پیر، 12 مارچ، 2007

شیعه سنی

سیانوں نے کافی پہلے ہی کہنا شروع کردیا تها که اب شیعه سنی لوگوں کو لڑوایا جائے گا ـ ان گو اختلافات کوہوا دی جائے گی ـ
مگر کوتاه اندیش خاور کو اس بات کا اندیشه نه هوا میں دیکھ رها تها که اهل تشیح اپنی اقیلیتی پویشن کو قبول کیے ايل بیت کے عشق میں ڈوبے امن سے زندگی گزار رہے هیں اور اهل سنت اہل بیت کے احترام میں مگن اپنی جگه اپنی طرح سے کربلا کے شہیدوں کا درد محسوس کرتے هیں ـ

صدیوں سے ہونے والی غیروں کی جہاد کی مذمت اور کم عقل اپنوں کی کم عقل وضاحتیں ـ
نائین الیون کے بعد کچھ زیاده هی هو گئي تهیں ـ اس بات میں کامیابی کے امکانات نه هونے کا احساس کرتے هی شیعه سنّی کو لڑوانے کا پروگرام کامیاب هوتا نظر آتا ہے ـ
مجهے اس بات کا احساس اس ليے هوا که عام لوگ جو محفلوں میں بیٹھ کر خود کو عقل مند اور اہل نالج منوانا چاهتے هیں وه لوگ اپنے اپنے فرقے کو اجاگر کرکے دیکهانے لگے هیں ـ
اپنے اپنے فرقے کی وضاحتیں کرتے یه لوگ میري نظر مین اتنے احمق هیں که جن کو قران کا واضع حکم نظر نہیں آ رها ـ
که
تفرقے میں نه پڑو

اگر ان یه ایت پڑھ کر سنائی جائے تو اپنے فرقے کو یه لوگ مسلک کا نام دینے لگتے هیں ـ
استرے کو ریزر کہنے والی بات لگتی هے مجهے توـ
آپ نے ان دنوں محسوس کیا هو گا که میڈیا کے جائنٹ اسلامی ملکوں میں ہونے والے کسی حادثے کو اور هونے والی کس موت کو شیعه یا سنی هونا ضرور بتاتے هیں ـ
ایک سال پہلے تک شیعه سنی کے فرق کو اجاگر نہیں کیا جاتا تها ـ
قوت فیصله سے محروم لوگ اور اوریجنل سوچ نه رکهنے والے لوگ میڈیا سے متاثر هوتے هیں اور اس بات کو اپنی اوریجنل سوچ بناپيش کرتے هوئے اپنی اناء کی تسکین کر رہے هوتے هیں ـ

دیہاتوں کی سیاست کو سمجهے والے بهی بین القوامی
سیاست کو سمجهتے هیں ـ
کسی گاؤں میں دو پارٹیوں کی فائرنگ میں کبهی کبهی تیسری پارٹی چهپ کر کسی پارٹی کا آدمی قتل کر دیتی هے اور پهر مرنے والوں کے همدرد بن کر پوسٹ مارٹم رپورٹ سے توجه بٹانے کے لیے میت کو جلدی دفناے کی ضرورت پر زور دینے لگتے هیں ـ

که کہیں ان کو پته نه چل جائے که قاتل اسلحه کس کا تها ـ

پچهلے دنوں اہل تشیح کي محفلوں اور عبادت گاہوں پر حملے هوئے هیں ـ
اور اس پر اہل تشیح کے عالموں کا ردعمل انتہائی مثبت اور عقلمندانا رہا ـ
پاکستان میں کہیں بهی کسی شیعه عالم نے ان کا الزام کس سنی پر نہیں دیا ـ
غالباَ شیعه عالموں کو تیسری پارٹی کی چالاکی کا احساس هو گيا تها ـ
جو که میرے خیال میں ٹهیک بهی ہے ـ

میری دوسرے بلاگر حضرات سے اپیل ہے که اس تفرقے کو کم کرنے کے لیے لکهیں ـ
اللّه ہمیں اس بات جی جزا دے گا

1 تبصرہ:

میرا پاکستان کہا...

آپ کا خیال واقعی درست اور سوچ مثبت ہے۔ ہمیں ضرور اس فرقہ بندی کو ختم کرکے غیروں کی سازش کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

Popular Posts