جاپان میں زلزلہ
جاپان میں زلزلہ
جعمے کی نماز پڑھ کر کھانا کھایا کہ میاں سلیم کا فون آگیا کی میں تمہارے سکریپ یارڈ میں پہنچ رہا ہوں
میاں جی کو انجن دینے تھے
جیسے ہی میں ان کے ٹرک پر انجن رکھنے کے لیے فورک لفٹ پر بیٹھا ہلکی سی بارش ہونے لگی
جو کہ موسم کے حال میں صبح نہیں بتائی گئی تھی
بہرحال انجن ٹرک پر رکھ کر دفتر میں آ کر کافی بنائی کہ زلزلے کے جھٹکے
شروع ہو گئے
میاں صاحب کا رنگ اڑ گیا اور باہر نکل کر زمین پر بیٹھ گئے
عجیب سا منظر تھا کہ میاں صاحب پاوں کے بل بیٹھے ہیں اور ان کے گرد کھڑے ٹرک ڈانس کررہے ہیں
ایک ہی جگہ کھڑے ٹرک پاوں اٹھا اٹھا کر ڈانس کرتے دیکھے ہیں کسی نے؟
میں نے کافی کا کپ ہاتھ میں پکڑا تھا اور حالات کا جائیزہ لے رہا تھا کہ میاں جی نے غصے سے کہا
اوے خاور تھلے بہ اوے
میں نے بھی نیچے بیٹھ کر کافی ختم کی لیکن جھٹکے جاری تھے
میان جی کی کافی گر چکی تھی
بجلی بند ہو چکی ہے
تین کھنٹے بعد اب بھی جھٹکے چل رہے ہیں
تیلی فون نیٹ ورک بند ہیں
میں جنریٹر چلا کر یہ سب لکھ رہا ہوں
اللہ خیر کرے
لیکن خیر لگتی نہیں ہے
9 تبصرے:
زلزلےکے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
رب تعالی آپ کو حفظ و امان میں رکھے۔
allah ta'ala aap ko, yasir japani sahab ko, aud deeger tamam logon ko apni hifz o aman men rakhey, ameen
جی صبح اطلاع ملتے ہی آپ کا خیال آیا۔ بعد میں خبر چیک کرتے رہے تو پتہ چلا کہ ٹوکیو بھی متائثرین میں ہے۔
ابھی یہ معلوم نہیں کہ نقصان کی کیا شدت ہے۔ اتنی زیادہ شدت کے زلزلے کے بعد کتنے لوگ اس ناگہانی کا شکار ہوئے۔
لوگ ززلزلے سے زیادہ متائچر ہوئے یا سونامی سے۔ خود آپ کس حد تک محفوظ رہے۔ یہ کہنا کہ خدا آپکو محفوظ رکھے، کبھی کبھی ایک خود غرض جملہ لگتا ہے۔ بہر حال جو لوگ اس مصیبت میں پھنس چکے ہیں انہیں اسے سہنے کی ہمت خدا دے۔
جی آج صبح ہی اطلاع ملی۔ اسکے بعد سے آپکے بارے میں ےشویش تھی۔۔یہاں ہمارے کمپیوٹر پہ وائرس کا شدید اٹیک تھا۔ تو جاننے میں تاخیر ہوئ۔
اگرچہ ٹوکیو کے بارے میں بھی خبریں آرہی ہیں مگر اس تحریر سے لگتا ہے کہ آپ بہتر حالات میں ہیں۔ کبھی کبھی اس پہ شکر کرنا خود غرضی لگتا ہے۔ لیکن جو لوگ اس آفت کا شلار ہوئے انہی اسے سہنے کی ہمت خدا دے۔
اللہ کاشکر ہے کہ آپ بخیر و عافیت ہیں،اللہ پاک سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین،
سب سے بڑھ کر جاپانیوں کی ایمانداری اورہمت و حوصلے کو شاباش،
اتنا شدیدزلزلہ اگر خدانخواستہ پاکستان میں آجاتا تو شائد کچھ بھی باقی نہ بچتا،اور اب ان کا ڈسپلن بھی قابل داد ہےکہ کوئی افرا تفری نہیں کوئی لوٹا ماری نہیں سب ایک دوسرے کی مدد میں لگے ہیں،
کہنے کو تو ہم مسلمان ہیں مگر اسلام کے نام پر دھبہ ہیں،
ایک ہم ہیں کہ لیااپنی ہی صورت کو بگاڑ
ایک وہ ہیں جنہیں تصویر بنا آتی ہے
Abdullah
اللہ آپ کو، آپ کے اہل خانہ اور باقی سب کو بھی اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔۔ اور ہر طرح کی مشکل حالت سے محفوظ رکھے۔۔۔ آمین۔۔۔ بلاگ کے ذریعے اپنی خیریت کی اطلاع دیتے رہیے گا۔۔۔
اللہ سب کی حفاظت فرمائے۔ خبروں سے تو لگ رہا ہے کہ نقصان بہت زیادہ ہوگا۔
اللہ تعالٰی آپکو ،اہل خانہ ، اور تمام مخلوقِ خدا کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
اخبارات اور ٹی وی چینلز سے تو انسانی جانوں سمیت ناقابل تلافی مالی نقصان کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔
چند لمحوں میں پتہ نہیں کون کون جان و مال سے گذر گیا۔ خدا سب کو صبر و استقامت سے نوازے۔
ایک تبصرہ شائع کریں