ہفتہ، 3 مارچ، 2012

بے وطنی کی تلخی

میں اور میرے جیسے کئی لوگ جن کا دیس "گواچ " چکا هے
جن کے جدهر سینگ سمائے ادھر هی بس گئے
میں تو جی ابنے گاؤں هی میں پلا بڑھا تھا که وهی همارا دیس تھا
اور اس دیس کو ایمپیکٹ سائیز سا کرکے میں ساتھ هی لیے پھرتا هوں
دل کی جیب میں لیے ـ
جب کبھی اس دل میں سمائے کھلونے سے کام نهیں چلتا
که جب اپنوں کو قبریں یاد اتی هیں ، شکلیں یاد اتی هیں
تو جی جانے کو دل بھی کرتا هے
لیکن
وه میان محمد بخش نے سیف الملوک میں لکھا تھا

بوزنیاں دی قومے اندر آدم ہوکے جالاں
سدھر نال نہیں میں ایتھے کس نوں حال دسالاں

بونے سرداروں کی شاهی ہے که
میں خود کو آدم سمجھتا هوں
شائد مغالطه هو
که حقیت ؟

لیکن لیڈروں کے بونے هونے کا شک نهیں هے
میان صاحب اس سے اگلے شعر میں کهتے هیں

آپو اپنی قومے اندر راضی ہے ہر کائی
ناجنساں دی بادشاہی تھیں چنگی دیس گدائی

لوگ اپنی قوم کے اندر هی راضی رهتے هیں
لیکن ناجنساں دی شاهی یعنی غیر قوم ( وه جو اپنے هم جنس ناں هوں ) کی حکمرانی سے بهتر هے که بنده دیس گدائی کرلے

اور جی هم نے ایسا هی کیا هوا هے
یه آل رسول ، یه مخدوم ، یه سید یه حکمران میرے هم جنس تو نهیں هیں ناں جی؟

لیکن میرا پنڈ میرے اند هی بستا هے
جو کبھی گر ٹوٹ نهیں سکتا
یارو دیس سے دوری بھی بڑی دکھ بھری سزا هے
لیکن اس کے لیے جو نشے میں بھی هوش ناں کھوئے که
نشے کی خاصیت هے که تلخی کو لذت بنا دیتا هے
یه میری کمائی یا برابری کا احساس یا کچھ آزادی سی ، کچھ تحفظ کا احساس کا بھی تو ایک نشه هی هے
لیکن اس نشے میں بے وطنی کی تلخی چھپی ہے
لیکن وطن هے که
لاشوں بھرے
اجڑے گاؤں کے کسی مکان کی منڈهیر پر بیٹھی چیل چوکیدار هی لگتی هے
که یهی ایک جاندار نظر ارها هوتا هے
چیل کی چیخ
مجھے لگتی هے
کہـ رهی هو
بلڈی سیولین!!!ـ

4 تبصرے:

انکل ٹام کہا...

نشے کی خاصیت ہے کہ تلخی کو لذت بنا دیتا ہے ۔۔۔۔
واہ جناب واہ ۔۔۔

افتخار اجمل بھوپال کہا...

ضرب المثل ہے کہ اپنی گلی میں کتا بھی شیر ہوتا ہے ۔ میرے کچھ عزیزوں نے عمریں غیر ملک میں گذار دیں ۔ انھیں وہاں کی شہریت مل گئی ۔ وہ فوت ہو چکے ۔ اب ان کی چوتھی نسل شروع ہو چکی ہے ۔ لیکن اب بھی وہ پاکستان آنے کی چاہت کرتے ہیں اور آتے بھی رہتے ہیں ۔ اور کچھ نہ ہو تو اپنے بچوں کی شادی کرنے یا کسی کی شادی میں شریک ہونے کیلئے آ جاتے ہیں ۔ یہاں وہ قلیل عرصہ ایسے گذارتے ہیں جیسے یہاں سے باہر کبھی گئے نہ تھے

علی کہا...

بہت عمدہ خاور بھائی۔

محب علوی کہا...

بے وطنوں کے دل کی بات لکھ دی ہے خاور

Popular Posts