پسند آئے ہوں یا جنہیں آپ تعمیری اور مفید سمجھیں۔ (اگر تعداد معین کرنا چاہیں تو تین ، پانچ ، دس یا جتنے مرضی)

جعفر کی هی مندرجه بالا تحریر میں عنیقه ناز کو بھیجه فرائی کا ٹائیٹل میرے خیال مين بدل چاھیے ٹائیٹل هونا چاھیے باجی ڈانگ بردار کینکه عنهقه ناز صاحب کو جو بات ناگوار گزرے اس پر ڈانک لے کر چڑھ دوڑتی هیں کسی حد تک ان کی یه بات مجھے تو پسند آئی ہے

13. ہفتہ بلاگستان کے بعد اب ہم “یوم بلاگستان” منایا کریں گے آپ کے خیال میں “یوم بلاگستان” ہر ہفتہ میں ایک دن منایا جائے یا ہر ماہ میں ایک دن منایا جائے؟

چھڈو جی ٹائم نکالنا مشکل هو جائے گا

14. مختلف بلاگرز کو کوئی شعر یا جملہ انہیں ٹائٹل کے طور پر منسوب کریں۔

پچھلے دنوں میں نے جو کلاک بنائے تھے وهی کافی هیں ـ

19. ہفتہ بلاگستان کے بارے میں آپ کے تاثرات

بس ٹھیک ہے ، تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاھیے

اتوار، 23 اگست، 2009

پاک لوگ

یہان جاپان میں هم پاکستانیوں کی کل ابادی آٹھ هزار سے دس هزار افراد هو گی
جاپان جو که رقبے کے لحاظ سے پاکستان سے تقریباً نصف ہے
دس هزار کی ابادی کچھ بھی تو نهیں هے ناں جی ؟
اور ان دس هزار میں سے تقریباً ایکسو کے قریب لوگ هیں جو بڑھ بڑھ کر سیاست میں حصه لیتے هیں اور سیاست بھی پاک سیاست اور طریقه کار بھی پاک هی هے
جس کو اهل علم ناپاک سیاست کہتے هیں
اور ان ایک سو کے قریب لوگوں میں سے بھی تقریباً پچاس لوگ هیں جن کو انٹر نیٹ پر فوٹولگوانے کا بڑا شوق ہے
پھر ایکسٹرا منافق لوگ هیں جی ـ
جن کے متعلق لکھنا بھی سیاهی ضائع کرنے والی بات ہے ـ
اصل میں ان کا بھی قصور نهیں هے که آپ خود دیکھیں که بزنس کرنے کے لیے کتنی تعلیم کی ضرورت هوتی ہے ؟ ایک بندھ ایم بی اے کرتا ہے !ـ اپنی زندگی کی دودھائیوں سے زیادھ وقت تعلیم میں کزار دیتا ہو راتوں کو جاگ جاگ کر پڑھتا ہے ، کتنی خواهشوں کا گلا گھونٹ کر بھری جوانی میں خشک سی زندگی گزار کر ماسٹر کرتا هے بزنس كی تعلیم میں اور پھر بھی اسکو بزنس کے لیے تجربه حاصل كرنے كے لیے نوكری كرنی پڑتی ہے ـ بی كام یا سی كام یا پھر کوئی بھی ڈگری حاصل کرنے کے لیے کیا کیا پاپر بیلنے پڑتے هیں ـ لیکن جاپان میں آ کر گاڑیوں کے بزنس میں نوے کی دھائی اور اس صدی کی پہلی دھائی ميں اتنی کمائی هو جاتی ہے که ایک دفتر بھی بن جاتا ہے کچھ ملازم بھی رکھ لیے جاتے هیں ـ پاکستان میں اتنی رقم بھیج دیتے هیں که گھر والے بسیار خوری سے شوگر ، بلڈ پریشر اور اس طرح کی امیروں والی بیماریاں بھی لگا لیتے هیں ـجاپان کی کمائی سے ان کے علاج میں کوئی دقت نهیں هوتی ہے ـ بلکه جاپان جیسے ملک میں جہاں لوکل لوگوں کی اوسط عمر ٩٣ سال ہے پاک لوگ چالیس کی عمر میں امیروں والی بیماریاں لگا چکے هوتے هیں ـ
یعنی ایک کامیاب بزنس مین !!ـ
تو جی بندے کے دل میں یه خیال اگر جڑ پکڑ لے که وھ انسانوں سے کچھ علیحدھ نسل سے هے تو اس میں عجب بات کوئی ناں هو ناں جی ـ
دادا کا گدھوں پر ٹرانسپورٹ کا کام کرتے تھے لیکن اب هم رحمانی کہلوا کر اپنے دل کو تسلی دے رهے هوتے هیں که جیسے گوری نسل کے لوگوں کے جین ميں عقل والی کوالٹی هوتی ہے اور کچھ نسلوں کے لوگ بے عقل هوتے هیں اسی طرح سے هم لوگ بھی مینوفیکچرنگ کوالٹی میں هی عام لوگوں سے بہتر هیں ـ
تو جی ایسے لوگوں کا علاج ممکن هی نهیں رھتا
برف کے میدانوں میں پہاڑوں میں کبھی اسکینگ کے لیے جائیں تو کالی عینک پہن کر جاتے هیں که چمک سے بند ھ کھڑوی دو کھڑی کے لیے بینائی سے محروم هو جاتا هے ، سنو بلائنڈ کہتے هیں جی آقاؤں کی زبان انگ رے زی میں ـ اس طرح دولت بلائینڈ لوگ هوتے هیں جی ان کی بینائی واپس هی نهیں اتی ، اس اندھے پن ميں بندے کو انسان نظر هی نهیں آتے صرف دولت مند هی نظر اتے هیں ـ
اور میں نے جاپان میں کتنے هی لوگوں سے یه سنا ہے
او جی میں تو لوگوں سے ملنا هی پسند نهیں کرتا !!ـ فائیدھ هی کیا هے جی لوگوں سے سلام دعا بڑھانے کا ؟؟
جانور
جی انسان بھی تو ایک معاشرتی جانور ہے نان جی سوشل اینیمل !ـ
اور اگر یه جانور معاشرتی اقدار ، سوشل ایکٹویٹی سے دور هو جائے تو باقی جانور هی بچتا ہے ـ
کی خیال اے جی تہاڈا ؟؟
کچھ لوگوں پر مجھے بڑا گله ہے که نہاتے نهیں هیں ، پاس آ کر بیٹھ جاتے هیں اور نیوز(نئی)چھوڑنے لگتے هیں ، بد بوسے ناک بند هو جاتی هے ـان میں بڑے اچھے دوست بھی هیں ، میں ان کو کہـ بھی نهیں سکتا که کام آنے والے بندے هیں ، صرف اگر نہانے لگیں تو کوئی گله نہیں هے
چلو زیادھ نهیں تو عید کے عید هی نہا لیا کریں

ہفتہ، 22 اگست، 2009

کچن کارنر

سب سے پہلے تو جی بات یه ہے که جب نام لکھ کر کسی کے متعلق بات لکھی جاتی ہے تو اس کا مطلب هوتا ہے که
اس شخص پر اعتماد کرتے هیں که اسے اپنا سمجھتے هیں ـ جیسا که پچھلی پوسٹ میں کچھ بلاگروں کے قلمی ناموں کو لکھ کر بات کی تھی ـ
ھفته بلاگراں منانے کے پيچھے اپنی کچھ بہنوں کا بھی ھاتھ تھا اس لیے کچن کارنر بھی شامل هو گيا جی ـ
اس کی وجه سے کچھ سیکرٹ لوز هونے کا امکان هے جی ـ
جیسے که میں خود کو بڑی مردانه سوچ کا مالک بڑے مردانه شخصیت کا مالک بندھ شو کرنے کی کوششکرتا هوں لیکن جی گھر میں میری بیوی میری شوھر ہے کیونکه وھ مجھ سے زیادھ کماتی هے اس کی تعلیم زیادھ ہے امیر باپ کی بیٹی هے اور سب سے بڑی بات که هر بات میں چُر چُر کرتی رهے گی مار کھا لے گی ضد نهیں چھوڑے گی ـ
اس لیے کھانا بھی عموماً مجھے هی بنانا پڑتا ہے
دنیا میں آمن قائم کرنےکے لے ـ
ایک ترکیب لکھی تھی ھند کے عظیم شاعر بھگت کبیر داس نے ـ
تن مٹکی ، من دھی ، سُرت بلوھن ھار
کبیرا ماکھن کھا گئیو ، چھاچھ پئے سنسار

جسم کے مٹکے میں خواھشوں کا دھی ہے که اکر اس کو عقل کی مدھانی سے بلو کر رکھ دو تو مکھن بھی نکلے گا اور لسی بھی ، مکھن بندھ خود کھا جاتا ہے اور لسی عام لوگوں کو مل جاتی هے ـ
امیر خسرو نے کھیر بنانے کی ترکیب میں ایک جگه چرخه جلا دینے کا نسخه بھی لکھا تھا
اور کھیر کے استعمال کے متعلق اپنے میان محمد بخش نے لکھا تھا
خاصاں دی گل عاماں اگے تے نئیں مناسب کرنی ـ
دودھ دی کھیر پکا محمد کتیاں آگے دھرنی ـ
اس شعر کا مطلب ہے که کچھ باتاں عام لوگوں کے سامنے کرنے کا مطلب ہے که آپ کے دودھ سے بنی کھیر کتے کے آگے رکھ دی ـ
کچھ کم پڑھے لکھے پنجابی لوگ اس شعر میں دودھ کی بجائے میٹھی کھیر کا کہتے هیں جو که غلط ہے
ایک دفعه کسی محفل میں میں نے جب یه شعر سنایا تو ایک نیم عقلمد نے کہا که جی آپ شعر غلط کہـ رهے هیں ـ
دودھ کی کھیر سے کیا مراد ہے ؟ کھیر تو دودھ کے علاوھ بنتی هی نهیں هے
تو میں نے اس کو بتایا که جی کھیر گنے کے رس کی بھی بنتی ہے جس کو پینڈو لوگ رو دی کھیر کهتے هں اور کھیر باجرے کی بھی بنتی ہے جو بھینسوں کو کھلائی جاتی هے اور بنولے کی بھی بنا کرتی تھی بھینسوں کو کھلانے کے لیے ، بنولے کے تیل کو ڈالڈے ميں استعمال کرکے بنولے کے نایاب هونے سے پهلے کے زمانے میں ـ
تو بات هو جائے مطلب کی
یه ڈش خاص میرے اپنی ایجاد کردھ ہے
مصیبت کے دنوں میں دریافت کی تھی
نام ہے اس کا
چُک چُوکا
سامان
دو عدد پیاز (گھنڈے)ـ
دوعدد ٹماٹر (گوئے فرنگی)ـ
چھ عدد انڈے
تھوڑا سا کھانے کا تیل ، نمک ، کالی مرچ
تو اس طرح کریں که گنڈے(پیاز) کو پتلا پتلا سا کاٹ لیں اور اس کو فرائی پین میں گرم کریں که سرخی مائل هو جائے
اس ميں ٹماٹر کاٹ کر ڈال لیں ، ٹماٹر پانی چھوڑ دے گا اس ميں تھوڑا نمک ڈال لیں اور مکس کرکے ساتھ هی اس پر چھ عدد انڈے باری باری توڑ کر ڈال دیں
اب اس کو مکس نهیں کرنا ہے اور تھوڑا پکا لیں انڈے کی زردی ابھی کچی هو گی کے سفیدی پک جائے گی
بس جی اس کچے پکے کے اوپر تھوڑی کالی مرچ چھڑک لیں
کھانے کے بعد اب کی تحقیق میں اس ڈش گے سائیڈ افکٹس نهیں پائے گئے هیں ـ

جمعہ، 21 اگست، 2009

بلاگنگ کیا ہے

بلاگنگ کیا ہے؟؟
وال چاکنگ یعنی دیواروں پر منچلے لوگوں کا لکھ کر چلے جانا ـ
بچھو میری جان اے
طافو بڑا کتا ہے
لیاقو چور ہے
وغرھ وغیرھ
اور لکھنے والا ٹٹی اوجھل !!ـ
اپنا نام نهیں لکھنا کہیں لتر ناں لگ جائیں ـ
نہیں اعتبار تو اس دور کے بلاگروں کو دیکھ لیں
بدتمیز ، ڈفر ، لفنگا ، بلو بلا ، ان ناموں کے پیچھے صنف نازک ہے که کرخت ؟ اس بات کا تو لکھنے والا هی جانتا هے ناں جی !ـ
ٹٹی خانے میں لکھی تحریرں بھی بلاگنگ کی ایک انالاگ کوشش ہے جی اس ڈیجیٹل کے زمانے میں بھی ـ
ایک جگه لکھا تھا
یہان آ کر بڑے بڑے پہلوانوں کی ٹٹی نکل جاتی ہے ـ
بندھ پوچھے که اور کیا نکلے گا ؟؟
ساری دنیا میں هی لٹرینوں میں لکھنے کا رواج هے
مردوں والی میں تو جو لکھا ہے اس کا مردانی دنیا کو معلوم هی ہے زنانه والی جگه میں مردوں کے متعلق لکھا هوتا ہے اس کا مجھے معلوم هوا تھا که اکانوے ميں که ایک لڑکی نےپوچھا تھا مجھ سے که کوگا شهر کے زنانه واش روموں جو بوبی کے متعلق لکھا هوتا ہے تم هی وھ بوبی هو کیا ؟؟
میرا تو تراھ هی نکل گیا که کیا لکھا هو گا ـ
تو جی پھر رات کے وقت اور لوگوں کی نظریں بچا کر میں نے بھی دیکھا ـ
کیا لکھا تھااس کو چھوڑیں ـ لیکن مجھے معلوم هو گیا که میری لڑکیوں میں مقبولیت کی وجه کیا ہے ـ
یه هے جی بلاگنگ !!ـ
جن کی کمپیوٹر تک رسائی هے وھ ڈیجٹل میں لکھ کر ساری دنیا کو دیکھا دیتے هیں اور دوسرے والے انالاگ سے کام چلا لیتے هیں ـ
مرادانگی کی دواؤں کے اشتہارات بلاگروں کو گوگل دے دیتا ہے اور انلاگ والے کسی اور سے لکھوا لیتے هیں ـ

بدھ، 19 اگست، 2009

خاور کی ادبی سرگرمیاں

تعلیمی یا ادبی سرگرمیوں کی بات هو تو جی کیا لکھیں که سب لوگ کالج یونورسٹی کا لکھیں گے هم نے ھائی سکول سـے اگے کچھ اکر دیکھا ہو تو جی لاری اڈا گوجرانواله جہاں میں حاجی یوسف آٹو الیکٹریشن گے پاس سلیف موٹر اور جنریٹر کا کام سیکھا کرتا تھا ـ
سکول کے زمانے میں بهت شعر یاد هوا کرتے تھے ، استاد شعرا کے علاوھ اپنے استاد مام دین کجراتی سے بھی واقفیت تھی ـ
ان کا ایک شعر لکھتا هوں اس کی معونیت پر غور کریں که کتنی گہری بات کہـ گئے هیں
ناں چھیڑ میری پنڈلیوں کو ناں چھیڑ
ان ميں ہے درد جگر امام دینا ـ
استاد امام دین صاحب کو کتاب بانگ دھل کا جو حرف اوّل استاد جی نے لکھا تھا وھ ناقابل تحریر هے ـ
بہرحال جی همارے اردو کے استاد هوا کرتے تھے ماسٹر غلام نبی صاحب بڑے لائق اور ذهین تھے جی اور مولوی بھی تھے ، اور مونجی کا کاروبار بھی کرتے تھے ـ ماسٹر غلام نبی صاحب کو ایک مغالطه لگ گیا تھا که ماسٹر جی مجھے کلاس کا سب سے ذھین لڑکا سمجھتے تھے ـ
ایک دفعه حکم هوا که جوگی نام کی نظم پر ڈرامه کرنا ہے مکالمے بھی خود لکھو اور تیاری بھ خود کرو !ـ میں نے آصف چیمه کو ساتھ لیا اور ساری نظم رٹ لی ساتھ گلزیب کو چور کا روپ دے کر اس کا کردار بھی ڈال دیا لیکن اس کوئی مکالمه نهیں تھا ـ
کئی دفعه موضوع دے دیا که اس پر تقریر کرنی ہے ـ میں مطالعے کا تو شوقین تھا هی ادھر ادھر سے لوگوں کی تحاریر سے چوری کرکے کچھ لکھ کر تقریر جھاڑ دیا کرتا تھاـ
اک دفعه حکم هوا که اگلے بزم ادب میں تم نے نعت بھی پڑھنی ہے اور اس کے بعد لطیفے بھی سنانے هیں ـ
مولوی غلام نبی صاحب کا اعتماد که انہوں نے دیکھا هی نہیں که میں نے کیا لکھا ہے ـ
بزم ادب والے دن میں نعت کے لیے سٹیچ پر چڑھا اور پهلا هی شعر پڑھا
طوطا باغ میں جاتا ہے
مالی سے گالیاں کھاتا ہے
صدقے یارسول الله ـ
که ھیڈ ماسٹر صاحب نے کہا بس بند کرو اور جاؤ ـ
کچھ لڑکیں کی تقریروں کے بعد پھر میری باری تھی لطیفے سنانے کی ـ
تو جی میں سٹیچ پرچڑھا هی تھا که لڑکوں کی ھنسی چھوٹ گئی که محفلوں میں لطیفے سنانے میں میں پہلے هی مشهور تھا ـ
میں نے لطیفه سنایا
که رات کو ناکے پر پولیس والوں نے چرسیوں کو پکڑ لیا
اور ایک سے نام پوچھا
اوئے تیرا نام کیا ہے
معراج دین
بڑا چھا نام ہے مذھبی اسے چھوڑ دو تھانیدار نے حکم دیا
دوسرے نے اپنا نام رمضان بتایا اور اس کو بھی چھوڑ دیا گیا
اب بٹ صاحب کی باری ائی تو جب ان سے نام پوچھا تو انهوں نے
جواب دیا قران شریف
اتنا سننا تھا که سب لڑکے ھنسنے لگے اور مجھے ھیڈ ماسٹر صاحب کا حکم سنائی دیا که
بند کرو اور سٹیچ سے اتر جاؤ
اس کے بعد ھیڈ ماسٹر صاحب نے تقریر کی جس میں مجھے بڑی سنائی که اس لڑکے کو میں بڑا اچھا سمجھتا تھا وغیرھ وغیرھ آج اس کو کیا هو گیا هے که مذھب کی توھین کرنے پر اتر ایا هے
ساتھ میں ماسٹر غلام بنی صاحب کی بھی بے عزتی هوئی تھی که انہوں نے میرا لکھا هوا دیکھا کیوں نهیں ـ

اتوار، 16 اگست، 2009

بچپن

بچپن کی یادوں کی بات هو تو اب اس عمر میں پیچھے مڑ کر دیکھنا پڑتا ہے تیسری که چوتھی میں پڑھتے تھے ان دنوں ، همارے پھوپھی زاد ملنے کے لیے ائے هوئے تھے غالباً گرمیوں کی چھٹیان تھیں ، همارے پھوپھا پرائمری سکول کے ٹیچر تھے اور همارے خاندان رشته داروں میں دور دور تک کوئی ملازم نهیں تھا ، صرف پھوپھا هی نوکری کرتے تھے ـ هم لوگ کام یا کاروبار کرتے هیں نوکری اج بھی بڑی عجیب سی سمجھی جاتی هے ـ
سیف الله اب خود بھی سکول ٹیچر هے پچھلی دفعه جب میں اس کو ملا تھا تو سیف الله تلونڈی موسے خان کے ھائی سکول میں سائنس ٹیچر تھا ـ ان دنوں ابھی پاکستان کی ابادی میں بے ھنگم اضافه نهیں هوا تھا ، ستر کی دھائی کے پہلے سالو ں کی بات کررها هوں ـ گاؤں کی مشرقی طرف هماری هی برادری کے گھر اور حویلیان هوا کرتی تھیں ـ هم لوگوں میں حویلی اس جگه کو کہا جاتا ہے جہان ڈنگر (جانور ) باندھے جاتے هیں ـ کمہاروں کی حویلیوں اور گھروں میں گاؤں کا ھائی سکول گرا هوا ہے ـ بھٹی بھنگو جانے والی کچی سڑک گزرتی تھی همارے گھر کے مغربی طرف سے ، کوئی پانچ سو میٹر سڑک کے دونوں اطراف اپنے هی لوگوں کے گھر اور اس کو بعد بائیں ھاتھ پر ایک گراؤنڈ هوا کرتی تھی جس کو گھڑی پن کہا کرتے تھے، گھڑی گھڑے کی چھوٹی بہن , پن سے مراد توڑنا یعنی چھوٹے گھڑے توڑنے کی جگه ، وجه تسمیه کیا تھی ؟ معلوم نهیں لیکن شنید سے یه بات نکلتی هے که لوٹ مار (تقسیم ) سے پہلے ھندوں کی کسی رسم میں یہان آ کر لوگ گھڑے توڑا کرتے تھے ، اس کے مقابل میں امام بارگاھ تھی جس کو هم لوگ مام واڑھ کہا کرتے تھے ـ
امام بارگاھ گے اوپر گہرے گہرے گھڑے بنے تھے جن کو آوا کہا کرتے تھے ، آوا ؟ آوی کا بڑا ایڈیشن ، کمهار جس بھٹھی میں برتن پکاتے هیں اس کو آوی کہا جاتا ہے اور اس کے بڑے والے وژن کو جس میں اینٹیں پکایا کرتے تھے اسکو آوا کہا کرتے تھے ، پرانے زمانے میں اینٹوں کو پکانے کا کام بھی کمهار هی کیا کرتے تھے بھٹے بعد کی پیداوار ههں اور ان کو بھٹا اس لیے کها جاتا ہے که لوھار کی بھٹی کو چمنی هوتی هے اور چھوٹی هونے کی وجه سے بھٹی اور چمنی والا بڑا بھٹه کهلواتا ہے ـ
تو جی اس آوے پر هم اپنے گھوڑے کو لٹانے کے لیے لے جایا کرتے تھے ، کیونکه ایک دو لوٹنیاں لینے سے گھوڑے کی تھکاوٹ اتر جاتی هے ـ
کیا آپ جانتے هیں که گھوڑا بیٹھا نهیں کرتا؟؟
جی هاں گھوڑے کے لیے شرم کی بات هوتی هے که اس کا مالک اس کو بیٹھے هوئے دیکھ لے ، گھوڑا اپنی تین ٹانگوں پر کھڑا هوا کرتا ہے اور ایک ٹانگ کو سستاتا رھتا ہے یہی اس کا رام هوتا هے یا پھر ریٹ میں ایک دو لوٹیاں لے کر ھڈیوں کے کڑاکے نکال کر سکون لے لیتا ہے ـ
تو جی بات تھی که بچپن کی یاد کی تو جی پھوپھی زاد سیف الله ایا هواتھا اور هم گھوڑا لیٹانے کے لیے اس پر سوار هو کر گئے تھے ، تو سیف الله میرے پیچھے بیٹھا هوا تھا گھوڑے کی سواری سے ناواقف سیف الله کا جب بیلس بگڑا تو اس نے مجھے پیچھے سے جکڑ کر اپنے ساتھ هی گھوڑے سے گرا دیا تھا
اس بات پر بڑی بے عزتی هوئی تھی که پپو (میرا بچپن کا نام) گھوڑے سے گر گیا
لوگ بھالے مجھے سالوں تک اس بات کا مذاق کرتے رهے هیں اور میں وضاحتیں هی کیا کرتا تھا که جی میں خود سے نهیں گرا تھا سیف الله نے گرایا تھا
اس بات پراور بھی ھنسی هوا کرتی تھی که میں اپنی غلطی سیف الله کے سر منڈھ رها هوں ـ

ہفتہ، 15 اگست، 2009

٦٢ سال

پنجابی کا ایک محاورھ هے

پلے نہیں دھیلا اور کردی پھرے میلا میلا
مفلسی اور میلے کے شوق کا بتایا هے جی اس میں . برصغیر میں فصلوں کےاٹھنے پر جشنوں کا رواج ہے پرانوں سے ، اس لیے که اناج سے گھر بھر جاتے هیں ناں
لیکن پاکستان کا جشن ؟؟؟ چه معنی دارد


جمعرات، 13 اگست، 2009

بقلم خود صحافی

اپنے ایک پروفیسر صاحب تھے یونورسٹی میں ریاضی پڑھایا کرتے تھے ، ان کے پروفیسر هونے کا سن کر پاکستان میں لوگ ان کے اگے ھاتھ کردیا کرتے تھے قسمت کا حال پوچھنے کے لیے تو جی اپنے اصلی پروفیسر صاحب کو بڑا غصه ایا کرتا تھا

لیکن یه غصه قسمت کا حال پوچھنے والوں پر نهیں ان لوگوں پر اتا تھا جو ایک طوطا خرید کر اس کے اگے لفافے ڈال دیتے هیں اور بورڈ لکھ کر لگا دیتے هیں پروفیسر فلاں فلاں ـ

ایک پروفسر کو پروفیسر بننے تک کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ؟ کتنی تعلیم حاصل کرنی پڑتی هے ؟ تھیسیس لکھنے کے لیے کتنی کتابوں سے سر کھپانا پڑتا ہے اور کتنی لائبریریوں کی راهوں کی خاک چھاننی پڑتی هے ؟

اصل میں تقسیم کے بعد پاکستان میں تین کاف کسان ، کاریگر ، اور کمی لوگ جمع هو گئے تھے ان میں پڑھا لکھا طبقه ناں هونے کے برابر تھا اس لیے کسانوں نے سن رکھا تھا که جی چوھدری لوگ پڑے پردھان لوگ هوا کرتے تھے تو جی انہوں نے چوھدری کہلوانا شروع کردیا اردگرد مين کسی کو معلوم هی نهیں تھا که اصلی چوھدری هوتا کیا ہے اس لیے لوگ بھالے ان کو هی چوھدری سمجھنے لگے اور کسان لوگ بھی بعزم خود چوھدری هو گئے

کاریگر لوگوں نے سن رکھا تھا که انجنئر لوگ پڑے پردھاں هوا کرتے هیں انہوں نے اگر ایک خراد بھی لگا لیا تو بورڈ لکھ کر لگا لیا

کھوکھر انجنئرنگ

خراد کا کام تسلی بخش کیا جاتا ہے

انجنئربننے کے لیے کیا کیا کرنا پڑتا ہے اس کا معلوم هی نهیں

وھاں فرانس میں ایک دن کوئین لانڈری پر کپڑے دھونے کے لیے گیا تو جی ایک بندھ انگریزی میں مجھے پوچھنے لگا که اپ کے پاس ریزگاری هو گی ؟

مجھے لہجے سے هی معلوم هو کيا که پاک لوگ ہے اور تعلیم بھی نهیں هے

میں نے انگریزی میں هو پوچھا کی کون سا نوٹ ہے اپ کے پاس؟ تو جی ان کو سمجھ هی نهیں لگی تو پھر میں نے پنجابی میں پوچھا نوٹ کیڑا جے ؟

تو جواب تھا نوٹ بڑے !ـ بڑے سے بڑا نوٹ سو کا بھی ہے اور یه صاحب نوٹ نکال کر دیکھانے لگے ـ

میں نے کہا جی میں تو ماڑا بندھ هوں میں نے پوچھا تھا كه اپ كے پا س چھوٹے سے چھوٹا کون سا نوٹ ہے تاکه اس کی ریزگاری کردوں تو جی تب ان کے پاس سے پانچ کا نوٹ نکلا تھا

تو یه ان صاحب کا نام تھا قذافی صاحب

میں نے پوچھا آؤ جی کافی پیتے هیں جب تک مشین کپڑے دھوتی هے

کافی میں میرے ساتھ ایک سکھ بھی تھا جس کا نام تھا پہلوان

قذافی صاحب اس پر گرم هی هو گئے اوئے یه کیا نام ہے ؟؟

میں نے ان کو ٹھنڈا کیا که جی بس جب لوگ اس کو پهلوان کہتے هیں تو جی اس کا نام پہلوان هی ہے

اپ بتائیں که اب کام کیا کرتے هیں

تو جی قذافی صاحب فرمانے لگے

میں سیٹلائیٹ انجنئیر هوں ـ

میرا تو جی تراھ هی نکل گیا

تفصیل سے پوچھنے پر معلوم هوا که جی قذافی صاحب لوگوں کو ٹی وی کے انٹینا لگا كردیتے هیں جس میں ڈش انٹینا بھی شامل ہے اس لیے قذافی صاحب خود کو سیٹلائیٹ انجنئیر کهلواتے تھے

باقی رھ گئی جی تیسری کاف کمی !ـ

میرے لوگ میرے اپنے لوگ جن میں سے میں هوں ، جن میں سے هونے پر مجھے فخر ہے اس لیے بھی که میں چینج نهیں کرسکتا اور اس لیے بھی که یہی میری اصلیت هیں

یه کاف کیا کرتی هے میں نہیں لکھوں کا یا پھر کبھی سہی

خبریں کا ایک رپوٹر فرانس میں صحافی لکھا کرتا تھا اپنے نام کے ساتھ ـ

میں نےاس کو بتایا که صحافی کیا هوتا ہے تو اس نے بجائے شرمندھ هونے کے کہنے لگا کی تم کیوں بلاگر کہلواتے هو؟؟

جوتشیوں کے پروفیسر هو جانے اور خرادیه کے انجنئیر هو جانے کی طرح وھاں همارے پنڈ (گاؤں) ميں همارا ایک کلاس فیلو جس نے میٹرک اکنامک کے ساتھ کیا تھا کچھ دوستوں کی شفارش سے ویکسینیٹر(پولیو کے ٹیکے لگانے والے) هو گیا تھا

تو جی ان کی اماں جی جب مسجد میں روپیه بھیجتی تھیں تی اعلان هوا کرتا تھا ڈاکٹر ریاض نے روپیه بھیجا ہے

جاپان میں كچھ لوگ جاپان انٹرنیشنل پریس کلب بنانے جارهے هیں

جس مں شمولیت کے لیے جاپان میں مقیم صحافیوں كو رابطے كے لیے كہا گیا ہے

یه بات جاپان میں مقیم پاکستانیوں مين سب سے زیادھ پڑھی جانے والی سائیٹ پاک جاپان نیوز پر لگی هے جس کے ایڈمن هیں جی شاھد چوھدری صاحب اس تحریر کے نیچے ان کی تحریر کا عکس دیا گیا ہے میں نے اس کی سائیٹ كا لنک اس لیے نهیں دیا كه ان كی سائیٹ تکنیکی طور پر بہت قدیم هے اور اس سائیٹ پر اکیسویں صدی کی ایک دھائی گزرنے کے قریب هونے کے باوجود ابھی تک جے پیگ کے عکس میں پبلش هوتی ہے ـ

اور اگر بعد میں ان کی کسی تحریر کو حوالے لے لیے تلاش كریں تو ملتی هی نهیں هے

انہوں نے خود کو اس تحریر میں صحافی لکھا ہے ،

ان کی یه بات پڑھ کر بڑی خوشی هوئی که جی ایک صحافی نے دوسرے صحافیوں کو اکٹھا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے

لیکن جاپان میں جہان تک میں جانتا هوں اتنا تعلیم یافته طبقه پاکستان سے ایا هی نهیں که جنہوں نے جرنلزم میں ماسٹر کیا هو اور جاپان میں کام کے لیے آئے هیں

جی هاں جس طرح ایک پروفیسر ، ڈاکٹر ،یا انجنئیر کی ایک ڈگری هوتی هے اسی طرح صحافت کی بھی ایک ڈگری هوتی هے

اور جاپان میں بغیر ڈگری کے خود کو وکیل کہلوانے والا ایک بندھ پچھلے دنوں اباراکی کین شہر یوکی میں گرفتار هوا تھا جسکا نام تھا سوزوکی ـ

جاپان کے اخبار ڈیلی یومی اوری پر اس کی خبر ائی تھی ٣٠ جون ٢٠٠٩ کو ـ

تو میں خود تو جی جرنلسٹ هوں نهیں اس لیے اس انٹرنیشنل پریس کلب کی رکنیت حاصل هی نهیں کرسکتا

چوھدری صاحب کی سائیٹ پر انٹرنیشنل پریس کلب بننے کا پڑھ کر اپنی کم مائیگی کا احساس هوا

حالانکه انہوں نے جاپان سے سائٹیں چلانے والے سب لوگوں کو دعوت دی ہے لیکن جی کہاں راجه بھوج اور کہاں گنگو تیلی؟؟

جرنلسٹ لوگوں کےساتھ مل کراپنی کم مائیگی کا احساس اور بھی بڑھ جائے گا

که همارا ایک بنگالی دوست کہا کرتا تھا ڈاکٹر ٹیسٹ ریپورٹیں پڑھ کر بیماری کا بتاتا ہے لیکن ایک جرنلسٹ هوا کو سونگ کر ملک کے انے والے حالات کی پشین کوئی کرتا ہے

هم ایسے باصلاحت کہاں ؟ جرنلزم میں ڈگری تو دور کی بات ہے هم نے تو جی کوئی ڈگری لی هی نهیں هے

میں نے دیکھا ہے که ایک جرنلسٹ کا مطالعه بهت زیادھ هوا ہے ، اس کو ادب کا بھی علم هوتا ہے اور سائینس کی بھی سوج رکھتا ہے اس کی فقرھ بنانے کی صلاحیت بھی بہت هوتی ہے اور زخیرھ الفاظ بھی بہت هوتا ہے

یه نہیں که نقطه اور نکته کے فرق کو بھی ناں سمجھتا هو مرحوم اور محروم کا فرق ، اسرار اور اصرار کا فرق ، اصل اور عصل کا فرق ، مِلک ، مُلک ، مَلک کا فرق


تہذیبوں کے ارتقاء کا مطالعه اور اور انحطاط کی وجوھات کا مطالعه تو هوتا هی هے

اس کو آمریت اور استعمار کا فرق بھی معلوم هوتا ہے اس کو معاشرے میں عهدوں کی حثیت اور ان کے حقوق فرائض کا بھی معلوم هوتا ہے

یه نہیں هوتا که ایک صحافی هو اور پبلک کے اجتماع میں پبلک سرونٹ کو بلا کر مہمان خصوصی بنا کر دے

مجھے قسم کروا لیں چوھدری صاحب کی تحریر میں لکھا هوا ایک لفظ اعلامئیے کے اگر معنی اتے هوں یقین کریں میں نے یه لفظ هی پہلی بار پڑھا ہے

جرنلسٹ نان هوتے هوئے جاپان میں جرنلسٹ کہلوا کر میں غیر قانونی قدم نهیں اٹھانا چاھتا

حالانکه چوھدری صاحب نے لکھا ہے که جو بھی اپنے آپ کو صحافی سمجھتا ہے

بات یہیں ختم هو جانی چاھیے که میں ناں تو صحافت کی ڈکری رکھتا هوں ان لیے میں ناں تو صحافی هوں اور ناں خود کو صحافی سمجھتا هوں

لین یاروں رشک تو آتا ہے ناں جی که هم بھی اس ملک میں رھتے هں ، خبروں کی مترجم سائیٹ بھی چلا رهے هیں لیکن اپنی کم علمی کی وجه سے انٹرنیشنل پریس کلب جاپان کی ممبر شپ کے لیے بزم خود هی خود کو نااھل پاتے هیں ـ

اگر پاکستان میں هوتے تو جی جوتشیوں ، پامسٹروں ، بنگالی بابوں ، طوطے فالوں والوں کی طرح پروفیسر بن جاتے یا ورڈ پریس کی انسٹالیشن کا طریقه آگیا ہے ڈاکٹر اف ورڈ پریس هی بن جاتے ، یا پھر آٹو الیکٹریشن تو تھے هی انجنئیر هی بن جاتے لیکن جی یه جاپان ہے یہاں ایک تو جی قانون کا ڈر ہے اور دوسرا اپنا ظمیر بھی بڑا تگڑا کن ٹٹا هے تنگ بہت کرتا ہے ، اگر کچھ کرنے لگوں تو ـ

لیکن ایک بات ہے که جاپان ميں بھی اگر کچھ صحافی اکٹھے هو جائیں گے تو هم جیسے کم علموں کا بھی بھلا هو جائے گا

ان سے پوچھ لیا کریں گے ـ




Popular Posts