اتوار، 13 مارچ، 2011

عنیقه ناز صاحبه نے پوچھا هے

عنیقه ناز صاحبه نے پوچھا هے
‎یہ صورت حال ساری دنیا کے لئے سنگین ہے۔ ایک سو ستر کلو میٹر یعنی کراچی اور حیدر آباد کے درمیانی فاصلے سے بھی کم۔ کیا آپ لوگوں کو آءیوڈین استعمال کرنے یا کسی بھی قسم کی غذائ احتیاط کا کہا گیا ہے۔ پینے کے پانی کی فراہمی کا وہاں کیا سلسلہ ہے؟ آپکو جو بنیادی سہولیات زندگی ملتی ہیں حکومت کی طرف سے، کیا وہ سب کی سب اسی طرح جاری ہیں یا حکومت نے کسی قسم کی ایمرجینسی نافذ کی ہوئ ہے۔ کام دھندہ چل رہا ہے یا سب بند ہو گیا ہے؟ مارکیٹس میں اشیاء کی فراہمی کا کیا سلسلہ ہے٫ ہپ سب میں اس لئے پوچھ رہی ہوں کہ آپ سے یہ اطلاعات خاصی فرسٹ ہینڈ ہونگیں۔ بجائَ کسی نیوز چینل کے۔ اور ہاںپپاکستانی سفارت خانے سے کسی نے آپ سے رابطہ کیا یا نہیں؟

‎اس کا جواب هے که آیوڈیں کے متعلق تو کسی نے نهیں کها لیکن
‎ایک کسی بھی قسم کے افاتی حالات میں کیا کرنا چہیے اس کے متعلق ساری قوم کو دفعتاً فوقعاً بتایا جاتا رهتا هے
‎جس میں اک اہم بات یه هوتی هے که که اگر اپ گھر سے دور هیں تو اپنے قریب کے پٹرول پمپ تک جانا هے کیون که یه جگه خاصی محفوظ بنائ جاتی هے
‎لیکن اگر اپ اپنے گھر کے قریب هیں تو اپنی مخصوص کردھ
‎گه جو که عموماً سکول یا ٹیمپل هوتا هے چلے جائیں
‎یهاں ہنگامی حالات کے ماہرین
‎قوم کو گائڈ کر دیتےهیں
‎اور جو لکھا هے ایسا هی وتا هے کیونکه جس کی جو ذمه داری هے وه جاپانی اس ذمه داری کو سو فیصد ادا کرتا هے چاهے اس ميں مر هی کیوں ناں جائے
‎چیزوں کی ترسیل کی بات هے که سبر ماریٹوں میں بھیڑ لگی هے
‎لیکن دیہاتی علاقوں میں اسی طرح کام چل رهے هیں سپر مارکیٹ مين اسی طرح شام تک پڑی سبزیوں کے نرخ کم کیے گیے هیں
‎پانی ا رها هے لیکن جن علاقوں میں پائپ لائیں ٹوٹ گئی هیں وهاں ٹرکوں پر لاد کر پہنچیا جاچکا هے
‎خوراک لینے کے لیے کوئی بھیڑ یا دھک پیل نهیں هے
‎خوراک پہنچانے والوں کی ذمه داری هے که پہنچائیں
‎اور وصول کرنے والوں کا رویہ تے که
‎مہربانی
‎هاں کل شام تک بہت سے پرول پمپوں سے پٹرول ختم هو چکا تھا
‎ذخیرھ اندوزی کے لیے جھوٹ نهیں هے
‎هر ادمی کو بتایا جارها تھا که اب همارے پاس کتنے ہزار لیٹر باقی ہے اس کے بعد نهیں هو گا
‎اس کے علاوھ اس وقت تقریباً ایک لاکھ کھروں کو بجلی کی ترسیل بند هے
‎جو که بڑھ کر لوڈ شیڈگ میں بدل سکتی هے
‎جس کے لیے قوم کو اگاھ کردیا گيا هے
‎باقی میں سوچ رها تھا که ان دنوں دریاؤں کے کنارے اور ادھر ادھر سرسوں بہت اگی هے
‎میں تو ساگ پکا کر بھی کام چلا لوں گا
‎پاکستانی سفرات خانے سے صرف پاسپورٹ کی تجدید کے لیے
‎یا بچوں کے ویزے کے لیے رابطه کیا جاتا هے
‎ورنه وه کیا کرسکتے هیں ؟؟
‎سوائے دعائں دینے کے

2 تبصرے:

گمنام کہا...

السلام علیکم برادرم خاور۔ جیسے ہی جاپانی سنامی کی خبر ملی مجھے آپکے متعلق خیال آیا ہے۔ اور آپکی خیریت کا مجھے آپکے پہلی لکھی ہوئی تحریر سے ہی مل گیا تھا۔ شائد میں ہِ پہلا شخص تھا جس۔ نے آپکی اس تحریر کو پہلی مرتبہ پڑھا۔
آپ کی خیریت جان کر خوشی ہوئی۔جاپانیون کو مالدیپ کے لوگوں کع طرف سے سلام۔ ھمارے یہاں JICA کی بہت ساری خدماد ہیں۔
ہمارے گورنمنٹ نے جاپان کے لئے 16 ٹن مچھلی کے ڈبے امداد کے طور پر دینے کے لئے بولا ہے۔
اللہ اپکو اور فمیلی کو اپنے حفظ اماں میں رکھے۔ آمین

عنیقہ ناز کہا...

آپکا شکریہ، اس سب میں شریک کرنے کا۔ دراصل بحران کے کسی لمحے سے گذرنا برا صبر آزما کام ہوتا ہے مگر یہ بڑا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے۔ اگر ہم زندہ سلامت بچ جائیں تو اس سرمائے کی قیمت کوئ ادا نہیں کر سکتا۔

Popular Posts