ہیرے لوگ
کیسے کیسے ہیرے لوگ اس ملک نے رول دئيے هیں ـ
جاپان میں کتنے هی پاکستانیوں کے منه سے میں یه فقره سنا هے ـ
میرا تو ہاسا نکل جاتا هے اس فقرے کو سن کر اور مجهے وحدت کالونی کا وه لڑکا یاد آجاتا هے جس کو کسی مہربان نے جاپان پہنچا دیا تها اس کاایک بهائی وکی تو کام کرتا تها مگر یه لڑکا کام کاج نہیں کیا کرتا تها میں نے بهی اس کو کئی جگه کام پر لگوانے کی کوشش کی مگر اس کو کام پسند هی نہیں آتا تها اور جاپان کے گلے کیا کرتا تها ـ
جاپان سے تنگ آکر یه لڑکا واپس پاکستان جانا چاهتا تها
اور کہا کرتا تها که میں پاکستان جا کرمحنت کرکے ایک دفعه سب کو دیکها دوں گا ـ
پاکستان میں یه لڑکا مسواکیں بیچا کرتا تها ـ
ایک اور لڑکا تها جو که گوجرانواله میں موٹر سائیکل مکینک تها جاپان میں اس نے بدمعاشی میں نام کمایا ـ
ایک مکان کو آگ لگانے اور ایک قتل کرنے کا تو میں بهی جانتا هوں ـ
یه لڑکا بهی کہا کرتا تها که کیسے کیسے ہیرے لوگ اس ملک نے رول دئيے هیں ـ
اور آج کل یه لڑکا گوجرانوالہ میں چاند گاڑی چلاتا ہے ـ
ہمارے گاؤں کے چیمه جاٹوں کی مہربانی سے مجهے بهی ایک لڑائی یہاں جاپان میں بهگتنی پڑی تهی ـ
رات کے پچهلے پہر جِن پندره لڑکوں نے میرے گهر پر حمله کیا تها ان میں سے ایک لڑکا ان دنوں سیالکوٹ کے لاری اڈے پر چائے کا کهوکها چلاتا ہے ـ
وه لگ جو کسی بهی ہنر کو نہیں جانتے علم سے کوئی تعلق نہیں رکهتےکا وه لوگ ایسی بات کرتے هیں بندے کو حیران کردیتے هیں ـ
کل کچھ لوگ بیٹهے تهے اور بات هو رهی تهی تیراکی کی!ـ میں نے یه بات کرکے که '' میٹهے پانی کی نسبت سمندری پانی میں تیراکی آسان هوتی هے'' بہت بے عزتی کروائی ـ
اصل میں غلطی میری تهی که مجهے ایسے لوگوں میں یه بات کرنی هی نہیں چاهیے تهی جو گریوٹی، حجم اور کشش ثقل کی ڈیفنشل هی نہیں جاتے ـ
سمندر بندے کو آپنے اندر کهینچتا ہے
کہنے والے عموماً وه لوگ ہوتے هیں جو پنجاب کے پلے بڑهے هوتے هیں اور تیراکی نہیں جاتے هوتے ـ
سمندر میں پاؤں رکهتے هی جب ریت پاؤں کےنیچے پهسلتی هے تو تیراکی نه جاننے والے بندےکو ایسے لگتا ہے که سمندر نے کهنچنا شروع کردیاـ
کسی سیانے نے کہاتها که
انسان مشاہدے کا غلام هوتا ہے
کم علم کا غلط مشاہده اس کو اغلاط کا غلام بنا دیتا ہے ـ
بات کچھ اور کرنی تهی اور بات کہیں کی کہیں نکل گئی ـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں