یوکائی واچ یعنی واہموں والی گھڑی ،۔
یوکائی واچ یعنی واہموں والی گھڑی کا ٹائیٹل ایمجز، ایج بشکریہ وکی پیڈیا |
====== کہانی کا مرکزی خیال ======
ایک لڑکا جس کا نام “ کے ای تا” ہے ،جاپان میں ساکورا نیو ٹاؤن نامی ابادی میں رہتا تھا ،۔
ایک دن جنگل میں بینڈے (کیڑے مکوڑے) پکڑنے کے لئے جاتا ہے ،۔
جنگل میں ایک پرانے درخت کے پاس اس کو گیند نما کیپسل ملتے ہیں ،۔
کے ایتا ان میں سے ایک کیپسل کو کھولتا ہے تو اس میں سے ایک یوکائی (بھوت یا واہمہ ) نکلتا ہے ،۔
کیپسل مشین ، خیالی مشین کا ایمج ، جس میں سے کے ایتا کو یوکائی ویسپا والا کیپسل ملا تھا ۔ |
جس کا نام ہے ویسپا (سرگوشیاں)!۔
ویسپا نامی یہ واہمہ کے ایتا کو ایک گھڑی دیتا ہے ،۔
اس گھڑی کام ہے یوکائی واچ !۔
یوکائی یعنی واہمے واچ یعنی گھڑی ،۔
واہموں کو شناخت کرنے والی گھڑی ، یوکائی واچ!۔
اس یوکائی واچ سے کینتا مختلف یوکائی (واہموں) کو دیکھنے اور ان کو قابو کرنے کے قابل ہو جاتا ہے ،،۔
یہاں ان دونوں یعنی ویسپا اور کے ایتا کے ساتھ ایک بلی کی روح جو کہ یوکائی بن چکی ہے بھی شامل ہو جاتی ہے ،۔
اس کانام ہے جی بانیاں !،۔
یوکائی یعنی واہمے جو کہ معاشرے میں انسانوں کے روئیے پر اثر انداز ہوتے ہیں ،۔
کیپسل والی مشین سے آیت مصطفے والموں کا میڈل خرید کر دیکھا رہا ہے۔ |
یہ تینوں ، کے ایتا ، ویسپا، اور جیبانیاں مل کر ان واہموں کو شکار کرتے ہیں ،۔
یوکائی جو کہ معاشرے میں سارے فساد کی جڑ ہوتی ہیں ،۔
یہ تینوں اپنی گھڑی یوکائی واچ سے ان یوکائی یعنی واہموں کو شناخت کر کے ان کا سد باب کرتے ہیں ،۔
کےای تا کی کلاس دیکھتا ہے کہ اس کوئی کلاس فیلو اچناک ایک دن مایوسی کا شکار ہو جاتا ہے ،۔
کیتا کو جیبانیاں احساس دلاتی ہے کہ اس پر ضرور کسی یوکائی کا اثر ہے ،۔
کیتا اپنی گھڑی کے کور کو کھول کر دیکھتا ہے تو اس کو اپنے کلاس فیلو کے سر پر سوار یوکائی (واہمہ) نظر آتی ہے ،۔
جس کا نام ہے مایوسی ، ۔
اس پر کیتا ، ویسپا سے مشورہ کرتا ہے تو ، ویسپا جو کہ یوکائی (واہموں) کے معاشرے کا علم رکھتا ہے ۔
کیتا کو مشورہ دیتا ہے کہ
اگر ہم امید نامی یوکائی کو دوست بنا کر لے آئیں تو امید نامی یوکائی کے سامنے یہ مایوسی نامی یوکائی بھاگ جائے گی ،۔
کیتا اور اس کے دونوں ساتھی جیبانیاں اور ویسپا ، تلاش کر کے امید نامی یوکائی لے آتے ہیں ،۔
امید نامی یوکائی کا چہرہ روشن اور کھلا کھلا ہوتا ہے اس کو دیکھ کر ہی دل کھل اٹھتا ہے ،۔
جب امید نامی یوکائی (واہمہ) مایوسی نامی یوکائی (واہمہ) کے سامنے آتی ہے تو مایوسی ، امید کو بھی بھی مایوس کرنے کی کوشش کرتی ہے ،۔
جیبانیاں ۔ |
لیکن امید کے ساتھ ہلا شیری دینے کے لئے کیتا اور اس کے ساتھ موجود ہوتے ہیں اس لئے امید کی جیت ہوتی ہے اور مایوسی بھاگ جاتی ہے ،۔
جس سے کیتا کا کلاس فیلو ایک دفعہ پھر سے امید یافتہ فرد بن کر خوش خوش نظر آنے لگتا ہے ،۔
اسی طرح یہ کہانی چلتی رہتا ہے ،۔
کہ جب بھی کسی فرد پر یا کہ افراد پر کسی فساد ڈالنے والے یوکائی (واہمے) کا اثر ہو جاتا ہے تو کیتا اور اس کے ساتھی اس کے مقابلے میں اس فساد کا توڑ کرنے والی یوکائی (واہمے) کو دوست بنا کر لے آتے ہیں ،۔
یوکائی کو شناخت کرنے والی گھڑی کی وجہ سے کیتا نے سماج دوست واہموں کو دوست بنا رکھا ہے اور کیتا مسلسل سماج دوست واہموں کو دوست بناتا چلا جاتا ہے ،۔
فساد ڈالنے والے واہموں کو جن سے ایک دفعہ نمٹ لیتا ہے ان سے بھی واقفیت ہو جاتی ہے ،۔
اس لئے جب مستقبل میں ان سے دوبارہ واسطہ پڑتا ہے تو ، ان سے معاملہ کرنے میں اسانی رہتی ہے ،۔
یوکائی () کے برے اثرات سے معاشرے کو بچانے کے اس مشن میں کے ایتا کے دوست “کوما” بمعنی ریچھ ایدےای (کانچی) اور کاتی ائے (فومی چاں) بھی اس کی مدد کرتے ہیں ،۔
بعد میں کہانی میں ایک لڑکی بھی شامل ہو جاتی ہے جو کہ اس قصبے میں نئی وارد ہے ،۔
اس لڑکی کا نام اینا ہو ہے اور اس کے پاس اس کی اپنی یوکائی واچ ہے ،۔
ایناہو کے پاس سپیس ویسپا نامی یوکائی ہے ،۔
============
مندرجہ بالا کہانی یوکائی واچ یعنی کہ واہموں والی گھڑی کا مرکزی خیال ہے ۔
اس کے بعد اسی کہانی کی بنیاد پر ٹیلی وژن کی کارٹون سیریز چلتی ہے ،۔
جس میں ہر دفعہ ایک نئی کہانی ہوتی ہے ،۔
مرکزی خیال میں ، جن کرداروں کا ذکر ہوا ہے ان کے ساتھ کچھ نئے کردار ملا کر اور مختلف واہموں سے مختلف کہانیاں ہوتی ہیں ،
اسی طرح میگزین میں بھی یوکائی واچ یعنی واہموں کی گھڑی کی تصویری کہانییاں ہوتی ہیں ،۔
جن کو جاپانی زبان میں “ مانگا “ کہا جاتا ہے ،۔
جاپانی زبان کا یہ لفظ مانگا اج دنیا کی کئی زبانون میں استعمال ہو رہا ہے ،۔
انگریزی ، فرانسیسی اور لاطینی میں جاپانی زبان کے لفظ مانگا کو مانگا ہی لکھا پڑھا اور بولا جاتا ہے ،۔
یوکائی واچ کی ویڈیو گیمز بہت مقبول ہیں ،۔
نینٹنڈو کے ڈی ایس نامی ڈوائیس پر یوکائی واچ کی گیمیز کھیلی جاتی ہیں ،۔
کچھ گیمز سمارٹ فونز پر بھی کھیلی جاتی ہیں ،۔
گیم کے کھلاڑی گیم میں واہموں کو کھانے کی چیزیں دے کر یا کہ بیٹلز میں جیت کر واہموں کو دوست بنا لیتے ہیں یا قابو کر لیتے یں ،۔،۔
ان قابو کئے ہوئے واہموں سے گیمز میں دیگر واہموں پر قابو پانے اور اسی طرح گیم سے گیم نکلتی جاتی ہے ،۔
یوکائی واچ کی مقبولیت کی وجہ سے مارکیٹ میں بہت سے کھلونے یوکائی واچ کے ٹریڈ مارک کے ساتھ بک رہے ہیں م،۔
تولئے ، بھالو ، لنچ بکس ، گارمنٹس اور یوکائی واہموں کے میڈیل، ان میڈیلز سے جس واہمے کا میڈل ہو وہ واہمہ ایک کیور آر کوڈ کے ذریعے گیم میں داخل کر کے اس سے کھیلا جا سکتا ہے ،۔
جاپان کے معاشرے میں اگر کارٹونز سیریز کی مقبولیت کو مختصر بیان کیا جائے تو کہا جا سکتا ہے
کہ
گزری صدی میں ستر کی دہائی ،دورائے مون کی مقبولیت کی دہائی تھی ، اسّی کی دہائی ،کریو چین چان کی دہائی تھی اور نوئے کی دھائی پوکے مون کی دہائی تھے ،۔
اس صدی کی دوسری دہائی یوکائی واچ کی دہائی ہے ،۔
یوکائی واچ کی مقبولیت کی انتہا کے دنوں یعنی دوہزار سولہ میں پوکے مون گو کی اچانک مقبولیت نے دنیا کو چونکادیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں