کچی پنسل
ٹی وی پر بچوں کے ایک پروگرام میں بتایا جا رہا تها که جاپان میں سالانه استعمال هونے والی کالے رنگ کی کچی پنسلوں کی تعداد ہے سینتیس کروڑ ـ
اور کالی پنسل ستره رنگ میں دستیاب ہے ـ کم کالی سے لے کر زیاده کالی اور نرم سے لے کر سخت تک ستره اقسام کی صرف کالی کچی پنسل هوتی هے ـ
ساکورا ایک قسم کا پهول هوتا هو جو که پاکستان میں نہیں هوتا انگلش مین اس کو چیری کہتے هیں پاکستان میں ملنے والی ایک بوٹ پالش هوا کرتی تهی چیری بلوسم اس پر اس بهول کی فوٹو هوا کرتی تهی شائد اب بهی هو که هم تو دهرتی کے وه پوت هیں جو اندهیری راہوں ميں مارے گئے هوئےـ
بہرحال ساکورا کی بات کرتے هیں ـ ساکورا نام کا پهول صرف چند دن هی بہار دیکهاتا ہے ـ
اس کے کهلنے سے کتنے هی دن پہلے سے جاپانی لوگ اس کا انتظار کرنے لگتے هیں ـ
ٹی وی پر ہر دن کی رپورٹ بتائی جاتی هے عام طور پر اس کے کهلنے کے دن ہیں مارچ کے آخری دن یا آپریل کے شروع کے دن ـ موسم کے تغیر سے اس کے کهلنے کے دنوں ميں تهوڑا سا فرق هو جایا کرتا ہے ـ
سکّورا کی بہار جاپان میں ایک قسم کا تہوار هوتا هے ان دنوں ہر کمپنی اپنے ورکروں کے لیے اس کو منانے کا انتظام کرتی ہے ـ اس کے علاوه بهی لوگ اپنی اپنی فیملی یا دوستوں کے ساتھ ان دنوں ساکورا کے پهولوں سے لدے درختوں کے نیچے چٹائیاں بچهاکر پکنک مناتے هیں ـ
گهروں سے كهانے بنا كر لائے جاتے هیں یا پهر باربی کیو(تکے اور کباب بهوننے والی بهٹی پر کوئلوں پر گوشت بهوننا) کیا جاتا هے ـ
شراب کے شوقین شراب اڑاتے هیں ـ
ساکورا کی امد امد ہے ـ جشن بہار کو منایا جائے گا ـ
ساکورا سے پهلے خوبانی کے پهول کهلتے هیں ـ جاپان کی خوبانی خوش ذائقه نہیں هوتی بلکه انتہائی تُرش هوتی هے جاپانی اس کا اچار ڈالتے هیں جس کو اُمے بوشی کہتے هیں ـ یه فوٹو ساکورا کی نہیں هیں بلکه خوبانی کی هیں ـ کیونکه ساکورا تو ابهی کهلا هی نہیں ہے
ایک ہسپانوی گٹارسٹ انتونیو ان دنوں جاپان آیا هوا ہے شائد گٹارسٹ کے طور پر تو یه صاحب مشہور نه هو پاتے مگر ـ
طوکیو میں ایک جگه آگ لگی تهی صبح کا وقت تهاگلیاں ویران پڑی تهیں تیسری یا چهوتهی منزل پر ایک عورت مدد کے ليے پکاررهی تهی یه صاحب انونیو لیرا وہاں سے گزر رہے تهےـ
نیند نهیں آرهی تهی ان صاحب کو کیونکه یورپ اور جاپان کے وقت فرق میں آٹھ گهنٹے کا فرق ہے اور انتونیو صاحب کا دن نکل چکا تها ـ
انتونیو لیرا نے اس خاتوں کو چهلانگ لگانے کا کہا اور اس کو بچا لیا ـ
طوکیو کی فائر برگیڈ نے ان صاحب کو تعریفی سند دی هے ـ
مائکل جیکسن صاحب ان دنوں جاپان آئے هوئے هیں ـ
کل مائکل صاحب ڈزنی لینڈ گئے تهےـ یہاں جاپان میں مائکل صاحب پروگرام کریں گے ـ
جو که ایک محفل کی طرز کی کوئی چیز هو گا اور اس کی ٹکٹ هو گی تقریباَ چار ہزار ڈالرـ
پانچوں گهی میں شائد اسی کو کہتے هيں؟
مائکل جیکسن کے متعلق ایک بات یه بهی مشہور ہو گئی ہے که ان صاحب نے اسلام قبول کر لیا هے ـ
یه کوئی مستند خبر نہیں ہے ـ
هو سکتا هے که ان کو کوئی اہل قران مل گیا ہو
یارو یه قران بندے کو بدل کے رکھ دیتا ہے ـ جس کو شک هو قران کا ترجمه پڑهنا شروع کردے
2 تبصرے:
Aslamaleikum
Mohtram Khawar Sahib
Mujhay Aapki Tehreer Achi Laggi Bilkhasoos Kay Aap Kee Favourit Book is the HOLY QURAN bahot achi Baat Hay Sir Jee Main Bhi Kissi Doar MaiN Japan Raha Hoon Aaj Kal Germany MaiN Hoon Achay LoagoN Say Doasti Achi Lagti Hay Lehaaza i HOPE Kay AAp Raabta KaraiN Gaey.
Amjadhusum@hotmail.de
wasslam
جناب چیری کا اُردو یا کشمیری نام گلاس ہے ۔ یہ پھل ریاست جموں کشمیر کے شمالی علاقوں یعنی گلگت ۔ بلتستان سرینگر وغیرہ اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے ۔ مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے پاکستانی بھائیوں میں سے بہت کم اس کا نام گلاس جانتے ہیں زیادہ تر اسے چیری کہتے ہیں ۔ کیوں ؟ وہ آپ نے شعر کا ایک مصرع لکھ ہی دیا ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں