منگل، 8 مئی، 2007

گولڈن ویک

گولڈن ویک کہتے هیں جی یہاں جاپان میں آپریل کے آخری اور مئی کے پہلے دنوں هونے والی چهٹیوں کو ـ تقریباً ایک ہفته کی هوتی هیں یه چهٹیاں ـ اس دفعه یه چهٹیاں انتیس آپریل سے شروع هو گئیں تهیں ـ
ہم نے پروگرام بنایا که اس دفعه جاپان کے دوسرے بڑے شہر اوساکا کی سیر کی جائے ـ
می یو کی کی ایک دوست نے اوساکا میں فرنچ ریسٹورنٹ کهولا هے ـ
اس کی مبارک باد کے لیے بهی اوساکا کو چل دیے ـ
لیکن عام سفر سے مختلف ہم نے ہائی وے استعمال نه کرنے کا فیصله کیا تاکه جاپان کے مختلف دیہات کو دیکهنے کا موقع ملے ـ
عام طور پر اوساکا جانے والے یہاں سائتاما سے طوکیو اور ناگویا سے هوتے هوئے اوساکا جاتے هیں ـ
مگر ہم نے طوکیو سے سو کلومیٹر مغرب میں واقع ناگانو والا راسته اختیار کیا ـ یه راسته روایتی راستے سے تهوڑا دور تو ہے مگر اس پر بهیڑ نہیں هوتی اور سفرکا سلسل نہیں ٹوٹتا اس بات کا بهی ایک لطف هوتا ہے ـ
بهیڑ میں پهنسے ڈرائیور هی اس بات کو سمجھ سکتے هیں ـ
بہرحال سائتاما کین سے گهمان کین سے هوتے هوئے ناگانو کین میں داخل هوئے ـ
ناگانو کین ایک سرد علاقه هے اور پچهلےسے پچهلے سرمائی اولمپک بهی ناگانو میں هوئے تهےـ
ناگانو اولمپک تو کئی دوستوں کو یاد ہوں گے؟
ناگانو سے گزرتے هوئے ایک جگه دریا کے پاس گاڑی کهڑی کر کے یه تصاویر بنائیں ـ

دریا کے کنارے ایک پہاڑی گاؤں
اور

پہاڑی گاؤں کو جاتا هوا پُل

دور پہاڑوں کی چوٹیوں پر جمی برف اور گاؤں میں سے گزرتی بجلی اور بجلی کے کهمبے ـ
جاپان میں بجلی کا کھنبا دیسی دیسی سا لگتا ہے ناں جی مگر جاپان میں بجلی انڈر گروانڈ نہیں هوتی بلکه پاکستان سٹائل بجلی هوتی هے
زلزلوں اور تودے گرنے والے اس ملک میں زیر زمین بجلی تکنیکی طور پر مشکل کام ہے ـ

ناگانو کین کے اس دریا سے گزرنے والے اس پانی کی ایک تصویر اتنا صاف پانی میں نے آپنی نہروں مں کہیں نہیں دیکهاـ سمندر میں فلوریڈا کے میامی اور میکروینیشین جزائر میں گوام کا پانی میں نےاتنا صاف دیکها ہےـ

ناگویا ہمارا پہلا سٹاپ تها گوگا لوہار کا جنک یارڈ (کباڑخانه)یہاں سے روٹی وغیره کهانے کے بعدناگویا کی سیر کا پروگرام تها که گوگے کو گیفو کین سے ٹیلی فون آ گیا که کسی بندے کو اس علاقے کے بٹوں نے پهینٹی لگائی ہے اور اس کی مدد کو پہنچیں کیونکه ماڑے بندے کو دیکھ کر بٹ صاحبان کو غصه هی بہت آتا ہے ـ
گوگے کو اس معملے کو نپٹانے کے لیے جانا پڑا اس لیے ہم نے آپنے وحید گلوٹیاں والے کو ساتھ لے لا اور ناگویا شہر دکهنے چلے گئے ـ
یه ہے ناگویا ٹاور، ٹاور اب ہر بڑے شہر كی ضرورت بنتے جا رہے هیں ـ
کیمیونیکیشن کی ضروت ـ

ناگویا شہر میں یه ایک تالاب اور فوارے بنے هیں ان کو دیکھ کر مجهے پیرس کے لوّر میوزیم کے سامنے والے فوارے یاد آ گئے که ان کی بناوٹ اور کہرائی پیرس والے تالاب سے ملتی چلتی تهی مگر ان فواروں کی خاص بات یه ہے که یه فوارے معلق فوارے هیں ـزمین سے تقریباً تیس میٹر بلند چار ستونوں پر بنے ایک پلیٹ فارم پر بنائے گئے هیں ـ اور اس پلیٹ فارم کا سائز فٹ بال کی گراؤنڈ جتنا ہے ـ

ـ اور یه پلیٹ فارم نیچے سے دیکهنے پر ایسا لگتا ہے ـ


ناگویا سے اوساکا گاڑی پر جائیں تو راستے میں نارا کین نام کی ایک کین آتی هے جو که جاپانی تاریخ میں ایک اہم مقام رهی هے ـاب یه کین انتہائی پینڈو سا علاقه بن کر ره گیا ہے مگر ہاں بہت سے ٹمپل هیں اور تاریخ میں خوشه جینی کرنے کے شوقین لوگوں کے لے یه ٹمپل کئی کہاناں لیے هوئے هیں ـ هوریو جینجا نام ہے جی اس ٹمپل کا ـ
جینجا یا جی اور اوتیرا جاپانی ٹمپل کو کہتے هیں ـ

هوریو جی نام کا ایک ٹمپل ہے نارا کین میں قلعه نما اس ٹمپل میں میں نے کئی عمارتی تکنیکیں دیکهیں ـ ان میں سے ایک یه تهی که اس ٹمپل کے ایک حصے میں اس عمارت کی چهت کو بنانے میں تهوڑی مختلف تکنک استعمال کی گئی ہے ـ عام طور پر پرانی جاپانی عمارتوں ميں چهت پرالی (چاول کا پودا) سے بنائی جاتي تهی ـاور ٹمپل کی چهت تانبے سے بنائی جاتی تهی مگر یہاں چهت لکڑی کی ہے مگر اس لکڑی کو رندے(رنده بڑهئی کا ایک اوزار جس سے لکڑی کو چهیلنے کا کام کیا جاتا ہے) پر کاغذ کی طرح بناکر تہـ در تہـ بچها کر تقریباً اٹهاره سینٹی میٹر کا ایک تهڑا سا بنادیا گيا ہے ـ یاد رہے یه ٹمپل سینکڑوں سال پرانا ہے ناں که جدید جاپان کی تکنیک ـ

دوہزار سات کے گولڈن ویک کے اوساکا ناگویا ٹور میں اوساکا شہر کی صرف یہی ایک تصویر بنائی تهی ـ اوساکا کا ٹاور شہری آبادی کے درمیان عمارتوں میں گهرا هوا ہے ـگاڑی میں ہم اس کے نیچے سے گزرے تهے پارکنگ کی تلاش میں ـ گاڑی یوکی چاں چلا رهی تهی ـ

4 تبصرے:

گمنام کہا...

عمدہ تصاویر ہیں

آصف

گمنام کہا...

سلام
بہت زبردست۔
عام طور پر ہماری قوم کی آنکھیں رنگ برنگی عمارتیں دیکھ کر کھلی کی کھلی رہتی ہیں لیکن ان کے قدرتی مناظر اور وہاں صفائی بھی قابل دید ہوتی ہے۔ ہمارے تو جہاں دو بندے اکٹھے ہو جائیں وہاں گند جمع کر دیتے ہیں۔ باتوں کو ابھی اور دوسرا بھی۔

گمنام کہا...

یوکی چاں..who is this?

خاور کھوکھر کہا...

یوکی چاں ہماری وه دوست ہے جس نے اوساکا میں فرانسیسی ریسٹورینٹ کهولا ہے ـ
اس کا پورا نام ہے
ناکا گاوا یو کی کو

Popular Posts