جمعہ، 24 فروری، 2012

جواری کا مشوره

سیول اسٹیشن کے سامنے کی سڑک پار کریں تو پولیس اسٹیشن کے پچھواڑے میں واقع هے
هلٹن هوٹل!!ـ
اس هوٹل ميں تین رات کا قیام تھا ، دبئی سے جاپان واپسی پر
اس هوٹل کے گراؤنڈ فلور ( یعنی تھلے) اک جوا خانه هے جس کو کسینو کهتے هیں ـ
کورین لوگوں کا دخله یهان ممنوع هے
اور داخل هونے کے لیے ایک پاس کی ضرورت هوتی هے یا پھر اس هوٹل ميں قیام ،
اور جی هوٹل مہنگا هے
کوئی بتیس هزار روپے پاکستان شب بسری کے ،
جن میں ناشتے وغیره کا ذکر نهیں ملتا ،
کسینو میں البته مالٹے کا رس بڑا مزے دار تھا
اور مفت بھی
اس لیے صبح سویرے ایک پھیرا کسینو کا لگا کر چار گلاس مالٹے کے پیتا تھا اور پھر چل سو چل ، که زندگی چلنے کا نام هے
میرے ساتھ جاپانی دوست تھا جس کو جوئے کا شوق ہے
یه دوست دبئی کے سفر میں بھی هم سفر تھا
همارے کوریا پہنچنے سے پہلے ایک اور دوست جاپان سے کوریا پہنچ چکا تھا اور جب هم یهاں پہنچے تو
وه کسینو ميں بیٹھا کھیل رها تھا
وه والی تاش کی گيم جس ميں کہتے هیں که اکر چار یکے آ جائیں تو بنک بھی قرضه دے دیتا هے
جوئے خانے میں کچھ پاک چہرے بھی نظر ائے
جی هاں پاکستانی لوگ
ایک بندے نے مجھے پوچھا
اور لہجه تھا خاصا ڈنگر ٹائیپ
پہلی واری نظر آیا ایں ؟؟
میں نے بھی جواب دیا
آہو!!!ـ
تو جی اس کا مشوره تھا بھاگ جا یهاں سے لٹیا جائیں گا
میں نے اس کو تو کچھ نهیں کها که
مجھے بدتمیز نامی ایک اردو کے بلاکر کی بات یاد آ گئی که
جاهل کی سب سے بڑی سزا یه ہے که اس کو علم کی بات بتائی هی ناں جائے
لیکن دل ميں سوچا که
اگر یه مشوره تم خود کو دے لیتے جب پہلی بار جوئے خانے میں آئے تھے تو کیا هی بہتر هوتا
تمهارے لیے
یه جواری لاهور کا تھا
اور دو جواری میں جو که فیصل اباد کے تھے
انہوں نے بھی الفاظ کی تبدیلی کے ساتھ یهی مشوره دیا که جی
یه جگه لٹ جانے والی جگه ہے
تومیں نے ان کو بتایا که میں اپ لوگوں کی طرح بہادر بنده نهیں هوں
بلکه بہت هی بزدل هوں اس معاملے ميں
که داؤ لگانے کی جرات هی نهیں هے مجھ میں ـ
ان کا بھی دل خوش هو گیا که کسی نے انکو بهادر کها هے
اور میں بھی خوش کے
که جوئے کے عذاب ميں مبتلا نهیں هوں

8 تبصرے:

علی کہا...

پاکستانی چاہے کوریا میں ہو چاہے پولینڈ میں سب ایک سے ہیں :)

حرفے چند کہا...

اس سے ایک تو پکی سمجھ میں آگئی کہ ھمدردی تو ھمارے پاکستانیوں میں کوٹ کوٹ کر بھری پڑی ھے۔
جیوئے میرے وطن کے ھمدردو۔۔۔

ثاقب شاہ کہا...

اللہ ہم پاکستانیوں کو ہدایت دے۔آمین

افتخار اجمل بھوپال کہا...

اللہ ہدائت اسے دیتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرے

UncleTom کہا...

تو وہ وہاں جوا کھیلتے تھے یا کھلاتے تھے ؟

جہانزیب اشرف کہا...

پنجابی چاہے کوریا میں ہو چاہے پولینڈ میں سب ایک سے ہیں..

شعیب صفدر کہا...

آہو!!!ـ

ثاقب شاہ کہا...

درست کہا ہے آپ نےافتخار صاحب۔

ثاقب شاہ
colourislam.blogspot.com

Popular Posts