منگل، 6 مارچ، 2007

آتشیں لڑکی

دهاتوں کی چوری کی وارداتوں کا تسلسل ابهی جاری هے ـ اج کی خبروں میں بهی یهخبر ایک اہم خبر تهی که عمارتوں کے سامنے کی وه جکه جو پتهر سے پکی کی جاتی هے اس کے بیرونی کناروں پر ایک نالی بنائی جاتی ہو که بارش کے پانی کا نکاس ممکن هو سکے ـاس نالی پر جو ڈهکن رکهاجاتا هے وه عموماَ کسی دهات سے جالی دار بنایا جاتا هے ـ اور اتنا مضبوط هوتا هے که گاڑی کے بوجھ سے بهی ٹوٹتا یا ٹیڑها نہیں هوتا ـ
اج کی خبروں میں سٹیل لیس سٹیل کی یه جالی چوری هونے کی خبر تهی ـ
اس کے بعد دوسری بڑی خبر تهی که
طوکیو میں ٹرین کی دو لائینیں سگنل کی حادثاتی خرابی کی وجه سے نہیں جل رهی هیں ـ
ایک یاما نو طے لائین اور دوسری لائین کا مجهے نام نہیں آتا یه لائیں سائتاما کین کے شہر سائتاما کے اومیا اسٹیشن سے چل کر طوکیو کو پار کر کے خاناگاوا کین کے ایک ساحلی شہر اوفونا تک جاتی هے ـ
یه ایک بڑی خبر اس لیے هے که ٹوکیو وه شہر هے جہاں تقریباَ ایک کروڑ لوگ روزانه ٹرین استعمال کرکے باہر سے کام کرنے کے لیے آتے هیں اور رات کو واپس چلے جاتے هیں ـ
ایک کروڑ روزانه کا مطلب هے، اسٹریلیا نام کے ملک کی کُل آبادی کے ادهے سے ذیاده لوگوں کا ایک جگه سے دوسری جگه انتقال ـ
چھ بج کر پنتالیس منٹ پر ان دونوں لائینوں کی ٹریفک چلا دی گئی ہے مگر ابهی صرف دس میں سے چھ یا سات ٹرینیں هی چل رهی هیں ـ
تیسری بڑی خبر هے اس لڑکی کی جس نے کتنی هی عمارتوں اور دو گاڑیوں کو آگ لگا دی تهی ـ
یه لڑکی ابهی صرف اپنی عمر کی دوسری دهائی میں هے ـ
سکول میں ملنے والے کسی دکھ کی وجه سے اس نے سکول کے سپورٹ هال کو آگ لگا دی تهی اور آپنی لگائی هوئی آگ کی تصویریں آپنے ہوم پیچ پر بهی لگادی تهیں ـ
سرکاری وکیل نے اس کے لیے تیره سال کی قید کی سزا کا مطالبه کیا هے ـ
عدالت اس بات کا فیصله نو فروری کو کرے گی ـ
اس لڑکی نے کہا هے که
میں نے بہت سے لوگوں کے لیے مسائل پیدا کیے ـ
میں دل کی گہرائوں سے اس بات پر شرمندگی محسوس کرتی هوں اور زندگی میں کبهی بهی ایسا کام نه کرنے کی قسم کهاتی هوں ـ

ہائے اُس ذود پشیماں کا پشیماں ہونا

جاپان لکڑی کے مکانوں کا ملک یہاں آگ لگنے اور آگ لگانے کی وارداتیں بهی هوتی رہتی هیں ـ
جاپانی پولیس کا آگ کی وارداتوں کے متعلق تفتیش کا ایک طریقه ہے که جب بهی کہیں آگ لگتی ہے اور آس پاس کے لوگ دیکهنے آتے هیں تو جاپانی پولیس ان دیکهنے والوں کی فوٹو اور ویڈیو بنا لیتے هیں ـ

اور آگر کسی شہر میں تسلسل کے ساتھ آگ لگنے لگے تو ان فوٹو اور ویڈیو کو دیکها جاتا هے اس آگ کو دیکهنے کے لیے آنے والوں میں کتنے لوگ کامن ہیں ـ ان کامن لوگوں میں کوئی آگ لگانے والا بهی هوتا ہےـ

مجرم کی یه نفسیات هوتی هیں که کوئی بهی واردات کرکے فرار تو ہوتا هے مگر دوباره آپنا کیا هوا کام دیکهنے بهی ضرور آتا هے ـ
اس نظریے کو سامنے رکهتے هوئے جاپانی پولیس کامن لوگوں کی تحقیق کرتی ہے اور آگ لگانے کے ذمه دار کو پکڑ لیا جاتا ہے ـ

3 تبصرے:

گمنام کہا...

سلام
پاکستان ہوتا تو اب تک آپ اندر ہوتے ۔ کیونکہ پولیس نے سب سے پہلے دھات کا کاروبار کرنے والے ہر شخص کو شامل تفشیش کرنا تھا۔
آپ کی پوسٹس سے جاپان کے متعلق کافی کام کی باتیں پتہ چلتی ہیں۔ لیکن آپ کمنٹس کا جواب نہیں دیتے جس کے نتیجھے میں آپ کی ریڈرشپ کم یا محدود ہو جاتی ہے۔ اس کا کچھ کریں یا وضاحت کر دیں کہ آپ کمنٹ نہیں کر سکتے
میں محفل کی تشہر کا کام کر رہا ہوں۔ وجہ ہے کہ اردو کو کچھ مزید ایسے لوگ سکیں جو نت نءے پراجیکٹس پر کام کر سکیں۔۔ میری درخواست ہے کہ آپ اپنے بلاگ کے سائیڈ بار پر اس کی فیڈ کو تھوڑی سی جگہ دے دیں۔ اگر راضی ہوں تو بتا دیں میں طریقہ کار بیان کر دونگا۔
وسلام

گمنام کہا...

سلام
منیر احمد کی فیڈ شامل کرنے کے لءے میں نے وہاں میسج کر دیا ہے ٓپ دیکھ لیں اور بتایں کام بنا کہ نہیں

گمنام کہا...

خاور بہت اچھا لکھ رہے ہیں ، اور مجھے یقین ہے کہ ایک سال کے اندر اندر جاپان پر ایک پوری کتاب تیار ہو جائے گی ؛) ، ویسے جاپانیوں کے کارنامے پڑھ کر پتہ چلتا ہے کہ وہ لوگ بھی ہم سے کم نہیں ، بس ہم ذرا “بیمار شمار“ زیادہ رہتے ہیں

Popular Posts