ناپسندیده باتیں
بدتمیز واحد صاحب اس وقت تک بدتمیز اول تهے جب تک بدتمیز دوم موجود تهے ـ بدتمیز دوم کی مسلسل غیر حاضری کی وجه سے بدرمیز اوّل صاحب بدتمیز واحد هو کر ره گئے هیں ـ
بدتمیز واحد صاحب نے مجهے آپنی دس ناپسندیده باتیں لکهنے کا ٹیگ کیا هے ـ
اس کے علاوه میرا آپنی پوسٹوں کی کومنٹ کا جواب نه لکهنے کی وجه پوچهی گئی ہے ـ
کومنٹ کا جواب کومنٹ کی نه لکهنے کی وجه کچھ اس طرح ہے که میرے خیال میں لکهنے والے نے ایک بات جب لکھ دی یه هوئے اس لکهنے والے کے خیالات نظریات اور تجربات ـ
لکهاری نے جو لکهنا تها وه لکھ دیا اس لکهے هوئے پر اعتراضات بهی هوسکتے هیں اور اختلافات بهی اور اتفاق بهی ـ
اب لکهنے والی کی ذمه داری ہے که ایسی تحریر لکهے که اس کی اسی تحریر میں هی اختلافات اور اعتراضات کے جواب بهی هوں ـ
اور میری کوشش هوتی هے که ایسی تحریر کروں که غور سے پڑهنے والے کو اس میں هی جوابات مل جائیں ـ
میرے خیال میں کومنٹ کا جواب کومنٹ کی هی صورت میں دینے سے صورتحال کچھ بحث والی سی بن جاتی هے ـ اور بلاگ بلاگ نہیں رہتا بلکه ایک فورم سا بن جاتا هے ـ
عموماَ بلاگر کسی نه کسی فورم سے بهی منسلک هیں اور انٹر نیٹ پر فورم جیسے صورت حال کے عادی هوچکے هیں ـ
بلاگ پر هونے والی کومنٹ چاهے کتی هی تلخ کیوں نه هوں میں ان کو مٹانا نہیں چاہوں گا ـ
که کسی بهی پڑهنے والے کو اس پوسٹ سے پته چلے گا که لکهاری کیا کہنا چاہتا تها اوراختلاف یا اتفاق رکهنے والے کیا کہتے تهے ـ
اور آگر پهر بهی کوئی بات وضاحت کرنے والی پیدا ہو جائے اس پر ایک علیحده سے پوسٹ لکهی جا سکتی هے ـ
ہم اس زمانے میں وه لوگ هیں جو انٹر نیٹ پر بلاگ اور فورم اور دوسری کئی چیزوں کی ابتدائی شکل بنارہے هیں ـ
اس کمہار کی طرح جو چاق پر برتن کی ابتدائی شکل بناتا هے اس برتن کو تهوڑا سا خشک هونے پر کاریگر اوزاروں سے کانٹ چهانٹ کر کے ایک شکل سے دیتا ہے ـ
اس لئے ہماری ذمه داری بنتی هے که ہم گهڑے کو کهڑا هی بنائیں اور صراحی کو صراحی هی کی شکل میں بنائیں ـ
که آنے والے زمانے میں لوگوں کو بلاگ اور فورم کی ایک واضع علیحده شکل نظر ائے ناں که وه اس بات کا شکوه کرتے پهریں که پرانے زمانے کے لوگوں کو ان چیزوں میں فرق کرنا نه آیا ـ
ائیں اپنی ذمه داری کا احساس کریں که انٹر نیٹ کے مستقبل کو هم نے رسمیں اور رواج دینے هیں ـ
اصول اور ضابطه اخلاق مقرر کرنے هیں ـ
اردو کے بلاگوں ميں میں ایک عام سا لکهاری هوں بلکه عام سے تهوڑا نیچے ـ
اچها لکهے والے کتنے هی هیں میں ان کے نام لکھ کر دوسروں کی دل شکنی نہیں کرنا چاهتا ـ
ان اچها لکهنے والوںسے خاص طور پر درخواست ہے که رسوم کو بنانے میں احتیاط کو ملحوظ خاطر رکهیں ـ
مجهے نا پسند باتیں ـ
کتنے هی دن سوچتا رها هوں که مجهے کیا ناپسند ہے ؟
تو احساس هوا که مجهے ناپسند باتیں کچھ زیاده نہیں هیں ـ
میں ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ گزاره کر سکتا هوں
لیکن لوگوں میں تین باتیں مجهے سخت ناپسند ہیں ـ
ایک مشرکوں کا شرک
دو جهوٹوں کا جهوٹ
تین مغرور لوکوں کا ہنکار
ان تین لوگوں سے میں معاملات نہیں کر سکتا
باقی کسی بهی قسم کے لوگوں سے کسی بهی قسم کے حالات میں گزاره کر لیتا هوں ـ
چار مجهے کهانا بنانا تو پسند هے مگر بعد میں برتن وغیره کی دهلائی اور ارینجمنٹ پسند نهیں ہے ـ
اس کے علاوه مجهے کچھ بهی یاد نہیں آرها که مجهے کیا نا پسند ہے ـ
7 تبصرے:
Jinab khawar sahib yeah mushrik aur shirk say nafrat kay bara main...
Mushrik say aapkee kia muraad hai aur shirk say kia muraad hai?
Misaal kay tor pay kia aap un mullaoon ko mushrik nahain samajhtay jo aurat kee hukmaranee ko haram karaar detay hain lekin usee aurat kee hakumat main uhda mil jai to qabool kur latey hain? Inka khuda to uhda hua kay nahain? Aisy mutaad misaalain hain aap ooper kay sawal ka jawab dain to main phir phesh karoon.
Doosree baat, france main itnay saaray mushrikoon say kesay guzara kurtay rahay?
Khawar sahib jawab nahain dia aap nain.
مشرک سے سے میری مراد وه لوگ هیں جو اللّه تعالی کے ساتھ کسی کو شریک تهراتے هیں ـ
اللّه کی رحمتوں کے حصول کے لیے دسٹری بیوٹر پر انحصار کرتے هیں ـ
علیم و بصیر کو اپنی درخواست پہنچانے کے لیے ڈاکیا تلاش کرتے هیں ـ
شہ رگ سے نزدیک تک پہنچنے کے لیے سیڑهیاں کی ضرورت کا بتاتے هیں ـ
سب کی سننے کا دعوه کرنے والے رب کو سنانے کے لیے ان کو کسی کی ضرورت هوتی هے ـ
باقی پاکستان کی سیاست کے متعلق میں کیا کہـ سکتا هوں ہر باشعور جانتا ہے ـ
اور ان کے قول و فعل کے تعذاد کا کیا کہنا
اس کے متعلق میرا پاکستان والے افضل صاحب بہت لکهتے رہتے هیں ـ
میں شخصیات پرست لوگون کو پسند نہیں کرتاـ
رام چندر کی پرستش یا بابا گرو نانک کی پرستش هو یا کسی پير صاحب کی پرستش ـ
کسی غوث ابدال یا کسی کی بهی ـ
اللّه کے بعد اللّه کے رسول کی اتباع اور اللّه کو رسول کا واسطه دینا میرے نزدیک جائز هے اس کے علاوه کوئی بی شخصیت میرے لیے واجب احترام تو هو سکتی هے لیکن خدا کی خدائی میں شراکت دار نهیں ـ
Lekin jub yeah mushrik log hur taraf hain to in say guzar kesay kurtay hain?
خاور صاحب آپ نے ماشاء اللہ بہت اچھا جواب دیا ہے ۔ لیکن اس دنیا میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن کا کام ہر بات میں کیڑے نکالنا ہوتا ہے اور وہ اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے ۔
Khawar sahib zara yeah wazahat kur dejeaay kay french or japanese jo khuda ko nahain mantay ya ustra nahain mantay jistra huq hai to kia wo mushrik nahain hain? To in say aap ka guzara kesay hu raha hai jubkay aap furmatay hain kay aapka guzara mushrikoon kay saath nahaian ho sekta? Phir un logoon kay baray main kia khial hai jo kisee mulk main mustaqil rehaish kay lieey jhoot booltay hain? Yaanee inka khuda to jhoot hua. To in logon kay baray main kia kehtay hain?
Aisa maaloom huta hai musrak aur shirk kee taareef aapnay abnee sahoolat kay mutabiq narrow kurlee hai yaanee 'Rind kay rind rahay aur janat haath say na gui' wala maamla hai.
ایک تبصرہ شائع کریں