اتوار، 18 مارچ، 2007

واتاراسے پر آگ

گهر سے نکلتے هی کهیتوں کے اُس پار دریا هے بلکه دریاؤں کا سنگم ہے ـ یہاں ایک مصنوعی جهیل بنائی گئی ہے ـ
اس جهیل کا گهیرا ہے نو کلو میٹر اور پهر اس میں بهی تقسیم کرکے کئی جهیلوں میں بانٹ دیا گیا ہے اور پلوں کے ذریعے ان کو جوڑ دیا گیا ہے ـ
اس جهیل کے گردا گرد آپ سائکلینگ کر سکتے هیں جهیل میں بوٹ چلانے شوقین کشتی رانی کرتے هیں ونڈ سرفنگ یعنی بادبانی تخته چلانے والوں کے رنگ برنگے بادبان نظر اتے هیں ـ
گرمیوں ميں اس جگه کی رونقیں دیکهنے والی هوتی هیں ـ گلائڈر اور پیرا شوٹ کے ساتھ اڑنے والے ـ ریموٹ کنٹرول والے جہاز بنا کر دوسرے بنانے والوں کے ساتھ مقابلے اور اس دوران چهوٹے چهوٹے انجنوں کی مرمت کرنے هوئے ٹیکنیشین ـ
بال پوائنٹ پینسل کے جتنا موٹا اور دو سنٹی میٹر لمبا سپارک پلگ میں نےپہلی مرتبه یہیں دیکها تها ـ
الکحل سے چلنے والے اس انجن کا وزن بمشکل آدھ کلو هو گا جس کے ساتھ یه ریموٹ کنٹرول جہاز اڑائے جاتے هیں ـ
جی هاں واتاراسے واٹر پارک هے یه ـ

یہاں کل ستره مارچ کو اگ لگائی گئی تهی ـ
بیس پچیس کلو میٹر کا ایریا هو گا یه جس میں گالف کو گراونڈ جهیل کے ساتھ ساتھ سرکنڈے کا ایک جنگل پهیلا هوا ہے ـ هر سال مارچ میں اس سرکنڈے کو آگ لگا دی جاتی هے ـ

پاکستان کے دیہاتی لوگوں بهی علم ہے که پاکستان میں بهی سرکنڈے کو اگ لگائی جاتی تهی ـ



غیروں کی اندهی تقلید میں ہم آپنی هی تکنیکوں کو بهول چکے هیں ـ

میلوں پر پهلی هوئی اس آگ سے دهوئیں کے بادل اٹھ رہے هیں

لوگ بهالے اس اگ کو دیکهنے کے لیے اکٹهے هوئے هیں ـ پس منظر میں میکنی باشی کا پل نظر آ رها ہے


سرسوں اور رائی دو چیزیں هوتی هیں جو دیکهنے میں ایک جیسی لگتی هیں پنجابی میں ہم رائی کو رایا کہتے هیں ـ
رائی کو انگریزی میں ماسٹرڈ کہتے هیں سرسوں کو کیا کہتے هیں مجهے پته نہیں ـ
رائی کا پہاڑ بنانا والا محاوره بهی اسی بات سے نکلا ہے رائی کا دانا بهی سرسوں کے بیج جتنا هی هوتا هے ـ
وائی کے دانے کو پہاڑ بنا کر دیکهانا چهوٹی بات کو مبالغے سے بڑا کر کے دیکهانے کو کہتے هیں ـ
سرسوں اور رائ کے پودے ایک جیسے هی هوتے هیں
ان پر لگنے والے پهول بهی ایک جیسے هوتے هیں اس لیے بہت سے لوگ رائی کو بهی سرسوں هی کہتے هیں ـ
حتی که پاکستان میں پڑهائی جانے والی بیالوجی میں بهی رائی کے پودے پر کی گئی بحث کو سرسوں کا پودا کہـ کر پڑهائی جاتی هے ـ
سرسوں وه پودا ہے جس کا ساگ پکا کر صدیوں سے پنجاب میں کهایا جاتا هے ـسرسوں کے پودے کو آپ کچا توڑ کر بهی کهائیں تو اس کا ذائقه ایک مٹهاس لیے هوتا هے ـ
اس کے پتے بڑے هوتے هیں اس کا پودا قد میں چهوٹااور پهلاؤ میں ذیاده هوتا هے اس کے ڈنڈل موٹے هوتے هیں ـ
مگر
رایا
كا پودا پهلاؤ میں کم اور اونچا هوتا ہے
اس کاڈنڈل بهی پتلا هوتا هے
اور اس کا ذائقه تُرش هوتا هے ـ
ماسٹرڈ کی چٹنی کئی لوگوں سے استعمال کی هوگی
سلاد پر یا برگر میں یا کسی اور طرح اس کا ذائقه ترش هوتا هے ـ
اسی طرح رایا یا رائی کے پودے کو توڑ کر کهائیں تو اس کا بهی ذائقه ترش هوتا هے ـ

هاں جی تو میں بات یه کرنا چاهتا تها که بہار میں اس دریا واتاراسے اور تهونے کے کناروں پر رائی کے پهول کهلیں گے میلوں تک جہاں تک نظر جائیے گی پهول هی پهول کهلے هوں گےـ
کناروں پر پیلا رنگ بکهرا هو گا اور کناروں کے اندر سبز رنگ ـ
سرکنڈ کو لگائی جانے والی یه آگ هر سال بہار میں کهلنے والے نئے پهولوں کے لیےجگه بنانے والی بات ہےـ
جس طرح ہم سرکنڈ کو آگ لگانے والی رسم بهول چکے هیں اسی طرح همارے بیوروکیٹ ریٹائرڈ هونے کی رسم بهی بهولتے جارے هیں ـ
نه تو ہم سرکنڈ کو آگ لگا کر پهولوں کے لے جگه بناتے هیں اور نه ریٹائر منٹ لے کر کسی اور کو اُگنے دیتے هیں ـ

3 تبصرے:

ابو حليمة کہا...

السلام علیکم،۔
اگر مجھے مغالطہ نہیں ہے تو انگریزی میں سرسوں کو مسٹرڈ
(mustard)
کہتے ہیں اور رأی کو
rye کہتے ہین۔

http://en.wikipedia.org/wiki/Rye
http://en.wikipedia.org/wiki/Mustard_plant

خاور کھوکھر کہا...

جناب ابو حلیمه صاحب آپ کو واقعی مغالطه لگا ہے ـ
آپ نے جس کو رائی لکها ہو اس کو پنجابی اور اردو میں'' جو ''کہتے هیں جس کے ستو بنتے هیں ـ اور شراب بهی ـ
یه گندم کی نسل کا پودا ہوتا ہے ناں که سرسوں کا ـ
ــ آب جو ــ کی ٹرم سنی هوگی آپ نے ؟

ابو حليمة کہا...

السلام علیکم،۔
خاور بھأی بہت شکریہ تصحیح کرنے کا۔
ویسے میں آپ کا بلاگ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ آپ کے فرانس اور جاپان کے قصے پڑھ کر معلومات میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔ آپ کا بلاگ ،اجمل صاحب، اظہرالحق صاحب، افضل صاحب اور دوسرے لکھاری جو مسلسل لکھتے ہیں، ان کو پڑھنے سے اردو کے کیٔی الفاظ سے دوبارہ روشناس ہوا ہوں۔ اللہ تعالے آپ سب لوگوں کو اور ہمت دے تاکہ آپ ہم جیسوں کے لیے مشعل راہ بنتے رہیں۔

Popular Posts