پیر، 7 مئی، 2007

پهسکے دی کند

پهسکا کہتے هیں جی پنجابی میں گارے کی دیوار کو ـ مغرب کی اندهی تقلید میں ہم آپنے کلچر تکنیک اور روایات کو بهی بهولتے جاتے هیں ـ
پهسکے کی دیواریں اور مکان ہمارا کلچر بهی تهے اور تکنیک بهی ـ هو سکتا ہو که آپ کو اس پهسکے کی دیوار میں کوئی تکنیک نه نظر آئے مگر اس میں بہت بڑی تکنیک چهپی هوئی ہے ـ
پهسکے کے مکان سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں سرد هوا کرتے تهے ـ
قدرتی ائرکنڈیشن
آپنی برادری کی کسی شادی میں مجهے ایک جگه جانا هوا تو ہمارے یه رشتے دار کافی غریب تهے ـ لیکن ہمارے خاندان میں اچهی بات یه ہے که ہمارے غریب رشتے دار بهی آپنے رشتے میں جو جتنا آہم ہے اس کو اتنی هی عزت دی جاتی هے ـ
ایک رائس ملز کا مالک بهی آپنے سے بڑی عمر کے خچر ریڑها چلانے والے پاء جی کہتا ہے اور خچر ریڑهے والا آپنے سے چهوٹے کروڑ پتی کو اوئے شیدیا کہـ کر پکار لیتا ہے ـ
ان رشتے داروں نے همیں جہاں بٹهایا وه مکان پهسکے کا بنا هوا تها سخت گرمی اور بهیڑ کے باوجود یه مکان ٹهنڈا تها ـ
ماموں رشید نے مجهے بتایا که اس مکان کے ٹهنڈے هونے کا راز ہے اس کا پهسکے کا بناهوا هونا ـ
ہم نے پکے مکانوں کے شوق میں آپنی کم علمی کی وجه سے کتنے هی فوائد سے محروم هو گئے هیں ـ
ہم نے کچے مکان بنانے کیوں چهوڑ دیے ؟؟
یه مکان مسلسل توجه مانگتے تهے !!
ڈنگ ٹپاؤ قسم کی عادتوں کے مالک پاکستانیوں کے لئے کسی چیز کو مسلسل توجه دینا ناممکن ہے ـ
ہر سال کی لپائی اور ہر روز کا پُوچا
لپائی کے لئے گارا بنانا پڑتا تها اس میں توڑی (گندم کے خشک پودے کا کچومر)ملا کراس کو مضبوط کرنا ہوتا تها
کام چور لوگوں کے لیے ایک گارے کی کعانی بناتا بڑی مصیبت هوتی تهی ـ اور اگر لپائی نہیں کریں گے تو بارش میں مکان کی دیواریں جهڑنے لگیں گی ـ
ان مکانوں کی سب سے بڑی مشکل تهی اور ہم نے اس مشکل سے جان چهڑا کر بجلی کے بل کی مصیبت گلے ڈال لی ہے ـ
پهسکے کے مکانوں میں ہم ائیرکنڈیشنگ اور ہیٹر کے بل کو پچانوے پرسنٹ تک کم کر سکتے هیں ـ
مگر
لپائی اور پوچے کی مصیبت کا کیا حل هو گا ـ
اور اس کے علاوه بارش میں اس کچے مکان کے پانی کے ساتھ بہنے والی مٹی کا کیا حل هوگا؟؟
ہے کسی کے پاس ان باتوں کا حل ؟
ہاں جی ہے !!
کوئی سوچنے کی زحمت تو گوارا کرے ضرورت ایجاد کی ماں هوتی ہےـ
یه دکهیں میں نے یه تصویر بنائی ہے جاپان میں نارا کین میں یه دیوار صدیوں پرانی ہےـ

یه دیوار گارے سے بنائی گئي ہے ـ اچهی دیکھ بهال سے یه دیوار اب بهی جوان ہے ـ
گارے کی یه دیوار نارا کین میں ایک قلعه نما مندر کی ہے ـاس دیوار سے مجهے آپنی پھسکے کی دیواریں یاد آئیں ـ
یه تصویر بنی ہے جاپان میں نارا کین میں یه دیوار صدیوں پرانی ہےـ
یه دیوار گارے سے بنائی گئي ہے ـ

پهسکے کے مکانوں کی جو تکنیک میں نے سوچي ہے اس کو میں بعد میں لکهوں گا ـ
اج اینا ای سہی ـ

1 تبصرہ:

گمنام کہا...

میرے ذہن میں دو حل آئے ہیں ۔ [1] ۔ توڑی کی بجائے اگر پولیتھیِن کا جال استعمال کیا جائے تو بارش سے دیوار یا چھت بہت کم بہے گی ۔ اس لپائی کرنا تو پڑے گی مگر بہت کم محنت کے ساتھ ۔ [2] ۔ پھسکے کی دیوار کے ستھ باہر کی طرف ساڑھے چار انچ کی پکی اینٹوں کی دیوار بنا دی جائے اور چھت پر پکّے چوکے [دس انچ لمبی پانچ چوڑی اور ڈیڑھ انچ موٹی اینٹ] لگا دیئے جائیں ۔

Popular Posts