ہفتہ، 26 مئی، 2007

جراثیمی ہتهیار

هو سکتا ہے که آپ کو میں ایک وہمی سا بند لگوں که سایوں سے ڈر رها هوں ـ
لیکن مجهے یه واہمے نہیں بلکه حقیقت لگتے هیں که کچھ لوگ دوسروں پر جراثیمی ہتھیار استعمال کر رہے هیں ـ
پاکستان میں کپاس پر انے والی سنڈیاں اور اناج کو لگنے والا ایک نیا کیڑا کهپرا مجهے تو بیالوجی سائنس سے بنائے گئے ہتھیار سے لگتے هیں جو پاکستان پر استعمال کیے گیے هیں ـ
پاکستان سے روس کو جانے والے چاول میں کھپرا کے هونے کی وجه سے روس نے ان چاولوں کو ملک میں داخل نه هونے دیا ـ
لوکوں کے بقول یه کیڑا پاکستان میں غیر ملکی گندم کی بوریوں میں آیا تها ـ
روس کے کسٹم والے اپنی سرحدوں کی حفاظت کر رہے هیں که اپنے گهر میں کسی غلط چیز کو داخل نہیں هونے دیتے ـ
اور ہماری سرحدوں کے محافظ جو که ہر وقت سرحدوں کے محفوظ هونے کے للکارے مارتے رهتے هیں ان کو اسلام اباد کی فتح کا نشه چور کیے هوئے هے ـ
جس وقت کھپرا پاکستانی سرحدیں پار کر رہا تها اس وقت سرحدوں کے محافظ کہاں تهے ؟؟
یا اگر انہوں نے کهپرا کو پاکستان میں داخل هونے کی اجازت دی تو کن بنیادوں پر دی ؟؟
آپنے فرائض سے غفلت کی سزا کس کو دی جائے ؟
اور کون دے گا ؟؟
جاپان میں بهی اس طرح کی ایک چیز کا مسئله بنا هوا ہے ـ
مول سیپ کی نسل کا ایک چهوٹا سا سیپ جو که جاپان میں نہیں پایا جاتا تها
اب جاپان میں گند بن رها ہے ـ
مول سیپ یا مول شیل نام کی ایک سمندری مخلوق هوتی هے جو که کهائی جاتی ہے ـیه کچھ اس طرح کی هوتی ہے ـ
Sepp2
اس سیپ کے اندر والا جانور کهایا جاتا ہے پیلے رنگ کا یه کیڑا کافی لذیذ هوتا ہے ـ
ایک ہسپانوی ڈش پائریا آگر اپ نے کبهی کهایا ہے تو آپ اس سے واقف هوں گے ـ
زعفرانی رنگ سے رنگے نمکین چاول جن میں سی فوڈ ڈال کر پكایا جاتا ہے اس کو پائریا کہتے هیں ـ
یه سیپ کچھ اس طرح سے سمندر میں چٹانوں سے چمٹی هوتی ہے ـ
Sepp
اس سیپ کی نسل کی ایک چهوٹی سی سیپ جس کو جاپانی دریائی مول سیپ کہـ رہے هیں نوے کی دهائی میں پہلی دفعه کیفو کین میں پائی گئی تهی ـ
کیفو کین جس کو سمندری سرحدیں نہیں هیں اس کین کے دریاؤں میں پہلی دفعه پائی گیی مگر اس کے بعد سینکڑوں کلو میٹر دور کی کینون میں بهی پیدا هوگئی ہے ـ
کیفو کین سے دوسری جکہوں پر یه سیپ کیسے پہنچي ؟
ماہرین کا خیال ہےکه اس کے انڈے پرندوں کے پروں سے چمٹ کر پہنچے ـ
اس قسم کی سیپ چین کے کسی علاقے میں پائی جاتی هے ـ
ایک وقت میں یه سیپ لاکهوں کی تعدامیں انڈے دیتی هے اور کجھ هی دنوں میں ان انڈوں میں زندگی پیدا هوتی ہے اور پانی کے ساتھ بہتے هوئے اپنی نسل کے دورے سیپوں کے ساتھ چمٹ کر پروش پاتی ہے ـاس کے شیل سے ایک قسم کا ماده نکلتا ہے جو که ریشے دار بن کر اس سیپ کو چٹانوں دیواروں اور مٹی سے چمٹنے میں مدد دیتا ہے ـ
ایک دوسرے کے اوپر تہـ در تہـ چمٹے جاتے هیں اور یه تہـ موٹی هوتی جاتی ہے ـ
گنماں کین میں ایک جگه پہتے پانی میں اس کی تہـ پچاسی سینٹی میٹر موٹی هوگئی تقریباً دو میٹر چوڑے اور ڈهائی میٹر گہرے نالے میں دونوں طرف پچاسی سیٹی میٹر اور تہـ میں پچاسی سینٹی میٹر اس سیپ کے جمنے سے پانی کے بہاؤ کا مسئله حل کرنے کے لیے اس سیپد کی صفائی پر اس گاؤں کی ٹاؤن کمیٹی کا خرچا آیا ہے ایک لاکھ ڈالر سے زیاده ـ
یه سیپ بہت بدبودار بهی ہے سمندری مول سیپ کی طرح یه کهائی بهی نہیں جاسکتی اور قدرتی طریقے سے یه سیپ خود بخود ختم بهی نہیں هوتی ـ
مہاجر پرندوں کے پروں سے چمٹ کر انے والی اس سیپ کو جاپان کا ماحول شائد راس آگیا ہے اور کافی پهیل رهی ہے ـ
اور اگر کسی کی بائیو شررت بهی ہو تو بهی جاپان ایک بیدارمغز اور محنتی قوم ہے اس کا کوئی ناں کوئی حل نکال هی لیں گے ـ
یاروں پریشانی هے تو پاکستان کی که ہمارا کیا بنے گا ؟؟

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts