پیر، 26 مارچ، 2007

زلزله اور سونامی

جاپان کے شمال مغربی علاقے میں آج اتوار 24مارچ صبح نو بج کر بیالیس منٹ پر زلزلے کے جهٹکے محسوس کیے گئےـ
ایشی کاوا کین نی گاتا کین اور یاماگاتا کین میں چھ اور سات گریڈ کے زلزلے ریکارڈکیے گیے هیں ـ
اور اس زلزلے کی وجه سے سونامی (تسونامی)سے احتیاط کے اعلانات کیے جا رهے هیں ـ
پچاس سینٹی میٹر کی سونامی کے امکانات هیں ـ
اس کے علاوه سڑکوں کی حالت کے بهی اعلانات کیے جارہے هیں کی اگر کہیں دراڑیں پڑی هوں تو عوام کو ان سے آگاهی هوسکے ـ
تسونامی جاپانی زبان کا لفظ هے جس سے عام دنیا کو انڈونیشیا میں اٹهنے والی سونامی کی وجه سے آگاهی هوئی تهی ـ
اس کے معنے هیں بندرگاہوں کو اتهل پتهل کردینے والی لہر ـ
جس طرح جاپان میں زلزلے روزکا معمول هیں اسی طرح سونامی بهی ایکجانی پہچانی چیز هے ـ

یہاں تک لکهنے کے بعد مجهے انٹرنٹ پر اپلوڈ کرنے کا وقت هی نہیں ملا ـ
اس وقت تک انے والی خبروں میں ایک ہلاکت اور ایک سو نوے لوگوں کے زخمی هونے کی اطلاعات هیں ـ
سڑکں میں دراڑیں پڑ گئی هیں ـ کئی پرانے مکانات گر گئے هیں ـ کچھ عبادت گاهوں میں مینار گرنے کی بهی خبریں هیں ـ
یه مینار مسلمانوں کی مسجدوں کی طرح چهت پر نهیں بنائے جاتے بلکه عبادت گاه کے صحن اور تالاب کے کنارے یا اندر ایک جزیره بنا کر اس پر کهڑے کیے جاتے هیں ـ

مصروفیت بڑهتی جارهی هے جو که ایک اچهی بات ہے که امدنی بهی بڑهے گی ـ
لیکن پچهلے چار دن سے مصروفیت کی وجوهات میں ایک وجه یه تهی که ایک دوست کی جاپانی بیوی نے غلط دوائی پی کر اپنی جان مارنے کی ناکام کوشش کی تهی اور اس کو ہسپتال پہنچانے اور کئی دوسری باتوں کے لئے بهی مصروف رہا ـ
بہرحال اب اس خاتون کی طبیت بہتر ہے اور امید ہے که آج یا کل ہسپتال سے فارغ هو جائیں گی ـ
زیاده مقدار میں کها لی جانے والی دوائی کے آفٹر افیکٹز کے متعلق ڈاکٹروں کا خیال ہے که بجائے برے هونے کے اچهے کے امکانات هیں ـ

اس کے علاوه بڑا ٹرک بهی بِک گیا ہے اور اچهی قیمت مل گئی هے ـ
یه اللّه کی مہربانی ہے که اچهی شروعات هو گئی هیں ـ
اور ایک ماه تک میں یه کام کرسکتا هوں اس کے بعد کچھ مشکلات هوں گی اللّه سائیں سے التجاء هے که ان مشکلات میں بهی بچالیں ـ
امین !ـ

4 تبصرے:

Shakir کہا...

افسوس ہوا یہ سن کر۔
جناب آپ اپنے بلاگ پر فونٹ ہی اردو کرلیا کریں پڑھنے میں بہت دشواری ہوتی ہے۔
آپ کا بلاگ دیکھ رکر احساس ہوتا ہے کہ بلاگنگ کو رولا جا رہا ہے۔
:D
اچھی لگتی ہیں آپ کی سیدھی سیدھی چپیڑ جیسی تحریریں۔
اللہ آپ کی مالی مشکلات دور فرمائے
آمین۔
وسلام

گمنام کہا...

سلام
ٹرک بکنے کی آپکو اتنی خوشی نہیں ہوئی ہو گی جتنی مجھے ہوئی ہے۔ :P
میں نے دیکھ کر سوچا تھا جاپان جیسا ملک جہاں کا سنا ہے کہ ۳ سال پرانی کار کوئی مفت میں نہ لینے کو تیار ہو وہاں آپ نے پرانے ٹرک پر پیسہ کہیں ضائع یا ہالٹ نہ کر دیا ہو۔
ہالٹ کے لئے اردو لفظ ذہن سے کھسک گیا ہے۔

گمنام کہا...

chlain ibtida achi hay to intiha bhi insha Allah achi hi ho gi:),
Allah kisi ki mahnat raigan naheen kerta,
Abdullah

گمنام کہا...

اللہ آپ کی محنت قبول فرمائے اور آپ کے کاروبار کو ترقی دے ۔
یہ جاپانی خاتون نے خودکشی کی کوشش کی تھی یا زیادہ طاقتور ہونے کیلئے زیادہ مقدار میں دوائی کھا لی تھی ؟

Popular Posts